پشاور:

پیکا ایکٹ کے تحت مختلف شہروں میں مقدمات کا اندراج شروع ہوگیا ہے اور پشاور میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم کی شناخت عمیر فرہاد نے نام سے ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ملزم نے متاثرہ خاتون کا اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کی رسائی حاصل کرتے ہوئے تصاویر حاصل کیں اور تصاویر ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کر کے متاثرہ کو بلیک میل کیا۔

ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزم متاثرہ کے گھر والوں کو بھی بلیک میل کرنے میں ملوث ہے اور متاثرہ خاتون کے گھر والوں سے تاوان بھی طلب کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے مالیاتی اور ڈیجیٹل ریکارڈ کی مدد سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ٹریس کیا گیا اور چھاپہ مار ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو صوابی سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کے موبائل فون سے اہم شواہد برآمد ہوئے ہیں اور ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایف آئی اے گرفتار کر بلیک میل ملزم کو

پڑھیں:

8 سالہ بچے سے زیادتی کے ملزم عاصم گُل کی اپیل خارج

فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے 8 سال کے بچے سے زیادتی کے کیس میں ملزم عاصم گُل کی اپیل خارج کردی۔

ملزم عاصم گُل کی 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار ہے۔ اس حوالے سے جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کیس پر سماعت کی تھی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بچے کی گواہی، طبی اور ڈی این اے شواہد سے مطابقت رکھتی ہے، شواہد میں کوئی تضاد یا قانونی نقص ثابت نہیں ہوا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ بچے کی والدہ نے بتایا بچہ گھر لوٹا تو گردن پر خراشیں تھیں اور بچہ پریشان تھا، متاثرہ بچے نے بتایا کہ ملزم پتنگ اور کنچے دینے کا جھانسہ دے کر لے گیا تھا۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ملزم عاصم گُل بچے کو زیرِ تعمیر دکان میں لے گیا جہاں زیادتی کی گئی، بعدازاں اڈیالہ جیل میں شناخت پریڈ ہوئی جس میں متاثرہ بچے نے ملزم کی شناخت کی۔

سپریم کورٹ کے مطابق ٹرائل کورٹ نے 12 اپریل 2021 کو عاصم گُل فراز کو مجرم قرار دیا تھا اور 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 اگست 2021 کو دونوں اپیلیں مسترد کردی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: اورنگی ساڑھے 11 سے لاپتہ خاتون کی لاش برآمد، ملزم گرفتار
  • لاہور میں افسوسناک واقعہ، دو بہنوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج
  • سپریم کورٹ: زیادتی کے کیس میں ملزم کی سزا 20 سال سے کم کر کے 5 سال کر دی گئی
  • 8 سالہ بچے سے زیادتی کے ملزم عاصم گُل کی اپیل خارج
  • گوجرانوالہ: مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک، 3 زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی؛ لیاقت آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم گرفتار، اسلحہ طلائی زیورات برآمد
  • لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج‘ ملزم گرفتار
  • برطانیہ پلٹ نوجوان کی برہنہ ویڈیو بنانے،بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
  • نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
  • زمین کی تنازع پر خاتون کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم 2 سال بعد گرفتار