2025-04-23@21:50:54 GMT
تلاش کی گنتی: 18
«پاور ڈویژن حکام»:
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف پر پاور ڈویژن کا ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان پاور ڈویژن ظفریاب خان نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ بجلی کے نرخوں میں ریلیف پر عملدرآمد کیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم سے حافظ نعیم کا ٹیلیفونک رابطہ، بجلی کی قیمتوں میں کمی پر شکریہ ادا کیا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجلی کے نرخوں میں کسی قسم کی تبدیلی کی تردید کی خبریں بے بنیاد اور متضاد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بعض عناصر جان بوجھ کر بجلی کے نرخوں اور اس کی تکنیکی تفصیلات سے متعلق غلط معلومات پھیلا کر حقائق کو مسخ کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس...
وفاقی کابینہ نے سرکاری آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی منظوری دے دی۔حکومت نے سرکاری آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت مکمل کر لی ہے، اب سرکاری آئی پی پیز کی درخواست نیپرا میں آئے گی۔ذرائع پاور ڈویژن نے بتایا ہے کہ مزید 21 سے زائد سرکاری آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے، مذاکرات سے 34 ارب روپے کی بچت ہوگی، ان مذاکرات کے نتیجے میں فی یونٹ 27 پیسے بجلی کی بنیادی قیمتوں میں کمی آئے گی۔پاور ڈویژن کے اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی بنیاد پر بتایا ہے کہ آئی پی پیز 21 ہزار میگاواٹ سے زائد کیپسٹی کے حامل ہے اور ان میں نیوکلیئر پاور پلانٹس سمیت آر ایل این...
اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ آج بجلی کی قیمت میں7.41 روپے گھریلو اور 7.69 روپے صنعتی فی یونٹ کی تاریخی کمی حکومت کا عوام سے کیا گیا وعدہ وفا کرنے کی طرف ایک اہم اقدام ہے ۔جمعرات کو وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے بجلی کے ٹیرف میں کمی پر جاری بیان میں کہا کہ پاور ڈویژن اب مزید پہلوئوں پر کام کرکے بجلی کی قیمت میں مزید کمی اور استحکام پر کام کر رہا ہے، عوام کو بجلی کے شعبے میں اب بہتری ہی نظر آئے گی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کے تقسیم کار سسٹم میں مزید بہتری لا کر بجلی کی قیمتوں میں کمی...
کولاج فوٹو: فائل وزیراعظم شہباز شریف کل بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کرسکتے ہیں۔ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی 6 روپے فی یونٹ تک سستی ہوسکتی ہے، آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمے اور ترامیم سے بجلی کی قیمت میں کمی کی گنجائش نکلی۔ذرائع نے بتایا کہ 29 آئی پی پیز سے بات چیت مکمل ہوچکی ہے، 29 آئی پی پیز سے بات چیت کے نتیجے میں 2498 ارب روپے کی بچت ہوگی۔یہ بچت ان پاور پلانٹس کی 3 سے 20 سالہ مدت کے درمیان ہوگی، حکومت کی ملک بھر میں بجلی فی یونٹ سبسڈی بڑھانے کی بھی تجویز ہے۔
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز تر کرنے، توانائی کے شعبے کے حوالے سے جامع حکمت عملی کے لئے پاور ڈویژن ، آبی وسائل ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن میں ہم آہنگی مزید بہتر کرنے کی تاکید پاور ڈویژن کے امور پر اہم جائزہ اجلاس میںشہباز شریف کی متعلقہ حکام کو سولرائزیشن پالیسی کے حوالے سے عوام میں پائے جانے والے تمام ابہام کو حقائق اور اعداد وشمار کی بنیاد پر دور کرنے کی ہدایت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت پیکیج تیار کیا جا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز تر کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاور ڈویژن کے امور پر اہم جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو سولرآئزیشن پالیسی کے حوالے سے عوام میں پائے جانے والے تمام ابہام کو حقائق اور اعدادوشمار کی بنیاد پر دور کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جینریشن کمپنیوں کے خاتمے (liquidation) کے حوالے سے تمام تر قانونی اور دیگر امور جلد از...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سولر نیٹ میٹرنگ پر جی ایس ٹی نفاذ کا معاملہ نیپرا پہنچ گیا ۔ ایف ٹی او کا فیصلہ پاور ڈویژن تک نہیں پہنچا،پاور ڈویژن حکام ا گر کسی صارف سے متعلق ایسا کوئی فیصلہ ہوا تو معلوم نہیں،ایف ٹی او کا فیصلہ ٹیکس سے متعلق ہے شاید ایف بی آر جائے،اس معاملہ کو دیکھیں یہ خبر میں نے بھی دیکھی ہے،چئیر مین نیپرا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پاور ڈویژن 24-2023 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس کے دوران مالی سال 23-2022 میں 9 ڈسکوز کے ڈیفالٹرز پر 877 ارب روپے سے زائد کے واجبات ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پاور ڈویژن کو ریکوری کے لیے 118 خطوط لکھے ہیں، نان ریکوری میں سب سے ذیادہ کیسز کیسکو کے ہیں، کمیٹی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سب سے بڑے 300 ڈیفالٹرز کی فہرست طلب کر لی۔ اجلاس میں پاور ڈویژن کی 24-2023 کے آڈٹ پیروں کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ پاور ڈویژن نے اس پیرا پر ڈی اے سی کا اجلاس نہیں کیا...
فائل فوٹو تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی و قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین ثناء اللّٰہ مستی خیل نے پاور ڈویژن کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کرائیں اور ذمے داری فکس کریں۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پاور ڈویژن کے مالی سال 23-2022ء کے آڈٹ پیراز پر غور ہوا۔اے جی پی آر حکام نے بتایا کہ پاور ڈویژن 2 ارب 75 کروڑ روپے کی گرانٹ استعمال نہیں کر سکا۔ثناء اللّٰہ مستی خیل نے کہا کہ افسوس ناک ہے کہ پاور ڈویژن گرانٹ کو مکمل استعمال نہ کر سکا، یہ قومی اہمیت کا منصوبہ ہے، متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو لکھیں اور زمین حاصل کریں۔شاہدہ اختر نے...
ویب ڈیسک: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں 9ڈسکوز سے 877 ارب روپے ریکور نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سیکرٹری سرمایہ کاری کمیشن نے بتایا کہ ہم نے 162 ارب روپے کی ریکوری کے کاغذات جمع کروا دیے ہیں جس پر آڈٹ حکام نے کہا کہ ہمیں تو کسی قسم کا کوئی کاغذ نہیں ملا۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو واجب الادا رقم 60 ارب روپے تک ہونے کا انکشاف ہوا۔ سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ کوئٹہ میں 27 ہزار ٹویب ویل ہیں، آج تک نہ انہوں نے پیسے دیے اور نہ ہی اُنہیں منقطع کیا جا سکا، ان تمام ٹیوب ویلز کو سبسڈی بھی دی گئی لیکن پھر بھی پیسوں کا مسئلہ جوں کا توں...
موسم گرما میں بھاری بلوں سے تنگ عوام کو حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کی نوید سنا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاور ڈویژن حکام نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 2 ماہ میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 سے 8 روپے کمی پر کام کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بجلی قیمتوں میں کمی کے لیے مختلف منصوبے زیر غور، آئی پی پیز کے معاملے پر جلد خوشخبری دیں گے، وزیر توانائی پاور ڈویژن حکام کی جانب سے اس سلسلے میں بینکوں سے 1300 ارب روپے کا قرض حاصل کرنے کے لیے بھی بات چیت کی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق بینکوں سے فکس ریٹ اور ٹائم کے لیے یہ قرض...
تین حکومتی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کا انتظامی کنٹرول پاور ڈویژن سے نجکاری کمیشن کو منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن نے آئیسکو، فیسکو اور گیپکو کو تمام معاملات سے آگاہ رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے، ڈسکوز کو اپنے اکاونٹس اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈسکوز کو نئی تقرری، ترقی اور تبدیلی سے روک دیا گیا ہے، کمپنیوں کو نئے معاہدے یا ادائیگی سے قبل نجکاری کمیشن کی پیشگی منظوری حاصل کرنے کا کہا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈسکوز کی نجکاری کیلئے مقرر مالی مشیر الواریز اینڈ مارسل کنسورشیم تمام چیزوں کا جائزہ لے گا، حکومت نے تمام ڈسکوز میں لازمی خدمات قانون کی 26 جولائی 2025 تک توسیع کر...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کو قومی گرڈ کی جانب راغب کرنے اور اضافی بجلی کی صلاحیت کو قابل استعمال بنانے کے لیے پاور ڈو یژن نے گزشتہ روز تمام سرکاری اور نجی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کی بہتر فراہمی کے لیے سروس لیول معاہدوں (ایس ایل ایز) پر دستخط کرنے کی ہدایت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاور ڈویژن نے اپنے الگ الگ خطوط میں تمام سابق تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) اور کے الیکٹرک کے ساتھ ایک ٹیمپلیٹ ایس ایل اے بھی شیئر کیا ہے جس میں گرڈ میں اتار چڑھاؤ اور بجلی کی فراہمی میں مقررہ معیار سے زائد خلل ڈالنے پر سی پی پی صارفین کو واجب الادا جرمانے کا بھی...
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے انکشاف کیا ہے کہ پاور ڈویژن اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کا ہر ملازم ماہانہ 6 ہزار روپے کی مفت بجلی حاصل کررہا ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اویس لغاری نے بتایا کہ کیسز کی وجہ سے پاور ڈویژن اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے ملازمین کو بجلی کی مفت فراہمی بند نہیں کرسکتے، اٹارنی جنرل آفس سے بات کی ہے کہ کیسز جلد ختم کرائیں تاکہ مفت بجلی بند کی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنا کیسے ممکن ہے؟ سینیٹر تاج حیدر نے فارمولا بتادیا انہوں ںے کہا کہ تجویز زیر غور ہے کہ مفت بجلی ختم کرکے ملازمین کی تنخواہوں میں...
پاور ڈویژن حکومت کے زیر ملکیت پاور سیکٹر اداروں کے ملازمین کو مفت بجلی دینے کے حق میں ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ طبی دیکھ بھال اور رہائش کی سہولیات کے علاوہ یہ بھی ان کی ملازمت کی شرائط و ضوابط کا حصہ ہے۔ سرکاری اور کارپوریٹ سیکٹر کے 2 لاکھ ملازمین کو سالانہ 44 کروڑ 15 لاکھ یونٹ بجلی بغیر کسی لاگت کے فراہم کی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اراکین پارلیمنٹ اور بیوروکریٹس کو مفت بجلی فراہم نہیں کی جاتی، پاور ڈویژن کی وضاحت اس میں سے 30 کروڑ 82 لاکھ یونٹس موجودہ ملازمین کے لیے مختص کیے گئے ہیں جب کہ ریٹائرڈ ملازمین کو 13 کروڑ 32 لاکھ یونٹس ملتے ہیں۔ مستفید ہونے والوں میں سے...
پاور ڈویژن نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی کے بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا۔ پیر کو صبح سویرے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوس، جس سے کراچی شہر کو پانی کی سپلائی عارضہ طور پر معطل ہوگئی۔ جس پر پاور ڈویژن نے نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کو فوری اقدامات کرنے اور بجلی بحال کرنے کی ہدایات کر دی۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق کے الیکٹرک کو کہا گیا ہے کہ کراچی کے عوام کو پانی کی سپلائی ہر صورت بحال ہونی چاہیے۔ ترجمان پاوڑ ڈویژن نے کہا کہ کے الیکٹرک کو پانی سسٹم اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے اور ان سے فوری نمٹنے کے لئے بھی...
اسلام آباد: پاور ڈویژن کا الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے خصوص 44 فیصد کم رعائتی ٹیرف کا اعلان کردیا، موجودہ فی یونٹ 71روپے اب چارجنگ اسٹیشنز کو 39.70روپے فی یونٹ ملے گا۔ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز سے متعلق ضوابط کا بھی نفاذ 15دنوں میں رجسٹریشن اور کاروبار کی اجازت ملے گی۔ وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں آج الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن کیلئے بجلی کے خصوصی رعائتی نرخ کا اعلان کر دیا گیا۔ چارجنگ اسٹیشنز کیلئے بجلی کا خصوصی رعائتی نرخ موجودہ 71 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 39.70 روپے فی یونٹ کر دیا گیا ہے۔ اس طرح مُلک کی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں کیلئے فی یونٹ بجلی قیمت میں 44...