2025-04-23@23:31:41 GMT
تلاش کی گنتی: 17

«کی حالت تشویشناک»:

    حافظ آباد(نیوز ڈیسک)حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگھ میں نامعلوم کار سوار کی جانب سے کم سن بچوں کو بانٹی گئی زہریلی مٹھائی کو کھانے سے 3 بچے جاں بحق ،5 بچوں کی حالت تشویشناک ۔ رپورٹ کے مطابق حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگھ میں نامعلوم کار سوار کی جانب سے کم سن بچوں کو زہریلی مٹھائی بانٹی گئی، مٹھائی کھاتے ہی 8بچوں کی حالت تشویشناک ہو گئی، 3بچے جاں بحق ہوگئے ۔8سے زائد بچوں کو مٹھائی کھلائی گئی جس میں زہر تھا ، مٹھائی کھاتے ہی بچوں کی حالت بگڑ گئی ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق 5بچے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ایم ایس ڈی ایچ کیو کا کہنا ہے...
    حافظ آباد: حافظ آباد کے نواحی علاقے قلعہ صاحب سنگھ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے تین بچے جاں بحق جبکہ پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعہ کے فوراً بعد متاثرہ بچوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں تین بچے جانبر نہ ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی، اور فوری طور پر تمام متعلقہ اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کو ہسپتال طلب کیا گیا۔ پانچ شدید متاثرہ بچوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے لاہور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل اور...
    سندھ کے ضلع جیکب آباد میں حق باہو مولا کے علاقے میں 3 بچے نالے میں گر گئے، جن میں سے 2 جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہل علاقہ نے تینوں بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا، 12سال کا خدا بخش اور 16 سال کا ضامن گوپانگ اسپتال میں دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق ایک بچہ تشویشناک حالت میں لاڑکانہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    فاران یامین: لاہور میں تیز رفتار گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی جبکہ 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کھاڑک نالہ پنجاب یونیورسٹی روڈ پر پیش آیا جس کے بعد پانچوں زخمیوں کو گاڑی کاٹ کر باہر نکالا گیا اور فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔  زخمیوں میں محمد صہیب، عبداللہ، محمد قاسم، عبد الباسط اور عصمت اللہ شامل ہیں۔ مفتی قوی کا عید پر راکھی ساونت کے نام محبت بھرا پیغام جاری عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تیز رفتار گاڑی الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی اور پھر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور...
    معروف بھارتی گلوکارہ کلپنا راگویندر نے خودکشی کی کوشش کی جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہے، اور اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کلپنا راگویندر بھارت کے شہر حیدرآباد میں اپنی رہائشگاہ پر موجود تھیں، جب وہ دو روز تک اپنے گھر سے باہر نہ آئیں تو پڑوسیوں اور سیکیورٹی نے پولیس کو بلالیا۔ یہ بھی پڑھیں عالمی شہرت یافتہ نومسلم گلوکارہ سینیڈ او کونر انتقال کر گئیں پولیس کو جب اندر سے کوئی آواز نہ آئی تو گھر کا دروازہ توڑا گیا جہاں گلوکارہ بے ہوشی کی حالت میں پڑی تھیں، جنہں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے علاقے پیر ودہائی میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں میاں بیوی 2 بچوں سمیت جھلس کر زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی تھانہ پیرودہائی کے علاقہ فوجی کالونی میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا۔ دھماکے میں میاں، بیوی اور 2 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو برنز یونٹ ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 32 سالہ شیراز اور ان کی اہلیہ صائمہ کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں 4 سالہ ضامن اور 7 سالہ زین شامل ہیں۔ چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار
    کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس پھیپھڑوں کے انفیکشن اور نمونیا میں مبتلا ہونے کے بعد گزشتہ 7 دنوں سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کیتھولک مسیحیت کے مرکز ویٹیکن نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اسپتال میں زیر علاج 88 سالہ پوپ فرانسس کی حالت تشویش ناک ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پوپ فرانسس کے طیارے کا پاکستانی حدود کا استعمال، عوام کے لیے خیرسگالی کا پیغام اس سے قبل ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ پوپ فرانسس پھیپھڑوں کی پیچیدہ انفیکشن اور نمونیا میں مبتلا ہونے کے باعث کم از کم ایک ہفتہ اور اسپتال میں گزار سکتے ہیں۔ ہفتے کے روز ویٹیکن میں ’مقدس عیسائی سال‘ کی تقریبات منائی گئیں مگر پوہپ فرانسس شدید علالت کے...
    VATICAN CITY: کیتھولک عیسائیوں کے مرکز ویٹیکن کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی حالت تشویشناک ہے۔ پوپ فرانسس دمے کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ان کی حالت اب کل کے مقابلے میں زیادہ بگڑ گئی ہے۔ انہیں خون کی بوتل لگائی گئی ہے اور دونوں پھیپھڑوں میں نمونیا کا علاج جاری ہے۔ ویٹیکن کا کہنا ہے کہ پوپ کی پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے خون کی منتقلی ضروری سمجھی گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پوپ فرانسس مسلسل محتاط رہتے ہیں اور ایک کرسی پر دن گزار رہے ہیں، حالانکہ وہ کل سے زیادہ تکلیف میں ہیں۔ پوپ فرانسس نے...
    برازیل: فیکٹری میں آتش زدگی کے بعد ملازمین کو ہنگامی طور پر کھڑکیوں سے نکالا جارہا ہے برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ملبوسات تیار کرنے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے،جن میں سے8کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کے وقت فیکٹری میں 20 سے زیادہ لوگ موجود تھے،جنہیں فائر فائٹرز نے برقت کارروائی کرتے ہوئے نکال لیا۔
    پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس کے شہر گرینوبل میں بار میں ہونے والے دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 2کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکا گرینوبل کے ولیج اولمپک محلے میں واقع بار میں ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی۔
    لاہور (نیوز ڈیسک) شادی کی تقریب میں ناقص کھانا سے سینکڑوں افراد کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ لاہور کے علاقے خیابان امین کے رہائشی شہری سرفراز کی شادی کی تقریب جاری تھی، تقریب میں ناقص کھانا فراہم کرنے پر 360 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی، سرفراز نے اپنی شادی کی تقریب کے لیے نجی مارکی ستوکتلہ میں بکنگ کروا رکھی تھی۔ تقریب میں مدعو کردہ 360 میں سے 200 سے زیادہ افراد کھانا کھانے کے بعد فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوگئے اور انہیں فوری طور پر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جنرل ہسپتال میں داخل 9 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک اور وہ زیر علاج ہیں،...
    کراچی: شہر قائد میں بے قابو گھومتے ٹرک، ٹرالر، ڈمپر اور کنٹینر شہریوں کے لیے آزاد قاتل بن چکے ہیں۔ گزشتہ شب ہونے والے حادثے میں ایک اور شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب کہ زخمی کی حالت نازک ہے۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی گودام چورنگی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق  اور  ایک زخمی ہوگیا۔انڈسٹریل ایریا میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ اویس ولد اعجاز اور زخمی کی 25 سالہ عثمان ولد گُل فراز کے نام سے کی...
    فائل فوٹو۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جنھوں نے 26ویں آئینی ترمیم میں ووٹ دیا تھا وہ سپریم کورٹ کی حالت دیکھ لیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا ایک بینچ کیس لگاتا ہے دوسرے دن توہین عدالت ہوجاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ سیاسی قیدیوں کی رہائی اور دوسرا جوڈیشل کمیشن ہونا چاہیے، صدر سے اپیل کے لیے ان کا وقت جلد آئے گا۔ تحریک انصاف نے مذاکرات کی چوتھی نشست میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیاعمر ایوب نے کہا کہ مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ سے قبل جوڈیشل کمیشن کا قیام ضروری ہے، شیر افضل مروت نے...
    ہلاک ہونیوالے فوجیوں میں ایک کیپٹن اور 4 سارجنٹ شامل ہیں، مارے جانیوالے تمام فوجی نحال بریگیڈ کے ریکی یونٹ سے تعلق رکھتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے غزہ کی شمالی پٹی میں 5 اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی شمالی پٹی میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ آج صبح غزہ کی شمالی پٹی میں ایک واقعے کے دوران 5 فوجی ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں ایک کیپٹن اور 4 سارجنٹ شامل ہیں، مارے جانیوالے تمام فوجی نحال بریگیڈ کے ریکی یونٹ سے تعلق رکھتے تھے۔...
    بھارت کے مشہور سینئر اداکار ٹیکو تلسانیا کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے اہلِ خانہ نے وضاحت کی ہے کہ ٹیکو تلسانیا کو کو دل کا دورہ نہیں پڑا بلکہ برین اسٹروک (دماغ پر فالج کا حملہ) ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 70 سالہ ٹیکو تلسانیا کو جمعے کو برین اسٹروک ہوا، جس کے بعد سے وہ ممبئی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ اداکار کی حالت کے بارے میں پہلے یہ بتایا جا رہا تھا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے تاہم ان کی اہلیہ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ٹیکو تلسانیا کو برین اسٹروک ہوا ہے۔ انہوں...
۱