لاس اینجلس کے جنگل میں لگی خوفناک آگ نےامریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے کا عالی شان گھر اپنی لپیٹ میں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
لاس اینجلس کے جنگل میں لگی خوفناک آگ نےامریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے کا عالی شان گھر اپنی لپیٹ میں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز
لا س اینجلس(شاہ خالد)امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگل میں لگی خوفناک آگ نے سبکدوش ہونے والے صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر کا عالی شان گھر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق مالیبو میں ہنٹر بائیڈن کا گھر خاک کا ڈھیر بن گیا جبکہ روسی ٹیلی ویژن کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں ایک گھر کے سامنے جلی ہوئی کار کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ہنٹر بائیڈن کے گھر کا شمار لاس اینجلس کے پرکشش پراپرٹیز میں ہوتا ہے۔ اس میں گیسٹ اسٹوڈیو بھی ہے جس میں ہنٹر نے متعدد پینٹنگز پر کام کیا۔
یاد رہے کہ آج صدر جوبائیڈن نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ انہیں یقین نہیں مگر ان کے بیٹے کو بتایا گیا کہ جائیداد جل گئی ہے۔
لاس اینجلس کے اردگرد بھڑکتی ہوئی جنگل کی آگ ہالی وڈ کی پہاڑیوں تک پھیل گئی۔ آگ نے کم از کم پانچ افراد کی جان لے لی جبکہ سیکڑوں مکانات جل کر خاک ہوگئے۔
علاوہ ازیں، 1 لاکھ سے زائد لوگوں کو نقل مکانی کا حکم دیا گیا، سمندری طوفان سے چلنے والی ہواؤں نے آگ بجھانے کے کاموں میں رکاوٹ ڈالی اور اسے مزید پھیلا دیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: لاس اینجلس کے صدر جوبائیڈن
پڑھیں:
کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، پارہ 41 پر جانے کا امکان
—فائل فوٹوملک کا سب سے بڑا شہر کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 39 سے 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ماہرینِ صحت نے ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی کے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت41، نواب شاہ میں 42، سکھر میں 40، ملتان میں 39، لاہور میں 38، پشاور میں 33 اور کوئٹہ میں 24 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔