پریذیڈنٹ ٹرافی، کے آر ایل نے ایس این جی پی ایل کو ہرادیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے رائونڈ میں کے آر ایل نے دفاعی چمپئن ایس این جی پی ایل کو4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ایس این جی پی ایل کی چار میچوں میں یہ تیسری شکست اور کے آر ایل کی پہلی کامیابی ہے۔اسٹیٹ بینک نے واپڈا کے خلاف میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے جیت لیا۔اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں کے آر ایل کو ایس این جی پی ایل کے خلاف جیتنے کے لیے 207 رنز کا ہدف ملا تھا۔ آخری دن اس نے 81رنز 3 کھلاڑی آئوٹ پر اپنی دوسری اننگز شروع کی اور چھ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔اویس ظفر نے7 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے 71 رنز اسکور کیے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔انہوں نے مرزا سعد بیگ کے ساتھ چھٹی وکٹ کی شراکت میں 57 رنز کا اضافہ کیا۔ سعد بیگ نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 17رنز بنائے۔ شاہد عزیز تین چوکوں کی مدد سے13 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔کے سی سی اے اسٹیڈیم میں اسٹیٹ بینک کو واپڈا کے خلاف جیتنے کے لیے145 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن کھانے کے وقفے تک اس کی پانچ وکٹیں67 رنز پر گرچکی تھیں۔ عمرامین اور کاشف بھٹی کی کوششیں ٹیم کو جیت کے قریب لے آئیں ۔کاشف بھٹی نے 42 رنزکی اننگز کھیلی جس میں 4چوکے اور2 چھکے شامل تھے۔انہوں نے26رنز کی اہم اننگز کھیلنے والے عمر امین کے ساتھ ساتویں وکٹ کی شراکت میں32رنز کااضافہ کیا۔محمد اسمعیل نے 2 چوکوں کی مدد سے9رنز بناکر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا۔ نقیب اللہ نے67 رنز دے کر4وکٹیں حاصل کیں ۔ علی رضا نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ پریذیڈنٹ ٹرافی کا پانچواں رائونڈ یکم مارچ سے شروع ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس این جی پی ایل کی مدد سے کے آر ایل رنز کا
پڑھیں:
محمد اورنگزیب آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹووفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں میں شرکت کرنے کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اجلاس پیر21 اپریل سے شروع ہو کر ہفتہ 26 اپریل تک جاری رہیں گے، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ان اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
محمد اورنگزیب چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہو گئے۔
امریکا کے اسٹیٹ اور ٹریژری ڈپارٹمنٹس کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی دورے کا حصہ ہیں جبکہ عالمی کریڈٹ ریٹنگز ایجنسیوں، کمرشل اور سرمایہ کار بینکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
وزیرِ خزانہ سرمایہ کاری فورمز اور سیمینار سےخطاب کے دوران معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے، وہ موسمیاتی اقدام کے لیے قائم وزرائے خزانہ کے اتحاد کی نشست میں بھی شرکت کریں گے۔