چیمپئنز ٹرافی کیلئے سب سے زیادہ سفر کس ٹیم نے کیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس کے مطابق میگا ایونٹ کے لیے سب سے زیادہ سفر فائنلسٹ ٹیم نیوزی لینڈ نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ سفر گروپ اے سے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی ٹیم نیوزی لینڈ نے اپنے میچز کے لیے سب سے زیادہ 7 ہزار 48 کلو میٹر کا سفر کیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے فائنل تک رسائی سے قبل کراچی، راولپنڈی، دبئی، لاہور اور پھر دبئی کا سفر کیا تاہم فائنل کی دوسری ٹیم بھارت کا قیام اور تمام میچز دبئی میں ہی کھیلے گئے۔
انگلینڈ نے تمام میچز پاکستان میں کھیلے، انگلینڈ کا سفر 1020 کلومیٹر رہا، افغانستان نے کراچی اور لاہور 2 میچز کے لیے 1200 کلومیٹر سفر کیا جبکہ بنگلا دیش نے پہلا میچ دبئی، پھر راولپنڈی میں 2 میچز کے لیے قریباً ایک ہزار 53 کلو میٹر سفر کیا۔
آسٹریلیا نے لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں میچز کے لیے 2509 کلومیٹر جبکہ جنوبی افریقا نے 4 میچز کے لیے 5 فلائٹس لیں اور قریباً 3286 کلومیٹر سفر کیا۔
اس کے علاوہ میزبان ملک پاکستان نے دبئی، کراچی اور راولپنڈی میں میچز کے لیے 3133 کلو میٹر سفر کیا۔
مزیدپڑھیں:آسٹریلیا میں طوفان نے قیامت ڈھادی، شہر جھیل میں تبدیل، بجلی بند
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سب سے زیادہ میچز کے لیے سفر کیا
پڑھیں:
لگاتار 4 ناکامیوں پر راجستھان کی ٹیم مذاق کا نشانہ بن گئی
کراچی:آئی پی ایل میں لگاتار 4 میچز ہارجانے کے بعد راجستھان رائلز کی ٹیم سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئی۔
ہفتے کی شب لکھنؤ سپر جائنٹس نے جے پور میں راجستھان رائلز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ میزبان سائیڈ اختتامی اوور میں جیت کیلیے درکار 9 رنز نہیں بناسکی تھی۔
شائقین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ "کیا چوک ہے، کیا رائل چوک ہے، بیکار ٹیم ہے"۔ رائلز نے اب اگلا میچ بنگلورو میں آرسی بی سے کھیلنا ہے۔
رواں سیزن میں اب تک مجموعی طور پر راجستھان رائلز کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ اس نے 8 میں سے 2 میچز جیتے اور 6 میں ناکامی کا سامنا کیا ہے۔