Nawaiwaqt:
2025-12-13@23:10:10 GMT

پاکستان فٹبال ٹیم ایشین کپ 2027 کے کوالیفائرز سے باہر ہو گئی

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

پاکستان فٹبال ٹیم ایشین کپ 2027 کے کوالیفائرز سے باہر ہو گئی

پاکستان فٹبال ٹیم ایشین کپ 2027 کے کوالیفائرز سے باہر ہو گئی ۔پی ایف ایف  کے مطابق فیفا کی پابندی کے باعث پاکستان ایشین کپ کوالیفائرز میں شرکت نہیں کر سکے گا،  اے ایف سی نے پاکستان کی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز سے معطلی کی تصدیق کر دی  ہے ، فیفا اور اے ایف سی قوانین کے تحت معطلی برقرار رہنے پر پاکستان کوالیفائرز سے باہر ہوا۔پاکستان کا پہلا کوالیفائر میچ 25 مارچ کو شیڈول تھا، 4 مارچ تک فیفا معطلی نہ ہٹنے پر پاکستان کوالیفائرز سے باضابطہ خارج کر دیا جائے گا،  فیفا معطلی کے باعث پاکستان فٹبال ٹیم کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت نہیں کر سکتی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کوالیفائرز سے

پڑھیں:

25 برس سے گھر سے باہر کھانا نہیں کھایا، سلمان خان کا انکشاف

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 25 برس سے گھر سے باہر کھانا کھانے نہیں گئے۔

سلمان خان نے جدہ میں ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران سلمان خان نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں باہر کھانا کھائے 25 سے 26 سال ہو چکے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ شوٹنگ سے گھر، گھر سے شوٹنگ، گھر سے ایئرپورٹ، ایئرپورٹ سے ہوٹل اور واپس۔ بس یہی میری زندگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان اور شاہ رخ خان کا مستقبل کیا؟ ماہر نجوم کی حیران کن پیشگوئی

سلمان خان نے اپنے قریبی حلقے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ صرف چند بھروسہ مند لوگوں کو ہی اپنے قریب رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق ’میری زندگی کا بیشتر حصہ گھر والوں اور چند پرانے دوستوں کے ساتھ گزرا ہے۔ آج میرے ساتھ صرف چار پانچ ہی ایسے لوگ ہیں جو برسوں سے میرے قریب ہیں‘۔

انہوں نے شہرت کے ساتھ جڑی مسلسل عوامی توجہ کے بارے میں بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں، یا تو آپ یہ چاہیں کہ آپ گھومتے پھرتے رہیں اور یہ سب نہ ہو جو میں نہیں چاہتا۔ لوگ اتنی عزت اور پیار دیتے ہیں اسی کے لیے میں محنت کرتا ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: گمراہ کن اشتہار کرنے کا الزام، بولی ووڈ ہیرو سلمان خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

فلمی محاذ پر سلمان خان آئندہ دنوں میں ’بیٹل آف گلوان‘ میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اپوروا لاکھیا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ جنگی ڈرامہ فلم بھارت اور چین کے درمیان گلوان وادی میں پیش آئے واقعے پر مبنی ہے، جس کا مواد کتاب India’s ‘Most Fearless 3’ کے ایک اہم باب سے ماخوذ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ بیٹل آف گلوان سلمان خان سلمان خان جدہ سلمان خان فلمیں

متعلقہ مضامین

  • میسی کے مختصر دورۂ بھارت پر مداح برہم، کولکتہ اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی
  • کولکتہ میں اسٹار فٹبال میسی پر مشتعل ہجوم نے بوتلیں برسا دی گئیں
  • 25 برس سے گھر سے باہر کھانا نہیں کھایا، سلمان خان کا انکشاف
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خواتین فٹبال ٹیم براہ راست فیفا کے کسی ایونٹ میں شرکت کریگی
  • 25 سال ہوگئے باہر ڈنر نہیں کیا: سلمان خان کا انکشاف
  • افغانستان سے باہر دہشتگردانہ سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے سے متعلق افغان علما کے اعلامیے کا مولانا طاہر اشرفی کی جانب سے خیر مقدم
  • حیدر علی پر عائد عارضی معطلی ختم، پی سی بی نے دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی
  • فٹبال کوچ کو خاتون کیساتھ نازیبا تعلقات پر برطرفی کے بعد گرفتار بھی کرلیا گیا
  • پاکستان ویمن فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا سیریز میں شامل
  • پابندی کا شکار حیدر علی کو پی سی بی کی طرف سے بڑا ریلیف مل گیا