2025-04-23@23:36:30 GMT
تلاش کی گنتی: 17

«صلاح الدین ایوبی»:

    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے صدر مملکت آصف زرداری پر سندھ کا پانی بیچنے کا الزام لگادیا۔عمر ایوب، عامر ڈوگر، زرتاج گل اور دیگر رہنما اڈیالہ جیل پہنچے تو انہیں گورکھپور ناکے پر روک دیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو آج ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جن لوگوں کے نام دیتے ہیں، ان کو ملاقات کرنے نہیں دی جارہی، بانی چیئرمین کا اپنے رفقاء اور فیملی سے ملاقات کا حق ہے۔اپوزیشن لیڈر نے الزام لگایا کہ صدر آصف زرداری نے سندھ کا پانی بیچ دیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ جب تک صوبوں کے...
    پی ایل ایل کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے باعت اسلام آباد کی مختلف شاہراؤں پر ٹریفک معطل رہے گی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق پی ایس ایل کرکٹ ٹیمز کی  آمد و رفت کے باعث مورخہ 08 اپریل  کو شام 4 بجکر 30 منٹ سے 5 بجکر 30 منٹ تک ایکسپریس ہائی وے، فیض آباد، کلب روڈ ، مری روڈ، فیصل ایونیو، نائینتھ ایونیو اور سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ روٹ کے باعث ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں کچھ دیر کے تعطل آئے گا اور ٹریفک  سست روی کا شکار ہو گی، شہری ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے سابق وقافی وزیر تجارت ہمایوں اختر خان نے ملاقات کی ۔ اس موقع پرحلقہ این ای97 کے لیے ترقیاتی منصوبوں خصوصاًمریدوالا انٹرچینج پر فوری کام شروع کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) ہمایوںاختر خان نے کہاکہ ہمارے پیش نظر صرف حلقے کی تعمیرو ترقی ہے ، ان شا اللہ اس حوالے سے اپنی آواز کو ہر فورم پر اٹھانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔وزیرمواصلات عبد العلیم خان نے ہمایوں اختر خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے حلقہ این اے 97کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے مثبت رد عمل کا اظہار کیا ۔
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 24 مارچ 2025ء ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عیدالفطر پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائیں گے اور کرایوں میں رعایت بھی دیں گے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر 15دن پہلے طے کرلیا تھا کہ عیدالفطر پرپہلی بار 5 اسپیشل ٹرینیں چلا رہے ہیں،عید پر مسافروں کو کرایوں میں 20 فیصد رعایت دیں گے، کرایوں میں رعایت عید کے تین دن ملے گی، اگر کوئی ان تین دنوں کی ابھی بکنگ کروا لیتا ہے اس کو بھی رعایت ملے گی۔اسپیشل ٹرینیں کراچی ، لاہور اور پشاور کیلئے چلائیں گے۔کوئٹہ اور پشاور کیلئے ٹرین سروس کیلئے پرسوں...
      میرا استاد شہید ہے یا اس کو مارنے والا مجاہد، دونوں باتیں ایک ساتھ درست نہیں ہوسکتیں پی ٹی آئی اگر مجھ سے مشاورت کرتی تو انہیں شرکت کا مشورہ دیتا، سربراہ جے یو آئی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اجلاس میں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی۔تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اجلاس میں نہ دیکھ مایوسی ہوئی، پی ٹی آئی مجھ سے مشورہ کرتی تو انہیں شرکت کا مشورہ دیتا، 1988ء سے ملک سے وفاداری کا حلف اٹھا رہا ہوں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک ہے تو سب کچھ ہے...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کو نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پی ٹی آئی اگر مجھ سے مشورہ کرتی تو انہیں شرکت کا مشورہ دیتا۔ یہ بھی پڑھیں قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت، عمران خان کا اہم بیان آگیا انہوں نے کہاکہ 1988 سے ملک سے وفاداری کا حلف اٹھارہا ہوں، ملک ہے تو سب کچھ ہے، ریاست کو کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ افغانستان کے...
    لاہور + اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + اپنے سٹاف رپورٹر سے) ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ 25 رمضان سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جبکہ عید کے دوران کرایوں میں بھی نمایاں کمی کی جائے گی۔ حنیف عباسی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت ایم ایل ون منصوبے کے سلسلے میں مختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ریاستی اداروں کا قومی سلامتی اور استحکام کے لیے کردار قابلِ تحسین ہے۔ اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیاں جاری ہیں...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن لاہور میں ’’ بنوقابل‘‘ کے تحت انٹری ٹیسٹ کے موقع پر ہزاروں طلبہ و طالبات سے خطاب کررہے ہیں لاہو ر ( نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات اور بعض عناصر کے پروپیگنڈے سے نوجوان مایوس ہو رہا ہے، آئی ٹی و دیگر کمپنیوں کے ساتھ مل کر نوجوانوں کا مستقبل محفوظ کریں گے، جماعت اسلامی اور الخدمت کا مقصد بنوقابل کے تحت صرف کورسز کرانا نہیں بلکہ ایک تعلیمی انقلاب برپا کرنا ہے جو پاکستان کے ہر نوجوان کو روشن مستقبل دے سکے، ملک معدنیات سے مالا مال صرف لیڈرشپ کی کمی ہے، اگر وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑا جائے تو پاکستان...
    گجرات : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں نوجوان مایوس اور موروثی سیاست پروان چڑھ رہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کلیم کرنیوالی سیاسی جماعتوں میں خود جمہوریت نہیں ہے۔یہ بات انہوں نےگجرات میں 72 ویں اسلامی جمعیت طلبہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں وراثت ہی پروان چڑھ رہی ہے، خاندان کے خاندان سیاست پر براجمان ہونے سے ملک میں جمہوریت مضبوط نہیں ہوئی، جمہوریت کا راگ الاپنے والےسیاستدان برسر اقتدار آکر آمریت قائم کررہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبا نے جمہوریت کو فروغ دے رکھا ہے، بدقسمتی سے طاقتور ملک میں طاقتور...
    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے صائم ایوب کو نظر انداز کرتے ہوئے سری لنکا کے کاندو مینڈس کو ٹیسٹ فارمیٹ میں 2024 کے بہترین کھلاڑی کیلیے نامزد کردیا۔ آئی سی سی کی جانب سے اتوار کے روز جاری اعلامیے کے مطابق مینڈس کو ریڈ بال فارمیٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیلیے نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک سال میں 50 کی اوسط سے 1451 رنز بنائے اور متعدد میچز میں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنے پہلی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی مہم کے دوران ایک اہم کردار ادا کیا۔ 26 سالہ...
    کراچی: مایوسی اور غیر یقینی کی ایک لہر نے ملک کے نوجوانوں کو گرفت میں لے لیا ہے اور یہ ناامیدی ہی ہے جس کی وجہ سے ملک کا نوجوان طبقہ اپنی جان تک پر کھیل کر ملک سے فرار کی راہ اختیار کررہا ہے۔ایسی صورتحال میں فکر اقبال کو کلام اقبال کے ذریعے فروغ دے کر نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی مایوسی کو ختم کیا جاسکتا ہے اور ملک کے اس اہم طبقہ کو امید کی ایک نئی کرن دکھائی جاسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے علامہ اقبال کے سب سے بڑے پوتے آزاد اقبال کی نئی کتاب ’’راز سخن‘‘ کی تقریب رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آزاد اقبال نے علامہ اقبال...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صحت نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ بایومیٹرک کیا جائے، مشکل امتحان کی وجہ سے بچے کورٹ میں گئے، اگر پورے ملک میں ایک جیسا پپیر ہوتو بچوں کو کوئی مشکل نہ ہوگی، بچے ان امتحانات کے نتائج کے باعث خودکشیاں کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مہیش کمار ملانی کے صدارت پی ایم ڈی سی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان کے حوالے سے بریفنگ میں صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان نے ایم ڈی کیٹ 2024 کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ رجسٹرڈ امیدوار 12,717 ہیں ان میں...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے۔اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق 3 مطالبات ہیں۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 9 مئی، 26 نومبر کا جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانی سے ملاقات کیلئے جیل حکام سے رابطہپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کوششیں تیز ہو گئیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی...
۱