2025-04-22@21:34:29 GMT
تلاش کی گنتی: 13661

«ہوم میں»:

(نئی خبر)
    پشاور: وزارت داخلہ کے لاپتا ملازم کے والد نے عدالت میں مقدمے کی سماعت کےد وران کہا کہ میرا بیٹا مجرم ہے تو اسے سزا دیں مگر ایسے غائب نہ کریں۔ ہائی کورٹ میں وزارت داخلہ کے ملازم کمپیوٹر آپریٹر محمد عثمان کی گمشدگی سے متعلق درخواست  پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی، جس میں لاپتا شخص کے والد، وکیل، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل پیش  ہوئے۔ دورانِ سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کے ساتھ سفید کپڑوں میں ملبوس افراد نے درخواست گزار کو گھر سے اٹھایا۔ وزارت داخلہ کے لاپتا ملازم کے والد نے بتایا کہ گزشتہ 7 ماہ سے میرے بیٹے کو لاپتا کیا گیا...
    پوپ فرانسس، جن کا اصل نام خورخے ماریو برگوگلیو تھا، رومن کیتھولک چرچ کے 266 ویں پوپ تھے، 17 دسمبر 1936 کو ارجنٹائن کے دارلحکومت بیونس آئرس میں پیدا ہونیوالے پوپ فرانسس جنوبی امریکا سے تعلق رکھنے والے پہلے پوپ تھے جنہیں 13 مارچ 2013 کو پوپ منتخب کیا گیا تھا۔ خورخے ماریو برگولیو لاطینی امریکا اور انجمن عیسوی سے منتخب ہونے والے پہلے پوپ تھے،  ان سے قبل کبھی ویٹیکن سٹی کے کسی سربراہ نے پناہ گزینوں اور تحفظ ماحول کے لیے کسی نے اس قدر آواز نہیں اٹھائی جتنی انہوں نے بلند کی۔ تدریس اور مطالعہ 1964 سے 1966 تک خورخے ماریو برگولیو سانتا فے اور بیونس آئرس میں ادب اور نفسیات کے استاد رہے، تعلیم و تدریس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 اپریل 2025ء) کیتھولک چرچ کے سربراہ بننے کے تقریباً 12 سال بعد، پوپ فرانسس آج بروز پیر 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ اس عہدے پر رہنے والے تاریخ کے دوسرے معمر ترین پوپ تھے۔ وہ لاطینی امریکہ سے تعلق رکھنے والے پہلے پوپ اور کیتھولک چرچ کے سربراہ بننے والے پہلے یسوعی (جیسوٹ) تھے۔ ان سے پہلے کبھی کسی چرچ کے رہنما نے اپنے لیے فرانسیس کا نام منتخب نہیں کیا تھا۔ انہوں نے یہ نام اطالوی شہر آسیزی کے سینٹ فرانسس کو یاد کرتے ہوئے رکھا، جنہیں ماحولیات اور جانوروں کے سرپرست سینٹ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ ان کے نام کا انتخاب واضح...
    ویب ڈیسک : پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمرا یوب نے کہا ہے کہ سیاستدان کو الیکشن اور موت کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔ عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر توہین عدالت کیس مقرر نہ ہونے پر عمر ایوب اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے، جہاں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 2 دن پہلے درخواست دائر کی تھی، تاحال ہماری درخواست مقرر نہیں ہوئی،  اس پر دائری نمبر لگ چکا ہے۔ ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی میڈیا کے نمائندوں گفتگو میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب  نے کہا کہ 2 دن پہلے ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور قیادت موجود تھی ۔...
    رومن کیتھولک چرچ کے 266ویں پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ویٹی کن کے کیمرلینگو کارڈینل کیون فیرل نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح 7:35 بجے، روم کے بشپ، فرانسس، اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ پوپ فرانسس پچھلے کچھ مہینوں سے پھیپھڑوں کی بیماری اور نمونیا میں مبتلا تھے۔ اس کے باوجود انہوں نے ایسٹر اتوار کے روز، 20 اپریل 2025 کو، سینٹ پیٹرز اسکوائر میں "اربے ایٹ اوربی" (Urbi et Orbi) دعا بھی ادا کی۔ ویٹی کن کے مطابق، پوپ فرانسس کی آخری رسومات Basilica of Santa Maria Maggiore میں ادا کی جائیں گی جس کی انھوں نے خود وصیت میں ہدایت کی تھی۔ ویٹی کن کی جانب سے جاری بیان...
    کراچی (اوصاف نیوز) مذہبی سکالر ونعت خوان جنید جمشید کو پورا ملک عقیدت اور محبت سے یاد کرتا ہے۔ ان کی زندگی میں آنے والی مثبت تبدیلی لاکھوں لوگوں کے لیے تحریک بنی، اور ان کی ناگہانی وفات نے قوم کو غمزدہ کر دیا تھا۔جنید جمشید ایک طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوئےتھے، جس پر آج بھی لوگ افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ حال ہی میں جنید جمشید کی دوسری اہلیہ رضیہ جنید ایک پوڈکاسٹ میں مہمان بنیں، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، اپنے شوہر کی یادیں اور طیارہ حادثے سے جڑے لمحات کے بارے میں دل سوز باتیں شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے سے پہلے جنید جمشید چترال کے دورے پر جا رہے تھے اور روانگی سے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبال صرف شاعر ہی نہیں بلکہ ایک اہلِ بصیرت رہنما بھی تھے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ وفات پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے برِصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا تصور پیش کیا، ان کا فلسفہ خودی اور شاعری نے تحریکِ پاکستان کو نظریاتی بنیاد فراہم کی۔انہوں نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے بتا ہے کہ علامہ اقبال نے 1930ء میں الہٰ آباد کے خطبے میں ایک علیحدہ مملکت کا تصور پیش کیا، ان کا نظریہ قائدِ اعظم کی قیادت میں عملی شکل اختیار کر کے پاکستان کی...
    نیویارک (نیوزڈیسک)پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ ویٹیکن نے تصدیق کردی ،وہ لاطینی امریکا سے تعلق رکھنے والے پہلے کیتھولک پیشوا تھے ،پوپ فرانسس کو پچھلے ہفتے ڈبل نمونیا ہوا تھا. تفصیلات کے مطابق ویٹیکن سٹی نے پیر کو اعلان کیا کہ رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما پوپ فرانسس انتقال کر گئے ہیں۔ کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا 88 سال کے تھے اور اپنے 12 سالہ پوپ کے دور میں مختلف بیماریوں کا شکار رہے۔ پوپ فرانسس لمبی بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحت یاب ہو کر ہسپتال سے فارغ ہوئے تھے۔ اتوار کو انہوں نے عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقعے پر ملاقاتیں بھی کی تھیں۔ : پوپ فرانسس...
    راولپنڈی: چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بکریاں چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت علی حسنین کے نام سے ہوئی، چوری شدہ بکریوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 01 لاکھ 20 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لی گئی، ملزم چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب تھا۔ چکلالہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز سمیت تمام ذرائع بروئے کارلاتے ہوئے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے افراد...
    کراچی: بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے ہی میدان پر ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ زمبابوے سے پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز میزبان بیٹنگ لائن مہمان بولرز کے تباہ کن حملوں پر 191 رنز پر میدان بدر ہوگئی۔ مومن الحق نے ففٹی بنائی۔ پیسرز بلیسنگ موزا ربانی اور ویلنگٹن مساکیڈزا نے 3،3 پلیئرز کو پویلین بھیجا۔ زمبابوے نے کھیل ختم ہونے تک بنا نقصان 67 رنز بنالیے۔ برائن بینیٹ 40 اور سام کرن 17 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ سلہٹ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی دن بنگلہ دیش ٹیم 191 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ گذشتہ 10 ٹیسٹ اننگز میں یہ چھٹا موقع ہے کہ بنگلہ دیش 200 سے کم رنز پر آؤٹ ہوئی۔ مومن الحق 56...
    بھوپال میں ہندوانتہا پسندوں نے مسلمانوں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی جس سے افراتفری پھیل گئی۔ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ صورتحال اس قدر سنگین تھی کہ قریبی تھانوں سے کمک طلب کی گئی۔حالات بگڑتے ہی پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور بے قابو ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔ضلع کلکٹر سندیپ جی آر نے بتایاکہ علاقے میں ماحول کشیدہ رہا، پولیس کی بھاری نفری امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تھی۔انہوں نے کہاکہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وکاس شاہوال، اے ایس پی لوکیش سنہا اور ایس ڈی پی او پرکاش مشرا سمیت سینئر حکام صورتحال کی نگرانی کے لیے علاقے میں تعینات ہیں۔ضلع کلکٹرنے...
    پہلی بار نہ سہی مگر اکادمی ادبیات پاکستان نے ادبی ایوارڈ زکی صورت میں جو اندھا یدھ برپاکیا ہے اس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی ۔قومی معاملات میں مقتدرہ یا اسٹیبلشمنٹ کے کردار پر تو ہوہکار کے طوفان تو اٹھتے اور بیٹھ جاتے ہو ئے دیکھے ہیں مگر علم و دانش اور شعر و ادب کے حوالے سے ایسی رستاخیز کبھی برپا نہیں ہوئی تھی۔اس پر مستزاد اہل قلم مداہنت آمیز خاموشی…! اور تو اور جن کا قلم درد و الم کی گنگا بہانے کی’’خیالی نقش گری‘‘ میں کمال مہارت رکھتا ہے ، جن کی زنبیل میں سیاسی بد عنوانیوں اور بداعمالیوں پر ڈالنے کے لئے اطلس و کم خاب کے پارچہ جات کی کمی نہیں ،وہ جو ہر...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نئے ریکارڈ بننا اب کوئی نئی بات نہیں لگتی لیکن عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد اسٹاک مارکیٹ کے برتاؤ میں تسلسل نہیں دیکھا گیا، ایک جانب ہائی ریکارڈ بنا تو دوسری جانب پوائنٹس میں ریکارڈ کمی بھی دیکھی گئی۔ تاہم اس وقت پاکستان اسٹاک مارکیٹ مثبت رجحان کے زیر اثر ہے، بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس 1114 پوائنٹس اضافے کے بعد 118429 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کے ماہر شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کافی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، 4 اپریل کو اسٹاک مارکیٹ نے 1 لاکھ 20 ہزار کی ریکارڈ حد عبور کی۔ یہ بھی پڑھیں: ’جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل 2025ء ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا کمپین سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ غیرتسلی بخش قرار دیدی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبرپختونخواہ صدیق انجم اور دیگر کے خلاف کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی رپورٹ کو غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے دوبارہ رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے خصوصی عدالت میں مقدمے کا ٹرائل روکنے کا حکمِ امتناع بھی برقرار رکھا۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ’ڈی جی ایف آئی...
    ریلی کی قیادت جماعت اہلحدیث کے رہنما مولانا ابتسام الٰہی ظہیر نے کی۔ ریلی بتی چوک سے شروع ہو کر پنجاب اسمبلی کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کیخلاف نعرے لگائے اور عالمی برادری سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلحدیث پاکستان کے زیراہتمام غزہ کے حق میں ’’غزہ یکجہتی مارچ‘‘ کے عنوان سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت جماعت اہلحدیث کے رہنما مولانا ابتسام الٰہی ظہیر نے کی۔ ریلی بتی چوک سے شروع ہو کر پنجاب اسمبلی کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کیخلاف نعرے لگائے اور عالمی برادری سے فوری ایکشن لینے کا...
    ملک میں موسم گرما سے قبل ہی گرمی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے جب کہ کئی شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارد کیا گیا ہے۔ پنجاب  میں شدید گرمی اور متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے درخواست کی ہے کہ چھٹیاں یکم جون ہی سے شروع کی جائیں، تاہم ہیٹ ویو کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے تاریخ میں رد و بدل بھی ممکن ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سیکرٹری تعلیم پنجاب خالد نذیر وٹو کے مطابق محکمہ تعلیم نے ہیٹ ویو کے خدشے کے باوجود تعطیلات کے لیے...
    اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جولائی 2024 سے مارچ 2025 تک ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کو ایک حوصلہ افزا اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اضافہ نہ صرف پاکستان کی معیشت کے استحکام کی علامت ہے بلکہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی درست سمت کا ثبوت بھی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر اس وقت 13.613 بلین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے، جو ملکی برآمدات میں اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مارچ 2025 میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 6.27 فیصد اضافے کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ اعداد و شمار پاکستانی معیشت کی مسلسل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک )قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب خان نے آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جمعے کے روز بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کی درخواست عدالت میں دائر کی تھی، تاہم اب تک وہ درخواست فکس نہیں ہوئی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ درخواست کو ڈائری نمبر تو مل گیا ہے، مگر اس پر سماعت کی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ اس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے دائر کی گئی درخواستوں کو معزز جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سنا تھا اور ان کی واضح ہدایات کے مطابق وکلاء، اہل خانہ اور...
    —فائل فوٹو راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کی حدود میں 7 سال کی بچی کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق بچی گزشتہ روز گھر کے قریب کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فیملی کے ساتھ مل کر بچی کی تلاش شروع کی تو بچی کی لاش زیرِ تعمیر گھر سے ملی۔ ملتان: 7 سالہ بچی کے قتل کا مقدمہ درجملتان میں 7 سال کی بچی شہرون فاطمہ کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرلیا گیا۔ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ بچی سے زیادتی ہوئی یا نہیں اس بات کا میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد پتہ چلے گا۔
    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم اسٹرکچرل ریفارم ہے جو نظام کی بہتری کے لیے کی گئی،علم غیب کسی کے پاس نہیں ہے، ضرورت کے تحت کل کو اگر کوئی چیز کرنا پڑی تو تمام اتحادی جماعتیں و پارلیمنٹ بیٹھ کر سوچیں گی۔ پنجاب بار کونسل میں دو روزہ بین الاقوامی مصالحت و ثالثی ٹریننگ کا آغاز ہوگیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 15 سال پہلے محمد احمد نعیم صاحب سے گزارش کی تھی کہ سیکھنے کے عمل میں ہمارا ساتھ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور کا شکریہ کہ جو رسپانس ہے وہ خوش آئند ہے، اے ڈے آر کی مصالحت کی بات ہو،...
    پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ  میں شک کی بنا پر 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر شوہر، بیٹوں اور  سسر نے بد ترین تشدد کرتے ہوئے ٹانگیں اور بازو  توڑ دیے۔ رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ ضلع مظفرگڑھ کے علاقے جتوئی میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق نسرین مائی کے کردار پر شک کی وجہ سے خاوند، سسر اور بیٹے نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپیتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق مظفرگڑھ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور کارروائی کرتے ہوئے  3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
    کراچی‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) وفاق اور سندھ حکومت نے نہروں کا مسئلہ مذاکرات سے حل کرنے پر اتفاق کرلیا۔ رانا ثناء اللہ نے وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن سے فون پر رابطہ کیا جس میں رانا ثنا نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر سندھ سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف نے نہروں کے معاملے پر سندھ کے تحفظات دور کرنے کا کہا  ہے۔  شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کو دریائے سندھ سے نہریں نکالنے پر شدید تحفظات ہیں، پیپلز پارٹی بھی نہروں کے معاملے پر وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    لاہور(آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم نے معیشت بحال کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، پاک فوج اورایس آئی ایف کا معاشی بہتری میں اہم کردار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات  نے کہا کہ اپنی لیڈر شپ اورمسلم لیگ ن کی جانب سے پوری کرسچن کمیونٹی کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ میں سب کو فخر سے بتاتا ہوں کہ میں 70 ہزار کرسچن ووٹرز کا نمائندہ ہوں، کرسچن کمیونٹی نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا، احسان کرنے والے محسن کو ہمیشہ یاد رکھنا...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال اور ملکی حالات کے پیش نظر ساتھ چلنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب شریک ہوئیں جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدرگیلانی نے شرکت کی۔ جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔ کوآرڈینیشن کمیٹی نے پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے اب تک...
    بھارتی فلم ساز انوراگ کشیپ ایک متنازع بیان کے باعث قانونی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انوراگ کیخلاف پولیس میں ایک شکایت درج کروائی گئی ہے جس میں ان پر برہمن برادری کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے کا الزام دیا گیا ہے۔ شکایت اشوتوش جے دوبے نے دائر کی، جو بی جے پی مہاراشٹرا کے سوشل میڈیا لیگل اینڈ ایڈوائزری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا کہ فلمساز کا تبصرہ نفرت انگیز تقریر کے زمرے میں آتا ہے اور انہوں نے ممبئی پولیس سے ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب انوراگ کشیپ...
    کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی نے ایک آپریشن کے دوران چینی شہریوں پر حملے ، صحافیوں کی ریکی اور دیگر کارروائیوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ سندھ رینجرزاورسی ٹی ڈی نے لیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث بلوچ لیبریشن فرنٹ تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کر کےاس کے قبضےسے اسلحہ وایمونیشن بھی برآمد کر لیا۔ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث بلوچ لیبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم اختر عرف اکو عرف بنگالی کو گرفتار کیا، جس کے قبضےسے اسلحہ وایمونیشن بھی برآمد کیا...
    لاہور (کامرس رپورٹر) افریقہ ہاؤس پاکستان اور وزارت خارجہ کے اشتراک سے افریقی ممالک کے وزراء اور بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں پاکستان سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں استقبالیہ  کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے خصوصی شرکت  کی۔ چیئرمن افریقہ ہاؤس محمد ریحان یونس، ایمبیسڈر حامد اصغر خان، یوگنڈا کے وزیر زراعت مسٹر فریڈریک، افریقی ممالک اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان افریقہ فرینڈز شپ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ شافع حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے مابین موجود سرمایہ کاری اور تجارتی خلا دور کرنا ہو گا، وقت آگیا ہے کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے...
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ کینال کا معاملہ اعلیٰ قیادت کے علم کے بغیر شروع ہوا ہو، کینال کا معاملہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ضرور ڈسکس ہوا ہو گا۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی کم ہو، جب سے میں وفاقی کابینہ کا حصہ بنا ہوں کابینہ میں نہروں کے معاملے کا کوئی ایجنڈا نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ پی پی حکومت کا حصہ ہے، ان کے پاس تمام فورمز ہیں، اپنے ایشوز پر بات کر سکتے ہیں، ہمارا مؤقف واضح ہے کہ سندھ کے پانی کو کم نہیں کیا...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے اوورسیز کنونشن میں اپنے خطاب میں حقیقی معنوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کی اوور سیز پاکستانیوں کے بچوں کے لئے تعلیمی اداروں میں کوٹہ مختص کر کے ان کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا گیا اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مراعاتی پیکج شاندار ہے ان خیالات کا اظہارِ انہوں نے اتوار کو پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد کے ہمراہ گجرات اور منڈی بہائولدین سے تعلق رکھنے والے آئے اوورسیز پاکستانیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تعلیمی نظام میں اوور سیز پاکستانیوں کے...
    مظاہرے میں آئی ایس او پاکستان اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں ںے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر عالم عرب کی خاموشی اسرائیل کی حمایت کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن اور مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیراہتمام اسرائیلی بربریت کیخلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ سید حسن رضا ہمدانی، علامہ اسد عباس نقوی، حیدر ثقفی سمیت...
    لاہور( این این آئی)عازمین حج کو ویکسین کی فراہمی آج  پیر کے روز سے شروع ہوگی ۔ رپورٹ کے مطابق  اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان میں ویکسین کی فراہمی 21 اپریل سے شروع ہو گی، کراچی، رحیم یار خان، سکھر، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں 22 اپریل سے ویکسین فراہمی کا آغاز ہو گا۔کوئٹہ کے عازمین حج کو لازمی ویکسین لگانے کا آغاز 23 اپریل سے ہو گا، رحیم یارخان کا عارضی حاجی کیمپ 22 تا 24 اپریل کام کرے گا۔عازمین کرام متعلقہ حاجی کیمپوں میں لازمی ویکسین، ادویات کی پیکنگ اور حج تحائف وصول کریں گے۔
    لاہور (نامہ نگار) سابق وزیراعظم، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کا کوئی منصوبہ چاروں بھائیوں کو اعتماد میں لئے بغیر مکمل نہیں ہونا چاہئے۔ کالاباغ ڈیم پر بھی کسی کو اعتماد میں نہ لیا گیاتھا، پھر کسی سے یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ صوبوں میں اختلافات پیدا ہوگئے حتیٰ کہ پچاس سال مکمل ہو گئے مگر کوئی آمر بھی اسے مکمل نہیں کر سکا تھا۔ وہ پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی، چودھری اسلم گل، احسن رضوی، ڈاکٹر...
    بمبئی (اوصاف نیوز)اداکار عمران خان کی سابق اہلیہ اونتیکا ملک نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی طلاق اور اس کے بعد کی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ یہ انٹرویو اس وقت منظرِ عام پر آیا ہے جب عمران خان پہلے ہی متعدد مواقع پر اپنی شادی کے خاتمے پر گفتگو کر چکے ہیں۔ اونتیکا نے بتایا کہ اگرچہ وہ طلاق کو ایک عام انسان کی طرح تباہی تصور کرتی تھیں، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اُن کی سوچ میں تبدیلی آگئی۔ وہ کہتی ہیں،’شادی کا ختم ہونا کوئی قیامت نہیں، لیکن اُس وقت مجھے لگتا تھا کہ اگر میری شادی ٹوٹ گئی تو میں زندہ نہیں رہ پاؤں گی۔ مجھے یقین تھا کہ میں ایک...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبال صرف شاعر ہی نہیں بلکہ ایک اہلِ بصیرت رہنما بھی تھے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ وفات پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے برِصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا تصور پیش کیا، ان کا فلسفۂ خودی اور شاعری نے تحریکِ پاکستان کو نظریاتی بنیاد فراہم کی۔ انہوں نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے بتا ہے کہ علامہ اقبال نے 1930ء میں الہٰ آباد کے خطبے میں ایک علیحدہ مملکت کا تصور پیش کیا، ان کا نظریہ قائدِ اعظم کی قیادت میں عملی شکل اختیار کر کے پاکستان کی صورت میں شرمندۂ تعبیر ہوا۔ شہباز شریف...
    نوجوان نسل کو مخاطب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ علامہ اقبال نے ہمیشہ نوجوانوں کو قوم کا اصل سرمایہ قرار دیا، اقبال کے نزدیک نوجوان ہی وہ طاقت ہیں جو قوموں کوعروج پر پہنچا سکتے ہیں، آج کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اقبال کے پیغام کو سمجھیں، جدید علوم حاصل کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ صرف شاعر ہی نہیں بلکہ ایک اہلِ بصیرت رہنما بھی تھے، اقبال کے فلسفے کو اپنا کر معاشی خود انحصاری، یکجہتی کو فروغ دینا ہو گا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات پر پیغام دیتے ہوئے کہاکہ علامہ اقبالؒ نے برِصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک الگ وطن کا...
    ویرات کوہلی نے ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا، آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ رائل چیلنجرز بینگلورو (آر سی بی) کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے آئی پی ایل 2025ء کے ایک اہم مقابلے میں پنجاب کنگز کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک نیا اور تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ میچ میں کوہلی نے ناقابلِ شکست 73 رنز 54 گیندوں پر بنائے اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہم کنار کروایا۔ یہ ویرات کوہلی کا آئی پی ایل میں 59 واں نصف سنچری (ففٹی) اسکور تھا اور مجموعی طور پر یہ ان کی 67 ویں ففٹی یا اس سے زیادہ رنز کی اننگز تھی۔ اس کارکردگی کے ساتھ کوہلی نے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ...
    دین کی خاطر میوزک انڈسٹری کو خیر بعد کہنے والے پاکستان کے معروف سابق گلوکار و نعت خواں جنید جمشید کے موت سے قبل آخری جذبات سے متعلق ان کی دوسری اہلیہ رضیہ جنید نے پہلی بار لب کشائی کی ہے۔ حال ہی میں رضیہ جنید نے پہلی بار پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور جنید جمشید کی آخری یادیں تازہ کرتے ہوئے المناک طیارہ حادثے سے متعلق گفتگو کی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے میری شادی جنید جمشید سے ہوئی ہے تب سے میں نے دیکھا ہے کہ ان کا زیادہ تر وقت سفر بالخصوص فضائی سفر میں گزرتا تھا، انہوں نے طیارہ حادثے سے قبل آخری سفر چترال کا کیا تھا۔...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبال صرف شاعر ہی نہیں بلکہ ایک اہلِ بصیرت رہنما بھی تھے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ وفات پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے برِصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا تصور پیش کیا، ان کا فلسفۂ خودی اور شاعری نے تحریکِ پاکستان کو نظریاتی بنیاد فراہم کی۔انہوں نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے بتا ہے کہ علامہ اقبال نے 1930ء میں الہٰ آباد کے خطبے میں ایک علیحدہ مملکت کا تصور پیش کیا، ان کا نظریہ قائدِ اعظم کی قیادت میں عملی شکل اختیار کر کے پاکستان کی صورت میں شرمندۂ تعبیر...
    چینی بحریہ نے غیر قانونی طور پر علاقائی پانیوں میں داخل ہو نے والے فلپائنی جہاز کو سمندری حدود سے باہر نکال دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی پیپلز لبریشن آرمی کے سدرن تھیٹر کی بحریہ کے ترجمان سینئر کرنل چاو جی وے نے بتایا کہ اتوار کے روز ایک فلپائنی فریگیٹ جہاز چینی حکومت کی منظوری کے بغیر چین کے ہوانگ یئن جزیرے کے علاقائی پانیوں میں غیر قانونی طور پر داخل ہو گیا ۔ سدرن تھیٹر کی بحریہ نے افواج کو منظم کر کے ،قانون کے مطابق ٹریک، نگرانی، انتباہ اور اپنی سمندری حدود سے باہر نکالنے کا ٹاسک مکمل کیا۔ ترجمان نے پیر کے روز کہا کہ فلپائن کے اس غیر قانونی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبال صرف شاعر ہی نہیں بلکہ ایک اہلِ بصیرت رہنما بھی تھے، اقبال کے فلسفے کو اپنا کر معاشی خود انحصاری، یکجہتی کو فروغ دینا ہو گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے برِصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا تصور پیش کیا، ان کا فلسفۂ خودی اور شاعری نے تحریک پاکستان کو نظریاتی بنیاد فراہم کی۔ انہوں نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ علامہ اقبال نے 1930 میں الہٰ آباد کے خطبے میں ایک علیحدہ مملکت...
    چین کی ہول سیل اور ریٹیل تجارت کی اضافی قیمت پہلی سہ ماہی میں 3.3 ٹریلین یوآن ہو گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق جنوری سے مارچ تک چین کی ہول سیل اور ریٹیل تجارت کی اضافی مالیت 3.3 ٹریلین یوآن رہی جو سال بہ سال 5.8 فیصد اضافہ ہے اور یہ جی ڈی پی کا 10.4 فیصد بنتی ہے۔ اس سال چین کی ہول سیل اور ریٹیل تجارت نے ایک اچھا آغاز کیا ہے ،اور گھریلو طلب کو بڑھانے اور قومی اقتصادی سائیکل کو ہموار کرنے کے لئے مضبوط حمایت فراہم کی ہے۔ہول سیل انڈسٹری کے نقطہ نظر سے ، جنوری سے مارچ تک اجناس کی مارکیٹ کا...
    مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ بی جے پی اور اس کے اتحادی مغربی بنگال میں اچانک بہت سرگرم ہو گئے ہیں، ان اتحادیوں میں آر ایس ایس بھی شامل ہے اور وہ ایک افسوسناک واقعے کے پس منظر کو استعمال کر کے تقسیم کی سیاست کے لئے جان بوجھ کر لوگوں کو اکسا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست میں فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دے رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ممتا بنرجی نے ایک کھلے خط میں کہا ہے کہ مغربی بنگال کے لوگوں کو انتہائی محتاط رہنا چاہیے تاکہ وہ ان کے جال میں نہ پھنسیں۔انہوں نے...
    ویب ڈیسک:  پانچ ماہ کی طویل بندش کے بعد شاہراہِ کاغان کو ناران تک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں برفباری سے شاہراہِ کاغان ٹریفک کیلئے بند ہونے سے ناران کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ شاہراہِ کاغان پر موجود بڑے گلیشیئرز کو کاٹ کر روڈ بحال کر دی گئی، روڈ بحال ہونے کے بعد سیاح اب ناران کی وادی کے دلفریب نظاروں اور یخ بستہ موسم کا لطف اٹھا سکیں گے۔ ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی پولیس حکام کے مطابق وادی میں سیاحوں کیلئے انتظامات مکمل کرنے اور بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، آئندہ تین روز تک ناران میں سیاحوں کیلئے انتظامات مکمل کر لئے جائیں گے۔...
      ہم نے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کا کہا تھا، حکمرانوںنے اسلام آباد بند کیا ہے ، ہم کسی بندوق اور گولی سے ڈرنے والے نہیں ، یہ ہمارا راستہ نہیں روک سکتے تھے مگر ہم پولیس والوں کے ساتھ تصادم نہیں کرنا چاہتے حکمران سوئے ہوئے ہیں مگر امت سوئی ہوئی نہیں ہے ، اسرائیلی وحشت روکنے کیلئے ہمیں متحد ہونا پڑے گا، یہ سیاسی نعرے بازی نہیں ہمارے ایمان کا معاملہ ہے ، امیر جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران امریکا اور اسرائیل سے خوف کھاتے ہیں، مگر امت سوئی ہوئی نہیں ہے ، اسرائیلی وحشت روکنے کیلئے ہمیں متحد ہونا پڑے...
    لاہور: دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کا معاملہ پیپلز پارٹی کیلیے نعمت بن گیا۔ پیپلزپارٹی کے 2رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ معاملہ پارٹی کو بنیاد کے ساتھ دوبارہ جڑنے اور حکومت میں رہتے ہوئے ایک آزاد موقف اپنانے کا موقع دے رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے متنازعہ نہروں کے منصوبے کو روکنے کے مطالبے سے انکار کرنے اور حکومت سے حمایت واپس لینے کی وارننگ کے بعد حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے اس تعطل کے تلخ نتائج کو محسوس کرتے ہوئے اتوار کو بالآخر سیاسی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور پیپلز پارٹی کی قیادت والی سندھ حکومت کو مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی پیشکش کی ہے۔ پیپلزپارٹی...
    حیات انسانی ابتدائے آفرینش ہی سے اپنے دوام کے لیے فطری طور پر ایسے لازمے کی رہین منت رہی کہ جس کے بناء اسے دھرتی پر اپنا جیون معدوم سا محسوس ہونے لگا۔ اور یہ کوئی دم کی حاجت نہیں بلکہ شب و روز کا دستور ٹھرا۔ ایسے میں قدرت نے اس کی راہ نمائی فرمائی، اور یہ حاجت برآری اس کے اپنے زور بازو سے مشروط کردی۔ یوں خوراک اور پانی کی کھوجنا ہی اس کا مقصد حیات قرار پائی۔ اب آتی جاتی سانس کے ضامن خورونوش پر مبنی یہ دو اجزاء، روز اول سے ہی اسے متحرک رکھ کر اس کے وجود کو مدام بخشتے رہے۔ کاروان حیات کو رواں دواں رکھنے کی خاطر وہ اگر برساتی نالوں،...
    وزیر مملکت برائے داخلہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاسی استحکام کی وجہ سے ہم دہشتگردی کے خلاف اکٹھے ہو کر لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی کی تنقید کو ہم تعمیری طور پر لیتے ہیں۔ جبکہ نہروں کے معاملے کو حل کر لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں سیاسی استحکام کو نقصان پہنچنے نہیں دیں گے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پہلے ہی پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینا چاہتے تھے۔ لیکن بلاول بھٹو ملک سے باہر تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے ہائی لیول پر...
    راولپنڈی میں گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی بچی کی پُراسرار ہلاکت ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ مندرہ کے علاقے  پانچ مرلہ اسکیم میں سات سالہ بچی پراسرار طور پر قتل ہوئی جس کی شناخت 7 سالہ شفق کے نام سے ہوئی۔ اہل خانہ کے مطابق بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی جس کی لاش گھر کے قریب زیر تعمیر مکان سے ملی ہے۔ بچی کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔ بچی کی لاش ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیا اور ایس پی گوجر خان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات اور ملزم/ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔ پولیس کے مطابق بچی دوپہر سے لاپتہ تھی...
    امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں قائم پاکستانی سفارت خانے میں ایسٹر کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے حکومتِ پاکستان کے عزم کی غمازی کرتے ہوئے پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن ڈی سی میں ایسٹر کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے کام کرنے والی واشنگٹن ڈی سی کی  معروف تنظیم آل نیبرز ایسوسی ایشن اور سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے کیا گیا۔ تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد، مذہبی رہنماؤں اور پاکستانی امریکن کمیونٹی خصوصاً مسیحی برادری کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کی نظامت کے فرائض فرسٹ سیکرٹری زیب عالم خان نے انجام دیے۔  ...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی، مالی استحکام اور داخلی امن ناپید ہو تو ترقی کے سارے دعوے جھوٹے ثابت ہوجاتے ہیں، معیشت کمزور ہو تو ترقی ممکن نہیں۔اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام "استحکام پاکستان کانفرنس" ہوئی جس سے اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ وفاق کو آج جو خطرات لاحق ہیں وہ انہوں نے اپنی زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھے۔ فیصلے بند کمروں کی بجائے عوامی مینڈیٹ کے تحت ہوں تب ہی حقیقی استحکام آئے گا۔ ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں مگر ہم کہتے ہیں آؤ ہم...
    MADINA: سعودی عرب میں البدر سے مدینہ جانے والی بس کے حادثے میں 3 خواتین سمیت 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے۔ سعودی ریسکیو حکام نے حادثے میں پاکستانی زائرین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الم ناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس البدر سے مدینہ جا رہی تھی۔ حکام نے بتایا کہ زائرین کی بس مدینہ جاتے ہوئے ایک ٹریلر سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں اموات ہوئیں اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے ہیں اور بس میں سوار تمام افراد عمرے کی ادائیگی کے لیے جا رہے تھے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں، لاشوں اور زخمیوں...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 17 گیندوں پہلے 6 وکٹوں سے شکست دے دی، کراچی کنگز نے جیت کیلیے 129 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں مد مقابل تھیں جس میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کے ٹم سیفرٹ 30 جبکہ عباس آفریدی 24 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کنگز کے پانچ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔ اسلام آباد کے بولر نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور شاداب خان نے دو، دو جبکہ عماد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی۔ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تمام لوگوں کا ڈیرہ جات فیسٹیول میں تعاون اور شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، ڈیرہ جات میں شامل تمام ایونٹس اب سالانہ ایونٹس بنادیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ڈیرہ جات میلہ پُرامن بنانے کےلیے پولیس کا کردار مثالی رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ فیسٹیول میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کےلیے 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں۔
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ وفاق کے خلاف جو سازش کرے گا ہم اس کے خلاف چٹان بن کر کھڑے ہوں گے۔راجہ پرویز اشرف نے پارٹی رہنما عثمان ملک کے گھر  جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں،عوامی مسائل پر ہم ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تمام صوبوں اور اداروں کو منصوبوں کیلئے آن بورڈ ہونا چاہیے۔
    سٹی 42 : اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے پاکستان کے بھرپور تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔  جنرل جین پیر لاکروا نے یواین پولیس جسکی قیادت پاکستانی پولیس افسر فیصل شاہکار کر رہے ہیں، کے حوالے سے بھی تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی  کے ساتھ امن مشنز میں اہم پولیسنگ سرگرمیوں کے دوران خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار جدید ٹیکنالوجی کے حصول  پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔  اماراتی نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید...
    کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کو ان کی برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک عظیم مفکر تھے جنہوں نے قوم کو بالائے حدود خواب دیکھنے، عوام کی طاقت پر یقین رکھنے اور اجتماعی جدوجہد کی قوت کو سمجھنے کا درس دیا۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے ایک ایسی قوم کا تصور پیش کیا جو خود شناسی (خودی)، رواداری، اور سماجی انصاف جیسے اصولوں پر قائم ہو، اور یہ ہی اقدار پیپلز پارٹی کے نظریئے اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر...
    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں سیاسی استحکام کو نقصان پہنچنے نہیں دیں گے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف پہلے ہی پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینا چاہتے تھے۔ لیکن بلاول بھٹو ملک سے باہر تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے ہائی لیول پر رابطہ ہو گیا ہے۔ پہلے بھی معاملات کو حل کیا ہے اس میں کوئی ذاتی معاملہ یا ذاتی فائدے کی بات نہیں ہے۔ جس کا جو حق بنتا ہے وہ اس کو ملے گا۔ طلال چودھری نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام کو ہم نقصان پہنچنے نہیں دیں گے۔ اور اسی...
    گلگت کے سب ڈویژن جگلوٹ میں عمارت کی دیوار شدید بارشوں کے باعث گر گئی جس کے نتیجے میں دو بچیاں شدید زخمی ہو گئیں۔ مقامی لوگوں نے زخمی بچیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت گلگت بلتستان میں گزشتہ دو روز سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گلگت میں شدید بارش کے باعث دیوار گرنے سے دو کمسن بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔ اطلاعات کے مطابق گلگت کے سب ڈویژن جگلوٹ میں عمارت کی دیوار شدید بارشوں کے باعث گر گئی جس کے نتیجے میں دو بچیاں شدید زخمی ہو گئیں۔ مقامی لوگوں نے زخمی بچیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ ممبران پارلیمنٹ ہمیشہ ہی نفرت انگیز تقریر کرتے رہتے اور سبک دوش ہونے والے بی جے پی صدر کی صفائی ڈیمج کنٹرول کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین کانگریس کمیٹی نے بی جے پی کے ذریعے خود کو سپریم کورٹ کے حوالے سے اپنے اراکین پارلیمنٹ نشی کانت دوبے اور دنیش شرما کے بیانات سے الگ کرنے کو نقصان کی تلافی قرار دیا اور بی جے پی پر زور دیا کہ اسے کم از کم ان دونوں کو پارٹی سے نکال دینا چاہیئے۔ کانگریس نے یہ بھی پوچھا کہ دونوں بی جے پی لیڈران کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی اور انہیں وجہ بتاؤ نوٹس کیوں جاری نہیں کیا...
    سینیئر سیاستدان و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سینیئر صحافی معید پیرزادہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ تو مردہ باپ کے انگھوٹے لگواتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر معید پیرزادہ کے ویڈیو بیان کا ایک لنک شیئر کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے لکھا کہ بے شرموں کی فہرست بڑھنے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے تمام خود ساختہ پی ٹی آئی سپورٹر و یوٹیوبرز چور اور ٹھگ ہیں۔ واضح رہے کہ معید پیرزادہ نے اپنی گفتگو میں شیر افضل مروت کو اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر باہر نہیں نکل پا...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈیرہ جات میں خدمات دینے والے فورسز کے اہلکاروں کے لئے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ اتوار کو ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ڈیرہ جات میں سب محکموں کے افسران اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہماری عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ڈیرہ جات کرانا پوری دنیا کو بتا دیا ہے کہ ڈیرہ امن کا شہر ہے، ہم اپنا کلچر اپنے بچوں کو دیں گے، آج کا ایونٹ پورے پاکستان کا بڑا ایونٹ ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف خدا کا خوف کرو کلمہ پڑھتے ہو اور 25 کروڑ عوام کے حق پر ڈاکا ڈال کر بیٹھے ہو۔ اسلام آباد میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 16 مہینوں سے ایک ایسی حکومت جس کی عوام میں کوئی حیثیت ہی نہیں وہ قائم ہے، یہ ہماری غلطی ہے کیوں کہ ہماری ترتیب نہیں ہے اگر ہم خود کو درست کرلیں تو یہ حکومت 2 ماہ بھی نہیں چل سکتی، ہم کیوں اس حکومت کو legitimate بنا رہے ہیں؟۔ محمود خان اچکزئی...
      استحکام پاکستان کانفرنس نے شرکا نے کہا ہے کہ ملک میں استحکام کیلئے آئین پرعملدرآمد ناگزیر ہے،اگر ملک میں استحکام لانا ہے تو عوام کے حق حکمرانی کو تسلیم کرنا ہوگا۔ اپوزیشن اتحاد کی منعقدہ استحکام پاکستان کانفرنس میں عمرایوب، راجہ ناصرعباس، صاحبزادہ حامد رضا، محموداچکزئی اور دیگر رہنماؤں نے آئین کی بالادستی، سیاسی رہنماؤں کی رہائی اور قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم کو پاکستان کے استحکام کی بنیاد قرار دے دیا۔ اسلام آباد میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جولائی 2024 کو ایوان صدر میں گرین انیشیٹو کا اجلاس ہوا جس میں صدرآصف زرداری نے پہلے ہی سندھ کا پانی بیچ دیا ہے اور وزراء اس...
    کانگریس لیڈر کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ آئین کی حفاظت کر رہی ہے لیکن بی جے پی کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی کیونکہ اسکا اصل مسئلہ سپریم کورٹ سے نہیں بلکہ ہندوستان کے آئین سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا اور چیف جسٹس آف انڈیا کے خلاف بی جے پی رکن پارلیمان نشی کانت دوبے کے بیان پر سیاسی ہنگامہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر پون کھیڑا نے کہا کہ یہ محض اتفاق نہیں ہے بلکہ سوچی سمجھی حکمت عملی اور سازش ہے۔ انہوں نے براہ راست بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا ہے کہ دوبے اور نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اس طرح کے بیانات وزیر اعظم...
    معروف پاکستانی گلوکار بلال مقصود نے محکمۂ صحت کی توجہ ایک اہم مسئلے کی جانب مبذول کروائی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک بچے کی تصویر شیئر کی ہے جس کے ہاتھ اور منہ پر سنہرے رنگ کا پینٹ لگا ہوا ہے۔ بلال مقصود نے لکھا کہ خیابانِ اتحاد، ڈیفنس اور سی ویو پر ایسے کئی بچے نظر آتے ہیں جو چمکدار پینٹ لگا کر گرمی میں سڑکوں پر پرفارم کرتے ہیں۔  انہوں نے خبردار کیا کہ یہ پینٹ اکثر ایلومینیم پاؤڈر یا دیگر خطرناک کیمیکلز سے تیار کیا جاتا ہے جو صحت کے لیے مضر ہیں اور سورج کی روشنی میں زیادہ دیر تک جلد پر رہنے سے جلدی بیماریوں حتیٰ کہ کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔...
    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے معروف صحافی اور ماہر ابلاغیات شکیل ترابی کو جماعت اسلامی کا سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد دی ۔ سینٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ شکیل ترابی ابلاغیات کے شعبے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ نظریاتی صحافت کے فروغ اور آزادی رائے کے حوالے سے ان کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے توقع ظاہر کی کہ شکیل ترابی سیاسی جماعتوں کے باہمی تعلقات کے فروغ اور مثبت جمہوری اقدار کی ترویج میں اہم کردار ادا کریں گے۔ Post Views: 3
    پاکستان اور افغانستان نے کابل ملاقات میں ہونے والے فیصلوں پر جلد عملدرآمد پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں افغان مہاجرین کی باعزت واپسی، اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، پاکستان افغانستان کا اتفاق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے دورہ کابل پر پرتپاک میزبانی پر افغان قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکرات کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا، اور فیصلوں پر جلد عملدرآمد پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے عوام کے...
    لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے پنجاب میں پانی، گندم، ترقیاتی فنڈز اور صوبے میں گورننس پر تحفظات کر اظہار کردیا۔ گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ایک گھنٹے تک جاری رہا جہاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف، ندیم افضل چن، علی حیدر گیلانی اور سید حسن مرتضیٰ نے پیپلز پارٹی کی نمائندگی کی جبکہ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ، پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور آئی جی پنجاب ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب...
    کانگریس صدر نے کہا کہ وقف املاک کو تنازعہ میں ڈالنے کیلئے مودی حکومت نے جان بوجھ کر صارفین کے ذریعہ وقف کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ پارٹی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے اعلیٰ لیڈروں کے خلاف کی جا رہی کارروائی سے ڈرنے والی نہیں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ وقف (ترمیمی) قانون پر بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کے خلاف جاری لڑائی میں جیت جائے گی۔ پارٹی کے جنرل سکریٹریز اور انچارجز کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ملکارجن کھرگے نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ذریعہ ایکٹ پر اٹھائے گئے نکات کو اہمیت...
    اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ آصف زرداری سندھ کا پانی بیچنے کے بعد اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم مانتے ہیں پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ ہونا چاہیے لیکن جب پاکستان میں جب استحکام اور قانون کی حکمرانی ہی نہیں تو ہارڈ اسٹیٹ کیسے بنے گی۔ انہوں نے کہاکہ بتایا جائے ریاست کی تعریف کیا ہے، یہ نہیں ہو سکتا ہے ایک ماتحت اٹھ کر کہے کہ گھر میں چلاؤں گا، ملک میں اگر افراتفری ہوگی تو دفاع کمزور ہوگا، ایسی صورت میں ہم کیسے ترقی کریں گے۔ عمر ایوب...
    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حکمرانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آج کے ملین مارچ نے ثابت کر دیا ہے کہ حکمران سوئے ہوئے ہیں جبکہ عوام جاگ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں کی حمایت میں یہ مارچ حکمرانوں کی مسلمانوں کو سلانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کی واضح علامت ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پاکستان اور افواج پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے مسلمانوں کی آواز سنیں اور اس مسئلے پر فوراً اقدام کریں۔انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ ایک طرف اور صرف پاکستان ایک طرف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت اسے...
    JEHLUM: وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے سندھ کے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ان کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ کم نہیں ہونے دیں گے اور اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھ کر نہروں کے معاملے پر سیاسی، تکنیکی اور پالیسی سطح پر بات چیت کریں گے۔ جہلم کی تحصیل دینہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں کمی مہنگائی مزید کم کرنے کے حوالے سے بڑی کامیابی ہے۔ بلال اظہر کیانی نے...
    جڑانوالہ میں جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ایک ہی خاندان کے 12 لوگوں کی شہادت کا سنا تو سوچا ضرور جاؤں گا، حکومت میں اعلیٰ عہدے پر رہ کر غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لیے آنا ضروری سمجھا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان لنڈیانوالہ ٹریفک حادثہ میں 12 افراد کے جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء سے تعزیت کیلئے جڑانوالہ پہنچ گئے۔ جڑانوالہ آمد پر سابق ٹکٹ ہولڈر رائے وقاص اسلم کے ڈیرے پر جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ ایک ہی خاندان کے 12 لوگوں کی شہادت کا سنا تو سوچا ضرور جاؤں گا، حکومت میں اعلیٰ عہدے پر رہ کر...
    معروف پاکستانی ڈرامہ و فلم نویس خلیل الرحمٰن قمر نے حالیہ انٹرویو میں پاکستان سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے لیے کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے ملک کے لیے بہت کچھ کیا لیکن ان کے ساتھ انصاف نہیں ہوا جس کی وجہ سے ان کی حب الوطنی متاثر ہوئی ہے۔ خلیل الرحمٰن قمر نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں انہوں نے بھارت میں کام کرنے کی پیشکشیں ٹھکرائیں لیکن اب وہ بھارت کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ان کے کام کی قدر کی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں انہیں وہ عزت نہیں ملی جس کے وہ مستحق تھے۔...
    حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے مودی حکومت پر مسلمانوں کی شناخت ختم کرنے اور مسجدوں کو چھیننے کیلئے سازش رچنے کا بھی الزام عائد کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد شہر میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے چلائی جارہی "وقف بچاؤ، دستور بچاؤ" مہم کے تحت ایک عوامی اجتماع منعقد ہوا، جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے مودی حکومت کی جانب سے لائے گئے نئے وقف قانون کی پُرزور مذمت کی۔ انہوں نے حالیہ عدالتی کارروائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے صرف کچھ شقوں پر اعتراض کیا ہے لیکن اس...
    اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ امریکا اور اسرائیل کی خدمت کرکے عزت حاصل کرسکتے ہیں تو یاد رکھیں امریکا کسی کا بھی نہیں ہے، وہ صرف دہشت گردوں کو سپورٹ کرتا ہے اور ہم سب اس کا نشانہ ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمران امریکا اور اسرائیل سے خوف کھاتے ہیں، مگر امت سوئی ہوئی نہیں ہے، اسرائیلی وحشت روکنے کیلئے ہمیں متحد ہونا پڑے گا۔ اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ امریکا اور اسرائیل کی خدمت کرکے عزت حاصل کرسکتے ہیں تو...
    جہلم (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عالیہ حمزہ کو اڈیالہ جیل سے دوسری جیل میں منتقل کردیا گیا ہے، انہیں گزشتہ روز راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو اڈیالا جیل سے ڈسٹرکٹ جیل جہلم روانہ کردیا گیا ہے۔ عالیہ حمزہ اور پی ٹی آئی کے دیگر گرفتار کارکنان کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو آج اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد عدالت سے 14روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی لاہور تا باکو براہ راست پروازوں کے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ باکو اورلاہور میں براہ راست پروازوں سےشعبہ سیاحت کوفروغ دیا جا سکے گا اور دوست ممالک کیساتھ بھی براہ راست پی آئی اے کی پروازیں جلد شروع ہوں گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ سفارتی سطح پر پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے آذربائیجان اس خطے میں پاکستان کے بہترین دوستوں میں سے ایک ہے سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں آذربائیجان کیساتھ اشتراک کیلئےکوشاں ہیں۔ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کیلیے پہلی پرواز 159 لاہور سے روانہ ہوگئی جس کی روانگی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمران امریکا اور اسرائیل سے خوف کھاتے ہیں مگر امت سوئی ہوئی نہیں ہے، اسرائیلی وحشت روکنے کیلئے ہمیں متحد ہونا پڑے گا۔ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ امریکا اور اسرائیل کی خدمت کرکے عزت حاصل کرسکتے ہیں تو یاد رکھیں امریکا کسی کا بھی نہیں ہے، وہ صرف دہشت گردوں کو سپورٹ کرتا ہے اور ہم سب اس کا نشانہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا مسلمانوں اور انسانوں کا قاتل ہے، امریکا کے نوجوان خود اس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، یونیورسٹیوں کے طلبا...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمران امریکا اور اسرائیل سے خوف کھاتے ہیں، مگر امت سوئی ہوئی نہیں ہے، اسرائیلی وحشت روکنے کیلئے ہمیں متحد ہونا پڑے گا۔ اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ امریکا اور اسرائیل کی خدمت کرکے عزت حاصل کرسکتے ہیں تو یاد رکھیں امریکا کسی کا بھی نہیں ہے، وہ صرف دہشت گردوں کو سپورٹ کرتا ہے اور ہم سب اس کا نشانہ ہیں۔ انہوں نےکہا کہ امریکا مسلمانوں اور انسانوں کا قاتل ہے، امریکا کے نوجوان خود اس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات فلسطین کی حمایت میں احتجاج کررہے ہیں۔...
    اسلام آباد( نیوزڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے وفاقی دارالحکومت میں غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بندوق اور گولی سے ڈرنے والے نہیں ہیں قائد اعظم اور لیاقت علی خان نے واضح کہا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے اگر کسی نے اسرائیل سے دوستی بڑھانے کی کوشش کی تو انسانوں کو سمندر اسے لے ڈوبے گا. امریکہ قاتل اور دہشت گرد ہے اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے بچے کٹ رہے ہیں ان کے جسم فضاؤں میں بلند ہو رہے ہیں سیاسی نعرے بازی نہیں یہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے کہنا چاہتا ہوں اسرائیل اور کشمیر کے مسئلے پر...
    26اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہو گی، حافظ نعیم الرحمان کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 26 اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہو گی۔وفاقی دارالحکومت میں غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے بچوں کو کاٹ کر رکھ دیا گیا، حکمران سوئے ہوئے ہیں، لیکن امت جاگ رہی ہے، ہم کسی بندوق اور گولی سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان سے اسرائیل گئے اور وعدے وعید کرکے آئے ہیں، اسرائیل کے ساتھ بڑھو گے تو سب کچھ برباد ہو جائے گا، امریکہ کے آگے جھکو گے تو...
    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، اسرائیل کی دوستی کسی صورت قبول نہیں کی جائےگی، مسلم حکمران امریکا اور یورپ کے طلبہ سے سبق سیکھیں جو فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علما کرام نے فلسطین میں جہاد کا فتویٰ دیا ہے لیکن حکمران اس کی راہ میں رکاوٹ ہیں، تاہم ہم اسرائیلی اشیا کا بائیکاٹ کریں گے، اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر فلسطین کے حق میں آواز اٹھائی جائےگی۔ یہ بھی پڑھیں ’سیو غزہ مارچ‘ کرنے پر جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اسلام آباد سے گرفتار انہوں...
    محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں ہیٹ ویو کے خطرے کے باوجود سالانہ کیلنڈر کے مطابق قبل از وقت تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز سے منظوری مانگ لی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسکول کی چھٹیاں کب سے شروع ہو رہی ہیں؟ سیکرٹری تعلیم خالد نذیر وٹو کے مطابق متوقع ہیٹ ویو کی وجہ سے موسم گرما کی چھٹیاں طے شدہ وقت سے پہلے شروع ہوسکتی ہیں تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ مریم نواز کریں گی، ہم نے وزیراعلیٰ سے یہی درخواست کی ہے کہ موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے دی جائیں۔ اس سے قبل پنجاب میں اپریل کے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے پولیوکا خاتمہ ضروری ہے، حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں انسداد پولیو کی 7 روزہ قومی مہم کا آغاز کیا، انہوں نے بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا بچوں کےمحفوظ مستقبل کے لیے پولیو کاخاتمہ ضروری ہے اور حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مربوط حکمت عملی اورمشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، 21 تا 27 اپریل جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا...
    اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ پی ایس ایل 10 سے باہر ہوگئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کےمطابق میتھیو شارٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہونے والی انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان آمد کے بعد میتھیو شارٹ کی انجری سے ریکوری بہترین تھی تاہم انہیں دوبارہ تکلیف محسوس ہوئی جس کی وجہ ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل اسٹاف نے مشترکہ طور پر میتھیو شارٹ کی دستبرداری پر فیصلہ کیا۔فرنچائز کا کہنا ہے کہ میتھیو شارٹ آسٹریلیا واپس روانہ ہوگئے ہیں اور ری ہیب کرکٹ آسٹریلیا کی نگرانی میں کریں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ میتھیو شارٹ کی جلد صحت یابی کے...
    لبنان کی حکومت نے متعدد بار ان حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تل ابیب کے خلاف شکایت درج کرائی ہے اور اسرائیلی حملوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج (اتوار) کو اسرائیلی قابض افواج نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، جنوبی لبنان میں ایک عام شہری کی گاڑی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔ فارس نیز کے مطابق، لبنانی مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یہ گاڑی جنوبی لبنان کے علاقے کوثریہ میں نشانہ بنی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اس حملے میں کم از کم دو افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ بعض لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں کم از کم ایک شخص شہید ہو...
    فلسطینی ذرائع کے مطابق، ان حملوں میں درجنوں بے گناہ شہری، خاص طور پر خواتین اور بچے، شہید یا زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کا مقصد یہ ہے کہ وہ زمینی دباؤ کے ذریعے فلسطینی مزاحمت کو اس کے اصولی مطالبات سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرے۔ اسلام ٹائمز۔ کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اتوار کے روز چرچ کی عبادت کے دوران غزہ میں انسانی صورتحال کو افسوسناک قرار دیا۔ فارس نیوز کے مطابق، پوپ فرانسس نے اپنی تازہ ترین پوزیشن میں اسرائیلی محاصرے میں گھری ہوئی غزہ پٹی کی انسانی حالت کو غم انگیز کہا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، پوپ نے اتوار کی عبادت کے دوران غزہ میں افسوسناک انسانی بحران کی مذمت کی...
    اسلام آباد اور  راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ہفتے میں دوسری بار بارش اور  ژالہ باری ہوئی ہے۔آج گرنے والے اولوں کا سائز بدھ کے روز گرنے والے اولوں سے چھوٹا تھا۔ فی الحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔بدھ کے روز اسلام آباد اور اطراف کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی تھی اور کئی علاقوں میں بڑے سائز کے اولے گرے تھے، اولے گرنےسے گاڑیوں اور گھروں میں گھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔
    واشنگٹن :امریکی ڈیجیٹل نیو ز پلیٹ فارم بزنس انسائیڈر کی ایک رپورٹ کے مطابق، دو نوبل انعام یافتہ افراد سمیت درجنوں ماہرین اقتصادیات نے امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے ایک “اینٹی ٹیرف ڈیکلریشن” پر دستخط کیے ہیں اور امریکہ کی موجودہ ٹیرف پالیسی کو “گمراہ کن” قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدام خود پیدا کردہ کساد بازاری کا باعث بن سکتا ہے۔ اس “اینٹی ٹیرف ڈیکلریشن ” میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ تجارت پر ٹرمپ انتظامیہ کی متضاد اور تباہ کن پالیسیوں کا فوری طور پر ختم ہونا ضروری ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ انتظامیہ کی جانب سے محصولات کا نفاذ عام امریکیوں کو درپیش معاشی حالات...