2025-04-22@15:28:06 GMT
تلاش کی گنتی: 18
«بھوک ہڑتال»:
کراچی: ڈیفنس سے 6 جنوری کو اغوا کے بعد بے دردی سے قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے والدین نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں کسی نے رابطہ تک نہیں کیا، اگر انصاف نہ ملا تو بھوک ہڑتال کریں گے۔ ڈیفنس کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ عامر کے اغوا اور سفاکیت کے بعد حب لیجا کر اسی کی گاڑی سمیت جلا کر قتل کرنے کے حوالے سے مقتول کے والدین نے ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اعلیٰ حکام میں سے کسی نے بھی ان سے رابطہ تک نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس سفاکیت کے ساتھ میرے بیٹے کو قتل کیا گیا ہے اس کے...
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے پی ایف یو جے کی کال پر پیکا ایکٹ کیخلاف سکھر پریس کلب کے سامنے تیسرے روز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رھا ،، بھوک ہڑتالی کیمپ میں خصوصی طور پر پی ایف یو جے کے سیکریٹری فنانس لالا اسد پٹھان نے شرکت کی جبکہ سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سہتو، جنرل سیکرٹری جاوید جتوئی، سکھر پریس کلب کے صدر آصف ظہیر خان لودھی، جنرل سیکرٹری، امداد بوزدار، امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر زبیر حفیظ شیخ ،امیر سکھر شہر سرفراز احمد صدیقی، پاکستان سمال انڈسٹری اینڈ کاٹجز کے بانی حاجی ہارون میمن، ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری سندر خان چاچڑ، پاکستان سنی تحریک کے...
متنازع پیکا ترمیمی بل کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں صحافیوں کا احتجاج اور بھوک ہڑتال WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)متنازع پیکا ترمیمی بل کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں صحافیوں کا احتجاج جاری ہے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پی ایف یو جے اور آر آئی یو جے کا بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا ہم فیک نیوز اور ریگولیشن کے خلاف نہیں، اگرحکومت کی نیت درست تھی تو پھر مشاورت کیوں نہیں کی۔لاہور پریس کلب میں بھی صحافیوں کی بھوک ہڑتال جاری ہے۔پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا کہ 14 فروری کو لائحہ عمل کا اعلان کرکے...
بے یو جے کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ متنازع قانون کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائیگا اور آزادی اظہار رائے پر کسی بھی قدغن کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے) نے متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف پریس کلب کوئٹہ کے باہر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کر دیا۔ کیمپ میں بی یو جے کے رہنماؤں سمیت دیگر صحافیوں نے علامتی بھوک ہڑتال کا آغاز کیا ہے۔ بی یو جے رہنماں نے کہا کہ یہ احتجاج پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر کیا جا رہا ہے۔ متنازع قانون کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا اور آزادی اظہار رائے پر کسی بھی قدغن کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں...
پریس کلب کوئٹہ میں صحافیوں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گہا کہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے باہر 12 سے 14 فروری تک جاری رہیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جی) کی کال پر کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں میں بی یو جے قیادت سمیت سینئر صحافیوں نے شرکت کیں۔ اجلاس میں متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کے قیام اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے باہر 12 سے 14 فروری تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پیکا ایکٹ کے خلاف جاری ملک گیر احتجاجی تحریک میں بلوچستان کے...
اسلام آباد: صحافیوں نے حکومت کے متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف بھوک دو روز کی علامتی بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کالے قانون پیکا کیخلاف پی ایف یو جے کی تحریک کے اگلے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جس کے تحت کل سے ملک بھر میں صحافیوں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے۔ صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کے مطابق بھوک ہڑتالی کیمپ 12 سے 14 فروری تک ملک بھر کے پریس کلبز کے سامنے لگائے جائیں گے۔ افضل بٹ کا کہنا ہے کہ کالے قانون کی واپسی تک تحریک جاری رہے گی۔ پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل ارشد انصاری کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی تمام یوجیز اپنے...
حیدرآباد: بے امنی کے خلاف سنی تحریک کی جانب سے علامتی بھوک ہڑتال کی جارہی ہے
ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) سندھ سبھا کے مرکزی رہنما شبیر سندھی کی قیادت میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف عبدالستار ایدھی چوک پر 2 روزہ بھوک ہڑتال شروع کردی گئی ہے۔ اس موقع پر شبیر سندھی، وقار انڑ، بختیار میر جت، اعجاز سراز اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ کے پانی پر پیپلز پارٹی سے مل کر وفاق ڈاکا مارنے کی سازش کر رہا ہے، 6 نئی نہریں نکال کر سندھ کی زمین بنجر بنانے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ کا قانون بھی اسی لیے بنایا گیا ہے کہ معاملے پر سندھ کی عوام کی آواز کو دبایا جاسکے، سندھ کے مفادات کے خلاف کسی بھی فیصلے کو قبول...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جنوری 2025ء) انجینیئر رشید کی عوامی اتحاد پارٹی کے ارکان بھی اپنے رہنما کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے دہلی، جموں اور سری نگر میں بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔ مقید کشمیری رہنما انجینئر رشید نے رکن پارلیمان کا حلف اٹھایا عوامی اتحاد پارٹی کے ایڈوکیٹ جی این شاہین نے کہا، "بھارت کی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ انجینیئر رشید کو آئندہ بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے۔ یہ ایک اہم اجلاس ہے اور کشمیر کے لوگوں کو اس سیاسی موقع کی ضرورت ہے اور انہیں لوک سبھا میں نمائندگی دی جانی چاہئے۔" کشمیر: خصوصی آئینی دفعہ 370 کے حق میں اسمبلی میں قرارداد منظور عبدالرشید شیخ، جو...
گزشتہ سال جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوران پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے انجینیئر رشید کو عبوری ضمانت دی تھی لیکن عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے کے بعد وہ دوبارہ جیل میں چلے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے جیل میں قید رکن پارلیمنٹ عبدالرشید شیخ عرف انجینیئر رشید نے جمعہ سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ ملنے کے خلاف کل سے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔ انجینیئر رشید کی عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے جنرل سکریٹری ایڈووکیٹ جی این شاہین نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس میں بھوک ہڑتال کا اعلان کیا۔ جی این شاہین نے کہا کہ جیل میں بند رکن پارلیمنٹ...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس( ڈیموکریٹس) کی اپیل پر صحافیوں نے ایک روزہ علامتی بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے اور پارلیمنٹ کے اجلاسوں کی کوریج کے علاوہ حکومتی عہدیداروں کی پریس کانفرنس کا بھی علامتی بائیکاٹ کیا جائے گا‘ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس( ڈیموکریٹس) کی اپیل پر اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور راولپنڈی یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس یہاں ہوا‘ اور اجلاس کی صدارت محسن خان جنجوعہ نے کی۔
نئی دہلی — بھارتی ریاستوں پنجاب اور ہریانہ کی سرحد پر واقع کھنوری اور شمبھو بارڈر پر تقریباً ایک سال سے چلنے والے کسانوں کے دھرنے اور 56 روز سے کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کے مرن برت (تادمِ مرگ بھوک ہڑتال) کا معاملہ موضوع گفتگو بنا ہوا ہے۔ پنجاب اور ہریانہ کے کسان گزشتہ سال 13 فروری سے دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور کسانوں کی ایک تنظیم ’سمیوکت کسان مورچہ‘ (ایس کے ایم، غیر سیاسی) کے سربراہ جگجیت سنگھ ڈلیوال کھنوری میں گزشتہ سال 26 نومبر سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ اس درمیان بارہا ان کی صحت خراب ہوئی۔ سپریم کورٹ نے ڈلیوال کی صحت کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس نے گزشتہ دنوں...
بھارتی کسان فصلوں کیلئے ایم ایس پی پر قانونی گارنٹی کی مانگ کر رہے ہیں، بزرگ کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال کی تامرگ بھوک ہڑتال آج 55ویں دن میں داخل ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مودی حکومت 14 فروری کو چنڈی گڑھ میں پنجاب کے احتجاجی کسانوں کے ساتھ بات چیت کرے گی جس میں کسانوں کے مختلف مطالبات کو لے کر مذاکرات ہونگے۔ مودی حکومت کے سینیئر افسر نے میڈیا کو یہ جانکاری دی۔ بھارتی کسان فصلوں کے لئے ایم ایس پی پر قانونی گارنٹی کی مانگ کر رہے ہیں۔ مجوزہ میٹنگ کے اعلان کے بعد بزرگ کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال طبی امداد لینے پر بھی راضی ہوگئے ہیں۔ ڈلیوال کی تامرگ بھوک ہڑتال آج 55ویں دن میں...
کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے 18 جنوری کو بڑے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو وارننگ دی کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو دوبارہ ملک گیر تحریک شروع کی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ریاست پنجاب میں کسانوں کی جانب سے مختلف مانگوں کی حمایت میں مظاہروں نے شدت اختیار کر لی ہے۔ کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال کی بھوک ہڑتال کو 50 دن مکمل ہوگئے اور ان کی حالت نازک ہو چکی ہے۔ کسان لیڈروں کا کہنا ہے کہ اب انہیں پانی پینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ ڈلیوال کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کے مطابق ان کی صحت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے۔ کسان لیڈر ابھیمنیو کوہاڑ نے منگل کو اعلان کیا کہ...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہندو کونسل کی جانب سے دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کی مخالفت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔ احتجاجی بھوک ہڑتال کی قیادت سندھ ہندو کونسل کے چیئرمین سورج کوہستانی، صدر مہیش کمار جیرانی، جنرل سیکرٹری واشدیو مولچندانی، وائس چیئرمین درگا دیوی راجپوت اور خزانچی ویرو مل ٹھاکر نے کی جبکہ حیدرآباد سول سوسائٹی کے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کی لیڈیز ونگ کی رہنما افروز شورو نے بھی شرکت کی۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ دریائے سندھ سندھ کے لوگوں کی زندگی ہے، اور دریائے سندھ سے6 نہریں نکالنا سندھ کے عوام کو موت دینے کے مترادف ہے۔ جب...
وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین نے گذشتہ ماہ سے پینشن کی عدم ادائیگی اور 80 سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں انجمن اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی (عبدالحق کیمپس) کے عہدیداران نے بھی شرکت کی اور موجودہ اساتذہ کی تنخواہوں اور ہاؤس سیلنگ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا، ریٹائرڈ ملازمین میں سے 5 ملازمین انتقال کرچکے ہیں اور ان کے اہل خانہ مالی مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کی کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر توصیف احمد خان نے کہا کہ یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری وفاقی محتسب کی عدالت میں قبول...