2025-04-23@16:53:41 GMT
تلاش کی گنتی: 28
«اور راولپنڈی چیمبر»:
راولپنڈی: راولپنڈی تھانہ مندرہ کے علاقے میں کم سن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم مقتولہ بچی کا سگا ماموں ہے۔ ملزم ایسٹر کے موقع پر بچی کو بھلا پھسلا کر زیر تعمیر گھر میں لے گیا جہاں اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی کم۔سن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو پولیس کی سپیشل ٹیم نے گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزم مقتولہ بچی کا سگا ماموں اور عادی نشئی ہے۔ مزید پڑھیں: راولپنڈی، 7 سالہ کرسچن بچی کی پراسرار ہلاکت، پوسٹ مارٹم میں تاخیر، لواحقین انصاف کے منتظر ملزم کو...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سات سالہ کرسچن بچی شفق کی نعش زیر تعمیر مکان سے برآمد ہوئی۔ بچی گزشتہ روز سہ پہر اپنے گھر کے قریب کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی، اور اس کی تلاش کے دوران رات تقریباً 10:30 بجے کے قریب بچی کی مردہ حالت میں نعش برآمد ہوئی۔ اس کے جسم اور گردن پر زخموں اور خراشوں کے نشانات بھی موجود تھے، اور ممکنہ طور پر زیادتی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے بچی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گوجرخان کے سول اسپتال منتقل کیا۔ تاہم، گھنٹوں گزرنے کے باوجود پوسٹ مارٹم مکمل...
ایتھوپین سفارتخانے، وزارت تجارت،ٹڈاپ اور راولپنڈی چیمبر کے اشتراک سے گرینڈ بزنس فورم کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ایتھوپیا کے سفارت خانے نے وزارت تجارت پاکستان، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے راولپنڈی چیمبر میں ایک گرینڈ بزنس فورم کا انعقاد کیا۔ فورم میں افریقہ، بالخصوص ایتھوپیا میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی رکھنے والی کاروباری برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس بزنس فورم کا مقصد تاجروں اور سرمایہ کاروں کو 15 سے 17 مئی 2025 کو ادیس ابابا، ایتھوپیا میں منعقد ہونے والی پاکستان کی سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کے لیے متحرک کرنا تھا۔ ...
راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے نیو ٹاؤن میں فاسٹ فوڈ چین کی برانچ کے باہر ہنگامہ آرائی کی کوشش کو پولیس نے ناکام بناتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ راولپنڈی تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں فاسٹ فوڈ چین کی برانچ کے باہر ہنگامہ آرائی کی اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع سے 14 ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں اعجاز، عمر فاروق، محمد شہباز، شہزاد علی، صدی احمد، ساجد علی، نعمان حسین، اختشام،محمد شہباز، منیب احمد، انور زیب، اُسامہ، شہزاد اعظم اور منیب سلطان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے روڈ بلاک کر کے ہنگامہ آرائی کی، فاسٹ فوڈ برانچ میں داخل ہونے کی کوشش کی اور عملے کو سنگین نتائج...
راولپنڈی میں تمام فاسٹ فوڈ برانچز کے باہر پولیس کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پبلیک سیکورٹی اہم ایشو ہے، ریسٹورنٹ کمرشل ایریاز میں ہیں جہاں ہزاروں کہ تعداد میں خواتین بچے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں نہایت محفوظ ماحول رہا ہے اور یہاں انٹرنیشنل فوڈ چینز کمرشل ایریا میں ہیں، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ماحول ہر صورت پُرامن رہے اور یہ ہماری بھی بلکہ سب کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ خالد ہمدانی نے بتایا کہ 13 اپریل کی شب چند شر پسند عناصر ڈنڈے تھام کر انٹرنیشنل فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر گئے، جہاں عملے اور فیملیز کو ہراساں کیا۔ سی سی ٹی وی...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) تھانہ کینٹ کے علاقے میں واقع ایک نجی فاسٹ فوڈ چین کی برانچ پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے معاملے پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے اندر واقعے میں ملوث 10 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے ڈی ایس پی کینٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سی پی او نے کہا کہ پولیس نے دن رات محنت کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی اور کارروائی کرتے ہوئے بارہ رکنی گروہ میں سے 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں کامران، نسیم، توصیف، خضر، منصور، زاہد، آصف، عظمت، ناصر...
راولپنڈی: پولیس نے احتجاج کی آڑ میں انڑنیشنل فوڈ چین میں گھس کر فیملیز اورعملے کو ہراساں کرکے خوف پھیلانے میں ملوث 10 ملزمان کوگرفتارکرلیا اور پولیس نے دعویٰ کی اہے کہ مرکزی ملزم ٹک ٹاکر ہے جنہوں نے ٹک ٹاک بناکر شہرت حاصل کرنے کے لیے یہ گھناؤنا عمل کیا۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی اور ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں 13 اپریل کی شب چند شر پسند عناصر راولپنڈی کینٹ کے علاقے میں انڑنیشنل فاسٹ فوڈ چین کی برانچ میں داخل ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر نے خواتین، بچوں اورعملے کی موجودگی میں ہنگامہ...
راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) نے لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) نگار جوہر کو خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے اقدامات کے لیے اپنا باضابطہ برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان پیر کو چیمبر ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب ’ شی لیڈز - اے ٹریبیوٹ ٹو ویمن’ کے دوران کیا گیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس تقریب میں پاکستان بھر کی خواتین کی لچک، طاقت اور نمایاں خدمات کو سراہا گیا، جس میں پاکستان کی پہلی اور واحد خاتون تھری اسٹار جنرل لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) نگار جوہر خان مہمان خصوصی تھیں۔آر سی سی آئی کے صدر عثمان شوکت نے اپنے استقبالیہ خطاب میں ان...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں پاکستان کے مختلف شہروں میں غیرملکی فاسٹ فوڈ چینز ’کے ایف سی‘ کی برانچز پر حملے کیے جا رہے ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ راولپنڈی میں ایسے ہی ایک حملے کے بعد کے ایف سی کی برانچز پر پولیس نفری تعینات کردی گئی۔ سوشل میڈیا پر آج ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے راولپنڈی میں موجود ’کے ایف سی‘ کی برانچ پر چند لوگوں نے حملہ کیا۔ حملہ آوروں کو ہاتھ میں بیس بال کا ڈنڈا اٹھائے اور بازؤں پر فلسطینی پرچم باندھے دیکھا گیا۔ حملہ آوروں نے ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کی اور گالیاں دیتے رہے۔ حملے کے...
فوٹو اسکرین گریب راولپنڈی کے علاقے صدر میں غیرملکی فوڈ چین کی برانچ میں ہنگامہ آرائی اور گالم گلوچ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے برانچ میں بیٹھے شہریوں سے بھی گالم گلوچ کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملوث ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ قانون کی خلاف ورزی اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
راولپنڈی: پاکستانی لڑکیوں کو شادی اور پرکشش ملازمت پر چین اسمگلنگ کیس میں چینی باشندے کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ راولپنڈی کے سینئر سول جج وقار حسین گوندل نے کیس کی سماعت کی اور گرفتار ملزم چائنیز ایم اے شگائی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ چین سے تعلق رکھنے والے ملزم کو وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف ائی اے) ایمیگریشن حکام نے گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد دیگر انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کا بھی حکم دے دیا ہے۔ پاکستانی لڑکی کی جانب سے دائر ایف آئی آر میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ انہیں چینی شہری سے شادی اور ملازمت کا جھانسہ دیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ متاثرہ...

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزاسے ملاقات
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں عسکری رہنماؤں نے بدلتے ہوئے علاقائی ماحول اور متعلقہ سیکیورٹی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ مزید برآں، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ فوجی مصروفیات اور تعاون کے دائرہ کار اور گہرائی کو وسیع کرنے پر زور دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔قبل...
لاہور(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس کے مطابق میگا ایونٹ کے لیے سب سے زیادہ سفر فائنلسٹ ٹیم نیوزی لینڈ نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ سفر گروپ اے سے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی ٹیم نیوزی لینڈ نے اپنے میچز کے لیے سب سے زیادہ 7 ہزار 48 کلو میٹر کا سفر کیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے فائنل تک رسائی سے قبل کراچی، راولپنڈی، دبئی، لاہور اور پھر دبئی کا سفر کیا تاہم فائنل کی دوسری ٹیم بھارت کا قیام اور تمام میچز دبئی میں ہی کھیلے گئے۔ انگلینڈ نے تمام میچز...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے دوران کے ٹیموں کے مجموعی طور پر میچز کے دوران سفر کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں سب سے زیادہ سفر فائنلسٹ ٹیم نیوزی لینڈ نے کیا، جس کے بعد جنوبی افریقا کا دوسرا نمبر پر رہا۔ مچل سینٹیر کی قیادت میں فائنل کھیلنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنے میچز کیلئے 7 ہزار 48 کلو میٹر سفر طے کیا۔کیویز نے فائنل سے قبل کراچی، راولپنڈی، دبئی، لاہور اور پھر دبئی کا سفر کیا۔ مزید پڑھیں: عامر نے بھی 90 کی دہائی کے کھلاڑی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی دوسری فائنلسٹ بھارت کا قیام اور تمام میچز دبئی میں ہی ہوئے، جس کے باعث...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ سفر گروپ اے سے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی ٹیم نیوزی لینڈ نے اپنے میچز کے لیے سب سے زیادہ 7 ہزار 48 کلو میٹر کا سفر کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے فائنل تک رسائی سے قبل کراچی، راولپنڈی، دبئی، لاہور اور پھر دبئی کا سفر کیا، تاہم فائنل کی دوسری ٹیم بھارت کا قیام اور تمام میچز دبئی میں ہی کھیلے گئے۔ مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025 فائنل: بھارت اور نیوزی لینڈ کا ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ انگلینڈ نے تمام میچز پاکستان میں کھیلے اور انگلینڈ کا سفر 1020 کلومیٹر رہا۔ افغانستان نے کراچی اور لاہور 2 میچز...
راولپنڈی میں کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے جمعے سے سرکاری نرخ پر چینی، مٹن، بیف اور چکن کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر سلیم پرویز بٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم 163 روپے فی کلو چینی خرید کر 164 روپے فی کلو میں فروخت نہیں کرسکتے کیونکہ ایک کلو چینی پر 10 روپے ٹرانسپورٹ، شاپنگ بیگ اور لوڈنگ کا خرچہ بھی ہوتا ہے۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ چینی کی ہول سیل قیمت پر کریانہ فروش کو دس روپے کلو منافع دیا جائے، چینی کی 164 روپے کلو سرکاری قیمت مسترد کرتے ہیں۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ جو چینی 164 روپے سے زائد فروخت کرے وہ دکان سیل دکاندار خلاف...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔نجی چینل کے مطابق راولپنڈی میں وقفے وقفے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث اب تک میچ کا ٹاس نہیں ہوسکا، جبکہ اگر بارش کا سلسلہ جاری رہا تو میچ منسوخ بھی ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش اپنے دونوں میچز ہار کر ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔دونوں ٹیموں کو بھارت اور نیوزی لینڈ نے شکست دی تھی۔ روہت شرما کا سخت ٹریننگ سے گریز، ہیمسٹرنگ کی خبریں گردش کرنے لگیں
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں ہلکی بارش کے سبب آج چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے جانے والا اہم اور بڑا مقابلہ تاخیر کا شکار ہے۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کا ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا اور میچ کا آغاز 2 بجے ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے پچ کو کوورز سے ڈھانپ رکھا ہے۔پچ اور اطراف پر کور بدستور موجود ہیں اور انتظار کیا جارہا ہے کہ ہلکی بارش رکے تو ٹاس کیا جائے۔
راولپنڈی: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ نیوزی لینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے ڈیرل مچل اور نیتھن اسمتھ کی جگہ کائل جیمیسن اور رچن رویندرا کو شامل کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں وارم اَپ پریکٹس بھی کی۔ بنگلا دیش کو اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے ابتدائی میچ میں میزبان پاکستان کو شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
اسلام آباد(اوصاف نیوز)راولپنڈی میں چیمپیئنز ٹرافی میچز کی تیاریاں مکمل، اسلا م آباد ،راولپنڈی پولیس نے دوران ہیوی اور عام ٹریفک کیلئے پلان ترتیب دیدیا۔ چیمپیئنز ٹرافی کی وجہ سے سری نگر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے سرینہ ہوٹل روڈ دونوں اطراف سے تاحکم ثانی ٹریفک کیلئے بند رہے گی ریڈ زون کے باقی تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہوں گے۔ فیض آباد سے آنے والی ٹریفک جناح ایونیو جبکہ کلب روڈ سے آبپارہ اور ریڈ زون والی ٹریفک فیض آباد لوپ کا استعمال کرتے ہوئے جناح ایونیو انڈر پاس سے مارگلہ روڈ استعمال کرے۔ بہارہ کہو سے آنے والی ٹریفک کلب روڈ اور فیض آباد ایکسپریس ہائی وے کا استعمال کرے اور آبپارہ سے بہارہ کہو...
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کا چھٹا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ٹورنامنٹ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ بنگلہ دیش کی ٹیم کیساتھ ہوگا میچ سے قبل دونوں ٹیمز ک ٹریننگ سیشن گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوا جس میں دونوں ٹیمز کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے میچ کے سلسلے میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ ٹیمز کے ہوٹل سے اسٹیڈیم جانے اور آنے کے اوقات میں سڑک عام ٹریفک کیلئے بند رکھی جائیگی جبکہ پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد بھی اسٹیڈیم اور راستوں کے دونوں اطراف تعینات رہیگیچیمپئنز ٹرافی میچ
آج سے 27 فروری تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز کے موقع پر ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق کرکٹ ٹیموں کی آمد اور روانگی کے وقت مری روڈ فیض آباد سے ڈبل روڈ تک بند رہے گی اور اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو فیض آباد سے ایکسپریس وے کی جانب موڑا جائے گا۔ٹریفک پولیس نے بتایا کہ غوثیہ چوک سے ٹریفک کو فاروق اعظم روڈ، کری روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا، نائنتھ ایونیو چوک سے ڈبل روڈ ٹریفک کے لیے مکمل بند ہو گی، نائنتھ ایوینیو سے آنے والی ٹریفک فیض آباد ایکسپریس وے اور پنڈورہ چونگی ڈائیورٹ ہوگی۔اس کے علاوہ آئی جے پی روڈ، کیرج فیکٹری،پیر ودہائی موڑ کھلا رہے...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے چیمپیئنز ٹرافی کے راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچز کے دوران ہیوی ٹریفک کے لیے روٹ پلان تشکیل دے دیا۔ ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 24،25 اور 27 فروری کو مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں دباؤ کو بھول کر کچھ کرکے دکھائیں، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہیڈ کوچ کا قومی ٹیم کو پیغام ترجمان کے مطابق 24،25 اور 27 فروری کو ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لیے صبح 7 بجے سے 01.30 بجے رات داخلہ بند ہوگا۔ پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹروے استعمال کرے۔ ٹریفک...
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تین میچوں کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے جس میں پاکستان، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے اہم میچز شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ 19 فروری سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ سے قبل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل ہونے کے قریب ہے۔ تزئین و آرائش کے دوران اسٹڈیم میں ان چیزوں کا اضافہ کیا گیا ہے: بڑی ٹی وی اسکرین: پہلی دفعہ لائیو ایکشن اور ری پلے دیکھا جا سکے گا۔ 12,000 نئی نشستیں: تماشائیوں کے لیے مزید آرام دہ سیٹیں۔ اپ گریڈ شدہ فلڈ لائٹس: عالمی معیارات کے مطابق۔ وی آئی پی مہمانوں کے لیے نئے بنائے گئے...
راولپنڈی کے تھانہ بنی کے علاقہ اصغر مال سکیم میں مالکان کے تشدد کا شکار ہونے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ اقراء زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گی، بچی کو ہسپتال منتقل کرنے والی خاتون بھی مبینہ طور پر میاں بیوی کی پلانٹیڈ نکلی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق تھانہ بنی کے علاقے میں مالکان کے بہیمانہ تشدد کا شکار ہوکر ہسپتال منتقل کی جانے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ اقرا سر اور جسم کے مخلتف حصوں پر آنے والی شدید چوٹوں کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں ہی دم توڑ گی۔ اس پر پولیس نے بچی کے والد ٹنا اللّٰہ جسکا تعلق منڈی بہاوالدین کی...
راولپنڈی: ظالم افراد نے ایک کتیا کو بچوں سمیت ریلوے ٹریک پر باندھ دیا، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی جان بچا لی گئی۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بے زبان جانور اور اس کے بچوں کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچالیا۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ کسی نے ایک کتیا کو باندھ کر ریلوے ٹریک پر بچوں سمیت پھینک دیا ہے۔ اینیمل ریسکیو سینٹر نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بے زبان جانور کو تکلیف دہ بندش سے آزاد کرایا اور برائے علاج اینیمل ریسکیو سینٹر شفٹ کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بے زبان جانوروں کے ساتھ ظلم یا تشدد غیر انسانی...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف میجر جنرل ابراہیم ہلمی جو پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں، نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، دونوں فریقوں نے فوجی مصروفیات اور مشترکہ اقدامات سمیت موجودہ تعاون کو وسیع اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار، ان کی کامیابیوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔ عمران خان...