واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 مارچ ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ روس بھی جنگ بندی معاہدے کے لیے تیار ہے صدر ٹرمپ نے مغربی ملکوں کے عسکری اتحاد نیٹو کو بھی ایک پیغام بھیجا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ اپنے دفاع پر خرچ نہیں کرے گا تو وہ بھی نیٹو کا دفاع نہیں کریں گے.

اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے روس اور یوکرین کے درمیان امن کے لیے اپنا وژن پیش کیا انہوں نے کہا کہ یوکرین ایک معاہدہ چاہتا ہے اور اس کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے صدر ٹرمپ کے مطابق ان کے خیال میں روس بھی ڈیل کرنا چاہتا ہے چوں کہ وہ ایک الگ طریقے کا معاہدہ چاہتا ہے جو صرف میں ہی جانتا ہوں.

صدر ٹرمپ کے مطابق روس کے پاس بھی ڈیل کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے امریکی صدر نے کہا کہ وہ شاید آئندہ ڈیڑھ ماہ میں روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے سعودی عرب میں ملاقات کریں گے اس سے قبل مشرقِ وسطیٰ کے لیے صدر ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کا کہنا تھا کہ وہ جنگ بندی اور روس کے قبضے کو روکنے کے لیے یوکرینی نمائندوں سے ملاقات کرنے سعودی عرب جائیں گے.

انہوں نے کہا کہ ہم یوکرینی عہدیداروں سے ریاض یا جدہ میں ملاقات کے لیے رابطے میں ہیں اور ملاقات کا مقصد ابتدائی جنگ بندی اور امن معاہدے کے لیے فریم ورک تیار کرنا ہے اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ صدر ٹرمپ محسوس کرتے ہیں کہ یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے گزشتہ ہفتے وائٹ ہاﺅس میں دونوں راہنماﺅں کے درمیان ہونے والی تلخی پر نظرثانی کی ہے.

وٹکوف کے مطابق صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ زیلنسکی کا خط پہلا مثبت قدم تھا اس خط میں کوئی معافی نہیں تھی البتہ اس بات کا اعتراف تھا کہ امریکہ نے یوکرین کے لیے بہت کچھ کیا ہے اور اس خط میں شکریہ کا احساس ملتا ہے واضح رہے کہ گزشتہ جمعے دورہ واشنگٹن کے دوران صدر ٹرمپ اور یوکرینی ہم منصب زیلنسکی کے درمیان تکرار ہوئی تھی بعدازاں انہوں نے صدر ٹرمپ کو ایک خط ارسال کیا تھا.

ادھر دورہ واشنگٹن کے بعدصدر زیلنسکی برسلز میں یورپی راہنماﺅں کے ایک ہنگامی اجلاس میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

اس اجلاس کے دوران یورپی یونین کے صدر اور پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک روس کے مقابلے میں خود کو جلد مسلح کریں گے یورپین کمیشن کی صدر ارسلا وون ڈر لائین نے ایک منصوبہ پیش کیا ہے جس میں 27 رکنی یورپی تنظیم کے بجٹ قوانین میں نرمی کی گئی ہے تاکہ رکن ممالک دفاع پر زیادہ خرچ کریں اسی کے ساتھ رکن ممالک کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ آئندہ چار سال کے دوران دفاع پر 836 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں یورپی راہنماﺅں کے اجلاس سے قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا تھا کہ تنظیم کے رکن ممالک فیصلہ کن قدم اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ یورپ کے مستقبل کا فیصلہ امریکہ یا روس نہیں کریں گے.


ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا کہ انہوں نے کریں گے کا کہنا کے لیے تھا کہ

پڑھیں:

وزیر مذہی امور نے پاکستانی عازمین حج کو بڑی خوش خبری سنادی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے رواں سال حج کے لئے جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوش خبری سنادی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سے سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج کے لئے جانے والے عازمین ہمیشہ ناقص انتظامات اور عدم تعاون کی شکایات کرتے رہے ہیں تاہم اس بار وفاقی وزیر مذہبی ا مور نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے حاجی وی وی آئی پی کی طرح حج کریں گے۔
وفاقی دارالحکومت میں سالانہ حج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار یوسف نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کمرشل وزارت نہیں ہے، ہمارا مقصد نظریہ پاکستان و اسلام ہے۔ حج کے حوالے سے بڑی پریشانی ہے، گزشتہ دور میں جب ذمہ داری سنبھالی گئی تو 2013ء میں 5 ہزار رہ گیا ، مگر اس کے بعد 2016ء تک ہمارے پاس 5 لاکھ تک درخواستیں موصول ہوئیں، جس کی وجہ کم پیکیج و اچھے انتظامات تھے۔انہوں نے اعلان کیا کہ اس بار ہمارے حاجی وی وی آئی پی کی طرح حج کریں گے کیوں کہ سعودی حکام کی طرف سے مساوی انتظامات ہیں اور حکومت پاکستان کی جانب سے بھی اب ہم کوئی کمی کوتاہی نہیں برتیں گے۔
سردار یوسف کا کہنا تھا کہ ٹائم لائن پر جو ہدایات تھیں اسی پر آگے بڑھ سکتے ہیں۔ جو بھی کچھ ہوا ہے اس میں سعودی حکام نہیں پاکستان کی کوتاہی ہے۔ جس جس مد میں پورٹل کے ذریعے جو پیسہ گیا ہے وہ ضائع نہیں ہوگا۔ اس سے ہٹ کر جو ہے اس کو سلجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودیہ میں پاکستانی سفیر نے بھی یقین دلایا ہے کہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔ وزیراعظم نے جو کمیٹی بنائی ہے اس کی رپورٹ جمع ہوچکی ہے اس کی روشنی میں جو ہدایات ہونگی عمل کریں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور مجھے ایک ماہ قبل ہی ملی ہے۔ وزیر اعظم نے مجھے اچھا حج کرانے کی ذمہ داری دی ہے۔ میں نے خود سعودی عرب جاکر انتظامات کا جائزہ لیا ہے اور مجھے پتا چلا ہے کہ کافی بڑی تعداد میں عازمین حج رہ رہے ہیں۔ میں نے اور علامہ طاہر اشرفی نے اپنی بساط کے مطابق 67ہزار عازمین کا حج کوٹہ بحال کرانے کی کوشش کی۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحق ڈار نے بھی کوشش کی۔ سعودی وزیر حج کی کوششوں سے پاکستان کو 10 ہزار حاجیوں کا کوٹہ مل گیا۔ سعودی عرب نے ایک لاکھ 2 حج کوٹہ کا بتایا۔ میں نے سعودی حکومت کو درخواست کی کہ ہمدردی سے تمام پاکستانیوں کے لئے غور کریں ، جس پر سعودی حکومت نے 10 ہزار عازمین کی اجازت دی۔ یہ 10 ہزار کوٹہ اسی پرائیویٹ حج سے ہوا ہے۔ کچھ لوگ اضافی حج کوٹہ کی بات کررہے ہیں جو درست نہیں۔

فٹنس سے زیادہ اعظم خان کا کھیل اہمیت رکھتا ہے، شاداب خان

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سعودی آرامکو اور چینی کمپنی بی وائی ڈی کا کار ٹیک الائنس کا اعلان
  • اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے امریکی سفیر نے حماس سے کیا مطالبہ کیا ؟
  • وزیر مذہی امور نے پاکستانی عازمین حج کو بڑی خوش خبری سنادی
  • وفاقی وزیر نے پاکستانی عازمین حج کے لیے بڑی خوش خبری سنادی
  • تہران یورینیم افزودگی پر کچھ پابندیاں قبول کرنے کو تیار
  • یوکرین اور روس میں رواں ہفتے ہی معاہدے کی امید، ٹرمپ
  • مولانا فضل الرحمٰن اور امیر جماعت اسلامی کے درمیان ملاقات آج ہوگی
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی
  • امریکا-ایران مذاکرات؛ ماہرین جوہری معاہدے کا فریم ورک تیار کریں گے، ایرانی وزیرخارجہ
  • ایران امریکا مذاکرات: فریقین کا جوہری معاہدے کے لیے فریم ورک تیار کرنے پر اتفاق