حیدرآباد میں تقریب ختم بخاری شریف سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کہتا ہے کہ وہ مشرق وسطی کو جہنم میں تبدیل کردیگا مگر امریکہ حیران و پریشاں کہ اتنا بارود استمعال کرنے باوجود بھی غزہ کے لوگوں کا جذبہ جوان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما وسابق امیر سراج الحق نے کہا  ہیکہ دنیا نے دیکھا کہ غزہ 470 دن اسرائیل کے محاصرے میں رہا، اسرائیل نے دنیا کا جدید ترین گولہ بارود غزہ کے نہتے لوگوں پر برسایا، اتنا برسایا جتنا امریکہ نے 15 سال میں افغانستان میں بھی نہیں برسایا تھا، اسکے باوجود اسرائیل کو غزہ میں بدترین شکست ہوئی، اسرائیل نے غزہ میں صرف اٹیم بم استعمال نہیں کیا، آج اسرائیل میں ماتم برپا ہے اور غزہ میں ہزاروں شہادتوں کے باوجود آج جشن منایا جارہا ہے کیونکہ مسلمان شہادتوں سے نہیں ڈرتے، ڈونلڈ ٹرمپ کہتا ہے کہ وہ مشرق وسطی کو جہنم میں تبدیل کردیگا مگر امریکہ حیران و پریشاں کہ اتنا بارود استمعال کرنے باوجود بھی غزہ کے لوگوں کا جذبہ جوان ہے، ہمارا ملک بھی اللہ کے نام پر بنا ہے لیکن 76 سالوں میں ایک دن کیلئے بھی اس ملک میں اسلامی نظام رائج نہیں ہوا ہے، ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ اسلام کی باتیں صرف مدراس اور مساجد تک محدود ہوگئی ہیں، اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں لارڈ میکالے کا نظام تعلیم نافذ ہے، طلبہ کو کرپشن کی تعلیم دی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ عربیہ ریاض العلوم حیدرآباد میں تقریب ختم بخاری شریف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 16 سالوں سے پیپلز پارٹی سندھ پر حکومت کررہی ہے لیکن آج بھی سندھ کے لوگ بنیادی انسانی ضروریات سے محروم ہیں، سندھ میں نوکری بھی پیسوں سے ملتی ہے، ترقیاتی کاموں میں بھاری کمیشن وصول کی جاتی ہے، مسلم لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سب جماعتیں اقتدار میں آتی ہیں لیکن عوام کو سہولت دینے کے لیے تیار نہیں، پاکستان بھر میں  قائم دینی مدارس  میں 45 لاکھ بچے مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کوئی بھی بجٹ مختص نہیں کیا گیا، عوام کے تعاون سے چلنے والے مدارس میں حکومت کیوں مداخلت کرتی ہے، حکومت کو ان اداروں میں مداخلت کرنے کا حق ہے جن کیلئے فنڈز مختص کرتی ہے، سندھ میں تعلیم کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے، متعدد اسکول بھینسوں کے باڑوں میں تبدیل اور ہزاروں اسکولوں میں اساتذہ کی قلت ہے، جہاں اساتذہ تعینات ہیں وہاں پر اسکول وڈیروں کی اوطاقیں بنی ہوئی ہی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ریاست اپنی جگہ لیکن کسی کی زندگی سےکھیلناقابل قبول نہیں:عظمیٰ بخاری

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ریاست اپنی جگہ لیکن کسی کی زندگی سےکھیلناقابل قبول نہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایسٹر پر تمام مسیحیوں کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں یہ دن محبت ہم آہنگی کا تہوار ہے، مسلم کمیونٹی کی جانب سے تمام مسیحیوں کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کھیئل داس پر سندھ میں پورا پلان کرکے حملہ کیاگیا. سندھ حکومت ملزمان کی فوری طورپر گرفتاری کو یقینی بنائے، سندھ حکومت کی جانب سے کھیئل داس پر حملہ کی مذمت نہیں کی اور نہ ہی ایکشن لیاگیا۔صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ اس وقت معاشرے میں سیاسی دہشت گرد ہوں یاشدت پسند گروہ وہ کاروائیاں کررہے ہیں، شدت پسندوں کی فوڈ چینز میں پچیس ہزار پاکستانی کام کرتے ہیں جہاں جہاں نشانہ بنایا زخمی و ہلاک بھی پاکستانی شہری ہوا. عظمیٰ بخاری نے کہا کہ غزہ کے نام پر آگ لگانے کی کوشش کی جا رہی وہ لوگ ہیں جنہیں پاکستان کا امن سرمایہ کاری اچھی نہ لگتی، فلسطین کے نام پر بیرونی ہاتھ بھی ملوث ہوسکتا ہے. غزہ والے کسی کو مارنے کی بات نہ کرتے نہ بندوقیں اٹھائی ہوئی ہیں مذہب اسلام محبت و آتشی کا مذہب ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوڈ چینز پاکستانی لوگوں نے خریدے ہیں پاکستانی روزگار کماتے ہیں، پچیس ہزار پاکستانی بے روزگار ہو جائیں گے تو اس سے پاکستان کے تشخص کو نقصان ہوگا، پاکستان کا چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ادھر کاروبار نہیں کیاجا سکتا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کسی کو امن و امان کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے مذہب کے نام پر ہو ، یکجہتی یا سیاسی دہشت گردی ہو، تمام حملے منصوبہ بندی سے کیے گئے. پنجاب میں 149شر پسندوں کو گرفتار کرکے چودہ مقدمات درج کیے گئے۔صوبائی وزیراطلاعات پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ شیخوپورہ میں ایک شخص شہید ہوا اور اکہتر لوگ گرفتار ہوئے. اسی طرح ساہیوال ملتان بہاولپور میں شرپسند ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے گئے۔ عظمیٰ بخاری نے کہاکہ سارے حملہ پنجاب میں ہو رہے ہیں .پنجاب تیزی سے ترقی کررہا ہے لوگ خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں .اس لیے سازش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول کو پنجاب کے کسان کا خیال آگیا لیکن سندھ کے کسان کی بات نہیں کی، عظمی بخاری
  • یو این او کو جانوروں کے حقوق کا خیال ہے، غزہ کے مظلوموں کا کیوں نہیں،سراج الحق
  • شاعرمشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کا یوم وفات عقیدت واحترام سے آج منایا جارہا ہے
  •  خیبر پختونخوا کی بے اختیار بلدیاتی حکومتیں اور نمائندے 3 سال گزرنے کے باوجود فنڈز سے محروم
  • ایم کیوایم کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ
  • ریاست اپنی جگہ لیکن کسی کی زندگی سےکھیلناقابل قبول نہیں:عظمیٰ بخاری
  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں کیا ہورہا ہے؟
  • ٹرمپ کی تنبیہ کے باوجود اسرائیل کا ایرانی جوہری پروگرام پر حملے کا امکان
  • عمران خان کچھ شرائط پر ہر کسی سے بات چیت کیلئے تیار ہیں: شاندانہ گلزار
  • معاشی استحکام حقیقی لیکن یہ عالمی منڈی کا مرہون منت ہے: مفتاح اسماعیل