چیچہ وطنی: بیوی کے مبینہ تشدد سے شوہر چل بسا
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
چیچہ وطنی کے علاقے شاہ کوٹ میں بیوی کے مبینہ تشدد سے شوہر چل بسا۔
پولیس کے مطابق شوہر اور اس کے بھائیوں نے گندم کی فصل کاشت کی تھی، بیوی کا کہنا تھا کہ شوہر کے بھائیوں نے انہیں گندم کا کم حصہ دیا۔
ملتان کے علاقہ دولت گیٹ میں شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔
مبینہ طور پر بیوی نے جھگڑے کے دوران شوہر پر تشدد کیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر تشدد
مظفرگڑھ (نیوز ڈیسک)مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد، دونوں ٹانگیں اور بازو توڑ دیے۔
ملزمان نےخاتون کو گھر کے باہر پھینک دیا، ریسکیو ٹیم نےخاتون کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے ورثاء کے انکار پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان گرفتار نہ کئے جا سکے ہیں۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس پر بدچلنی کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔