2025-04-23@23:26:51 GMT
تلاش کی گنتی: 28
«پی ایس ایل ٹرافی»:
چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل رانڈر میتھیو شارٹ پی ایس ایل 10 سے باہر ہوگئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کیمطابق میتھیو شارٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہونے والی انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان آمد کے بعد میتھیو شارٹ کی انجری سے ریکوری بہترین تھی تاہم انہیں دوبارہ تکلیف محسوس ہوئی جس کی وجہ ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل اسٹاف نے مشترکہ طور پر میتھیو شارٹ کی دستبرداری پر فیصلہ...
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل اسلام آباد میں چھ فرنچائز ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس دوران ایک صحافی کے سوال نے ماحول کو گرما دیا اور محفل میں سنجیدگی چھا گئی پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے ملتان سلطانز کے کپتان اور قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ آپ کی کپتانی سے پاکستانی ٹیم نے تو بہت کچھ سیکھا اب کیا فرنچائز کو بھی جیت کی راہ پر گامزن دیکھیں گے یہ سوال سن کر رضوان واضح طور پر ناراض ہو گئے اور انہوں نے ساتھ بیٹھے شاداب خان اور بابراعظم کی جانب دیکھتے ہوئے کہا کہ کیا ہم...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ 3 اور لاہور قلندرز 2 بار چیمپئن بن چکی ہیں، بقیہ ٹیمیں ایک ایک بار ٹائٹل جیت سکیں۔ پی ایس ایل میں شامل تمام 6 ٹیمیں چیمپئن بننے کا مزہ چکھ چکیں ہیں، لیگ کا آغاز 2016 میں یواے ای سے ہوا، جہاں مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے میلہ لوٹا۔ 2017 میں پی ایس ایل سیزن 2 کا فائنل لاہور میں ہوا، جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پھر ناکام ہوئی اور پشاورزلمی نے میدان مارا۔ 2018 میں اسلام آباد یونائیٹڈ پھر سے بازی لے گئے اور پشاور زلمی کو ہار کا سامنا کرنا پرا جبکہ 2019 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قسمت جاگی اور پھر پشاور...
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ ٹرافی جیتنے کےلیے پہلا قدم کل کا میچ ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس میں ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کےلیے کافی پرجوش ہوں، عزم یہی ہے کہ یہاں اچھا پرفارم کریں اور ٹرافی حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرافی جیتنے کےلیے پراسس سے گزرنا ہوگا، پہلا قدم کل کا میچ جیتنا ہے، کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے لیے کافی محنت کی ہے۔ کراچی کنگز کے کپتان نے مزید کہا کہ پہلے انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل نہیں کھیل سکا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ کل پریکٹس کو ترجیح دی اس لیےپری ایونٹ پریس...
پی ایس ایل 10کی افتتاحی تقریب کا راولپنڈی میں آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا۔راولپنڈی میں منعقد ہونے والی تقریب کا آغاز فلائنگ مین کے جیٹ پروپلژن کے مظاہرے کے ساتھ کیا گیا اور پی ایس ایل 10 کی ٹرافی سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کے سپرد کی جنہوں نے ٹرافی اسٹیج پر رکھی۔بعدازاں سرتال اکیڈمی کے بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا۔
پاکستان سپر لیگ 10 کے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 اپریل سے 18 مئی تک کھیلی جائے گی۔ پی ایس ایل میں 13 امپائرز اور 7 میچ ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل احسن رضا، پال رائفل اور کمار دھرما سینا امپائرز پینل میں شامل ہیں، اس کے علاوہ الیکس واف اور کرس براؤن بھی امپائرز پینل کا حصہ ہوں گے، جبکہ پاکستان سے علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض وقار بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز عبدالمقیت، ناصر حسین، طارق رشید اور ذوالفقار جان بھی ایچ بی ایل پی ایس...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ X کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ایونٹ میں 13امپائرز اور 7 میچ ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ 11 اپریل سے 18 مئی تک جاری رہنے والی ایچ بی ایل پی ایس ایل میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل احسن رضا، پال رائفل اور کمار دھرما سینا امپائرنگ کےفرائض انجام دیں گے۔ ان کے علاوہ الیکس واف اور کرس براؤن بھی امپائرز پینل کا حصہ ہونگے۔ پاکستان سے علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض وقار بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔یہ تمام پی سی بی کے انٹرنیشنل امپائرز کا حصہ ہیں۔ پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز عبدالمقیت، ناصر حسین، طارق رشید اور ذوالفقار جان ...
پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل سیشن 10 کی ٹرافی کوئٹہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شہر تک پی ایس ایل کرکٹ کی ٹرافی پر بلوچستان کے شائقین کرکٹ نے پھول کی پتیاں نچھاور کیں اور سیلفیاں بنائیں۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل کرکٹر حسیب اللہ خان اور اے سی کوئٹہ حمزہ انجم اور محکمہ اسپورٹس بلوچستان نے بلوچستان اسمبلی کی عمارت کے سامنے پی ایس ایل کرکٹ ٹرافی کی رونمائی کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اہل بلوچستان نے جس پرجوش انداز میں پی ایس ایل ٹرافی کا استقبال کیا وہ خوش آئند ہے اور صوبہ کے عوام کے اسپورٹس سے دلی لگاؤ کی بہترین عکاسی...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کیلئے نئی ٹیکنا لوجی متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب جاری کردہ اعلامیے میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے نئی ٹیکنا لوجی متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت میچ میں شفافیت اور امپائر کو فیصلوں میں مدد ملے گی۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے نوبال، ڈی آر ایس، امپائرز کی لائیو کمیونیکیشن، مختلف زاویوں سے ری پلےکی سہولت ہوگی۔ مزید پڑھیں: فخر زمان انجری سے صحتیاب، پی ایس ایل میچز میں شرکت سے متعلق اہم پیشرفت اس کے علاوہ نئی ٹیکنالوجی سے میچ اننگز کا وقت بھی براہ راست دیکھنے کو ملے گا۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ آن لائن ٹکٹوں کی...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 کے آفیشل اینتھم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ کرکٹ کے دیوانوں کے انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہونے کے قریب ہیں کیونکہ پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ میلا سجنے کو تیار ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 10 کے اینتھم کا آفیشل ٹیزر جاری کیا جس میں ملک کے نامور گلوکار ایک بار پھر اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ آفیشل اینتھم میں علی ظفر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، جب کہ ان کے ساتھ معروف گلوکار ابرار الحق، ابھرتی ہوئی گلوکارہ نتاشہ بیگ اور نوجوان ریپر طلحہ انجم...
فوٹو: پی ایس ایل/ایکس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کی ٹرافی لومینارا فیصل آباد پہنچ گئی، زرعی یونیورسٹی، چوک گھنٹہ گھر میں ٹرافی کی رونمائی اور فوٹو شوٹ کیا گیا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کی ٹرافی لومینارا کراچی، لاہور اور ملتان سمیت مختلف شہروں کا سفر کرنے کے بعد جمعرات کو فیصل آباد پہنچی، جہاں اس کی نمائش زرعی یونیورسٹی میں کی گئی۔اس موقع پر طلبا و طالبات نے ٹرافی کا پُرجوش استقبال کیا اور ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں اور تصاویر بنوائیں، جس کے بعد ٹرافی کو چوک گھنٹہ گھر میں نمائش کیلئے رکھا گیا۔شہریوں کی جانب سے جوش و جذبہ کا اظہار کیا گیا، اُنہوں نے ٹرافی کی تصاویر اور سیلفیاں بنائیں، پی...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سابق فرنچائز آفیشل کی تقرری پر سوال اٹھنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سی او او سلمان نصیر سے ذمہ داری واپس لے کر انھیں پی ایس ایل کا سی ای او بنادیا تھا۔ ان دنوں وہ دسویں ایڈیشن کے بااحسن انداز میں انعقاد کیلئے کوششیں کررہے ہیں، حال ہی میں ایک سینئر منیجر کا تقرر کیا گیا، انھیں اگست 2023 میں ملتان سلطانز کی پہلی خاتون جنرل منیجر بننے کا بھی اعزاز حاصل تھا،کچھ عرصے قبل بعض وجوہات کی وجہ سے فرنچائز سے راہیں الگ ہوگئیں، پھر وہ سرکاری ٹی وی سے وابستہ ہوئیں مگر اب معاہدہ ختم ہو چکا۔ گزشتہ دنوں ان کو...
پاکستان سپر لیگ 10 کی ٹرافی لومینارا کے لیے لاہور قلندر کے ہمراہ ایس او ایس ولیج میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ لاہور میں منعقدہ اس تقریب میں لاہور قلندرز کے اسٹار پلیئر نے پی ایس ایل 10 ٹرافی سمیت ایس او ایس ولیج کے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور کرکٹ بھی کھیلی۔ ایس او ایس ولیج کے بچوں نے تقریب میں موجود بیٹر فخر زمان کے ساتھ تصاویر بنائیں اور نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پر فخر زمان نے کہا کہ بچوں کے اعتماد نے بہت متاثر کیا ہے، یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کے چہروں پر خوشی دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے۔ سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا...
لاہور (نیوز ڈیسک) پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کا ٹور، کراچی کے بعد لاہور میں رونمائی کی گئی۔ ہاکی سٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی، شائقین نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں، پی ایس ایل کی ٹرافی 29 مارچ تک 11 شہروں کا سفر کرے گی۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کا آغاز 11 اپریل سے ہو گا۔ Post Views: 2
کراچی کے بعد لاہور میں بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی ٹور کا آغاز ہو گیا۔ پہلے مرحلے میں خواجہ ہاکی اکیڈمی میں ٹرافی کو لے جایا گیا، اگلے مرحلے میں لاہور کے مختلف مالز اور ثقافتی جگہوں پر لے جایا جائے گا، ٹرافی کی رونمائی تقریب میں خواجہ ہاکی اکیڈمی کے چیئرمین خواجہ جنید اور درجنوں بچے موجود تھے،ہاکی اکیڈمی کے بچوں نے پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ اس موقع پر لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا اور ڈائریکٹر آپریشنز ثمین رانا نے قومی کھیل کے فروغ کے لیے لاہور اور کراچی کے درمیان ہاکی سیریز کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔ خواجہ جنید کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی ٹرافی کی رونمائی ملک کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ آج پی ایس ایل کی ٹرافی کی رونمائی کراچی کے مقامی فریئر ہال میں کی گئی۔ کل سے ٹرافی 2 روزہ دورے پر لاہور کے مختلف مقامات پر جائے گی جہاں کل رات 30:8 بجے ٹرافی پیکجز مال جائے گی۔ اس کے بعد ٹرافی کی رونمائی کس شہر میں ہوگی، اس حوالے سے پی سی بی نے ابھی شیڈول جاری نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل 10 کی ٹرافی ’لومینارا‘ 29 مارچ تک کن 11 شہروں کا سفر کرے گی؟ واضح رہے کہ پی ایس ایل کی ٹرافی...
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کے ملک گیر سفر کا آغاز ہو گیا، قومی تاریخ میں پہلی بارٹرافی کا سفر حیدرآباد کے نجی تعلیمی ادارے سے ہوا۔ جمعہ کو حیدرآباد کے مقامی نجی تعلیمی ادارے فاؤنڈیشن پبلک اسکول میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی،طلبہ و طالبات نے پی ایس ایل کی ٹرافی کو اپنے درمیان پا کر بے انتہا مسرت کا اظہار کیا اور اس کے ساتھ سیلفیز بنائیں۔ ٹرافی اپنے قومی سفر کے دوسرے مرحلے میں ہفتے کو کراچی کے مختلف مقامات پر لے جائی جائے گی، شہر کے معروف فریئر ہال میں نمائش کے لیے ٹرافی کو رکھا جائے گا، لومینارا ٹرافی 29 مارچ تک پاکستان بھر...
ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ٹرافی ٹور کا آغاز آج حیدر آباد اور کراچی سے ہو رہا ہے اور ’لومینارا‘ ٹرافی 29 مارچ تک پاکستان کے 11 شہروں کا سفر کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ٹرافی ٹور کے پہلے مرحلے میں، ’لومینارا‘ ٹرافی حیدرآباد اور کراچی کے مختلف مقامات پر 15 مارچ تک نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔ حیدرآباد اور کراچی کے بعد، ٹرافی لاہور، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد جائے گی۔ ٹرافی ٹور کے دوسرے مرحلے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی ’لومینارا‘ کی بحیرہ عرب میں رونمائی ایچ بی ایل پی ایس...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ملک بھر میں ٹرافی ٹور کروانے کا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کی تاریخ میں پہلی بار ٹرافی کا دورہ حیدرآباد اور کراچی سے شروع ہوگا، جس میں لومینارا ٹرافی 29 مارچ تک پاکستان بھر کے 11 شہروں کا سفر کرے گی۔ پاکستان سپر لیگ کا رواں ایڈیشن 11 اپریل سے 18 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ 2 نئی ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ، نام کیا ہوں گے؟ لومینارا ٹرافی ٹور کے پہلے مرحلے میں، ٹرافی...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ نے اپنے تاریخی 10ویں ایڈیشن کی ٹرافی ’لومینارا‘ کی رونمائی بحیرہ عرب میں منفرد انداز میں منعقد کرکے تاریخ رقم کر دی۔ یہ بے مثال اقدام لیگ کی تاریخ میں ایک نئے سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے جو جدت، ابھرنے کی قوت اور پاکستان کے پریمیئر ٹی ٹوئنٹی مقابلے کی روح کی علامت ہے۔ ایک حیرت انگیز شاہکار ٹرافی ’لومینارا‘ کو ٹھوس چاندی کی شیٹ سے تیار کیا گیا ہے، 10 کلو گرام وزنی ٹرافی کو 22,850 چمکدار زرکون پتھروں سے مزّین کیا گیا ہے۔ یہ باصلاحیت اسٹارز ، جذبے، توانائی او بہترین مقابلے کی عکاسی کرتی ہے، جو ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تعارف ہے۔ ’لومینارا‘ نام روشنی کی علامت...
بحریہ عرب کی گہرائی میں پڑی ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی منفرد رونمائی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی۔ پی ایس ایل ٹرافی کا نام “The Luminara Trophy” رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی۔ ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی ایس ایل کے اسٹیک ہولڈرز کے حوالے کی۔ٹرافی چاندی سے تیار کی گئی ہے جس میں22 ہزار سے زائد زرقون کے پتھر استعمال کیے گئے ہیں۔ چیئرمین پی سی...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انجری کے ہونیوالے قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب اور فخر زمان کی فٹنس سے متعلق تازہ اَپ ڈیٹ جاری کردیں۔جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے ٹخنے کی انجری کا شکار ہونیوالے اوپنر صائم ایوب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہوگئے تھے، انہیں ڈاکٹرز نے 6 ہفتوں کیلئے آرام کا کہا تھا، جس کے باعث وہ گرین شرٹس کے اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے تھے۔ قومی ٹیم کے دوسرے اوپنر فخر زمان آسٹریلیا، جنوبی افریقٓ اور زمبابوے کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکے تاہم طویل عرصہ بعد ان کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی اور انہیں پاکستان کے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا۔فخر...
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے رائونڈ میں کے آر ایل نے دفاعی چمپئن ایس این جی پی ایل کو4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ایس این جی پی ایل کی چار میچوں میں یہ تیسری شکست اور کے آر ایل کی پہلی کامیابی ہے۔اسٹیٹ بینک نے واپڈا کے خلاف میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے جیت لیا۔اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں کے آر ایل کو ایس این جی پی ایل کے خلاف جیتنے کے لیے 207 رنز کا ہدف ملا تھا۔ آخری دن اس نے 81رنز 3 کھلاڑی آئوٹ پر اپنی دوسری اننگز شروع کی اور چھ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔اویس ظفر نے7 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے 71 رنز اسکور...
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 10 کھیلنے والے 6 ہائی پروفائل غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایک لاکھ ڈالر اضافی رقم ادا کرے گا۔ ایلیٹ غیر ملکی کھلاڑیوں کو اضافی رقم پاکستان کرکٹ بورڈ کے خصوصی فنڈ سے ادا کی جائے گی۔اس سے قبل پی ایس ایل ڈرافٹ کے دوران پی سی بی نے فرنچائزز کیلئے ہر غیرملکی کھلاڑی کو خریدنے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ ڈالر مقرر کی تھی۔ خبر ایجنسی نے پی ایس ایل آفیشل کے حوالے سے بتایا کہ چند سال قبل پی ایس ایل کی گورننگ کونسل نے فیصلہ کیا تھا کہ جب سینٹرل پول کا نیٹ براڈکاسٹ ریونیو 3 ارب روپے تک پہنچ جائے گا تو ایلیٹ کھلاڑیوں کی ادائیگی کیلئے...