ملک بھر میں 2028ء تک 3 ارب 29 کروڑ درخت لگانے کا ہدف: وزارت موسمیاتی تبدیلی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
---فائل فوٹو
ملک بھر میں 2028ء تک 3 ارب 29 کروڑ درخت لگانے کا ہدف مقرر کردیا گیا۔
وزیرِ اعظم کی معاون برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید نے کہا ہے کہ 2019ء سے اب تک ملک بھر میں 2 ارب 20 کروڑ پودے تقسیم کیے ہیں۔
کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مستحکم حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔
رومینہ خورشید نے کہا کہ ہر سال موسم بہار اور مون سون میں شجر کاری مہم کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2024ء کے موسم بہار میں 85 ملین سے زائد پودے تقسیم کیے گئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے پولیوکا خاتمہ ضروری ہے، حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعظم نے اسلام آباد میں انسداد پولیو کی 7 روزہ قومی مہم کا آغاز کیا، انہوں نے بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا بچوں کےمحفوظ مستقبل کے لیے پولیو کاخاتمہ ضروری ہے اور حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ مربوط حکمت عملی اورمشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، 21 تا 27 اپریل جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سےکم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،انسدادپولیومہم کامیاب بنانےکےلیے والدین تعاون کریں۔