2025-04-23@16:45:58 GMT
تلاش کی گنتی: 34

«کی تعیناتی کے لیے»:

    متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے کہا ہے کہ شام کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق شام کے صدر احمد الشراع متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظبی پہنچے جہاں اماراتی صدر کی شامی ہم منصب سے ابوظبی کے قصر الشاطی میں ملاقات ہوئی۔ اماراتی صدر نے شام کی ترقی اور استحکام کے لیے حمایت کا اعادہ کیا۔ دونوں صدور نے گفتگو میں شام میں استحکام کو خطے کی سلامتی کے لیے اہم قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور تعاون پر تبادلۂ خیال بھی کیا۔ متحدہ عرب امارات کے صدر نے شام کی تعمیرِ نو میں مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس...
      لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر، شاہی خاندان اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مسلسل خوشحالی، امن اور ترقی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے گزشتہ ماہ ابوظہبی میں صدر النہیان سے ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے لیے متحدہ عرب امارات کی دیرینہ حمایت...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کو حل کرنے کی ذمے داری سب کی ہے، پوری قوم تقاضا کررہی ہے کہ ہم متحد ہوجائیں، ذاتی خواہشات کے لیے قومی مفاد قربان کرنے کی سوچ پاکستان سے بے وفائی ہے۔ اسلام آباد میں ’رب ذوالجلال کا احسان پاکستان‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی عزت اور وقار کو داؤ پر لگایا جارہا ہے، آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی، آج بھی موقع ہے کہ ہم فیصلہ کرلیں ملک کے مفاد کے لیے ذاتی خواہشات اور اناؤں کو ختم کرنا ہوگا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے معاشی و معاشرتی اور دہشت گردی کے مسائل کو حل کرنا ہوگا،...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر  سے ملاقات کی اور ان کی  والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور  ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچا۔ یو اے ای کے وفد کی قیادت شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے کی۔ وفد میں یو اے ای کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران شیخ نہیان نے آرمی چیف سے شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے اظہار افسوس کیا۔ یو اے ای کے وفد نے آرمی چیف کی والدہ کے بلند درجات...
    سندھ کی مختلف جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے باعث ان کے لیے انتظامات بھی مشکل ہوجاتے ہیں، خاص طور پر رمضان میں جب ایک طرف غیر مسلم قیدیوں کے لیے روٹین کا کھانا تیار کرنا ہو اور ساتھ ہی مسلمان قیدیوں کے لیے افطار اور سحری کے بھی انتظامات کرنے ہوں۔ اس وقت سینٹرل جیل کراچی میں گنجائش سے زائد کم و بیش 7 ہزار قیدی ہیں، جن کے لیے رمضان میں خاص انتظامات کیے گئے ہیں، جیل کے باورچی خانے میں قیدی خود قیدیوں کے لیے کھانا بناتے ہیں اور جو قیدی کچن میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں ان کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیا گیا ہے، جو ایک کارڈ کی مدد سے انہیں فراہم...
    لاہور(نیوز ڈیسک)رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عید کے پیش نظر خریداری کا رجحان بھی بڑھ گیا ہے، تجارتی مراکز میں لوگ فیملی کے ہمراہ شاپنگ میں مصروف ہیں، ایسے میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں بازاروں اور مارکیٹس میں خواتین کے تحفظ کے لیے خواتین پولیس اہلکار تعینات کردی گئی ہیں۔ صوبے بھر کے ممختلف اضلاع میں خواتین پولیس اہلکار پیدل ،موٹر سائیکل اور سائیکل پر مارکیٹوں کا گشت کر رہی ہیں، وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر بازاروں میں خواتین کے تحفظ کے لئے ویمن پولیس اسکواڈ قائم کیا گیا ہے جو صوبہ بھر میں گشت کرے گا۔ بازاروں میں رش کے اوقات میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خصوصی ویمن پولیس اسکواڈ کی اہلکار کریں...
    بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مرضی کے لوگوں کی ملاقاتیں کروائی جارہی ہیں، سوشل میڈیا پر جو کچھ ہو رہا ہے، اس کی ذمہ دار آپ ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہیں اور ان کی بہنوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ہمارے لوگ 26 نومبر کے بعد سے جیلوں میں ہیں، لیکن وہ ذات کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے قید کاٹ رہے ہیں اپنے اسیروں کے لیے جو کچھ ممکن ہوا وہ کریں گی۔ علیمہ خان نے کہا کہ جعلی کیسز...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تعیناتی میں تاخیر کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ یہ بھی پڑھیں چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہوچکی، 26ویں ترمیم کے ذریعے چل رہے ہیں، بیرسٹر گوہر درخواست پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور شبلی فراز کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس کی سماعت کل جسٹس محمد اعظم خان کریں گے۔ درخواست میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سمیت سندھ اور بلوچستان ممبران کی مدت مکمل ہوچکی ہے۔ اب نئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی عدم تعیناتی آئین کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران...
    کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر ایک ایسی افطار کرائی جاتی ہے جس میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین، مرد اور بچے شریک ہوتے ہیں۔ افطار کے بعد شرکا کو کھانا بھی کھلایا جاتا ہے۔ یہ افطار سڑکوں کے درمیان گرین بیلٹ پر کروائی جاتی ہے۔ میزبان نے اس مقام کو خوبصورتی سے سجا رکھا ہے تاکہ مہمان اس افطار کو یادگار بنا سکیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں iftar Karachi افطار دسترخوان کراچی
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ  ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سستے اور جلد انصاف کی فراہمی کے لیے قانونی اصلاحات ناگزیر ہیں۔سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر میاں نواز شریف نے ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ نواز شریف سے ملنے والوں میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد جاوید  بھی شامل تھے۔ملاقات میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز ملک نے عوامی فلاح کے لیے مجوزہ قانونی اصلاحات کے بارے میں نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں نواز شریف کے ساتھ پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پر بھی گفتگو ہوئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ عوام کو ہر صورت انصاف کی...
    ذاتی و سیاسی مفاد ایک طرف رکھ کر قومی مفاد مقدم رکھیں، دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے یکطرفہ فیصلے کی حمایت نہیں کر سکتا: صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے جس کے باعث ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کر رہا ہے۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہو رہا ہے، اجلاس کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے کے بعد تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ۖ پیش کی گئی۔تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ۖ...
    چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دن 2 بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوگا، جس میں سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کے لیے پانچوں ہائی کورٹس کے 5 سینئر ججز کے نام طلب کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس پیر کو ہوگا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دن 2 بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوگا، جس میں سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کے لیے پانچوں ہائی کورٹس کے 5 سینئر ججز کے نام طلب کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی نے کل شاہراہ دستور پر...
    اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی سے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو دوسرا کھلا خط لکھ دیا ہے، خط میں انہوں نے کہا کہ گن پوائنٹ پر 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتی نظام پر قبضہ کیا گیا جب کہ مجھے موت کی چکی میں رکھا گیا ہے اور20  دن تک مکمل لاک اپ میں رکھا گیا جہاں سورج کی روشنی تک نہیں پہنچتی تھی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کو دوسرا کھلا خط لکھ دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملک و قوم کی بہتری کی خاطر نیک نیتی سے...
    وزیراعظم شہبازشریف نےسمندری شعبے کی مکمل بحالی کے لیے جامع اصلاحاتی منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی عملدرآمد کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی کی سربراہی وزیردفاع کریں گے جبکہ دیگر اداروں کےاعلیٰ افسران بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی گوادر پورٹ کو کمرشل بنیادوں پر آپریشنلائز کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کمیٹی کا اجلاس ہر 15 روز بعد ہوگا جس میں تمام منظور شدہ اقدامات  پر عملدرآمد کی نگرانی کی جائےگی، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیم نو، نیشنل پورٹس ماسٹر پلان کی تجدید اور بندرگاہوں...
    اسلام آباد: وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ ٹاسک فورس نے تعمیراتی شعبے کے لیے ایک مجوزہ ریلیف پیکج تیار کر لیا ہے، جس کے بعد وزارت ہاؤسنگ نے ان تجاویز کو ایف بی آر کے سپرد کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دی گئیں تجاویزات میں پیکج میں ہاؤسنگ کے شعبے میں خریداروں کو ریلیف فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جس کا مقصد تعمیراتی شعبے کی بحالی اور روزگار میں اضافے کو فروغ دینا ہے۔ اہم تجاویز میں شامل ہیں: نان فائلرز کو ایک کروڑ روپے مالیت کی جائیداد خریدنے کی اجازت اور پراپرٹی کی فروخت پر عائد ٹیکس کی شرح کو نصف کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔...
    لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے۔ جوڈیشل کمیشن لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینیئر وکلا کے ناموں پر غور کرے گا، اس ضمن میں ڈسٹرکٹ سیشن جج قیصر نذیر بٹ، محمد اکمل خان، جزیلہ اسلم اور ابہر گل خان کے نام زیر غور ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دیدی جوڈیشل کمیشن اپنےئ اجلاس میں ایڈووکیٹ عدنان شجاع بٹ، ایان طارق بھٹہ اور امبرین انور راجہ سمیت اسد محمود عباسی، عاصمہ حامد اور بشریٰ قمر کے ناموں پر بھی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعرات کو یہاں سابق وزرائے خزانہ شاہد جاوید برکی اورشمشاد اختر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقاتوں کے دوران ملک کی معاشی ترقی، معیشت کے استحکام کی بحالی اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے حکومتی کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہد جاوید برکی اور شمشاد اختر( جو مالی ومعاشی امور میں اپنی مہارت اور قیادت کے لیے معروف ہیں)نے اپنے وسیع تجربے کی روشنی میں قیمتی آرا اور تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے وزیر خزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب کی معاشی بحالی کے حوالے سے کو ششوں میں تعمیری مشورے فراہم کیے۔ وزیر...
    لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں ہوگا۔ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے لیے ججز کی تعیناتی پر فیصلہ کیا جائے گا، جس کے لیے 49 امیدواروں کے نامزدی فارمز موصول ہوچکے ہیں۔   ان امیدواروں میں 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے نام شامل ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے لیے ڈسٹرکٹ سیشن ججز میں قیصر نذیر بٹ، محمد اکمل خان، جزیلہ اسلم اور عبہر گل خان شامل ہیں، جبکہ سینئر وکلاء میں عدنان شجاع بٹ، ایان طارق بھٹہ، امبرین انور راجہ، اسد محمود عباسی، بشریٰ قمر، اقبال احمد...
    لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل دن دو بجے کمیٹی روم میں ہوا۔ جوڈیشل کمیشن کو 10 ایڈیشنل ججز کے لیے 49 نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں، اجلاس میں10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 4 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 45 سینیئر وکلا کے ناموں پر غور کیا جائےگا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ سیشن جج قیصر نذیر بٹ، محمد اکمل خان، ڈسٹرکٹ سیشن جج جزیلہ اسلم اور ابہر گل خان کے ناموں پر غور کیا جائےگا۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل ججز کے لیے جن وکلا کے ناموں پر غور کیا جائےگا، ان میں ایڈووکیٹ عدنان شجاع...
    جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے جاری اعلامیے کے مطابق، پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کے زیرصدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن اجلاس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے 2، بلوچستان کے لیے 3 ججوں کے ناموں پر اتفاق اجلاس میں 10 ایڈیشنل ججز کی منظور دی گئی جن میں وکلا محمد طارق آفریدی، عبدالفیاض، ثابت اللہ خان، صلاح الدین، صادق علی، سید مدثر امیر، اورنگزیب ایڈووکیٹ اور قاضی جواد احسان اللہ کے علاوہ 2 سیشن ججز فرح جمشید اور انعام اللہ خان بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق، جوڈیشل کمیشن...
    عدالتوں میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان یحیٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان  کے اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی منظوری دی جائے گی،  اجلاس میں 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کیلئے 40 ناموں پر غور ہوگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لئے دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی ممکنہ کوشش کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے صدر مملکت اور چیف جسٹس کو خط لکھے تھے۔ خط میں ججز نے کہا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے نا چیف جسٹس بنایا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی تین سینئر ججز میں...
    وفاقی کابینہ نے ماضی میں سابق وفاقی وزیر ایوی ایشن کی جانب سے پی آئی اے پائلٹس کے حوالے سے دیے گئے بیان کا جائزہ لینے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقدہ ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی ختم وفاقی کابینہ کو وزارت قانون انصاف کی جانب سے 2020 میں پارلیمنٹ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے پائلٹس کے حوالے سے دیے گئے بیان پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک سابق وفاقی وزیر کی جانب سے پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی آج بات چیت کی چوتھی نشست کے لیے نہیں آئی جس کے بعد یہ سلسلہ آگے نہیں چل سکا انہوں نے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ حکومت کی مذاکراتی ٹیم تو بات چیت کے لیے پہنچ گئی اور پی ٹی آئی کی ٹیم کا 45 منٹ تک انتظار کیا گیا میں تو یہ توقع کرتا تھا کہ پی ٹی آئی کے دوست تشریف لے آئیں گے.(جاری ہے) سپیکر نے کہا کہ مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں مذاکرات ان (پی ٹی آئی) کی غیر موجودگی کی وجہ سے...
    اسلام آباد(وقائع نگار) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی کی عدم شرکت کے باعث اختتام پذیر ہوگیا۔ اجلاس میں حکومتی کمیٹی کے 6 اراکین شریک تھے، تاہم اپوزیشن کی طرف سے کوئی نمائندہ نہ آیا۔ اجلاس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اجلاس کے سات ورکنگ ڈیز کے بعد ممبران کو نوٹس بھیجے گئے تھے، اور توقع تھی کہ پی ٹی آئی کے اراکین شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتی ٹیم نے 45 منٹ تک انتظار کیا اور اپوزیشن کو میسج بھی بھیجا، لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ اسپیکر نے کہا کہ مذاکرات ہی مسائل کے حل کا واحد راستہ ہیں، لیکن پی ٹی...
    سپریم کورٹ آف پاکستان میں 8 ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 11 فروری کو طلب کرلیا گیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوگا، جس میں 8 ججوں کی تعیناتیوں پر غور کیا جائےگا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ججز تعیناتیوں کے لیے ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سمیت 5 سینیئر ججوں کے ناموں پر غور ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے لاہور، بلوچستان اور پشاور ہائیکورٹ کے سینیئر ججز کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سینیئر ہائیکورٹس ججز کو جسٹس منیب اختر کے اعتراضات پر ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی...
    راولپنڈی: پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایت کے مطابق ہم 28 جنوری کے مذاکراتی دور میں اس وقت تک نہیں بیٹھیں گے جب تک مذاکراتی کمیٹی اور عمران خان کی ملاقات نہ ہوجائے۔ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بانی عمران خان سے تفصیلی بات ہوئی ہے بانی پی ٹی آئی اس چیز سے باخبر ہیں کہ گولی چلی، فسطائیت کا ماحول ہے، ہمارے مطالبات کا مذاق اڑایا گیا، ہم پاکستان کے لوگوں کو بتائیں کہ اس دن کیا ہوا، وہ کہتے ہیں گولی چلی نہیں، ہمارے شہداء ہیں اور زخمی بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کے پی میں علی امین...
     اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے پی ٹی آئی کی منافقت اور دوغلا پن کھل کر سامنے آگیا۔ یہ نہایت افسوس ناک اور شرم ناک امر ہے کہ پی ٹی آئی کے حامی عمران خان کی واضح کرپشن کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عوامی اعتماد کی اس بڑی خلاف ورزی کا سامنا کرنے کے بجائے وہ مذہب یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیے کا سہارا لے کر تنقید سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حقائق واضح اور ناقابل تردید ہیں، جن کے مطابق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے 190 ملین پائونڈز پاکستان کو واپس کیے جو قومی...
    مراکش کے قریب ہونے والے کشتی حادثے میں پاکستانی تارکین وطن کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے حکومت نے آج اعلیٰ سطحی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو آج مراکش روانہ ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کیا، اس ٹیم میں ایف آئی اے، وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور انٹیلجنس بیورو کے نمائندے شامل ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے:میڈرڈ کشتی سانحہ: حادثاتی موت یا قتل؟، دلخراش تفصیلات سامنے آگئیں رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم مراکش کے شہر رباط اور دخلہ کا دورہ کرکے حادثے میں بچ جانے والے پاکستانیوں سے ملاقات کرے گی اور پاکستانیوں پر مبینہ تشدد اور ہلاکت کی بھی تحقیقات کرے گی۔ یہ ٹیم ایک تحقیقاتی رپورٹ...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست دہلی کی وزیراعلیٰ اتیشی مارلینا نے اگلا الیکشن لڑنے کے لیے فنڈجمع کرنا شروع کردیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی خاتون وزیراعلیٰ اتیشی مارلینا نے فروری میں ہونے والے ریاستی انتخابات لڑنے اور اس میں آنے والے اخراجات کے لیے کراؤڈ فنڈنگ مہم شروع کی ہے جس میں انہوں نے لوگوں سے عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔ اتیشی مارلینا کو اب تک 422 ڈونرز کی جانب سے 18 لاکھ 56 ہزار بھارتی روپے کے عطیات موصول ہوچکے ہیں جب کہ انہوں نے الیکشن لڑنے کے لیے 40 لاکھ جمع کرنے کا ہدف رکھا ہے۔
    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف ایف بی آر کے امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے ہیں اسلام آباد( نمائندہ جسارت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہر شہری کو کم لاگت رہائش کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں گے۔اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیرِ صدارت وزارت ہاؤسنگ کے جاری منصوبوں پر جائزہ اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ نے وزارت کے مختلف اداروں میں جاری اصلاحات پر پیش رفت اور پالیسی اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ قومی ہاؤسنگ پالیسی 2001ءمیں ترامیم کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشارت مکمل کرلی گئی اور وزیرِ اعظم کی ہدایات کی روشنی میں مارچ 2025 ء تک اس کی حتمی منظوری کا عمل مکمل ہو جائے گا۔اجلاس کو...
    مشہور بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے انکشاف کیا کہ فلم "میمی" کے ایک جذباتی سین کی شوٹنگ کے دوران وہ اتنی متاثر ہوئیں کہ "کٹ" کے بعد بھی روتی رہیں۔  اداکارہ نے اس فلم میں ایک سروگیٹ ماں کا کردار ادا کیا، جس کے لیے انہیں پہلا نیشنل ایوارڈ ملا۔ کریتی سینن نے حالیہ پوڈکاسٹ میں فلم کے دوران پیش آنے والے جذباتی لمحات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا: "میرے لیے یہ سب سے خاص سین تھا، جہاں آئینے کے سامنے میں پاؤڈر لگاتی ہوں، پھر ہر چیز پھینک دیتی ہوں، اور پوسٹرز پھاڑ دیتی ہوں۔ یہ ایک مختصر سین تھا لیکن اس میں دل سے جذبات ڈالنا پڑا۔ پہلی بار ایسا ہوا کہ 'کٹ' کے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان 190 ملین ڈالر کی کرپشن سے متعلق فیصلہ آ رہا ہے، جس میں توقع ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، پی ٹی آئی والوں نے امریکا میں کرائے کی بلڈنگ میں کانگریس کی جعلی سماعت کا ڈراما رچانا شروع کر دیا ہے۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کراچی میں بحریہ ٹاؤن کی ایک زمین کی تحقیقات کی تھیں، بعد یہ ثابت ہوا تھا کہ اس زمین کے ہیر پھیر میں قومی خزانے کو 6 سو ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ 6 سو ارب روپے کے جرمانے کا ایک اکاؤنٹ کھولا گیا جس میں...
۱