2025-04-22@10:40:08 GMT
تلاش کی گنتی: 18
«گڑھی خدا بخش»:
لاہور میں اسٹیشن ہاؤس افسر( ایس ایچ او) کو افسران کو غلط پوزیشن بتانا مہنگا پڑ گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او گڑھی شاہو حمزہ نواز بھٹی وائرلیس کے ذریعے افسران کو غلط پوزیشن سے آگاہ کرتا رہا۔ ایس ایچ او گڑھی شاہو کی ڈیوٹی مادھو لال حسین دربار پر لگائی گئی تھی تاہم وہ وہاں نہیں پہنچا۔ ایس پی سول لائن ڈویژن ڈاکٹر عبدالحنان ایس ایچ او گڑھی شاہو کو 2 گھنٹے تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ وائرلس سیٹ اور بذریعہ موبائل فون رابطہ بھی کرتے رہے۔ ایس پی سول لائن نے ڈی ائی جی اپریشنز لاہور محمد فیصل کامران سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کیا۔ ڈی ائی جی اپریشنز لاہور نے برہمی کا...
لاڑکانہ(نوائے وقت رپورٹ+بیورو رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری دی۔ بلاول بھٹو نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو، شہید میرمرتضیٰ بھٹو، شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔ انہوں نے فاتحہ پڑھی اور پھول چڑھائے۔ انہوں نے ملک کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کے لئے بھی دعا کی۔ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو، بیگم امیر بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دی۔ بلاول بھٹو نے شہدائے جمہوریت کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
گڑھی خدا بخش: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کی جنگ عالمی سطح پر لڑ کر آیا ہوں، دنیا کو بتایا ہے کہ ہمارے دریائے سندھ کو بچانا ہے۔ گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب ذوالفقار علی بھٹو کے علم بردار ہیں اور بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں، صدر زرداری نے گڑھی خدا بخش کے ساتھ اپنا فرض نبھایا اور صدارتی ریفرنس کے ذریعے شہید بھٹو کو انصاف دلایا عوام کی عدالت نے بھٹو کو بے گناہ قرار دیا اور پچاس سالہ جدوجہد کے بعد بھٹو کو انصاف ملا۔ بلاول نے کہا کہ...
گڑھی خدا بخش: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کی جنگ عالمی سطح پر لڑ کر آیا ہوں، دنیا کو بتایا ہے کہ ہمارے دریائے سندھ کو بچانا ہے۔ گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب ذوالفقار علی بھٹو کے علم بردار ہیں اور بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں، صدر زرداری نے گڑھی خدا بخش کے ساتھ اپنا فرض نبھایا اور صدارتی ریفرنس کے ذریعے شہید بھٹو کو انصاف دلایا عوام کی عدالت نے بھٹو کو بے گناہ قرار دیا اور پچاس سالہ جدوجہد کے بعد بھٹو کو انصاف ملا۔ بلاول نے کہا کہ آصف زرداری...
پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج ملک بھر کی طرح گڑھی خدا بخش بھٹو میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاری ہے، جہاں پیپلزپارٹی کی جانب سے جلسہ عام کا اعلان کیا گیا ہے جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اہم خطاب کریں گے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر ملک بھر سے قافلوں کی گڑھی خدا بخش بھٹو آمد کا سلسلہ جاری ہے، جلسے کا باضابطہ آغاز سہہ پہر 2 بجے ہوگا جس میں ملک بھر سے آئے شعرا اپنی شاعری کے ذریعے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ جس کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...
اسلام آباد؍ لاہور؍ کراچی (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جائے گی۔ اس موقع پر مختلف مقامات پر دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات، جد و جہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی خود مختاری، جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ پاکستان کو شہید بھٹو کے وژن کے مطابق ایک ترقی یافتہ، خود مختار اور عوام دوست ملک بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو ایک عظیم مدبر، جرات مند رہنما اور عوام کے حقیقی نمائندہ تھے۔ شہید...
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کل 4 اپریل کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے گڑھی خدابخش بھٹو میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گاجس سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سمیت پیپلز پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش بھٹو میں جلسے کے لیے بڑا اسٹیج بنایا گیا ہے جسے پارٹی پرچموں، پارٹی رہنماؤں کی تصاویر، بینرز اور پینافلیکس سے سجایا گیا ہے، لاڑکانہ پولیس کی جانب سے برسی اور...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہدائے جمہوریت کے مزار گڑھی خدا بخش پر نماز عید ادا کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلی سید مراد علی شاہ، سید قائم علی شاہ، نثار کھوڑو، آغا سراج درانی، خورشید جونیجو، سہیل انور سیال، جمیل سومرو، غلام مصطفی لغاری، اعجاز لغاری، خیر محمد شیخ و دیگر نے بھی نماز عید ادا کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نماز عید کے بعد ملکی سلامتی اور عوام کی خوش حالی کے لئے دعائیں کیں۔
سٹی 42 : پیپلز پارٹی کارکنان کا قافلہ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے گڑھی خدا بخش روانہ ہوگیا ۔ پی پی نائب صدر لاہور نصیر احمد کی قیادت میں پیپلز پارٹی کارکنان لاہور سے روانہ ہوا، پی پی 145 ٹکٹ ہولڈر حاجی رانا افتخار علی قافلےکےہمراہ ہیں، جبکہ پی پی 165 سینئر نائب صدر غلام حسین کھوکھرقافلےکےساتھ موجود ہیں۔ اس کے علاوہ لیبر لیڈر حاجی اللہ رکھا بھٹی، مہر ظہیر حسین جتالہ بھی قافلےکےہمراہ ہیں ۔ اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار کارکنان وفد گڑھی خدا بخش میں لاہور کا کیمپ لگائیں گے۔ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش میں ہوگی ۔
گجرات ہائی کورٹ نے 17 جنوری 2025ء کو ایف آئی آر کو منسوخ کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا تھا کہ نظم میں لفظ "تخت" کا ذکر کیا گیا ہے اور اس پوسٹ پر ردعمل سماجی ہم آہنگی کی خلاف ورزی کا اشارہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے کہا ہے کہ ججوں کو اظہار رائے کی آزادی کا تحفظ کرنا چاہیئے، چاہے وہ اظہار خیال کو پسند نہ کریں۔ سپریم کورٹ نے کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کے خلاف گجرات پولیس کی طرف سے درج ایف آئی آر کو منسوخ کرتے ہوئے مذکورہ تبصرہ کیا۔ جسٹس اے ایس اوکا اور جسٹس اجول بھویان کی بنچ نے پرتاپ گڑھی کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے...
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلمیں جو تفریح اور دل بہلانے کا ذریعہ ہوا کرتی تھیں، اب نفرت پھیلانے کا ذریعہ بنتی جا رہی ہیں۔ اسالام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے چیئرمین اور رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے اپنی رہائش پر منعقد ایک افطار پارٹی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک کے موجودہ حالات تشویشناک ہے، لیکن جلد ہی نفرت پر محبت کی فتح ہوگی۔ عمران پرتاپ گڑھی نے مہاراشٹر کے ناگپور میں ہونے والے حالیہ فرقہ وارانہ فساد کے پس منظر میں کہا کہ وہاں کے لیڈر، وزراء کس طرح کے بیانات دے رہے تھے، یہ سبھی کو معلوم ہے۔ بے گناہوں کو گرفتار کرنے سے بہتر...
دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے عوام سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں گڑھی خدا بخش میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی سندھ کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں شہید ذولفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: نہریں بنانے کے معاملے پر وفاقی حکومت اور صوبہ سندھ آمنے سامنے کیوں ہیں؟ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ گڑھی خدا بخش جلسے میں 27 دسمبر سے بھی زیادہ لوگ موجود ہونے چاہئیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو...
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار کے باہر گراؤنڈ میں منعقد ہوگی، جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین و صدر پاکستان آصف علی زرداری و دیگر پارٹی اعلی قیادت خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی نے کہا ہے کہ 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی اور یہاں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں کراچی سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان اور جیالے گڑھی خدا بخش پہنچیں گے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس...
کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین نے کہا کہ لوگ مجھ سے کہتے تھے کہ سیاست میں آنے کے بعد یہاں کی کانٹ چھانٹ سے ڈر نہیں لگتا تو میں ان سے کہتا ہوں کہ اس سے زیادہ سیاست تو ہمارے مشاعروں میں ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کتابیں پڑھنے کی روایت ختم ہوتی جارہی ہے، لوگ کتابوں کو بھولتے جا رہے ہیں، کتابیں انسان کو تہذیب سکھاتی ہیں، اس لئے کتابوں کا مطالعہ بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار حرا صدیقی کے ذریعہ ترتیب دی گئی کتاب "اللہ کرے زور شباب اور زیادہ" کے رسم اجراء کے موقع پر پارلیمنٹ کے رکن اور کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی نے کانسٹی ٹیوشن کلب میں منعقدہ ایک تقریب میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 فروری 2025ء) بھارتی سپریم کورٹ نے شاعر اور رکن پارلیمان عمران پرتاپ گڑھی کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک نظم پر ریاست گجرات کے ہائی کورٹ کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی 'ہوم اسٹیٹ‘ گجرات کے سرکاری وکیل سے کہا، ''براہ کرم نظم کو تو دیکھیں۔ (ہائی) کورٹ نے اس نظم کے معنی و مفہوم کی ستائش نہیں کی۔ یہ بالآخر یہ تو محض ایک نظم ہی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شاعر اور کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمان عمران پرتاپ گڑھی نے اردو کی ایک نظم ''اے خون کے پیاسو! بات سنو ، گر...
آزاد کشمیرکو خیبر پختونخوا سے ملانے والے مرکزی شاہرہ پر گڑھی حبیب اللہ ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے مظفرآباد سے تعلق رکھنے والی خاتون کو مبینہ طور پرتھپڑ مارنے کے واقعے پر عوام نے برارکوٹ کے مقام پر مرکزی شاہراہ احتجاجاً بند کردی۔ ہفتہ کے روز مقامی افراد کہنا تھا کہ خاتون کو پولیس اہلکار کی جانب سے تھپڑ مارنے کا واقعہ آزاد کشمیر کی حدود میں برارکوٹ کے مقام پرپیش آیا جس پر مقامی افراد نے دونوں اطراف سے سڑک بند کر کے ٹریفک پولیس اہلکار کی معطلی اور خاتون سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ 3 گھنٹے تک مسلسل سڑک بند رہنے کے بعد پولیس اہلکارکو برارکوٹ چوکی پربلا لیا گیا جہاں ٹریفک پولیس اہلکار نے خاتون...
لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پولیس کی تھانہ گڑھی خدا بخش بھٹو کی حدود سکھر روڈ پر کامیاب کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار، ملزم کی شناخت دلمراد ولد محبت پتافی کے طور پر ہوئی، مذکورہ ملزم سنگین نوعیت کے کیس میں اشتہاری اور پولیس کو مطلوب ہے، ملزم سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی لاڑکانہ حسیب جاوید سومار میمن کی جانب سے تھانہ گڑھی خدا بخش بھٹو پولیس کے لیے شاباش کے احکامات جاری۔