2025-04-23@17:20:51 GMT
تلاش کی گنتی: 29
«کروڑ تک زرعی ا مدنی پر»:
اسلام آباد: ہائی کورٹ چیف جسٹسز اختیارات سے متعلق کیس کے دوران وکیل نے دلائل میں کہا کہ چیف جسٹسز نے ملازمین کو ایک کروڑ تک انکریمنٹ دیا۔ سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ چیف جسٹسز اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب ہائیکورٹ کا جواب جمع ہو چکا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ جب تک ہائیکورٹ کے رولز نہیں بنیں گے ایسا ہی چلے گا۔ درخواست گزار کے وکیل میاں داؤد نے کہا کہ چیف جسٹسز نے بعض ملازمین کو ایک کروڑ روپے تک کا انکریمنٹ دیا۔ ایک ملازم ایسے بھی ہیں جن کےانکریمنٹ لگ لگ کر ان کی مراعات جج کے برابر ہوچکیں۔...
امریکی ٹیرف سے پاکستانی برآمدات کو 70 کروڑ ڈالر تک کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی ساختہ مصنوعات پر لگائے گئے 29 فیصد ٹیرف سے پاکستانی برآمدات کو 50 سے 70 کروڑ ڈالر تک نقصان ہو سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس امریکی اقدام سے بے یقینی کی فضا پیدا ہو گی اور ممکنہ طور پر امریکی مارکیٹوں میں کساد بازاری آ سکتی ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل چین، کینیڈا، جاپان، یوکرین اور یورپی یونین سمیت متعدد ممالک پر ٹیرف عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو ملک امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کریں گے ہم بھی ان پر ٹیرف عائد کریں گے۔صدر...
بالی ووڈ اداکار کارتک آریان نے ایک فلم کیلئے 50 کروڑ معاوضہ وصول کرنے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ بھول بھلیاں اسٹار کارتک آریان نے حال ہی میں اپنی 50 کروڑ روپے کی فیس اور بالی ووڈ میں انہیں درپیش چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں کارتک نے انڈسٹری میں روایتی سپورٹ سسٹم کی کمی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سوال کیا کہ اس طرح کی اعداد و شمار والے پے چیک دوسرے لوگوں کو بھی ملتے ہیں مگر تب کسی کی توجہ ان کی طرف کیوں نہیں ہوتی؟ کارتک نے کہا کہ کیا میں ایسا واحد اداکار ہوں جس کو یہ رقم مل رہی ہے؟ View this post on Instagram ...
پی اے اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا طیارے میں تکنیکی مسائل کے باعث روانگی سے قبل 2 مرتبہ رن وے سے واپس لوٹ آیا۔ اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔ پی اے اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا طیارے میں تکنیکی مسائل کے باعث روانگی سے قبل 2 مرتبہ رن وے سے واپس لوٹ آیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ طیارے میں فلائٹ کنٹرول سٹیٹس پیغام کی خرابی سامنے آئی، اس پر پائلٹ نے احتیاطی تدابیر کے تحت طیارے کو واپس موڑ لیا، تکنیکی خرابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی۔
کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گذشتہ ہفتے کے دوران 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ذخائر کی مجموعی مالیت 15 ارب 87 کروڑ تک پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق 28 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سرکاری ذخائر 11 ارب 24 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ گذشتہ ہفتے کے اختتام پر کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 62 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود تھے، اس طرح زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 87 کروڑ 38 لاکھ...
اسلام آباد: رواں مالی سال 2024-25کے پہلے8 ماہ (جولائی تا فروری)کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 6.33 فیصد اضافے کے ساتھ 15 ارب 78 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، گذشتہ ماہ (فروری2025) کے دوران ملکی برآمدات میں 17.35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ (فروری) میں برآمدات کا حجم 2 ارب 43 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا ہے جو جنوری 2025 میں 2 ارب 95 کروڑ ڈالر تھا جبکہ فروری2025 میں درآمدات بھی 9.89 فیصد کم ہو کر 4 ارب 73 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ جنوری میں یہ حجم اس سے زیادہ تھا۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا فروی کے دوران برآمدات میں مجموعی طور...
گزشتہ مالی سال این ایچ اے کا نقصان سب سے زیادہ 295ارب 58کروڑ رہا وزارت خزانہ نے سرکاری ملکیتی اداروں کی گزشتہ مالی سال کی رپورٹ جاری کردی سرکاری ملکیتی اداروں کا مجموعی نقصان 5 ہزار 748 ارب روپے تک پہنچ گئے ۔وزارت خزانہ نے سرکاری ملکیتی اداروں کی گزشتہ مالی سال 2023-24 کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق سرکاری ملکیتی اداروں کے نقصانات میں گزشتہ مالی سال 851ارب 37 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال این ایچ اے کا نقصان سب سے زیادہ 295 ارب 58 کروڑ روپے رہا، کیسکو 120 ارب 45 کروڑ اور پیسکو نے 88 ارب 72 کروڑ روپے کا نقصان کیا۔وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ مالی...
صوبائی حکومت نے قبائلی ضلع کرم کے علاقہ بیگان گاﺅں سے تعلق رکھنے والے کالعدم پاکستان تحریک طالبان کے دہشت گردوں کی مقرر کردہ قیمت اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کرم سے تعلق رکھنے والے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر کے سر کی قیمت 10 کروڑ روپے مقرر کردی۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے کمانڈر کاظم کے سر کی قیمت دس کروڑ جبکہ تین دیگر اہم دہشتگردوں کے سر کی قیمت آٹھ آٹھ کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے قبائلی ضلع کرم کے علاقہ بیگان گاﺅں سے تعلق رکھنے والے کالعدم پاکستان تحریک طالبان کے دہشت گردوں کی مقرر کردہ قیمت اب...
پشاور (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کرم میں مطلوب دہشتگردوں کے سر کی قیمت رکھ دی ہے، فرقہ واریت پھیلانے والوں کو آج یا کل ضرور سزا ملے گی اور انہیں اپنے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ کرم زمین کا تنازع نہیں بلکہ فرقہ وارانہ تنازعہ ہے جس میں بیرونی قوتیں پوری طرح ملوث ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کرم کا مسئلہ 130 سال سے چل رہا ہے، بیرونی اور غیر ملکی قوتیں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، بیرونی قوتیں پورے پاکستان میں فرقہ واریت کی چنگاری سے آگ لگانا چاہتی ہیں۔ ابھی ایک قافلے پر بھی حملہ...
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 28 فیصد اضافے کے ساتھ 1 ارب 86 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یہ دلچسپ انکشاف وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کیا اور بتایا کہ مستقبل میں آئی ٹی برآمدات مزید بڑھنے کی توقع بھی ہے۔ وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کاکہنا ہے کہ ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیپ 2025 میں پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل،اقتصادی شراکت داری کو مضبوط کررہے ہیں ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے۔...
آئی ٹی برآمدات 28 فیصد اضافے کے ساتھ 1 ارب 86 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یہ انکشاف وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کیا اور بتایا کہ مستقبل میں آئی ٹی برآمدات مزید بڑھنے کی توقع بھی ہے۔ وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کاکہنا ہے کہ ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیپ 2025 میں پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل،اقتصادی شراکت داری کو مضبوط کررہے ہیں ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے۔ انہوں نےکہا...
وزیر اعلی کے پی کی جانب سے احتجاج پر اب تک 50 کروڑ روپے خرچ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے تحریک انصاف کے جلسوں اور احتجاج پر اب تک 50 کروڑ روپے خرچ کردیے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے جلسوں اور احتجاج پر 50 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے جب کہ احتجاج کے دوران جلائی گئی مشینری اور دیگر نقصانات کی ادائیگی وزیراعلی نے جیب سے کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کل ہونے والے جلسے کے لیے بھی وزیراعلی نے پارٹی کو 50 لاکھ روپے دیے ہیں جب کہ قافلے میں شامل سیکڑوں گاڑیوں کے کرائیوں کی ادئیگی کردی گئی ہے،...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے آئندہ مالی سال2025-26 میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لیے حکومت سے 30 ارب روپے مانگ لیے ہیں یہ رقم 10 مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ریزز ریونیو پروگرام کے لیے 17 ارب 83 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ 21 ارب 51 کروڑ لاگت کے منصوبے پر اب تک 3 ارب 36 کروڑ خرچ ہوچکے ہیں۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کی فنڈنگ سے جاری منصوبے کا مقصد استعداد کار اور ریونیو میں اضافہ ہے، اے ڈی بی کی فنڈنگ سے علاقائی بارڈر سروس میں بہتری کے لیے 9 ارب 20...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈویلپرز ایسوسی ایشن (آباد)نے جایداد کی خرید و فروخت پر تجاویز دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پہلا گھر خریدنے والوں کو 5 کروڑ روپے تک کی چھوٹ دی جائے۔چیئرمین آباد ایس ایم نبیل نے بیان میں کہا کہ آباد نے جایداد کی خرید و فروخت کا طریقہ کار آسان کرنے کی تجاویز دے دی ہیں، پراپرٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ آباد کی تجویز ماننے سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں 300 گنا اضافہ ہوسکتا ہے، پہلا گھر خریدنے والوں کو 5 کروڑ روپے تک کی چھوٹ دی جائے، ڈھائی کروڑ روپے کی پراپرٹی خریدنے والوں سے پوچھ گچھ نہ کی جائے۔ایس ایم نبیل نے...
کراچی: ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈویلپرز ایسوسی ایشن (آباد) نے جائیداد کی خرید و فروخت پر تجاویز دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پہلا گھر خریدنے والوں کو 5 کروڑ روپے تک کی چھوٹ دی جائے۔ چیئرمین آباد ایس ایم نبیل نے بیان میں کہا کہ آباد نےجائیداد کی خرید و فروخت کا طریقہ کار آسان کرنے کی تجاویز دے دی ہیں، پراپرٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آباد کی تجویز ماننے سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں 300 گنا اضافہ ہوسکتا ہے، پہلا گھر خریدنے والوں کو 5 کروڑ روپے تک کی چھوٹ دی جائے، ڈھائی کروڑ روپے کی پراپرٹی خریدنے والوں سے پوچھ گچھ نہ کی جائے۔ ایس ایم نبیل کا کہنا تھا...
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2025ء) چئیرمین ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپئر پاکستان(آباد ) ایس ایم نبیل اور صدر نیشنل اکانومی فورم ملک عمر سہیل نے مشترکہ میڈیا بریفنگ میں قومی اسمبلی کی سید نوید قمر کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی خزانہ کی سفارش پر ایف بی آر کی طرف سے نان فائلر کو ایک کروڑ روپے تک کی پراپرٹی کی خریداری کی اجازت مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا قائمہ کمیٹی کی طرف سے سب کمیٹی رئیل سٹیٹ سیکٹر کی مشکلات کے حل کیلئے قائم کی گئی ہے اس سے سیکٹر کو درپیش مسائل اور سالانہ بارہ ارب ذالر کا ملکی سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے کو ملک میں ہی سرمایہ کاری کرنے کا راستہ...
بیجنگ(ویب ڈیسک)چین نے 2023 کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی “مصنوعی سورج” مشین EAST کے ذریعے جوہری فیوژن کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ اس نے 1,000 سیکنڈز تک پلازما کا تسلسل برقرار رکھا، جب کہ 2023 میں قائم 403 سیکنڈز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ یہ کامیابی توانائی کے نئے ذرائع کی تلاش میں ایک بڑی پیشرفت ہے۔ رپورٹ کے مطابق توانائی کی ضروریات کے لیے جوہری فیوژن تیار کرنا سائنسدانوں کا طویل عرصے سے ایک ہدف رہا ہے لیکن درجہ حرارت کو 100 ملین ڈگری سیلسیس (10 کروڑ) سے زیادہ تک پہنچانا اور اس کے طویل مدتی آپریشن کو برقرار رکھنا ہمیشہ ایک چیلنج ثابت ہوا ہے, تاہم، 1,000 سیکنڈ تک سسٹم کو مستحکم کرنے سے، سائنسدانوں...
ماتلی (نمائندہ جسارت) چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی رضوان احمد قائم خانی کی زیر صدارت منتخب بلدیاتی قیادت کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہر کے منتخب و نامزد کونسلرز نے شرکت کی، اجلاس میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا اور کونسلرز سے نیو این آئی ٹی کے تحت کرائے جانے والے ترقیاتی کاموں کے لیے اسکیمیں بھی طلب کی گئیں، کونسلرز نے اپنے وارڈوں میں کرائے جانے والی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء کوبریفنگ بھی دی۔ اجلاس سے چیئرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 سال میں موجودہ بلدیاتی قیادت کی جانب سے 3 بار این آئی ٹی کے تحت شہر میں 13 کروڑ 90 لاکھ روپے کے ترقیاتی منصوبے پایا تکمیل تک پہنچ...
کراچی:ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے نتیجے میں مجموعی حجم 16.18 ارب ڈالر تک محدود ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد مجموعی ذخائر گھٹ کر 16 ارب 18 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 17 جنوری تک کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 74 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، جب کہ سرکاری ذخائر 11 ارب 44 کروڑ 87 لاکھ ڈالر تک محدود ہو گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی ’کاروبار فنانس اسکیم‘ کا اجرا کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آسان کاروبار پروگرام کے ذریعے معیشت میں بہتری اور بر آمدات میں اضافہ ممکن ہوسکے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار اسکیم کے لیے 84 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں، آسان کاروبار کارڈ اسکیم کے لیے 48 ارب روپے سے زائد رکھے گئے ہیں، آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت 36 ارب روپےسے زائد بلا سود قرض فراہم کیا جائے گا۔ آسان کاروبار فنانس اسکیم میں 10 لاکھ سے لے کر 3 کروڑ روپے کے بلا سود قرضے دیے جائیں گے، اور قرض...
---فائل فوٹو ملک بھر میں 2028ء تک 3 ارب 29 کروڑ درخت لگانے کا ہدف مقرر کردیا گیا۔وزیرِ اعظم کی معاون برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید نے کہا ہے کہ 2019ء سے اب تک ملک بھر میں 2 ارب 20 کروڑ پودے تقسیم کیے ہیں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مستحکم حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت ہے: رومینہ خورشیدکوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مستحکم حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ رومینہ خورشید نے کہا کہ ہر سال موسم بہار اور مون سون میں شجر کاری مہم کا انعقاد کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2024ء کے موسم بہار میں 85 ملین سے زائد پودے تقسیم کیے...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا۔لاہور میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کو 3 کروڑ سے زیادہ کا قرضہ چاہیے وہ بھی اپلائی کر سکتے ہیں، قرضہ ملنے کے بعد بھی اگر کوئی مشکل آتی ہے تو ہم مدد کریں گے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپنا کاروبار کرنا اس پہلے اتنا آسان نہیں تھا، آسان شرائط پر قرضہ دیں گے۔ جب سے ہماری حکومت بنی کئی بار پنجاب پر حملے ہوئے: مریم نوازوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب سے ہماری حکومت بنی ہے...
اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔حاجی ہدایت کے سوال پروفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کاروبار کرنا حکومتوں کا کام نہیں، خسارے میں چلنے والے اداروں کی وجہ سے قومی خزانے کو سیکڑوں ارب کا خسارہ برداشت کرنا پڑرہا ہے، ایک خاص مدت تک ملازمت کرنے والے ملازمین کو پری میچور رٹائرمنٹ کا آپشن دیا جائیگا. انہوں نے کہا کہ کہ جو بینک پرائیویٹائز ہوئے وہ آج بہترین کام کررہے ہیں،تین وزارتیں بند ہوگئی ہیں۔ وقفہ سوالات کے دوران اعظم تارڑ نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں8,747بے ضابطگیوں کے کیسز رجسٹر ہوئے تھے تاہم انھوں نے وضاحت کی کہ...
لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو انقلاب کے نام پر بغاوت ہوئی،واقعے میں ملوث ملزموں کو سزا ملےگی، بانی پی ٹی آئی نے اختیارات کا غلط استعمال کیا،وہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا سامنا کرنے سے کیوں کترارہے ہیں؟ انہیں عدالت میں مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔ صوبائی وزیرعظمیٰ بخاری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں جس کا سہرا وزیراعلیٰ مریم نواز کوجاتا ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو کاروبار کے لیے قرضےفراہم کیے جائیں گے۔ گنے اور کپاس کی پیدوار بڑھانے کے لیے اقدامات کرینگے جب کہ آسان کاروبار کارڈ سے 3 کروڑ روپے تک بلا سود قرض دیاجائیگا۔ انہوں نے مزید...
اسلام آباد: نیپرا نے کرنٹ سے شہریوں کو بچانے کیلیے حفاظتی اقدامات کی عدم تکمیل پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ نیپرا نے کیسکو پر حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث جرمانہ عائد کیا، نیپرا نے کیسکو ریجن میں کمپنی کو کھمبوں پر گراؤنڈ ارتھنگ لگانے کی سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایچ ٹی اور ایل ٹی پولز پر تین ماہ میں ارتھنگ سسٹم مکمل کیا جائے۔ نیپرا کے مطابق کیسکو کو پی سی سی پولز پر حفاظتی اقدامات کیلیے ایک سال کی مہلت دی گئی تھی، نپرا نے حفاظتی اقدامات کی عدم تکمیل پر عائد جرمانہ 15 روز میں جمع کروانے کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد: رواں مالی سال کا نظر ثانی شدہ پی ایس ڈی پی 1100 ارب روپے برقرار رکھا گیا ہے تاہم پہلے 6 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر اب تک صرف 148 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی نے مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے ترقیاتی بجٹ کے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دی جس کے مطابق 6 ماہ میں 376 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کی منظوری دی گئی ہے۔ وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 124 ارب 52 کروڑ روپے، کارپوریشنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 23 ارب 60 کروڑ روپے اور وزارت آبی وسائل کے منصوبوں پر 32 ارب روپے خرچ ہوئے۔ صوبوں اور خصوصی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 46...