26ویں ترمیم میں ووٹ دینے والے سپریم کورٹ کی حالت دیکھ لیں، شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
فائل فوٹو۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جنھوں نے 26ویں آئینی ترمیم میں ووٹ دیا تھا وہ سپریم کورٹ کی حالت دیکھ لیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا ایک بینچ کیس لگاتا ہے دوسرے دن توہین عدالت ہوجاتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ سیاسی قیدیوں کی رہائی اور دوسرا جوڈیشل کمیشن ہونا چاہیے، صدر سے اپیل کے لیے ان کا وقت جلد آئے گا۔
عمر ایوب نے کہا کہ مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ سے قبل جوڈیشل کمیشن کا قیام ضروری ہے،
شیر افضل مروت نے کہا کہ وزیر قانون اپنے میاں صاحبان کیلئے یہ موقع بچا کر رکھیں، جب نظام عدل بحال ہوگا تو شریف برادران کے کیسز دوبارہ سر اٹھائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مذاکرات ناکام ہوئے تو ہم سڑکوں پر ہوں گے، یہ جعلی طریقے سے حکومت میں آئے ہیں تاکہ لوٹ مار کرسکیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ اس ملک میں عام آدمی کی جاسوسی پہلے سے ہو رہی ہے، کون سا ایسا سوشل میڈیا اکاؤنٹ یا ٹیلیفون لائن ہے جو بگ نہیں ہے۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کو بند کرنے کا حساب دینا ہوگا۔
انھوں نے کہا میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ میں پی ٹی آئی کا پالیسی اسٹیٹمنٹ دیتا ہوں، میرا چہرہ ہر اس شخص کو پسند نہیں جو سمجھتا ہے کہ میں اس سے آگے نکل گیا ہوں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ کچھ بدبخت جو کچھ نہ کرسکے وہ آج میری ٹانگیں کھینچ رہے ہیں، جب لوگوں نے خوف سے موبائل بند کیے اس وقت ہم دندناتے پھرتے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
سپریم کورٹ، قتل کے مجرم کی دُہری سزا عمر قید برقرار
سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم رفعت حسین کی جانب سے دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے اس کی 2 بار عمر قید کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے، جبکہ سزا بڑھانے کے لیے دائر استغاثہ کی درخواست بھی خارج کر دی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سزائے موت کو 2 بار عمر قید میں تبدیل کرتے ہوئے درست عدالتی اختیار استعمال کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی: 3خواتین کو کیسے اور کیوں قتل کیا گیا، اقبال جرم کرنے والے کون؟
عدالتی فیصلے میں بتایا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے رفعت حسین کو 2 افراد کے قتل کے جرم میں 2 بار سزائے موت سنائی تھی، تاہم لاہور ہائی کورٹ نے شواہد اور حالات کی روشنی میں سزاؤں کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے رفعت حسین کی اپیل خارج کر دی۔
جسٹس صلاح الدین پنہور کی جانب سے تحریر کردہ 8 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا کہ رفعت حسین مقدمے کے دوران مفرور رہا، جس کے باعث اس نے خود اپنے دفاع کا حق ضائع کیا۔ عدالت کے مطابق قانون کے تحت مفرور ملزم کا پہلے دیا گیا بیان اس کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ واقعے کی ایف آئی آر فوری طور پر درج کی گئی، جس سے مشاورت یا جھوٹے الزام کا امکان ختم ہو جاتا ہے۔ عدالت کے مطابق عینی گواہوں نے رفعت حسین کی موقع پر موجودگی اور کردار کی تصدیق کی، جبکہ میڈیکل شواہد بھی عینی شہادت کے عین مطابق تھے۔
سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ اسلحہ کی برآمدگی اور رفعت حسین کی طویل مفروری بھی استغاثہ کے مؤقف کے مطابق ثابت ہوئی، اور استغاثہ نے اپنا مقدمہ شک سے بالاتر ثابت کیا۔ عدالت نے بتایا کہ پہلی ایف آئی آر مقتولین کے والد عبدالرحمان نے درج کرائی تھی جو بعد ازاں وفات پا گئے۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق یکم اگست 2003 کو محمد اشفاق اور ضیا الحق کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ مقدمے میں بتایا گیا کہ رفعت حسین کلاشنکوف جبکہ غلام عباس 7 ایم ایم رائفل سے مسلح تھا، اور دونوں ملزمان نے للکار کر کہا کہ جو بچنا چاہتا ہے وہ حرکت نہ کرے، جس کے بعد دونوں مقتولین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:درختوں کے قتل پر اہل لاہور کی خاموشی
فیصلے میں کہا گیا کہ مقدمے کا محرک ٹوٹی ہوئی منگنی، پرانی رنجش اور ممکنہ شادی کا تنازعہ تھا۔ اس کیس میں شریک دیگر ملزمان پہلے ہی ٹرائل میں باعزت بری ہو چکے تھے۔ رفعت حسین اور غلام عباس دونوں مقدمے کے دوران مفرور رہے، جبکہ غلام عباس بعد ازاں ایک پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
عدالت کے مطابق رفعت حسین کو 3 مئی 2012 کو گرفتار کیا گیا، اور اس کے خلاف استغاثہ نے 11 گواہان کے ذریعے مقدمہ پیش کیا۔ استغاثہ نے مقتولین کے والد عبدالرحمان کا وہ بیان بھی بطور شہادت پیش کیا جو پہلے عدالتی کارروائی کے دوران ریکارڈ کیا جا چکا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں