پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کا ٹور جاری، کراچی کے بعد لاہور میں رونمائی
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کا ٹور، کراچی کے بعد لاہور میں رونمائی کی گئی۔
ہاکی سٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی، شائقین نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں، پی ایس ایل کی ٹرافی 29 مارچ تک 11 شہروں کا سفر کرے گی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کا آغاز 11 اپریل سے ہو گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کے واش روم سے پھندا لگی لاش برآمد
لاہور میں تیزگام ٹرین کے واش روم سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے، ریلوے پولیس نے ورثاء کی تلاش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جا نے والی تیزگام ایکسپریس لاہور ریلوے اسٹیشن پر رُکی تو اس کے ٹوائلٹ سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔
مسافروں کی اطلاع پر ریلوے پولیس نے لاش تحویل میں لے لی، جاں بحق شخص کی عمر 60 سے 70 سال کے درمیان ہے۔
مسافر کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔