2025-04-23@21:58:25 GMT
تلاش کی گنتی: 239

«انٹرا پارٹی انتخابات کو»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت کی اتحادی پیپلز پارٹی کے تاحال تحفظات برقرار ہیں اور پیپلزپارٹی نے اب براہ راست میاں نواز شریف سے اپنے تحفظات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق آنے والے ہفتے بلاول زرداری لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے۔ پیپلز پارٹی قیادت کی وزیراعظم سے ملاقات کے باوجود پی پی قیادت کے تحفظات تاحال برقرار ہیں۔پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں سیاسی خصوصاً پنجاب کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات سمیت دیگر مذاکراتی ادوار کے بارے میںکمیٹی کو آگاہ کیا گیا، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے کینال معاملے پر مسلسل نظر انداز کرنے پر بھی شدید تحفظات کیا جبکہ مسلسل مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ...
    لاہور + شکر گڑھ (نیوز رپورٹر + نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ پنجاب کے نائب صدر ایڈون سہوترا کی قیادت میں فلاحی تنظیم یو ایس اے تنظیم کے سربراہ پریسٹن مائیکل نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ حکومت پیپلز پارٹی کی سپورٹ کی وجہ سے چل رہی ہے۔ اتحادی ہونے کے باوجود ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے اتحادی ہونے کا تجربہ بڑا مایوس کن رہا۔ اگر اس دفعہ تجربہ ناکام ہوگا تو ہمیشہ کے لئے راہیں جدا کر لیں گے۔ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک کے ذمہ دار دونوں ہیں۔ پاکستان...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے چائنیز سرمایہ کاروں کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت جاری کی کہ معاملے پر فی الفور جامع تحقیقات کے لیے سینئر انکوائری افسر کو نامزد کیا جائے تاکہ چائینیز سرمایہ کاروں کے حکومت سندھ اور سندھ پولیس پر غیر متزلزل اعتماد کو مذید تقویت دی جاسکے۔ ان کاکہنا تھا کہ سندھ حکومت ایس او پی پر اس کی روح اور ترجیحات کے عین مطابق چائنیز کی سیکورٹی کی پابند ہے اور اس ضمن میں تمام تر مجموعی امور و اقدامات کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ لہٰذا یہ امر بلا شبہ یقینی ہونا چاہیے کہ صوبائی...
    راولپنڈی: پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایت کے مطابق ہم 28 جنوری کے مذاکراتی دور میں اس وقت تک نہیں بیٹھیں گے جب تک مذاکراتی کمیٹی اور عمران خان کی ملاقات نہ ہوجائے۔ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بانی عمران خان سے تفصیلی بات ہوئی ہے بانی پی ٹی آئی اس چیز سے باخبر ہیں کہ گولی چلی، فسطائیت کا ماحول ہے، ہمارے مطالبات کا مذاق اڑایا گیا، ہم پاکستان کے لوگوں کو بتائیں کہ اس دن کیا ہوا، وہ کہتے ہیں گولی چلی نہیں، ہمارے شہداء ہیں اور زخمی بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کے پی میں علی امین...
    سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں آںے والے ڈیڈ لاگ دور کرنے اور مذاکرات کے چوتھے دور سے قبل پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی شرط رکھ دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ مذاکراتی کمیٹی سے متعلق حتمی مؤقف ملاقات کے بعد دیں گے۔ انہوں نے اس حوالے سے مذاکرات کے لیے 28 جنوری سے پہلے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی شرط عائد کر دی ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے کی جانب سے یہ شرط ایک ایسے وقت میں عائد کی گئی ہے جب کہ گزشتہ دنوں عمران خان نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کر...
    پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کے ساتھ پاؤر شیئرنگ پر مذاکرات کرنے والی کمیٹیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (ایس ای سی) کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ کمیٹیاں ختم کی جائیں اور ان مذاکرات کا اختیار صدر مملکت آصف علی زردار کو دیا جائے، وہ ہی وزیراعظم شہباز شریف سے پاؤر شیئرنگ پر مذاکرات کریں گے۔ حکمران جماعت ن لیگ کے اتحادی پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب پہلے ہی پی پی پی کو بہت سارے معاملات پر حکومت سے گلے شکوے ہیں جن کا اظہار  پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کیا ہے۔ یہ...
    پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری نیئر بخاری نے کہا ہے کہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں متنازع نہروں کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 11 ماہ سے التوا کے شکار مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کو فوری بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں سی ای سی کے تمام اراکین کی شرکت کی۔ اسلام آباد میں دیگر رہنماں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرم کی...
    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے حکومت سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کردیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی، وزیراعظم 5 سال پورے کریں گے، بلاول بھٹو اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری اور دیگر نے کہاکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اجلاس نے کرم کے معاملے پر گورنر فیصل کریم کنڈی کے کردار کو سراہا، کیونکہ انہوں نے اس معاملے پر اے پی سی بلائی تھی۔ نیئر بخاری نے کہاکہ اجلاس...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 190 ملین پاونڈز کیس بڑی واردات ہے، اب احتساب اور حساب ضرور ہو گا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ لوگ مال ودولت کیلئے بدل جاتے ہیں، آخری واردات 190ملین پاﺅنڈ والی ہوئی ہے، کابینہ میں کاغذ لہرایا گیا تھا، القادر یونیورسٹی کیلئے 438ایکڑ زمین دی گئی، پی ٹی آئی والے بتادیں ریاست کا پیسہ ان کے اکاونٹ میں کیسے چلا گیا؟انہوں نے کہا کہ القادر یونیورسٹی کوئی ادارہ نہیں جعلی نام رکھا ہوا ہے، القادر یونیورسٹی کو کالج کا درجہ دینا بھی توہین ہے، یہ کہتے ہیں حسن...
     ویب ڈیسک:وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے پیپلزپارٹی سمجھتی ہے ہر سیاسی پارٹی کو مذاکرات کرنے چاہئیں۔  وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان میں بھی بات چیت سے حل نکلے گا، بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی تو پورے پاکستان میں کوئی بندہ باہر نہیں نکلا۔  شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ یہ اپنے مخالفین کو چور ڈاکو اور خود کو ایماندار کہتے تھے، انہیں اپنے جرائم کا حساب دینا پڑے گا۔ مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سپیکرسردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ  اسحاق ڈار کوشش کررہے ہیں اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی اپنے لیڈر سے ملاقات  ہوجائےگی، جمہوریت تب محفوظ ہوگی جب ہم سب مل بیٹھ کر بیٹھیں گے اور ملک کی خاطر بات کریں گے نجی ٹی وی کو انٹرویومیں ایازصادق نےکہاکہ  ہمیں 26ویں آئینی ترمیم پر فخر ہے، پارلیمنٹ اپنی آئینی مدت پوری کرےگی، میری دعا ہے پاکستان کے لیے اچھا ہو چاہے وہ مذاکرات کی صورت میں ہو یا کسی اور صورت میں ہو۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ارکان ایوان آکر آدھا گھنٹہ احتجاج کرتے ہیں اور پھر واپس چلے جاتے ہیں، ہم نے اپوزیشن کے ساتھ طے بھی کیا تھا کہ...
    اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا گیا ہے، بہتر ہوگا کہ سپریم کورٹ پہلے 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیسز کا فیصلہ کر لے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے  کہاکہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس مقرر تھا اور اب اس میں  11فروری کی تاریخ دی گئی ہے، پی ٹی آئی نے آئین اور قانون کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات 3مارچ کو عوام کے سامنے کرائے تھے اور 7مارچ کو الیکشن کمیشن میں جمع کرائے...
    کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہےکہ پیپلزپارٹی تعلیم دشمنی ترک کرے، جامعات کی خود مختاری پر حملہ قبول نہیں مزاحمت کریں گے، پیپلزپارٹی آئی ایم ایف کے احکامات کے مطابق چاہتی ہے کہ اعلیٰ تعلیم سرکاری سطح پر نہ دی جائے، بیوروکریٹ کا بطور وی سی تقرر تعلیم پر ڈاکا اور ذاتی و سیاسی مقاصد حاصل کرنا ہے۔ منعم ظفر خان سے ادارہ نورحق میں کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر محسن علی کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے مسائل اور سندھ حکومت کی جانب سے جامعات کی خود مختاری ختم کرنے کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی  نے یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کے وفد کا خیر...
    اسلام آباد: پانی کی تقسیم کے معاملے پر حکومت اور اتحادی پیپلزپارٹی آمنے سامنے آ گئے، پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے حکومت پر دریائے سندھ پر کینال بناکر سندھ کے پانی کی کٹوتی کا الزام عائدکردیا جس پر سینیٹر عرفان صدیقی نے واضح کیاہے کہ اگر پنجاب اپنے حصے کے پانی سے کینال بنا رہا ہے تو کوئی اعتراض نہیں بنتا۔منگل کو سینیٹ اجلاس میں پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے دریائے سندھ پرکمرشل کموڈٹی فارمنگ کے لیے بیراج ڈیمز کنال کی تعمیر سے متعلق تحریک التوا پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر سندھ کے تمام علاقوں میں شدید احتجاج ہوا، حکومتی فیصلے پر سندھ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، سی ڈی ڈبلیو پی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پانی کی تقسیم کے معاملے پر حکومت اور اتحادی پیپلزپارٹی آمنے سامنے آ گئے، سینیٹر شیری رحمان نے حکومت پر دریائے سندھ پر کینال بناکر سندھ کے پانی کی کٹوتی کا الزام عائدکردیا، سینیٹر عرفان صدیقی نے واضح کیاکہ اگر پنجاب اپنے حصے کے پانی سے کینال بنا رہا ہے تو کوئی اعتراض نہیں بنتا۔ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے دریائے سندھ پرکمرشل کموڈٹی فارمنگ کے لئے بیراج ڈیمز کینال کی تعمیر سے متعلق تحریک التوا پیش کی۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر سندھ کے تمام علاقوں میں شدید احتجاج ہوا، حکومتی فیصلے پر سندھ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس...
      بیجنگ () کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں ” قومی عوامی کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی ، ریاستی کونسل، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی، سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹر کی پارٹی کمیٹیز کی رپورٹ اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیکریٹریٹ کی ورک رپورٹ سننے اور اس کا مطالعہ کرنے کے بارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کی جامع رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اور دریائے زرد کے طاس کے ماحولیاتی تحفظ اور اعلی معیار کی ترقی کو جامع طور پر فروغ دینے کے بارے میں رائے پر نظر ثانی کی گئی ۔ سی پی سی...
    اپنے بیان میں نیشنل پارٹی کے رہنماء نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے حکومتی فیصلے کو نجکاری قرار دیتے ہوئے اسکی مخالفت کی اور کہا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطالبات بالکل جائز ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنماؤں کے ساتھ حکومتی سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آئین کے آرٹیکل 18 کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بہار شاہ اور ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کو ان کے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر حکومتی طاقت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 18 تمام ملازمین...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس کے فیصلے میں کوئی سقم باقی نہیں رہا پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سیاست کو مذہب سے دوررکھے، القادرٹرسٹ کے مقدمے کو مذہب سے جوڑنا توہین ہے جب قانونی طورپردفاع نہ کرسکے تومذہب کا کارڈ کھیلنے کی کوشش کی۔ ہفتہ کے روزلاہور میں مفتی افتخار، مولانا شعیب الرحمان، مولانا اسلم ندیم، مولانا عبدالوحید، علامہ ارشد عابدی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کو ایسٹ ریکوری یونٹ نے ریکورڈکلیئر کیا، بتایا جائے بانی پی ٹی آئی کا ذریعہ آمدن کیا ہے کہ انہوں نے 25 کروڑ روپے کا گھر بنایا۔ انہوں نے...
    اسلام آ باد: الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر تین سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن نہ کروانے پر پاکستان نیشنل پارٹی، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی اور پاکستان تحریک نظام کو ڈی لسٹ کردیا گیا ہے۔    Tagsپاکستان
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے باوجود حکومت سے مذاکرات جاری رہیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک کھوکھلا فیصلہ آیا ہے جسے اعلیٰ عدلیہ چند ہفتوں میں اڑا کر رکھ دے گی۔ یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کو 14، بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا، القادر ٹرسٹ کی زمین بھی تحویل میں لینے کا حکم انہوں نے کہاکہ ہم آئین و قانون کے تحفظ کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، آج شاہد خاقان عباسی اور محمود...
    ایف او ڈی پی کی بانی سفینا فیصل نے پاکستان میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو ذمہ دار ٹھہرانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان میں سیاسی ورکرز، صحافیوں، خواتین، غیر قانونی گرفتاریوں اور ناروا سلوک کا سامنے کرنے والے افراد کی حالت زار بیان کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں سیاسی بحران اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے برطانوی پارلیمانی اراکین کی جانب سے پارلیمنٹ میں ایک بریفنگ منعقد کی گئی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کا اہتمام حال ہی میں تشکیل دی جانے والی فرینڈ ڈیموکریٹک پاکستان-یوکے (ایف او ڈی پی) نے کیا۔ بریفنگ کے...
    سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارت کے شمال مشرقی ریاستوں منی پور، ناگالینڈ اور ميزورم کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سیاحوں پر پابندیاں عائد کر دی گئی۔ سال 2011 میں ان علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی لیکن 13 سال بعد یہ پابندیاں حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ عائد کر دی گئی ہیں۔ یونین وزارت داخلہ کی جاری کردہ نئی ہدایات کے مطابق ’’منی پور، ناگالینڈ اور میزورم کی ریاستوں میں غیر ملکیوں کی نقل و حرکت کو کنٹرول اور مانیٹر کرنے کے لیے پروٹیکٹڈ ایریا ریجیم دوبارہ نافذ کیا گیا ہے۔‘‘ پروٹیکٹڈ ایریا پرمٹ میں سیاحوں کے داخلے کے مقام، رہائش اور قیام کی مدت جیسی تفصیلات لازم...
    اٹک:  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایک بار پھر مرکز میں اپنی پارٹی کی اتحادی جماعت اور اس کی صوبائی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے فتح جنگ اٹک میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کے دوران جوش میں آ گئے۔ انہوں نے کہا کہ آگر میں چپ رہوں اور حکومتی کاموں کی تعریفیں کروں تو مجھے 2، 4 سڑکیں مل جاہیں مگر میں غریب عوام کے حق کے لیے بولتا اور لڑتا رہوں گا، آگر میں مظلوم اور غریب کے حق کے لیے لڑر نہ سکوں تو مجھے گورنر ہاؤس میں رہنے کا حق نہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ 17 ہزار سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ کرکے تعلیم کو...
    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس21جنوری کو سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 21 جنوری کو ہوگی۔چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے رف حسن اور بیرسٹر گوہر کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں، ساتھ ہی درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن میں ہونے والی اس سماعت میں دلائل دیئے جائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی انتخابات کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس 21 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے ای سی پی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت 21 جنوری کو کرے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔ پس منظر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 جون 2022 کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے تھے، جسے...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا، ان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔پشاور   میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات صرف سنجیدہ لوگوں کے ساتھ کئے ہیں، مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے، میں پیپلز پارٹی سے ہوں جو ہمیشہ مذاکرات پر ہی یقین رکھتی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا  کہ اللہ تعالیٰ کو بڑے بول پسند نہیں، پہلے یہ کسی پارٹی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہ تھے آج بیٹھ رہے ہیں ،سپیکر کو مذاکرات کے لئے منتیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور چانسلر سنڈیکیٹ، سلیکشن بورڈ کمیٹی...
     ویب ڈیسک:تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔  شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی رہنماوں کیخلاف بیان بازی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے جاری کیا،شیر افضل مروت سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا گیا جبکہ شوکاز کا جواب دینے تک میڈیا میں بیان نہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی اغوا  نوٹس کے متن کے مطابق آپ نے پارٹی پالیسی اور بانی چیئرمین کی واضح ہدایات کی خلاف ورزی کی، آپ نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل پر بھی تنقید کی،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی رہنماوں کیخلاف بیان بازی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے جاری کیا۔شیر افضل مروت سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا گیا جبکہ شوکاز کا جواب دینے تک میڈیا میں بیان نہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق آپ نے پارٹی پالیسی اور بانی چیئرمین کی واضح ہدایات کی خلاف ورزی کی، آپ نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل پر بھی تنقید کی، آپ کے...
    تحریک انصاف کے سینیئرر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جو ہوا سو ہوا لیکن میں نے پارٹی لیڈرشپ کو کمٹمنٹ دی ہے کہ مزید کوئی تنازع کھڑا نہیں کروں گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے ساتھ اپنے حالیہ اختلافات پر بات کرتے ہوئے ان کا یہ کہنا تھا کہ  کچھ  اور لوگوں نے میرے خلاف بیانات دینا شروع کیا ہے،   کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ میرے خلاف بیانات دے اور یہ توقع کرے کہ میں خاموش رہوں گا، میں خوامخواہ کسی کی باتیں نہیں سن سکتا۔ مذاکرات کے بارے انہوں نے کہا کہ دونوں طرف سے کریکر فائر ہورہےہیں لیکن مذاکرات ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے:شیر افضل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جنوری 2025ء) مشرقی جرمن ریاست سیکسنی جسے AfD کا ایک مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے، کے شہر ریزا میں آج ہفتہ 11 جنوری کو اے ایف ڈی کے پارٹی اجلاس کے قریب 600 مندوبین نے تالیوں کی گونج میں پیش کی گئی تحریک پر متفقہ طور پر ایلس وائیڈل کو بطور چانسلر امیدوار قبول کرنے کا فیصلہ سنایا۔ ’مسک کے بیانات اے ایف ڈی کے ایجنڈے کی توثیق،‘جرمن سروے قبل ازیں اے ایف ڈی کے شریک چیئیر ٹینو کروپالا نے رائے عامہ کے تازہ ترین جائزے کے بارے میں کہا تھا، ''اب ہمیں ایلس وائیڈل کو چانسلر کے عہدے تک پہنچانے کے لیے عوامی حمایت کی 20 فیصد کی سطح کو پیچھے...
    پشاور/راولپنڈی (صباح نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، سینئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے بات چیت میںکہا ہے کہ عمران خان کا کہنا ہے مذاکرات ان سے ہونے چاہئیں جن کے پاس اصل طاقت ہے، میں بھی یہی کہتا ہوں جب حکومت کے پاس اختیار نہیں تو مذاکرات میں کیوں بیٹھے ہیں؟
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، سینیئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے رہنماء شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، سینیئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرا دور شاید...
    دہلی کی وزیراعلیٰ نے بی جے پی لیڈر رمیش بدھوڑی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ وہ اپنی پارٹی کے لیڈران سے بھی غلط انداز میں بات کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی اسمبلی الیکشن سے پہلے یہاں کی سیاست میں بڑے اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اسی درمیان دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی نے اپوزیشن پارٹی بی جے پی سے متعلق ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ بحث چل رہی ہے کہ بی جے پی کا وزیراعلیٰ چہرہ کون ہوسکتا ہے۔ اس پر اب دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی نے سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے۔ آتشی نے پریس کانفرنس میں بیان دیا کہ بی جے پی کالکا جی امیدوار رمیش بدھوڑی کو اپنا وزیراعلیٰ کا...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت یوسفزئی کا کہا ہے حکومت اب بیک فٹ پر جارہی ہے اور ان کے رویے میں سنجیدگی کی کمی نظر آ رہی ہے، حکومت کے ساتھ تحریک انصاف کے مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو، تحریک انصاف کے رہنماءنے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کے تیسرے دور کو ممکنہ طور پر آخری قرار دیدیا، اپنے بیان میں رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات سے خوفزدہ لگ رہی ہے۔ حکومت کے پاس واقعی اختیار ہے تو عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کیوں نہیں کرائی جا رہی؟ ۔حکومت جان بوجھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء) پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے خبردار کیا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، سینئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو کیونکہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا حکومت اب بیک فٹ پر جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی پہلے ہی کہہ چکے کہ حکومت...
    ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے قید رہنما کو اپنی پارٹی میں تقسیم کا سامنا ہے۔ بڑے اسٹیک ہولڈرز بشمول خاندان، وکلاء، سیاسی قیادت اور مختلف جرائم میں قید افراد ایک دوسرے کے خلاف  صف آرا ہیں۔ علیمہ خان اور بشریٰ بی بی دونوں  پارٹی کی قیادت سنبھالنے کی الگ الگ کوشش کر رہی ہیں اور متضاد بیانات جاری کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔ وکلاء برادری بھی دو دھڑوں میں بٹی ہوئی ہے، ایک کی سربراہی پارٹی کے سینئر رہنما حامد خان اور دوسرے کی قیادت بیرسٹر گوہر خان کر رہے ہیں۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک  خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پر...
    پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکریٹری جنرل سید حسن مرتضیٰ—فائل فوٹو پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکریٹری جنرل سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی حمایت سے پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا۔شیخو پورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی ہے، حمایتی نہیں۔سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا ساتھ دینے کا فیصلہ سیاست نہیں ریاست بچانے کے لیے کیا تھا۔ یہ کہنے کی باتیں ہیں کہ پیپلز پارٹی الگ ہو گی اور حکومت گر جائیگی: بیرسٹر عقیلوزیر اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ یہ کہنے کی باتیں ہیں کہ پیپلز پارٹی الگ ہو جائے گی اور حکومت گر جائے...