اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 17 گیندوں پہلے 6 وکٹوں سے شکست دے دی، کراچی کنگز نے جیت کیلیے 129 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں مد مقابل تھیں جس میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کے ٹم سیفرٹ 30 جبکہ عباس آفریدی 24 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کنگز کے پانچ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔
اسلام آباد کے بولر نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور شاداب خان نے دو، دو جبکہ عماد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور اعظم خان نے اوپننگ کی اور 34 کے مجموعی اسکور پر صاحبزادہ فرحان 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پھر 38 کے مجموعی اسکور پر کولن منرو صرف چار رنز بناکر حسن علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، اس کے بعد اعظم خان اور کپتان شاداب خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 103 تک پہنچایا تو وکٹ کیپر اعظم خان محمد نبی کی گیند پر 31 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
کپتان شاداب خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 47 رنز کی اننگز کھیلی اور نمایاں بلے باز رہے، انہوں نے 40 گیندوں پر 2 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔
کراچی کنگز کے حسن علی نے دو، عباس آفریدی اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ لی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسلام ا باد کراچی کنگز
پڑھیں:
رومان رئیس کی بہن انتقال کر گئیں
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر رومان رئیس کی بہن انتقال کر گئیں، نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔
اسلام آباد یونائٹڈ کے لیفٹ ہینڈر فاسٹ بولر رومان رئیس خان کی بہن انتقال کرگئیں، رومان رئیس کی بہن گزشتہ چند ماہ سے علیل تھیں۔
رپورٹ کے مطابق بہن کے انتقال کے باعث رومان رئیس اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہمراہ سفر نہیں کرینگے۔
اطلاعات کے مطابق رومان رئیس کی بہن کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔
Post Views: 3