2025-04-23@16:43:18 GMT
تلاش کی گنتی: 18

«اور بلیک میلنگ کے»:

    لاہور میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے جنسی زیادتی اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور اقبال ٹاون کی رہائشی خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کی اور بتایا کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر اعتماد حاصل کیا اور تنہائی میں ملنے کیلئے بلایا،  ملزم نے مقامی ہوٹل میں بلا کر نشہ آور چیز دی اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر بھجوایا، پولیس نے خاتون کو تحفظ فراہم کیا اور ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا،خاتون کے مطابق ملزم دبئی میں مقیم تھا اور عارضی طور پر پاکستان آیا ہوا تھا۔ ترجمان...
    ادارے نے ایف آئی آر درج کرانے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں اور جلد ہی انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔  اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) گلگت بلتستان نے اپنے محکمے کے ہی دو افسران کے خلاف بلیک میلنگ اور بدعنوانی کے سنگین الزامات کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گلگت کے ایک شہری نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے نام درخواست دائر کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ محکمے کے دو افسران نے دھونس دھمکی کے ذریعے ان سے بھاری رقم کا مطالبہ کیا، جس کا ایک حصہ ادا بھی کر دیا گیا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 اپریل 2025ء) پاکستانی صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے پیر سات اپریل کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ان دونوں خواتین نے اعتراف کر لیا ہے کہ انہوں نے اس نام نہاد 'روحانی معالج‘ کا ڈوپٹے کے ذریعے گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ نازیبا ویڈیوز بنانے کے بعد بلیک میلنگ پولیس نے بتایا کہ ان خواتین نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ مقتول کا نام ریاض حسین تھا اور ان خواتین نے اس سے ماضی میں اس لیے رابطہ کیا تھا کہ وہ اس کے ذریعے خود پر کسی کی طرف سے کیے گئے مبینہ کالے جادو کے اثر سے نکل سکیں۔ ’’محبوب آپ کے قدموں میں‘‘ تاہم...
    پرچہ جو بناتا ہے ، نمبر بھی وہی دیتا ہے جو بلیک میلنگ کا باعث بنتا ہے ،کوئی نظم ہونا چاہیے قائداعظم یونیورسٹی میں بلڈنگ پلان کے بغیر عمارتوں کی تعمیر کا انکشاف ،پی اے سی اجلاس قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔جنید اکبر خان نے کہا کہ نمبرز کے لئے طلبا کو بلیک میل کیا جاتا ہے ، کل میٹنگ کے بعد مجھے ایک پروفیسر کی چٹ دکھائی گئی، اس کا کوئی نظم ہونا چاہیے کہ جو پرچہ بناتا ہے ، نمبر بھی وہی دیتا ہے جو بلیک میلنگ کا باعث بنتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ...
    ایک عرب اخبار سے اپنی ایک گفتگو میں لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر کا کہنا تھا کہ ہم نے مکمل طور پر سیز فائر کی پاسداری کی اور ابھی تک کر رہے ہیں لیکن اسرائیل کی کوشش ہے کہ وہ اس معاہدے پر عمل میں رکاوٹ ایجاد کرے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر "نبیہ بیری" نے کہا کہ اسلامی مقاومتی تحریک "حزب الله" نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ حزب الله سیز فائر کی مکمل پاسداری کر رہی ہے حتیٰ کہ معاہدے کی رو سے جنوی لبنان سے بھی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب الله نے جنوبی علاقوں، بقاع فارمز اور لبنانی و شامی سرحد پر صیہونی جارحیت کے باوجود 6...
    نوبیل امن انعام 2025 کے لیے 300 سے زائد افراد اور تنظیموں کیہ سفارش کی گئی ہے جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پوپ فرانسس بھی شامل ہیں۔ نارویجن نوبیل انسٹی ٹیوٹ کے مطابق اس سال کی نامزدگیوں کے لیے 338 ناموں کی سفارش آئی ہیں جن میں 244 افراد اور 94 تنظیمیں ہیں۔ اگرچہ ان نامزدگیوں کی تفصیلات خفیہ رکھی جاتی ہیں لیکن جن اہم شخصیات کا ذکر کیا جا رہا ہے ان میں ڈونلڈ ٹرمپ، پوپ فرانسس اور سابق نیٹو سربراہ جینز اسٹولٹن برگ کا نام شامل ہے۔ اس کی تصدیق یوں بھی ہوتی ہے کہ امریکی کانگریس کے رکن ڈیرل عیسیٰ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ انہوں نے ٹرمپ کو امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے کیوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہی مشرق وسطیٰ...
    اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے لیے اپنی شرط رکھ دی۔ اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈئین سار نے یروشلم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر اس صورت میں عملدرآمد ہو سکتا ہے کہ غزہ کو ہتھیاروں سے پاک کیا جائے اور تمام مغوی رہا کیے جائیں۔ یہ بھی پڑھیں اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے میں توسیع کی منظوری دے دی انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حماس اور اسلامی جہاد غزہ سے نکل جائیں، اگر ہمارے اس مطالبے کو مان لیا جاتا ہے تو کل ہی غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو سکتا ہے۔ حماس کا اسرائیل کے مطالبے پر ردعمل دوسری جانب...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)جعلی کمشنرز سائبر کرائمز کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو نشانہ بنا نے لگے کمشنر پولیس ڈیپارٹمنٹ کے دفتر کی نقالی کرتے ہوئے جعلی ای میلز کے ذریعے جھوٹے الزامات عائد کرکے بلیک میل کرنے لگے نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی) نے خبردار کیا ہے کہ اس فشنگ مہم کا مقصد لوگوں میں خوف پیدا کرنا اور ذاتی اور مالی معلومات کو ظاہر کرنے کیلئے جوڑ توڑ کرنا ہے۔ ایڈوائزری میں متعدد سرخ جھنڈوں کو نمایاں کیا گیا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حملہ ایک وسیع تر سوشل انجینئرنگ اسکینڈل کا حصہ ہے۔ جعلی ای میلز وصول کنندگان کو قانونی کارروائی، گرفتاری، میڈیا کے سامنے آنے اور بلیک لسٹ...
    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایف آئی اے پشاور نے مقدمہ درج  کرکے  خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج شروع ہوچکا ہے،ا سی سلسلے میں پختونخوا میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایف آئی اے پشاور نے مقدمہ درج  کرکے  خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور کی کارروائی میں خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کی شناخت عمیر فرہاد کے نام سے ہوئی، جس نے متاثرہ خاتون کے...
    پشاور: پیکا ایکٹ کے تحت مختلف شہروں میں مقدمات کا اندراج شروع ہوگیا ہے اور پشاور میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم کی شناخت عمیر فرہاد نے نام سے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ملزم نے متاثرہ خاتون کا اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کی رسائی حاصل کرتے ہوئے تصاویر حاصل کیں اور تصاویر ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کر کے متاثرہ کو بلیک میل کیا۔ ترجمان ایف...
    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے ہنی ٹریپ کے ذریعے بلیک میلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، سنار سے کروڑوں روپے کی امریکی کرنسی برآمد ترجمان ایف آئی اے کے مطابق منظم ہنی ٹریپ کے ذریعے شہری کو بلیک میل کرنے پر گرفتار کیے گئے ملزم کی شناخت محمد بلال کے نام سے ہوئی۔ ملزم نے خود کو خاتون ظاہر کر کے متاثرہ شہری کو اپنے جال میں پھنسایا تھا۔ ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے خاتون کے نام سے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے متاثرہ شہری سے رابطہ کیا اور اس کو ملاقات کے بہانے گھر بلا کر زبردستی نازیبا ویڈیو ریکارڈ کی۔ ...
    ہنی ٹریپ کے ذریعے بلیک میلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منظم ہنی ٹریپ کے ذریعے شہری کو بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت محمد بلال کے نام سے ہوئی۔ بیان کے مطابق ملزم نے خود کو خاتون ظاہر کر کے متاثرہ شہری کو اپنے جال میں پھنسایا، ملزم نے خاتون کے نام سے فیس بک اکاونٹ کے ذریعے متاثرہ سے رابطہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے خاتون بن کر متاثرہ کو ملاقات کے بہانے گھر بلا کر زبردستی نازیبا ویڈیو ریکارڈ کیں، ملزم نازیبا ویڈیوز کے حوالے سے متاثرہ کو بلیک...
    نامور امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ 15 ماہ اسرائیل سے جنگ کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے پھر سے غزہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق سیزفائر شروع ہوتے ہی حماس کے مسلح جنگجوؤں کا سڑکوں پر آنا یہ پیغام تھا کہ ہزاروں ارکان کی شہادت، اسلحہ اور سرنگوںکی تباہی کے باوجود حماس کو ختم نہ کیا جاسکا اور اب بھی وہ غزہ کی مضبوط ترین جماعت ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو حماس کے خاتمے کے دعوے کرتے رہے لیکن غزہ کے لیے کوئی متبادل نہ پیش کرسکے، اس کا سیدھا مطلب ہے کہ حماس نے یہ تو ضرور ہوا ہے کہ انسانی جانوں اور...
    چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے کہا ہے کہ میرا کل بھی یہ فیصلہ تھا، آج بھی یہ فیصلہ ہے ، چاہے جتنا مرضی ظلم کر لو، ملک ریاض گواہی نہیں دے گا!سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں ملک ریاض نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنا آسان نہیں، قدم قدم پر رکاوٹوں کے باوجود 40سال خون پسینہ ایک کرکے اللہ کے فضل سے بحریہ ٹاؤن بنایا، عالمی سطح کی پہلی ہاؤسنگ کا پاکستان میں آغاز ہوا، مجھے اللہ نے استقامت دی اور اپنے ممبرز سے کیے وعدے وفا کیے ۔انہوں نے کہا کہ ان گنت رکاوٹوں، سرکاری بیلک میلنگ نے بعض اوقات وعدوں کی تکمیل میں تعطل پیدا کیا، لیکن میرے رب نے ہمیشہ مجھے...
    حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کے کردار کو خراب ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی لیکن پیپلز پارٹی میں برادشت کا مادہ ہے، پیپلز پارٹی کا گزشتہ حکومتوں کے ادوار میں میڈیا ٹرائل بھی کیا گیا لیکن پیپلز پارٹی جمہوریت پسند پارٹی رہی اور برداشت کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سینئر صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے پیر کو پریس کلب حیدرآباد میں حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرکے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ (ایچ یو جے) کی نومنتخب باڈی جس میں صدر سینئر صحافی حامد شیخ، جنرل سیکریٹری علی حمزہ زیدی، سینئر نائب صدر سینئر صحافی فیض کوسو،...
    حیدرآباد میں تقریب ختم بخاری شریف سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کہتا ہے کہ وہ مشرق وسطی کو جہنم میں تبدیل کردیگا مگر امریکہ حیران و پریشاں کہ اتنا بارود استمعال کرنے باوجود بھی غزہ کے لوگوں کا جذبہ جوان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما وسابق امیر سراج الحق نے کہا  ہیکہ دنیا نے دیکھا کہ غزہ 470 دن اسرائیل کے محاصرے میں رہا، اسرائیل نے دنیا کا جدید ترین گولہ بارود غزہ کے نہتے لوگوں پر برسایا، اتنا برسایا جتنا امریکہ نے 15 سال میں افغانستان میں بھی نہیں برسایا تھا، اسکے باوجود اسرائیل کو غزہ میں بدترین شکست ہوئی، اسرائیل نے غزہ میں صرف اٹیم بم...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے خود مذاکرات کے خلاف ہیں، اس ماحول میں کیسے بات چیت ہوسکتی ہے، چھوڑیں مذاکرات مذاکرات کے ڈرامے کو رہنے دیں۔ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ کہتے ہیں حکومت کے پاس اختیارات ہی نہیں، اگر ایسا ہے تو پھر یہ جائیں جن کے پاس اختیارات ہیں انہی سے مذاکرات کریں۔ یہ بھی پڑھیں قومی اسمبلی: پاکستان تحریک انصاف کا ’اووو‘ کی آواز میں احتجاج، ایوان سے واک آؤٹ خواجہ آصف نے کہاکہ پہلے تو پی ٹی آئی ہمارے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہی نہیں تھی، بتائیں نا کہ مذاکرات کے لیے کیسے تیار ہوئے۔...
۱