مزاحیہ بھارتی اداکار ٹیکو تلسانیا کی اسپتال میں حالت تشویشناک
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
بھارت کے مشہور سینئر اداکار ٹیکو تلسانیا کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے اہلِ خانہ نے وضاحت کی ہے کہ ٹیکو تلسانیا کو کو دل کا دورہ نہیں پڑا بلکہ برین اسٹروک (دماغ پر فالج کا حملہ) ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 70 سالہ ٹیکو تلسانیا کو جمعے کو برین اسٹروک ہوا، جس کے بعد سے وہ ممبئی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
اداکار کی حالت کے بارے میں پہلے یہ بتایا جا رہا تھا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے تاہم ان کی اہلیہ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ٹیکو تلسانیا کو برین اسٹروک ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکو تلسانیا نے ایک فلم کی اسکریننگ میں شرکت کی تھی اور رات 8 بجے کے قریب ان کی طبیعت ناساز ہونے لگی تھی۔
واضح رہے کہ ٹیکو تلسانیا بالی ووڈ فلم ’ہم ہیں راہی پیار کے‘، ’انداز اپنا اپنا‘، ’جڑواں‘، ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ اور دیگر کئی فلموں میں مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے بہت مشہور ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی میں گرمی کا راج، جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے
سرکاری اسپتالوں میں جلد کی الرجی، گرمی دانے اور فنگل انفیکشن کے مریضوں کا رش لگ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافے سے جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے۔ سرکاری اسپتالوں میں جلد کی الرجی، گرمی دانے اور فنگل انفیکشن کے مریضوں کا رش لگ گیا۔ جناح اسپتال کی ماہرِ امراض جلد ڈاکٹر رابعیہ غفور نے کہا کہ او پی ڈی میں روز 600 جلدی امراض کے مریض آ رہے ہیں۔ اسکن اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسکن اسپتال صدر میں آنے والے مریضوں کی یومیہ تعداد 5 ہزار تک ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔