2025-04-22@17:40:34 GMT
تلاش کی گنتی: 20
«پوٹن کے»:
روسی صدرولادیمیر پوٹن سے حماس کی قید سے رہا ہونے والے اسرائیلی نژاد روسی یرغمالی نے ملاقات کی اور قید کے دوران کا حال سنایا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پوٹن نے یرغمالی الیگزینڈر تروفانوف سے کہا کہ آپ کی واپسی فلسطینی عوام اور مختلف تنظیموں کے ساتھ روس کے دیرینہ تعلقات کے باعث ممکن ہوئی ہے۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ ہمیں حماس کی قیادت اور اس کے سیاسی دفتر کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہیے جن کے تعاون بغیر آپ کی رہائی ممکن نہیں تھی۔ جس کے جواب میں رہائی پانے والے یرغمالی نے صدر پوٹن سے حماس کے حسن سلوک کی تعریف کی۔ روسی صدر نے الیگزینڈر ٹروفانوف کے اہل خانہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ پروردگار کا شکر ہے کہ آپ صحیح سلامت...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پر روس کے ساتھ جنگ شروع کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے علاوہ زیلنسکی بھی یوکرین جنگ کے نتیجے میں ہونے والی لاکھوں ہلاکتوں کے برابر کے ذمہ دار ہیں. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہاکہ آپ اپنے سے 20 گنا بڑے دشمن سے جنگ شروع نہیں کرتے اور پھر یہ امید لگانا کہ دوسرے آپ کو کچھ میزائل فراہم کریں گے انہوں نے سابق صدر جو بائیڈن پر بھی اس تنازعے میں ہونے والی اموات کا الزام لگایا.(جاری ہے) صدرٹرمپ کا بیان یوکرین...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے امید رکھتے ہیں کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے معاہدے کاوہ اپنا حصہ پورا کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ٹرمپ کی متنازع پالیسیاں، امریکی سائنسدان ملک چھوڑنے پر مجبور انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ وہ اس کی پیروی کریں، مجھے لگتا ہے کہ وہ اس پر قائم رہیں گے جوانہوں نے مجھے بتایا تھا اور مجھے لگتا ہے کہ وہ اب اس معاہدے کے اپنے حصے کو پورا کرنے والے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اتوار کے روز صدر پوتن اور زیلنسکی...
ماسکو(نیوزڈیسک)روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے سرکاری بیڑے کا حصہ سمجھی جانے والی ایک اور لگژری لیموزین ماسکو میں پھٹ گئی۔فوٹیج میں اور سینیٹ کی گاڑی کو جلتا ہوا دکھایا گیا ہے جس کی مالیت تقریباً 320,000 یورو ہے، جو لوبیانکا پر روسی خفیہ سروس ایف ایس بی کے ہیڈ کوارٹر سے زیادہ دور سڑک کے درمیان اچانک دھماکے سے جل گئی خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کار صدارتی پراپرٹی مینجمنٹ آفس کے بیڑے سے تعلق رکھتی ہے جو کریملن کی جائیداد کا انچارج ہے۔ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ انجن سے لگی آگ گاڑی کے اندرونی حصے تک کیسے پھیلی۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکے کے وقت کار میں کون تھا۔ Index.hr کی رپورٹ کے مطابق...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مارچ 2025ء) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے شمالی بندرگاہی شہر مرمانسک کے دورے کے دوران کہا ہے کہ یوکرین میں عبوری حکومت کا قیام عمل میں لایا جانا چاہیے، جس سے معاہدے کیے جا سکیں اور جنگ کے خاتمے کی راہ ہم وار ہو سکے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب امریکی حکام ماسکو اور کییف کے ساتھ بات چیتمیں مصروف ہیں تاکہ دو ہزار بائیس سے جاری اس جنگی تنازعے کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ یوکرین اور یورپی رہنماؤں نے پوٹن پر الزام لگایا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے سے متعلق سنجیدہ ارادہ نہیں رکھتے اور جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کو طول دینا چاہتے ہیں۔...
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے بیمار ہونے کی خبروں کے دوران یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بڑا انکشاف کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی صدر نے اپنے بیان میں روسی صدر کی طبعی موت کی پیشن گوئی کی ہے۔ ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی صدر جلد مرجائیں گے اور اس کے ساتھ ہی یوکرین جنگ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی۔ یوکرینی نے صدر نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا کہ روس کی مدد کرنے سے گریز کریں۔ صدر زیلنسکی نے یورپی ممالک اور اپنے اتحادی ممالک پر زور دیا کہ پوٹن پر دباؤ برقرار رکھیں اور روس کو عالمی تنہائی سے باہر نکلنے میں مدد نہ کریں۔ خیال رہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی کا روسی صدر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے دو گھنٹوں پر محیط گفتگو میں یوکرین اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور پوٹن نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یوکرین کی جنگ کا اختتام ایک پائیدار امن کے ساتھ ہونا چاہیے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے دونوں رہنماؤں نے اس اہم امور پر 2 گھنٹے سے زائد وقت تک بات چیت کی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ یوکرین اور روس دونوں کی جانب...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مارچ 2025ء) برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ہفتہ 15 مارچ کو تقریباً 30 عالمی رہنماؤں کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کے اختتام پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کریملن کی جانب سے یوکرین کے ساتھ جنگ کے خاتمے میں ہچکچاہٹ اور تاخیر اور اُس پر ''مسلسل وحشیانہ حملوں‘‘ نے روسی رہنما کی امن کی خواہش کے نفی کا اظہار کرتے ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جمعرات کو برطانیہ میں ایک بین الاقوامی فوجی اجلاس منعقد ہوگا جس میں ''امن معاہدے کو متحرک کرنے کے لیے اور یوکرین کی مستقبل کی سلامتی کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 مارچ 2025ء) روسی صدر 30 دن کی جنگ بندی کے اس منصوبے کا جواب دے رہے تھے، جس پر یوکرین نے اس ہفتے کے اوائل میں امریکہ کے ساتھ بات چیت کے بعد اتفاق کیا تھا۔ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اس منصوبے پر پوٹن کے ردعمل کو "موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش" قرار دیتے ہوئے روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران امریکہ نے روس کے تیل، گیس اور بینکنگ کے شعبوں پر مزید پابندیاں عائد کر دیں۔ ادھرپوٹن نے ماسکو میں بند دروازوں کے پیچھے امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وِٹکوف سے ملاقات کی۔ روس کا جنگ بندی سے انکار اس کے لیے 'تباہ کن'...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 مارچ ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ روس بھی جنگ بندی معاہدے کے لیے تیار ہے صدر ٹرمپ نے مغربی ملکوں کے عسکری اتحاد نیٹو کو بھی ایک پیغام بھیجا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ اپنے دفاع پر خرچ نہیں کرے گا تو وہ بھی نیٹو کا دفاع نہیں کریں گے. اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے روس اور یوکرین کے درمیان امن کے لیے اپنا وژن پیش کیا انہوں نے کہا کہ یوکرین ایک معاہدہ چاہتا ہے اور اس کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے صدر ٹرمپ کے مطابق ان کے خیال میں روس بھی ڈیل کرنا چاہتا ہے چوں...
ویب ڈیسک — ویب ڈیسک— صدر ولادیمیر پوٹن نے حال ہی میں امریکہ کو مستقبل کے کسی اقتصادی معاہدے کے تحت روس میں نایاب زمینی دھاتوں کے ذخائر مشترکہ طور پر ڈھونڈنے کی پیشکش کی تھی ، جس کے متعلق ان کا کہنا ہے کہ روسی ذخائر کی مقدار یوکرین سے زیادہ ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ہم کر سکے تو میں روس سے بھی معدنیات خریدنا چاہوں گا۔ پوٹن کی جانب سے یہ پیش کش امریکہ اور یوکرین کے درمیان معدنیات کے ایک ابتدائی مسودے پر بات چیت کے بعد سامنے آئی تھی۔ دیکھتے ہیں روس کے پاس کونسے قیمتی معدنی ذخائر ہیں۔ روس میں نایاب زمینی دھاتوں کی...

صدر ٹرمپ اور ولادیمیر پوٹن کے درمیان ممکنہ ملاقات: جائزہ لے رہے ہیں کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کتنا سنجیدہ ہے. مارکوروبیو
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 ) امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے درمیان ممکنہ ملاقات کا دار و مدار اس بات پرہے کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کتنا سنجیدہ ہے. امریکی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں مارکو روبیو نے بتایا کہ انہوں نے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے سعودی عرب میں ملاقات کے دوران بھی دونوں ملکوں کے صدور کی ملاقات کے بارے میں بات چیت کی تھی اور روسی عہدیداروں کو بتا دیا تھا کہ دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان اس وقت تک ملاقات نہیں ہو سکتی جب تک ہمیں یہ معلوم نہیں ہوجاتا کہ ملاقات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 فروری 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو انکشاف کیا کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے فون پر طویل بات کی جنہوں نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے اور پوٹن نے فون پر طویل بات چیت کی جس میں انہوں نے تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے " مل کر، بہت قریب سے کام کرنے" کا عزم کیا ہے اور شاید وہ ذاتی طور پر ایک دوسرے کے ممالک میں ملاقات کریں گے۔" 'مضحکہ خیز جنگ' ختم کی جائے، ٹرمپ کا پوٹن سے مطالبہ...
ماسکو: روس کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کے لیے نامزد پوائنٹ مین نے کہا کہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے سے قبل صدر ولادیمیر پوٹن کی تمام شرائط کو تسلیم کرنا ضروری ہوگا شرائط میں یوکرین کا نیٹو کے عزائم کو چھوڑنا بھی شامل ہے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ کے سیاسی حل کے لیے پوٹن کی شرائط کو مکمل طور پر تسلیم کرنا ضروری ہےروس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے ماسکو میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران انگریزی میں کہا کہ سیاسی حل صرف اسی وقت ممکن ہے جب صدر پوٹن کی جون 2023 میں روسی وزارت خارجہ سے کی گئی تقریر کی تمام شرائط پوری ہوں۔ روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف...
روس کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کے لیے نامزد پوائنٹ مین نے کہا کہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے سے قبل صدر ولادیمیر پوٹن کی تمام شرائط کو تسلیم کرنا ضروری ہوگا شرائط میں یوکرین کا نیٹو کے عزائم کو چھوڑنا بھی شامل ہے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ کے سیاسی حل کے لیے پوٹن کی شرائط کو مکمل طور پر تسلیم کرنا ضروری ہےروس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے ماسکو میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران انگریزی میں کہا کہ سیاسی حل صرف اسی وقت ممکن ہے جب صدر پوٹن کی جون 2023 میں روسی وزارت خارجہ سے کی گئی تقریر کی تمام شرائط پوری ہوں۔ روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے مزید...
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو میں صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ نیو یارک پوسٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن یوکرین جنگ کا خاتمہ دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ مزید اموات کو روکا جا سکے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اُن تمام جوان اور خوبصورت لوگوں کو ذہن میں لائیں جو آپ کے بچوں کی ہی طرح ہیں لیکن بے وجہ مارے گئے اور اس کا احساس پوتن کو بھی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اگر میں صدر ہوتا تو روس اور یوکرین جنگ کبھی شروع نہ ہوتی۔ جوبائیڈن ہماری قوم کے لیے مکمل شرمندگی ثابت ہوئے ہیں۔ ٹرمپ نے اس جنگ کے جلد خاتمے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 فروری 2025ء) روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کو تقریبا تین سال کا عرصہ مکمل ہونے کو ہے۔ روسی فوج یوکرین میں کئی محاذوں پر آگے بڑھ رہی ہے۔ یوکرین کو جنگی ہتھیاروں اور افرادی قوت کی قلت کا سامنا ہے اور امریکہ کی جانب سے کسی بھی وقت بڑے پیمانے پر یوکرین کی جنگی امداد روکی جاسکتی ہے۔ روس اور مغربی ماہرین کا ماننا ہے کہ روسی صدر اپنا ہدف کے حصول کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ اس سے قطع نظر کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس پر کسی بھی قسم کی پابندی عائد کر دیں۔ ٹرمپ نے اپنی ایک انتخابی مہم کے دوران یہ دعویٰ کیا تھا کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جنوری 2025ء) سرگئی شوئیگو، صدر ولادیمیر پوٹن کی سکیورٹی کونسل کے سکریٹری ہیں اور ماضی میں روس کے وزیر دفاع بھی رہ چُکے ہیں۔ انہوں نے نیوز ایجنسی TASS کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا، '' دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے تنازعات اور جغرافیائی سیاسی دشمنی میں اضافے سے ریاستوں کے درمیان پرتشدد تصادم کے خطرات بڑھ گئے ہیں اور اس تصادم کا جوہری طاقتیں بھی حصہ بن سکتی ہیں۔‘‘ روس: صدر پوٹن کا جوہری ڈیٹرینس کا نیا نظریہ کیا ہے؟ نیٹو کا روس پر جوابی الزام مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے مذکورہ روسی الزامات کے جواب میں کہا ہے کہ دراصل روس ہی کشیدگی میں اضافے کا سبب بن رہا...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جنوری ۔2025 )سندھ حکومت نے مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ صوبائی معیشت کے لیے سماجی و اقتصادی فوائد کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے جنگلات کے شعبے کی حکمت عملی کی منصوبہ بندی کی ہے درختوں کو روایتی طور پر ان کے ٹھوس فوائد جیسے لکڑی اور چارہ کے لیے اہمیت دی جاتی ہے اس کے علاوہ وہ غیر محسوس یا غیر بازاری فوائد پر بھی فخر کرتے ہیں بشمول کاربن آف سیٹنگ ایک ایسا عمل جس کے ذریعے جنگلات اور درخت کاربن کو جذب اور ذخیرہ کرتے ہیں اور آکسیجن کو فضا میں چھوڑتے ہیں امجد علی شاہ، ڈویژنل ڈائریکٹر فاریسٹ سندھ نے کہا کہ یہ حکمت عملی غیر ٹھوس فوائد کو مدنظر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جنوری 2025ء) امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو بطور صدر حلف اٹھا لیں گے۔ انہوں نے ابھی تک کوئی ٹھوس منصوبہ تو پیش نہیں کیا لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان تقریباً تین سال سے جاری تنازعے کو تیزی سے ختم کرا سکتے ہیں۔ صدر پوٹن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے آج بروز جمعہ نامہ نگاروں کو بتایا، ''صدر نے بارہا امریکی صدر بشمول ڈونلڈ ٹرمپ بین الاقوامی رہنماؤں سے رابطے کے لیے کھلے پن کا اظہار کیا ہے۔‘‘ قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا تھا کہ پوٹن کے ساتھ ایک ملاقات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ریپبلکن...