گزشتہ سال جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوران پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے انجینیئر رشید کو عبوری ضمانت دی تھی لیکن عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے کے بعد وہ دوبارہ جیل میں چلے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے جیل میں قید رکن پارلیمنٹ عبدالرشید شیخ عرف انجینیئر رشید نے جمعہ سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ ملنے کے خلاف کل سے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔ انجینیئر رشید کی عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے جنرل سکریٹری ایڈووکیٹ جی این شاہین نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس میں بھوک ہڑتال کا اعلان کیا۔ جی این شاہین نے کہا کہ جیل میں بند رکن پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس میں شرکت کے لئے بار بار ضمانت کی درخواست دی لیکن انہیں ضمانت سے انکار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنما اپنے اے آئی پی کے لیڈر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سرینگر اور جموں میں بھوک ہڑتال کریں گے۔ انجینئر رشید مبینہ عسکریت پسندوں کی فنڈنگ ​​اور منی لانڈرنگ کیس میں اگست 2019ء سے تہاڑ جیل میں ہیں۔ انہوں نے 2024ء کا پارلیمانی الیکشن جیل سے لڑا اور بارہمولہ پارلیمانی سیٹ سے 4 لاکھ سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ اور پیپلز کانفرنس کے صدر اور ایم ایل اے سجاد لون کو بھاری اکثریت سے شکست دی۔

گزشتہ سال جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوران پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے انجینیئر رشید کو عبوری ضمانت دی تھی لیکن عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے کے بعد وہ دوبارہ جیل میں چلے گئے۔ اس دوران دہلی ہائی کورٹ نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے لئے انجینیئر رشید کی عبوری ضمانت کی درخواست پر این آئی اے کا موقف طلب کیا۔ جسٹس وکاس مہاجن نے کہا "اگلی سماعت کی تاریخ سے پہلے ضروری کام مکمل ہونے دیں"۔ انجینیئر رشید نے پارلیمنٹ کے آئندہ بجٹ اجلاس میں شرکت کی درخواست کی تھی، جو 31 جنوری کو شروع ہو کر 4 اپریل کو ختم ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں بھوک ہڑتال اجلاس میں شرکت ضمانت کی جیل میں

پڑھیں:

شہباز شریف بلوچستان میں موٹر وے کا افتتاح ضرور کرینگے، بنے گی نہیں: مفتاح اسماعیل 

  اسلام آباد (آئی این پی )عوام پاکستان پارٹی کے رہنما  اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دور میں بلوچستان میں سڑک مکمل نہیں ہو سکے گی۔ایک انٹرویو میں   مفتاح اسماعیل نے  کہا ہے کہ میں یقین سے کہتا ہوں شہباز شریف دور میں بلوچستان کی سڑک پر کام مکمل نہیں ہوگا۔ وہ سڑک کا افتتاح ضرور کر دینگے لیکن اپنے دور میں سڑک مکمل ہوتے نہیں دیکھ سکیں گے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرولیم لیوی لگا رہی ہے۔ بلوچستان کا بہانا بنا کر ٹیکس بڑھانا اچھی بات نہیں ہے۔ سڑک دوسرے پیسوں سے بھی بن سکتی تھی۔ حکومت چاہتی تو اپنے پیسوں سے بھی بلوچستان میں سڑکیں بنا سکتی تھی۔رہنما عوام پاکستان پارٹی نے مزید کہا کہ حکومت نے پنجاب میں 8 واں موٹر وے بنایا، لیکن سندھ اور بلوچستان میں بنانا ضروری نہیں سمجھا۔ اس نے اب تک جتنے بھی موٹر وے بنائے تو اس کے لیے لیوی کی ضرورت نہیں پڑی لیکن بلوچستان میں موٹر وے بنانے کے لیے لیوی لگانا پڑے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سڑک بنانے کا بہانا بنایاگیا ہے اس پر ابھی کوئی کام نہیں ہوا۔ حکومت بلوچستان کے لیے سنجیدہ ہوتی تو رہنما وہاں مسائل حل کرنے جاتے۔ حقیقت یہ ہے کہ بلوچستان کبھی بھی مسلم لیگ ن کی ترجیح نہیں رہا ہے۔مفتاح اسماعیل نے کینال ایشو پر کہا کہ یہ معاملہ ٹیکنیکل سے زیادہ اعتماد کا بن گیا ہے۔ فریقین میں اعتماد کا فقدان ہے کہ کوئی صوبہ کسی دوسرے صوبے کا پانی نہ لے لے۔ان کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ چولستان میں فارمنگ کے لیے سیلاب کا پانی استعمال کیا جائے گا جب کہ سندھ کو خدشہ ہے کہ سیلاب ہر سال تو نہیں آتا، اس لیے ان کا پانی کاٹا جائے گا۔ حقیقت تو یہ ہے کہ قوم پرست جماعتوں نے احتجاج کیا ہے تو پی پی کو پریشانی لاحق ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف بلوچستان میں موٹر وے کا افتتاح ضرور کرینگے، بنے گی نہیں: مفتاح اسماعیل 
  • عبدالعلیم خان کا سندھ میں ایم 6 اور ایم 9 موٹرویز کو رواں سال شروع کرنے کا اعلان
  • کوئٹہ، ملی یکجہتی کونسل کا فلسطین کی حمایت میں 26 اپریل کو احتجاج کا اعلان
  • آغا راحت کی سرکاری ملازمین پر تنقید مناسب نہیں، انجینیئر انور
  • تھرپارکر، پراسرار بیماری سے 8 سے زائد مور ہلاک، سیکڑوں بیمار
  • بی جے پی عدلیہ کی توہین کرنے والے اپنے اراکین پارلیمنٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی، جے رام رمیش
  • بہار کے سابق رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم وقف قانون کی حمایت کرنے پر جنتا دل یونائیٹڈ سے مستعفی
  • جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اجلاس شروع 
  • اسد عمر کی تین مقدمات میں 13 مئی تک عبوری ضمانت منظور
  • صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 22اپریل کی سہ پہر 4بجے طلب کر لیا