3 حکومتی ڈسکوز کا انتظامی کنٹرول پاور ڈویژن سے نجکاری کمیشن منتقل
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
تین حکومتی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کا انتظامی کنٹرول پاور ڈویژن سے نجکاری کمیشن کو منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن نے آئیسکو، فیسکو اور گیپکو کو تمام معاملات سے آگاہ رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے، ڈسکوز کو اپنے اکاونٹس اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈسکوز کو نئی تقرری، ترقی اور تبدیلی سے روک دیا گیا ہے، کمپنیوں کو نئے معاہدے یا ادائیگی سے قبل نجکاری کمیشن کی پیشگی منظوری حاصل کرنے کا کہا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈسکوز کی نجکاری کیلئے مقرر مالی مشیر الواریز اینڈ مارسل کنسورشیم تمام چیزوں کا جائزہ لے گا، حکومت نے تمام ڈسکوز میں لازمی خدمات قانون کی 26 جولائی 2025 تک توسیع کر دی ہے، اس دوران مزدور یونینز کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نجکاری کمیشن
پڑھیں:
ایدھی فاونڈیشن نے ایک اور طیارہ خرید لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایئر ایمبولینس سروس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ایدھی فائونڈیشن نے ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایک اور طیارہ خرید لیا ہے۔(جاری ہے)
ایدھی فاؤنڈیشن کے حکام کے مطابق ایئر ایمبولینس سروس کے لیے جدید ورژن کا پائپر سینیکا طیارہ خریدا گیا ہے۔ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے طیارہ بیرون ملک سے پاکستان لایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس طیارے کے بعد ایدھی فاونڈیشن کے پاس ایئر ایمبولینس سروس کے طیاروں کی تعداد 3 ہوجائے گی۔