اجلاس کا بنیادی ایجنڈا یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ملک گیر تقاریب کے حوالے سے ایک جامع پلان پر تبادلہ خیال کرنا اور اسے حتمی شکل دینا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں 5 فروری کو منائے جانے والے ”یوم یکجہتی کشمیر“ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر کونسل میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان علی طاہر، ایڈیشنل سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان کامران رحمان خان، جوائنٹ سیکرٹری حامد خان، جوائنٹ سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر کونسل علی اکبر خٹک اور جوائنٹ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل سدھیر خٹک سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس کا بنیادی ایجنڈا یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ملک گیر تقاریب کے حوالے سے ایک جامع پلان پر تبادلہ خیال کرنا اور اسے حتمی شکل دینا تھا۔ شبیر احمد عثمانی نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان نے دیگر سرکاری محکموں کے ساتھ مل کر اس دن کو قومی اتحاد اور عزم کے ساتھ منانے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور اس روز کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امور کشمیر و گلگت بلتستان کے ساتھ

پڑھیں:

ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی شدید لہر کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اسلام آباد:

ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی لہر کا امکان ہے، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے نے اپنے الرٹ میں کہا ہے کہ 22 تا 27 کے دوران ملک کے بیشتر حصوں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے،  بلوچستان اور سندھ کے صوبوں میں ہفتے کے دوران موسم خشک اور درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

اسی طرح خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں اور خیبر پختونخوا کے چند اضلاع بشمول ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، چارسدہ، چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، پشاور، صوابی، سوات اور وزیرستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی شدید لہر کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • ویزر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کراچی میں جی بی کے باشندوں کے ساتھ ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لے لیا
  • او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ 
  • بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش، کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں
  • وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کل گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے
  • وزیر اعلیٰ کے مشیر کا بیان خطے کے سیاسی و سماجی ماحول پر ایک سنگین سوال ہے، شیعہ علماء کونسل گلگت
  • چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ،وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس ،آسان کاروبار کارڈ سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ