2025-04-23@13:27:29 GMT
تلاش کی گنتی: 34
«جھگڑے کے دوران»:
کراچی: شیر شاہ کے علاقے محمدی روڈ گلی نمبر 20 میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ ایس ایچ او شیرشاہ نند لعل نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ محلے میں جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس میں 4 افراد 35 سالہ عبدالعزیز ، 33 سالہ عذیر ، 22 سالہ اعظم اور 19 سالہ عبداللہ زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے اور اس حوالے سے زخمی افراد کے بھی بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سائنسدانوں نے میاں بیوی کے درمیان جھگڑوں کی ایک غیرمتوقع بڑی وجہ دریافت کی ہے جو کہ دولت سے متعلق جوڑوں کے خیالات اور رویے ہیں۔ جرنل سوشل اینڈ پرسنل ریلیشن شپس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق وہ جوڑے جو دولت کو خوشی کا ذریعہ سمجھتے ہیں ان کے درمیان مالی معاملات پر کم بات چیت ہوتی ہے اور ان کا رشتہ کم اطمینان بخش ہوتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جب شادی شدہ جوڑے اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دولت خوشی کے لیے اہم ہے تو ان کی ذہنیت مادہ پرست ہو جاتی ہے اور ان کا رویہ تبدیل ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ رویہ ایک دوسرے سے دوری اور تعلقات میں دراڑ...
—فائل فوٹو چیچہ وطنی کے علاقے شاہ کوٹ میں بیوی کے مبینہ تشدد سے شوہر چل بسا۔پولیس کے مطابق شوہر اور اس کے بھائیوں نے گندم کی فصل کاشت کی تھی، بیوی کا کہنا تھا کہ شوہر کے بھائیوں نے انہیں گندم کا کم حصہ دیا۔ ملتان: شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزاب پھینک دیاملتان کے علاقہ دولت گیٹ میں شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔ مبینہ طور پر بیوی نے جھگڑے کے دوران شوہر پر تشدد کیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔
کورنگی نور منزل کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔عوام نے فائرنگ کرنے والے کو مبینہ ڈاکو سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ عوامی کالونی کورنگی نور منزل کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا جبکہ عوام نے فائرنگ کرنے والے شخص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایس ایچ او عوامی کالونی ستار مگسی نے بتایا کہ مضروب کی شناخت 35 سالہ حضور بخش کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ گارڈ کو اس کے رشتے دار نے حسن فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔ دونوں کا تعلق ایک ہی برادری سے ہے اور ان کے درمیان...
رکن پارلیمنٹ نے بی جے پی اور کانگریس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں میرا کوئی دشمن یا دوست نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں بارہمولہ کے رکن پارلیمنٹ عبدالرشید شیخ جو انجینیئر رشید کے نام سے مشہور ہیں نے پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل پر بحث میں حصہ لیا اور اس بل کی شدید مخالفت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کے مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ بی جے پی اور کانگریس کے جھگڑے میں نہ پڑیں۔ انجینیئر رشید نے کہا "میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ بی جے پی کھلے عام مسلمانوں کو ان کی حثیت دکھاتی ہے اور کانگریس سیکولرازم کے نام پر مسلمانوں پر بالواسطہ میٹھی چھری سے...
لاہور: رائیونڈ چوکی جیابگا کے قریب خاوند نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کے خاوند نے چھریاں مار کر قتل کیا جس کی شناخت ساجدہ بی بی کے نام سے ہوئی۔ واقع کے بعد ڈولفن پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملزم غفار موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ مقتولہ کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔
لیاقت پور میں عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے واقعات نے ایک اور معصوم جان لے لی۔ ترنڈہ محمد پناہ کے علاقے کچی محمد خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 12 سالہ یتیم بچے نے دوستوں سے لڑائی کے بعد دلبرداشتہ ہو کر خود کو آگ لگا لی۔ عینی شاہدین کے مطابق محمد مبین نامی بچے کا دوستوں کے ساتھ جھگڑا ہوا، جس پر وہ شدید پریشان تھا اور اسی دلبرداشتگی میں اس نے خود سوزی کی کوشش کی۔ آگ لگنے سے بچے کا جسم اور چہرہ بری طرح جھلس گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا جا...
لاہور کے بیجنگ انڈر پاس پر فائرنگ اور لڑائی جھگڑے کا ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لے لیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز فیصل کامران نے پولیس کو اپنی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث گارڈز کی سیکیورٹی کمپنی کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے سیف سٹی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔فیصل کامران نے کہا کہ نقضِ امن کا باعث کوئی بھی ہو، وہ قانون سے بالاتر نہیں۔
کراچی: کریم آباد انڈر پاس میں کام کے دوران چوکیدار نے اسسٹنٹ کک کے سر پر آہنی راڈ مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عزیزآباد کے علاقے ایف بی ایریا کریم آباد انڈر پاس میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب جھگڑے کے دوران آہنی راڈ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 30 سالہ محمد حسن ولد میر حسن کے نام سے ہوئی۔ جاں بحق ہونے والے شخص کے بھائی عبد اللہ نے بتایا کہ مقتول غیر شادی شدہ تھا اور اس کا تعلق میرپور خاص سے تھا۔ وہ اور اس کا بھائی حاجی شیر جان موسیٰ...
--فائل فوٹو لاہور کے علاقے چوہنگ میں چچا نے بھتیجی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر چچا نے 17 سالہ بھتیجی سماہا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزم فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ لیاقت آباد، جھگڑے کے دوران بھتیجے نے فائرنگ کرکے چچا کو قتل کردیاکراچی لیاقت آباد میں بھتیجے نے جھگڑے کےدوران... پولیس اور فارنزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
WASHINGTON: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر زیلنسکی سے جھگڑے اور امداد بند کرنے کے بعد روس کو بھی بڑے پیمانے پر پابندیوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فریقین امن معاہدے کے لیے مذاکرات کریں۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس اس وقت حقیقی معنوں میں یوکرین کو میدان جنگ میں کچل رہا ہے اور جب تک جنگ بندی نہیں ہوتی اور دونوں فریقیں امن معاہدے پر تیار نہیں ہوتے اس وقت تک روس پر بینکنگ اور ٹیرف سمیت بڑے پیمانے پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہا ہوں۔ انہوں نے پیغام دیا کہ روس اور یوکرین فی الفور مذاکرات کی ٹیبل پر آجائیں قبل اس...
اردن کے مفتی اعظم احمد الحسنات نے رمضان المبارک کے مہینے میں طلاق کے کیسز سے متعلق گزشتہ برس اہم انکشاف کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس مہینے میں طلاق کے زیادہ تر کیسز کی بنیادی وجہ زوجین کے درمیان کھانے پینے سے متعلق اختلافات ہیں۔ یہ معمولی اختلافات گھریلو ناچاقی، لڑائی جھگڑے اور آخر کار رشتوں کے ٹوٹنے کا باعث بن رہے ہیں۔ مفتی اعظم نے اس حوالے سے تفصیل سے بتایا تھا کہ ان کے پاس طلاق کے لیے آنے والے جوڑوں کے کیسز میں کھانے پینے سے جڑے کئی مسائل سامنے آئے تھے۔ مثلاً کھانے کے معیار پر تنقید، افطاری کی دعوتوں میں شرکت یا عدم شرکت کے فیصلوں پر جھگڑے، یہاں تک کہ کافی...
شہر قائد کے ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد بی ون ایریا میں جھگڑے کے دوران بھتیجے کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا چچا دوران علاج دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بی ون ایریا ناگوان ولیج میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوا جسے علاج کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی شخص کی شناخت 45 سالہ عبد الکامران کے نام سے ہوئی جو دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق کامران کو اُس کے بھتیجے نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا اور واقعے کے بعد ملزم رشید موقع سے اسلحے سمیت فرار ہوگیا۔ پولیس نے لڑائی جھگڑے میں ملوث 3 ملزمان عمران، عارف اور...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں روس یوکرین جنگ سے متعلق گرما گرم بحث ہوئی۔ اسی دوران وائٹ ہاؤس میں یوکرین کی خاتون سفارتکار بھی بیٹھی تھیں جو دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بحث کے دوران کافی بے چین نظر آئیں جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ یوکرائنی سفارتکار اوکسانا مارکارووا کی ایک ویڈیو آن لائن گردش کر رہی ہے، جس میں وہ مایوسی کے ساتھ پریشان کن ردعمل ظاہر کرتی دکھائی دیں۔ ویڈیو میں اوکسانا مارکارووا کو اپنے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے شرمندہ ہوتے دکھایا گیا جو واضح طور پر دونوں رہنماؤں کے درمیان بحث کی وجہ سے ہوا۔...
لاہور کے علاقے فردوس مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پٹرولنگ پولیس کو گل بہار کالونی میں فائرنگ کے متعلق 15 کال موصول ہوئی تھی، ملزمان میں موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے پر جھگڑا ہوا تھا۔ جھگڑے کے باعث ملزمان میں آپس میں کراس فائرنگ ہوئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو جھگڑتے اور ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، فائرنگ کی زد میں آکر محلے دار وکرم زخمی ہوا، طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان شہباز، اظہر، وقار کیخلاف اقدام قتل، ہوائی فائرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس پی...
—فائل فوٹو سانگھڑ کے علاقے سنجھورو میں شیخ اور کھورکھانی برادری کے درمیان بچوں کے معمولی جھگڑے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ سانگھڑ کے علاقے سنجھورو میں پیش آیا جہاں شیخ اور کھور کھانی برادری میں بچوں کی معمولی بات پر تصادم ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار سے دونوں جانب کے 10 افراد زخمی ہو گئے۔ ہری پور میں اراضی کے تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم، 5 افراد جاں بحقہری پور جائیداد تنازعہ دو گروپوں میں خون ریز تصادم... زخمیوں کو مقامی اور نواب شاہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جھگڑے میں شیخ برادری کے 7 اور کھورکھانی گروپ کے 3 افراد...
—فائل فوٹو ملتان کے علاقے دولت گیٹ میں شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزب پھینک دیا۔ کراچی میں شوہر نے مبینہ طورپر بیوی پر تیزاب پھینک دیاکراچی کے علاقے گلستان جوہر میں شوہر نے مبینہ طور پر... پولیس کے مطابق فوزیہ نامی خاتون کا اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا ہوا جس پر شوہر نے اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے خاتون کا چہرہ اور ایک ہاتھ جل گیا۔متاثرہ خاتون کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شوہر موقع سے فرار ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جا رہی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور دیگر ماضی میں بھی ہاتھ پیر چلانے میں ملوث پائے گئے۔ فواد چوہدری نے ماضی میں ایک تقریب میں صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مار دیا تھا۔ وہ سینیٹ میں مرحوم مشاہد اللّٰہ خان سے بھی تلخ کلامی کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق، شہر یار آفریدی، نعیم پنجوتھا اور شیر افضل مروت بھی ٹاک شوز میں ہاتھ پیر چلا چکے۔
گھریلو جھگڑے پر شوہر نے ٹوکے سے وار کر کے بیوی کو قتل کردیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کے مطابق قتل کا واقعہ مرید کے کے نواحی علاقے ڈیرہ سیان میں پیش آیا۔ ملزم طفیل نے گھریلو جھگڑے کے دوران ٹوکے سے وار کر کے اپنی بیوی کو جان سے مار ڈالا۔ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نےکرائم سین پر پہنچ کر کارروائی کی۔ مقتولہ کی بیٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق والدہ کا سوتیلے والد کے ساتھ اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ پولیس نے 24 گھنٹے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم طفیل کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزم کو...
فوٹو: فائل بہاولنگر میں گھریلو جھگڑے کے مقدمے میں مطلوب شخص پولیس چھاپے کے دوران مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بہاولنگر کے علاقے باہو ساڑھو میں گھریلو جھگڑے میں مطلوب شخص کی گرفتاری کےلیے چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران ملزم اشتیاق مزاحمت کے دوران مارا گیا۔ بہاولنگر: خواجہ سرا گھر میں فائرنگ سے قتلبہاول نگر میں خواجہ سرا کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ دوسری جانب ملزم کے بھائی نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے میرے بھائی کو پکڑا اور گولی مار دی۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت) میرپور ماتھیلو کی عدالت جھگڑے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر پانچ ملزمان کو سزا سنائی ملزمان جیل حوالے ، تفصیلات کے مطابق سول جج فرسٹ مجسٹریٹ میرپور ماتھیلو کی عدالت نے جھگڑے کے کیس میں پانچ ملزمان کو سزا سنادی ہے ۔عدالت نے دونوں فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ماسٹر بھادر بوزدار کو زخمی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم لال بخش بوزدار ، عاشق بوزدار ، کو ایک ایک سال قید تیس ہزار روپے جرمانہ ، جبکہ عبد الخالق بوزدار نثار بوزدار کو دو دو سال قید اور سجاول بوزدار کو تین سال قید تیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی یاد رہے کہ ملزمان...
لاہور: معمولی جھگڑے کی وجہ سے باپ کے سامنے بیٹے کو قتل کرنے والا مفرور ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام پورہ پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے باپ کی آنکھوں کے سامنے بیٹے کو قتل کرنے والا مفرور قاتل گرفتار کرلیا۔ روپوش اشتہاری نے ایک سال قبل ساتھیوں کے ہمراہ معمولی لڑائی جھگڑے کے تنازع پر اپنے ہم نام شہری کو قتل کردیا تھا۔ ملزمان کے خلاف گجر پورہ میں قتل کا مقدمہ درج تھا۔ مفرور اشتہاری صدام کو پولیس کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا۔ ایس پی سٹی نے اسلام پورہ پولیس کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرموں کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی متحرک رہنما صنم جاوید پارٹی رہنما طیبہ راجا کے ساتھ ہونے والے جھگڑے پر کھل کر بول پڑیں۔ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالوں کے جوابات دیے۔ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ طیبہ راجا کے ساتھ ہونے والے جھگڑے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر صنم جاوید نے کہاکہ جب آپ ایک جگہ پر اکٹھے رہ رہے ہوں تو پھر اختلاف رائے ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب میں جیل میں تھی وہ بہت برا وقت تھا، کیونکہ جب ہمیں پیشی کے لیے لے جایا جاتا تو ہر دفعہ کچھ...
—فائل فوٹو لاہور کے علاقے چوہنگ میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو اسپرٹ چھڑک کر آگ لگا دی۔ گوجرانوالہ، جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دیگوجرانوالہ کے علاقے پھلوکی میں جھگڑے کے نتیجے میں شوہر نے مبینہ طور پر تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق خاتون کو آگ لگانے کا واقعہ بوھڑ والا چرچ محلہ تالاب چوہنگ میں پیش آیا جہاں 25 سالہ عروج کو اس کے شوہر نے آگ لگا دی۔پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ خاتون عروج کے بھائی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بہن کو خاوند ناظم نے جھگڑے کے بعد آگ لگائی اور فرار ہو گیا۔پولیس نے متاثرہ خاتون کو اسپتال منتقل کر...
نیوکراچی بنگالی پاڑہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات ک مطابق گبول ٹاؤن کے علاقے نیو کراچی شفیق موڑ بنگالی پاڑہ ندی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ جبران ولد رفیق کے نام سے کی گئی۔ فائرنگ کا واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حالی روڈ تھانے کی حدود میں مالک مکان اور کرائے دار میں جھگڑا ،صلح کرانے والا نوجوان فائرنگ سے جانبحق پولیس نے پہنچ کر لاش تحویل لیکر سول اسپتال منتقل کردی۔ پولیس کے مطابق کرائے دار مکان خالی نہیں کر رہاتھا اس کا کہنا تھا کہ مکان ملے تو میں وہاں منتقل ہوجاؤںگا جس پر مکان مالک شینا گدی اور کرائے دار فیصل گدی کے درمیان جھگڑا اور اس دوران فائرنگ سے صلح کرانے کے لئے آنے والا35فہد گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا پولیس نے لاش تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کردی ایس ایچ او حالی روڈ غلام حیدر کا کہنا ہے کہ لاش اسپتال منتقل کی ہے فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری عمل...
گلوکار جواد احمد کی جانب سے لیسکو حکام پر مبینہ تشدد کے واقعہ میں نیا موڑ سامنے آیا ہے اور لیسکو حکام کے مطابق پولیس صلح کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو کی ایئر لائن سب ڈویژن کی حدود میں لیسکو کی ٹیمیں معمول کی چیکنگ کردہی تھیں کہ ایک بیوٹی سیلون کے میٹر کا فیز ڈیڈ پایا گیا، جب اس کا لوڈ چیک کیا گیا تو بیوٹی سیلون کا سارا لوڈ اس ڈیڈفیز پر چل رہا تھا۔ ایکسیئن جوہر ٹاؤن احمد فراز کے مطابق لیسکوکی ٹیم نے میٹر اتارا تو بیوٹی سیلون سے ملازمین نے نکل کر لیسکو ٹیم کو یرغمال بنالیا۔ سیلون کے ملازمین نے بتایا کہ یہ معروف گلوکار اور برابری پارٹی کے چیئرمین...
ترکیہ میں ایک افسوسناک واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین بھائی اپنے والد کی جائیداد کی تقسیم پر جھگڑے کے بعد مسجد کو بھی تقسیم کر رہے ہیں۔ تین بھائیوں نے والد کے چھوڑے گئے 17 ارب لیرا اور 5 ہزار کرائے کے مکانات سمیت ایک مسجد کو بھی وراثت کے طور پر حصوں میں تقسیم کردیا۔ بدبخت بیٹوں نے مسجد کو بھی تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا اور صحن کھودنا شروع کردیا تاکہ درمیان میں فصیل اُٹھائی جا سکے۔ سوشل میڈیا پر جب اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی تو صارفین نے شدید غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے لالچی بیٹوں کو تنقید...
قنبر علی خان (نمائندہ جسارت) ضلع قنبر کی تحصیل وارہ تھانے کی حدود میں پلاٹ کے تنازع پر گاڈھی برادری کے 2 مسلح گروپوں میں تصادم، نصیرآباد تھانے کا حاضر سروس اے ایس آئی موقع پر جاں بحق، جبکہ اے ایس آئی کے کمسن بیٹے سمیت دونوں گروہوں کے کئی افراد جھگڑے میں زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع قنبر شہداد کوٹ کی تحصیل وارہ تھانے کی حدود کے گاؤں دڑی گاڈھی میں گاڈھی برادری کے 2 مسلح گروہوں کے درمیان پلاٹ کے تنازع پر تصادم شروع ہو گیا جس میں دونوں طرف سے لاٹھیوں، ڈنڈوں اور اینٹوں کے آزادانہ استعمال سمیت اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سکندر علی گاڈھی موقع پر ہی جاں...
—فائل فوٹو کراچی میں شوہر نے لڑائی جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی کو مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کرنے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ کراچی، ٹینکر کی ٹکر سے2 شہریوں کی ہلاکت کا مقدمہ درجشہید ملت روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے2 شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دوسری جانب کراچی میں شہید ملت روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے 2 شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثے کا مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں درج کیا گیا ہے جبکہ ٹینکر ڈرائیور فرار...