2025-04-22@10:17:32 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«فیفا کے»:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ تناؤ فیفا کلب ورلڈ کپ کو اہم بنادے گا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فیفا کے صدر سے اوول آفس میں ہونے والی ملاقات کے بعد امریکی صدر نے فیفا کلب ورلڈ کپ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ امریکی انتظامیہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تنازع پر اثر انداز ہوگی، تاہم یہ ضرور ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ تجارتی تناؤ کی وجہ سے یہ ورلڈ کپ سب کے لیے دلچسپ ضرور ہوگا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ تناؤ کی وجہ سے کھیل میں جوش آئے گا، اس ٹورنامنٹ کے حوالے سے ٹاسک فورس کی منصوبہ بندی...
امریکی صدر نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے وائٹ ہاؤس میں ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ ٹاسک فورس کی سربراہی خود کریں گے۔ ٹاسک فورس مختلف حکومتی ایجنسیوں کے تعاون سے ٹورنامنٹ کی سیکیورٹی اور منصوبہ بندی کی نگرانی کرے گی۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026 امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا جس میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی اور 104 میچز کھیلے جائیں گے۔ فائنل میچ 19 جولائی 2026 کو نیو جرسی کے میٹ لائف فٹبال اسٹیڈیم میں ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹاسک فورس کے لیے اوول آفس میں فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو کے ساتھ ایک ایگزیکٹو آرڈر پر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی ریزروز کے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وائٹ ہاؤس میں فیفا ورلڈ کپ 2026ء کی ٹرافی کی بھی رونمائی ہوئی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے لیے ٹاسک فورس کے قیام کا ایگزیکٹو آرڈر بھی جاری کیا۔ رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ٹاسک فورس کے سربراہ اور نائب صدر جے ڈی وینس نائب صدر کے طور پر کام کریں گے۔ Post Views: 1
فیفا کی جانب سے معطلی ختم ہوتے ہی پاکستان فٹبال ٹیم رواں ماہ سعودی عرب میں شیڈول اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز کے لیے ایکشن میں نظر آئے گی۔ The Pakistan Football Federation (PFF) has confirmed the participation of the Pakistan men’s national team in the AFC Asian Cup 2027 qualifiers. The qualifiers will be played on a home-and-away basis, with Pakistan placed in Group E alongside Syria, Afghanistan and Myanmar. pic.twitter.com/tZL8R27ASs — Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) March 3, 2025 پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق ایونٹ کے کوالیفائر ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ گروپ ای میں پاکستان، شام، افغانستان اور میانمار کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان 25 مارچ کو شام کے خلاف میچ...
فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف (کو معطل کیے جانے کے سبب ایشین کپ کوالیفائرز 2027 میں پاکستان کی شرکت خطرے میں پڑ گئی۔ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کی طرف سے جاری کردہ ایک خط کے مطابق پاکستان کی مردوں کی قومی ٹیم فی الحال 2027 کے ایشین کپ کوالیفائرز میں شرکت کے لیے نااہل ہے تاوقتیکہ منگل 4 مارچ 2025 تک مذکورہ معطلی اٹھا نہ لی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت ایک بار پھر کیوں معطل کردی؟ پی ایف ایف کی معطلی 6 فروری 2025 کو نافذ ہوئی تھی جس کا مطلب ہے کہ پی ایف ایف نے اپنی رکنیت کے حقوق کھو دیے ہیں اور اب...
پاکستان فٹبال ٹیم ایشین کپ 2027 کے کوالیفائرز سے باہر ہو گئی ۔پی ایف ایف کے مطابق فیفا کی پابندی کے باعث پاکستان ایشین کپ کوالیفائرز میں شرکت نہیں کر سکے گا، اے ایف سی نے پاکستان کی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز سے معطلی کی تصدیق کر دی ہے ، فیفا اور اے ایف سی قوانین کے تحت معطلی برقرار رہنے پر پاکستان کوالیفائرز سے باہر ہوا۔پاکستان کا پہلا کوالیفائر میچ 25 مارچ کو شیڈول تھا، 4 مارچ تک فیفا معطلی نہ ہٹنے پر پاکستان کوالیفائرز سے باضابطہ خارج کر دیا جائے گا، فیفا معطلی کے باعث پاکستان فٹبال ٹیم کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت نہیں کر سکتی۔
پی ایف ایف کے مطابق فیفا کی پابندی کے باعث پاکستان ایشین کپ کوالیفائرز میں شرکت نہیں کر سکے گا میڈیا ذرائع کے مطابق اے ایف سی نے پاکستان کی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز سے معطلی کی تصدیق کر دی ہے ، فیفا اور اے ایف سی قوانین کے تحت معطلی برقرار رہنے پر پاکستان کوالیفائرز سے باہر ہوا۔ پاکستان کا پہلا کوالیفائر میچ 25 مارچ کو شیڈول تھا، 4 مارچ تک فیفا معطلی نہ ہٹنے پر پاکستان کوالیفائرز سے باضابطہ خارج کر دیا جائے گا، فیفا معطلی کے باعث پاکستان فٹبال ٹیم کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت نہیں کر سکتی۔
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے انتخابات کے انعقاد میں ایک بار پھر تاخیر کا امکان ہے، کیونکہ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پی ایف ایف کانگریس کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد انتخابات کا انعقاد غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیفا نے پی ایف ایف کے آئین میں جزوی تبدیلی کا مطالبہ برقرار رکھا ہے، اور جب تک فیفا کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ترمیم نہیں کی جاتی، انتخابات ممکن نہیں ہوں گے۔ پی ایف ایف کانگریس کی دو تہائی اکثریت نے فیفا کی تجویز کردہ ترامیم کو مسترد کردیا تھا، جس کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد نارملائزیشن کمیٹی...