2025-04-23@23:53:39 GMT
تلاش کی گنتی: 218

«کا جائزہ لیا گیا»:

(نئی خبر)
    ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کی خبر سوشل میڈیا پر آنے کی وجہ سے موبائل فون بند کرکے فرار ہو گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر 14 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم صفدر خان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ بچی کے والد نے میری والدہ کو بہن بنایا ہوا تھا، بچی کا والد اپنی بیٹی کو میری والدہ کے پاس چھوڑ کر گیا تھا میں نے آٹھ دس دن قبل موقع ملنے پر بچی...
    پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل نے اے اے ای-1 سب میرین کیبل کی خرابی سے پیدا ہونے والی انٹرنیٹ کی سست رفتاری کو حل کردیا۔ ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق انٹرنیٹ سروسز اب مکمل طور پر بحال اور براؤزنگ ہموار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شارک سب میرین کیبل کو نہیں کاٹ سکتی، چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان پی ٹی سی ایل نے اضافی بینڈوڈتھ شامل کی تاکہ مسئلے کے دوران خلل کم سے کم ہو اور اب میٹا سروسز (واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام) مکمل طور پر فعال اور ہموار تجربے کے ساتھ بحال ہیں۔ مزید پڑھیے: انٹرنیٹ سست روی کا کیا نتیجہ نکلا؟ پی ٹی اے نے بتادیا ترجمان نے کہا کہ پی...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نویں جماعت کیلئے 7 کتابوں کا نیا سلیبس تیار کر لیا گیا، اب بچے اپنی مرضی سے اردو یا انگریزی زبان میں نہم کا سلیبس پڑھ سکیں گے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اس سے قبل نہم جماعت کا سلیبس صرف انگریزی زبان میں پبلش کیا گیا تھا، سلیبس تبدیل ہونے والی 7 کتابوں میں اردو، انگریزی، حساب شامل ہیں، دیگر میں فزکس، کیمسٹری، بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کی کتاب شامل ہے۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے تمام تعلیمی اداروں اور بورڈز کو کتابوں کی تبدیلی کے حوالے سے آگاہ کر دیا، سال 2026 میں بچوں کے نہم کا سالانہ امتحان نئے سلیبس میں سے لیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر کا...
    کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب گیس کی لائن میں آگ لگ گئی، جس پر فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق، آگ بجھانے کے لیے 4 فائر ٹرکوں نے حصہ لیا، اور خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔   فائر آفیسر عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ سوئی گیس کے حکام نے احتیاطی تدابیر کے طور پر گیس کی سپلائی بند کر دی ہے۔
      لاس اینجلس: لاس اینجلس میں تیز ہواؤں کے باعث جنگلات میں لگی آگ نے خوفناک صورتحال اختیار کر لی ہے۔ اب تک 40 ہزارایکڑ سے زائد رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے، جبکہ 12 ہزار3 سوعمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔ حکام نے نقصان کا ابتدائی تخمینہ 275 ارب ڈالر لگایا ہے۔ آگ کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 30 افراد لاپتہ ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ افراد کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ آگ نے شمال مغربی وینٹورا کاؤنٹی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جہاں ہزاروں گھرانے بجلی سے محروم ہو چکے ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر حکام نے مزید 84 ہزارافراد کو علاقہ چھوڑنے کا حکم...
    سیئول (نیوزڈیسک)جنوبی کوریا کے تفتیش کاروں نے بدھ کے روز صدر یون سک یول کو ان کے قلیل المدت مارشل لا کے اعلان پر پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا گیا تھا مگر وہ بار بار سمن جاری ہونے پر تفتیش کاروں کے سامنے پیش نہ ہوسکے جس کے بعد انہیں آج صبح گرفتار کرلیا . بدعنوانی کے تحقیقاتی دفتر کے تفتیش کاروں نے صدر یون سک یول کو اس وقت گرفتار کیا جب صدر کی جانب سے پوچھ گچھ کیلئے پیش ہونے کے لیے بار بار سمن کی خلاف ورزی کی گئی۔ سی آئی او کے تفتیش کاروں نے یون کی سکیورٹی ٹیم کی مزاحمت کی وجہ سے تقریباً چھ گھنٹے کے تعطل کے بعد 3 جنوری کو اسے حراست...
    نیویارک(نیوزڈیسک)لاس اینجلس میں تیز ہواؤں کے باعث جنگلات میں لگی آگ نے خوفناک صورتحال اختیار کر لی ہے۔ اب تک 40 ہزارایکڑ سے زائد رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے، جبکہ 12 ہزار3 سوعمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔حکام نے نقصان کا ابتدائی تخمینہ 275 ارب ڈالر لگایا ہے۔ آگ کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 30 افراد لاپتہ ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ افراد کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہیں۔آگ نے شمال مغربی وینٹورا کاؤنٹی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جہاں ہزاروں گھرانے بجلی سے محروم ہو چکے ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر حکام نے مزید 84 ہزارافراد کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ انخلا کے عمل...
    کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 سے ڈرافٹنگ کے دوران نظر انداز ہونے پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے نوجوان کھلاڑی احسان اللہ کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا۔ گزشتہ سیزن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے احسان اللہ نے ایک روز قبل ڈرافٹنگ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے نہ لینے پر احتجاجاً پی ایس ایل کے بائیکاٹ اور ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ آج انٹرویو کے دوران احسان اللہ نے کہا کہ مجھے امید تھی کہ کوئی ٹیم منتخب کرلے گی مگر ایسا نہیں ہوا، جس پر مداحوں، دوستوں اور پرستاروں نے میسجز کیے اور ایسی باتیں کیں جس کے بعد جذبات میں آکر اعلان کردیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ...
    کوئٹہ : کوئٹہ میں حادثے کا شکار کان  میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ زرائع کے مطابق اسپین کاریز کے علاقت سنجدی میں واقع کوئلے کی کان سے گزشتہ رات آخری لاش نکال لی گئی۔ کان حادثے میں ہلاک مزدوروں کی لاشیں نکالنے کے لیے آپریشن 9 جنوری کی رات شروع کیا گیا تھا۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے 40 کلومیٹر دور علاقے سنجدگی میں واقعے کوئلے کی کان میں پیش آنے والے حادثے میں 12 مزدور ملبے تلے دب گئے تھے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 10 کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ سے تھا۔ جاں بحق مزدوروں کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کی گئیں تھیں جہاں ان کی تدفین کی گئی۔ ایک...
    گجرات میں 6 روز قبل ملنے والی 4 سالہ بچی کی بوری بند لاش کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا ہے، 4 سالہ بچی کو اغواء کے بعد زیادتی کرکے قتل کیا گیا، تین افراد کو زیر حراست لےکر تفتیش جاری ہے۔گجرات میں سرائے عالمگیر گاؤں کھوہار میں 4 سالہ بچی کو ایک ہفتہ قبل اغواء کرکے قتل کردیا گیا، بچی کی بوری بند لاش 6 روز قبل ایک ویران مکان سے ملی تھی۔واقعہ کے بعد ڈی پی او پولیس نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے، 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، بچی کے پوسٹ مارٹم میں زیادتی ثابت ہوگئی۔ملزمان کے ڈی این اے پی ایس ایف اے کو بھیجے گئے ہیں، جن کی رپورٹ آنے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے چوہنگ میں 25 سالہ خاتون کو ریپ کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا۔نجی چینل کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون کو ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا، مقتولہ کی شناخت 25 سالہ ثانیہ کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کی شناخت افضل مسیح کے نام سے ہوئی، ملزم نے خاتون سے زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔گرفتار ملزم نے پولیس حکام کو بتایا کہ مقتولہ سے اس کی دوستی تھی، ملنے کے لیے...
    کراچی: سکھن بھینس کالونی میں اپنے ہی باڑے کا دودھ پینے سے 6 افراد کی حالت بگڑ گئی جنہیں نیم بے ہوشی کی حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا۔ اس حوالے سے ایس ڈی پی او سکھن ڈی ایس پی شوکت تنولی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر پولیس کو بتایا گیا ہے کہ متاثرہ افراد گوالے ہیں جو باہر سے کھانا کھا کر واپس باڑے پر آئے تھے۔ بعدازاں انہوں نے باڑے میں رکھا ہوا دودھ پی لیا جو کہ شبہ ہے کہ مضر صحت تھا اور اس کے پینے سے ان کی حالت بگڑنے لگی جس کی اطلاع ملت ہی پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر...
    اجلاس کا بنیادی ایجنڈا یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ملک گیر تقاریب کے حوالے سے ایک جامع پلان پر تبادلہ خیال کرنا اور اسے حتمی شکل دینا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں 5 فروری کو منائے جانے والے ”یوم یکجہتی کشمیر“ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر کونسل میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان علی طاہر، ایڈیشنل سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان کامران رحمان خان، جوائنٹ سیکرٹری حامد خان، جوائنٹ سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر کونسل علی اکبر خٹک اور جوائنٹ سیکرٹری...
    کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکن بحریہ نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 10 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بحریہ اور ساحلی محافظوں نے غیر قانونی شکار کرنے والی بھارتی ماہی گیری کی کشتی کو پکڑا لیا ،جس میں 10 ماہی گیرسوار تھے۔ کشتی کو رات گئے جافنا شہر کے علاقے کرائی نگر کے کوولان لائٹ ہاؤس کے سمندر میں پکڑا گیا۔ بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ماہی گیروں کی کشتی اور زیر حراست افراد کو کنکیس نتھورائی بندرگاہ پر لایا گیا اور قانونی کارروائی کے لیے میلادی فشریز انسپکٹر کے حوالے کر دیاگیا ہے۔
    پنجاب میں دو سے تین ہزار اساتذہ کو سسٹم سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پنجاب میں دو سے تین ہزار اساتذہ کو سسٹم سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی ارلی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پالیسی تیار کرلی ۔ ذرائع کے مطابق صرف میٹرک تک تعلیم والے اساتذہ کو ترجیحی بنیادوں پر ریٹائرڈ کیا جائے گا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے 50 سال تک والے اساتذہ کو ریٹائرمنٹ کا آپشن دے دیا ، محکمہ سکول ایجوکیشن نے پچاس سال تک والے اساتذہ کا ڈیٹا طلب کرلیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن ذرائع نے بتایا ہے کہ ریٹائرمنٹ پالیسی میں تبدیلی کے لیے چیف سیکرٹری کو لکھ دیا...
    لاس اینجلس کے جنگل میں لگی خوفناک آگ نےامریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے کا عالی شان گھر اپنی لپیٹ میں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز لا س اینجلس(شاہ خالد)امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگل میں لگی خوفناک آگ نے سبکدوش ہونے والے صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر کا عالی شان گھر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق مالیبو میں ہنٹر بائیڈن کا گھر خاک کا ڈھیر بن گیا جبکہ روسی ٹیلی ویژن کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں ایک گھر کے سامنے جلی ہوئی کار کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ہنٹر بائیڈن کے گھر کا شمار لاس اینجلس کے پرکشش پراپرٹیز میں ہوتا ہے۔ اس میں گیسٹ...
    فوٹو: اسکرین گریپ کراچی میں آرام باغ فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگ گئی، جس پر قابو پا لیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آرام باغ کے علاقے میں عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں 3 فائر ٹینڈرز  اور اسنارکل نے حصہ لیا۔
    منصورہ جامع مسجد مرکزی تربیت گاہ میں دیر بالا کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات غیبی مجبوری کے تحت ہیں، دو متحارب فریقین کسی نتیجہ پر پہنچ جائیں تو معجزہ ہوگا۔ سیاسی بحرانوں کے خاتمہ کے لیے قومی ترجیحات پر قومی ڈائیلاگ ناگزیر ہے۔  اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات غیبی مجبوری کے تحت ہیں، سیاسی استحکام کے لیے سیاسی قومی جمہوری قیادت کیساتھ مذاکرات اور آئینی حدود کی پابندی سے ممکن ہیں۔ منصورہ جامع مسجد مرکزی تربیت گاہ میں دیر بالا کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا...