Daily Mumtaz:
2025-12-13@23:19:08 GMT

فواد چوہدری اور دیگر کے پہلے بھی جھگڑے رہے

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

فواد چوہدری اور دیگر کے پہلے بھی جھگڑے رہے

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور دیگر ماضی میں بھی ہاتھ پیر چلانے میں ملوث پائے گئے۔

فواد چوہدری نے ماضی میں ایک تقریب میں صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مار دیا تھا۔

وہ سینیٹ میں مرحوم مشاہد اللّٰہ خان سے بھی تلخ کلامی کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق، شہر یار آفریدی، نعیم پنجوتھا اور شیر افضل مروت بھی ٹاک شوز میں ہاتھ پیر چلا چکے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کسی میں بھی جرأت نہیں کہ عمران خان کو ہاتھ لگائے‘ علیمہ خان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251212-01-28

 

 

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی حق پر اور ڈٹ کر کھڑا ہے، کسی میں بھی جرات نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو ہاتھ لگائے، بانی پی ٹی آئی اللہ کی حفاظت میں ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر نعرے لگانے والے گیڈر ہیں، بشریٰ بی بی سے 2 ماہ میں 40 منٹ اور بانی سے ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی ہے، ہم واٹر  کینن سے گھبرانے والے نہیں، میری بہنوں کو گرنے سے ٹانگوں پر زخم آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو جو بانی کے خلاف بول رہا ہے سب کا نام پتہ ہے، ان بیچاروں سے جو کہلوایا جا رہا ہے وہ کہتے ہیں یہ کدھر بھاگیں گے، یہ خوف سے بول رہے ہیں ان کے پاس چھپنے کی جگہ نہیں، رات ڈھائی بجے 9 ڈگری درجہ حرارت تھا اور ہم پر تین مرتبہ پانی سے حملہ سے کیا گیا۔علیمہ خان نے کہا کہ شرم آنی چاہیے جو کہتے ہیں خواتین رات 2بجے جیل کے باہر کیا کر رہی تھیں، ہم اپنے حق کے لیے بیٹھے تھے، چند مخصوص لوگوں کی کمپنیاں ہیں، معدنیات، چینی اور گندم کی جس وقت چاہیں امپورٹ یا ایکسپورٹ کریں، عوام صرف ان کی غلام ہے، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں بند رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ اینکر ٹی وی پر بیٹھ کر کہتا علیمہ خان کو5سال سزا ہوگی، آئین اور قانون مجھے اجازت دیتا ہے کہ میں اظہار رائے کر سکوں، آپ گولیاں چلائیں گے تو ہم شہید ہوں گے اور ہم اب ڈرنے والے نہیں۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جو خود پاکستان سے غداری کر رہے ہیں وہ ہم کو غدار کہتے  ہیں، بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی عزت آسمانوں پر ہے۔

 

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • کلثوم فرمان تحریک انصاف ویمن ونگ گلگت بلتستان کی صدر، ساجدہ صداقت جنرل سیکرٹری مقرر
  • فیض حمید کی سزا فوج کا اندرونی معاملہ ہے، ترجمان تحریکِ انصاف کا تبصرے سے گریز
  • فیض حمید کا نام تحریک انصاف کے طویل دھرنے میں سرگوشیوں میں آتا رہا
  • کسی میں بھی جرأت نہیں کہ عمران خان کو ہاتھ لگائے‘ علیمہ خان
  • جیل ذرائع نےبانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ سے کہیں اور منتقل کی تردید کردی
  • کسی میں بھی جرات نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو ہاتھ لگائے، علیمہ خان
  • ایک مائنس ہوا تو کوئی بھی باقی نہیں رہے گا،تحریک انصاف
  • تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی سے سیاسی مفاہمت کیلئے تیار
  • پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا، اہم رہنما نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
  • جھگڑے کے مقاصد