پاکستانی لڑکی کو شادی کا جھانسہ دینے والے چینی شہری کو جیل بھیج دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
راولپنڈی:
پاکستانی لڑکیوں کو شادی اور پرکشش ملازمت پر چین اسمگلنگ کیس میں چینی باشندے کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
راولپنڈی کے سینئر سول جج وقار حسین گوندل نے کیس کی سماعت کی اور گرفتار ملزم چائنیز ایم اے شگائی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
چین سے تعلق رکھنے والے ملزم کو وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف ائی اے) ایمیگریشن حکام نے گرفتار کیا تھا۔
عدالت نے مقدمے میں نامزد دیگر انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کا بھی حکم دے دیا ہے۔
پاکستانی لڑکی کی جانب سے دائر ایف آئی آر میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ انہیں چینی شہری سے شادی اور ملازمت کا جھانسہ دیا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ متاثرہ فیملی سے 10 لاکھ روپے کا معاہدہ کیا گیا اور ڈیڑھ لاکھ دے کر لے جاتے ہوئے پکڑا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد: کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار، ذرائع سی ٹی ڈی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کالعدم تنظیم کے نام کی ویڈیو بنائی تھی۔
ملزم نے مزار قائد کے باہر بھی ویڈیو بنا کر پھیلائی تھی، خفیہ اطلاع پر ملزم کو گرفتار کیا، تعلق خوارجی گروپ سے ہے، ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور ویڈیوز بھی برآمد کر لی گئیں۔