شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی (کل) منائی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کل 4 اپریل کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے گڑھی خدابخش بھٹو میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گاجس سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سمیت پیپلز پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش بھٹو میں جلسے کے لیے بڑا اسٹیج بنایا گیا ہے جسے پارٹی پرچموں، پارٹی رہنماؤں کی تصاویر، بینرز اور پینافلیکس سے سجایا گیا ہے، لاڑکانہ پولیس کی جانب سے برسی اور جلسے کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات سندھ کے مختلف اضلاع سے 8500 پولیس افسران اور اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے، جن میں 30 ایس ایس پیز، 4 اے ایس پیز، 60 ڈی ایس پیز، 140 انسپکٹرز، 366 انسپکٹرز، 410 اے ایس آئیز، 690 ہیڈ کانسٹیبلز، 5 ہزار 600 پولیس اہلکار، 300 لیڈیز اہلکار، 200 ایس ایس یو اور 700 ٹریفک اہلکار شامل ہیں، سکیورٹی پلان کے مطابق گڑھی خدا بخش بھٹو جانے والی سڑکوں پر پولیس، ٹریفک، لیڈیز آفیسرز اور ایس ایس یو کمانڈوز کی بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے، برسی کی تقریب اور اجتماع کی نگرانی کے لیے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی دفاتر سمیت پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
(جاری ہے)
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی ضلع، سٹی اور دیگر ذیلی تنظیموں نے ملک بھر سے آنے والے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے استقبال کے لیے نوڈیرو اور گڑھی خدا بخش بھٹو کی طرف جانے والی سڑکوں کے ساتھ ساتھ لاڑکانہ شہر کے مختلف علاقوں میں کیمپ لگادیئے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پیپلز پارٹی بھٹو کی ایس ایس کے لیے گیا ہے
پڑھیں:
بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ
حیدرآباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گاؤں جھنڈو کھوسو آمد ہوئی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے گاؤں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو ان کے گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد دیں۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی گئی کہ گاؤں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے 209 گھر متاثر ہوئے جس میں سے 135 سے زائد گھر تعمیر ہوچکے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے متاثرین سیلاب سے کہا کہ ہم نے خواتین کو ان گھروں کا مالک بنایا ہے تاکہ ایک پوری نسل ترقی کرسکے۔
Post Views: 4