قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صحت کا اجلاس، ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ بایو میٹرک کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صحت نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ بایومیٹرک کیا جائے، مشکل امتحان کی وجہ سے بچے کورٹ میں گئے، اگر پورے ملک میں ایک جیسا پپیر ہوتو بچوں کو کوئی مشکل نہ ہوگی، بچے ان امتحانات کے نتائج کے باعث خودکشیاں کر رہے ہیں۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مہیش کمار ملانی کے صدارت پی ایم ڈی سی میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان کے حوالے سے بریفنگ میں صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان نے ایم ڈی کیٹ 2024 کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ رجسٹرڈ امیدوار 12,717 ہیں ان میں سے 12,582 امیدوار وں نے شرکت کی جس میں ایم بی بی ایس کے لیے اہل امیدوار: 11,166 اور بی ڈی ایس کے لیے اہل امیدوار 11,708 (93.
انہوں نے بتایا کہ تمام داخلہ دینے والی یونیورسٹیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ داخلہ کے عمل کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ طلبہ بغیر کسی تاخیر کے اپنی میڈیکل ڈینٹل کی تعلیم کا آغاز کر سکیں، کوٹا مختص کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کو ایپرول کے لیے سفارش بھیجی ہے۔
کوآرڈی نیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرت نے کہا ہے کہ پنجاب کے طلبا کو الگ کوٹا دیا ہے تاکہ اسلام آباد کے طلباء کے ساتھ زیادتی نہ ہو، اوپن میرٹ ختم کیا گیا، اگر آپ شفافیت کی بات کریں گے تو پھر بات یکساں نصاب پر جائے گی اور پھر ملک سے اے لیول اور او لیول کو ختم کریں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، نواز شریف نے اہم اجلاس طلب کر لیا
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر سے متعلق قائم سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج لاہور میں منعقد ہو رہا ہے، جس کے لیے صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی قیادت میں وفد لاہور پہنچ گیا ہے۔ اجلاس آئندہ انتخابات کی حکمت عملی اور پارٹی پالیسیوں کے اہم فیصلوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: الیکشن سے قبل سیاسی پنچھیوں کی اڑان، اہم رہنما کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کی میاں محمد نواز شریف سے ملاقات وزیراعلیٰ ہاؤس لاہور میں ہوگی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمان سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہیں۔ سیاسی کمیٹی میں 2 وفاقی وزرا، 7 ن لیگ آزاد کشمیر عہدیداران اور دیگر مرکزی شخصیات شامل ہیں۔
وفاقی وزرا رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجنیئر امیر مقام سیاسی کمیٹی کی سربراہی کر رہے ہیں، جبکہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، چوہدری طارق فاروق، مشتاق منہاس، ڈاکٹر نجیب نقی، بیرسٹر افتخار گیلانی اور عبدالرحمان آرائیں بھی وفد کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے مکمل تعاون کے عزم کا اظہار
اجلاس میں آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات کی حکمت عملی، سیاسی صورتحال اور پارٹی میں شامل ہونے والی اہم شخصیات کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کمیٹی کو الیکشن کے لیے اہم ٹاسک بھی دیں گے، جبکہ بڑے فیصلوں کا بھی امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں