2025-04-22@09:03:26 GMT
تلاش کی گنتی: 21

«جنگی ہتھیار»:

    لندن (اوصاف نیوز) افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑے گئے 5 لاکھ ہتھیار دہشتگردوں کوفروخت کردیئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد 5 لاکھ ہتھیار گم ہوئے، گم ہونے والے امریکی ہتھیار بیچ دیے گئے یا دہشت گرد گروپوں کو اسمگل کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی گیا، یو این رپورٹ کے مطابق القاعدہ سے وابستہ تنظیموں کو افغانستان میں امریکی ہتھیاروں تک رسائی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالبان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کو بتایا کہ فوجی ساز...
    فوٹو فائل رحیم یار خان میں لٹھانی گینگ کے اہم کارندے نذیر لٹھانی سمیت 4 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے۔ پولیس کے مطابق نذیر لٹھانی کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی، ڈاکوؤں کا گروہ کچا کراچی اور کچا جمال میں کارروائیاں کرتا تھا۔ پولیس حکا کے کہنا ہے کہ ڈاکو اغوا برائے تاوان، لوٹ مار اور اقدام قتل کے درجنوں مقدمات میں مطلوب ہیں۔پولیس کے مطابق پولیس حکام ڈاکوؤں کی گرفتاری سے متعلق کچھ دیر میں پریس کانفرنس کریں گے۔
    نیویارک (اوصاف نیوز)ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو مزید بم اور ہتھیار بھیج دیئے ہیں۔اسرائیلی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی کے مطابق 6 طیارے ایم کے 84 بم، کلسٹر گولہ بارود اوردیگر ہتھیارلے کراسرائیل پہنچ گئے۔ اسرائیلی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی نےبتایا کہ حالیہ دنوں میں درجنوں فوجی مال بردار طیارے گولہ بارود لے کراسرائیل پہنچے ہیں، ہتھیارفراہمی ایران کے خلاف ممکنہ کارروائیوں کی تیاری کا حصہ ہیں۔ اسرائیل طویل عرصے سے مشرق وسطیٰ میں امریکہ کا قریبی اتحادی اورسب سے زیادہ اسلحہ حاصل کرنیوالا ملک ہے اس کے بعد جرمنی، اٹلی، برطانیہ، کینیڈا اورکئی دوسرے ملک بھی اسرائیل کو ہتھیارفراہم کرنیوالوں میں شامل ہیں۔ نیپرا نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے فی یونٹ 22 روپے کمی کر دی
    ایران جوہری ہتھیاروں کا خواب چھوڑ دے ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے: ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے خواب دیکھنا چھوڑ دے ،ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران امریکا سے معاہدہ چاہتا ہے لیکن کیسے کرنا ہے یہ اُسے معلوم نہیں، ایران کے مسئلے کو ہمیشہ کیلئے حل کروں گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ایران ایک عظیم ملک بن سکتا ہے۔ یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان آئندہ ہفتے مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا، اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی تصدیق...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اگر جوہری ہتھیار بنانے کا خواب نہیں چھوڑتا تو امریکا فوجی کارروائی سمیت ہر ممکن آپشن استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران بظاہر امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے پر پیشرفت میں تاخیر کررہا ہے اور اگر اس نے اپنے عزائم ترک نہ کیے تو امریکا سخت ردعمل دے گا۔ مزید پڑھیں: ایران نے معاہدہ نہ کیا تو ایسی بمباری ہوگی جو اس سے پہلے نہیں دیکھی گئی، ٹرمپ کی کھلی دھمکی ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار کا خیال چھوڑ دینا ہوگا، انہیں یہ واضح طور پر...
    کراچی+اسلام آباد(سٹاف رپورٹر+خبر نگار خصوصی) پاک بحریہ کے چوتھے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس ’’یمامہ‘‘ کو بحری بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔ جناح نیول بیس اورماڑہ میں ایک پْروقار تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پی این ایس یمامہ رومانیہ کے دامن شپ یارڈ میں تیار کیا گیا ایک کثیرالمقاصد جنگی جہاز ہے، جو جدید سٹیلتھ خصوصیات، جدید ترین کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور انتہائی مؤثر ہتھیاروں و سینسرز سے لیس ہے۔ یہ جہاز اس سیریز کا چوتھا یونٹ ہے جس کی شمولیت سے پاکستان بحریہ کی سمندری دفاعی صلاحیت، بحری تجارتی راستوں کے تحفظ اور سمندر میں نظم و ضبط قائم رکھنے کی استعداد میں نمایاں...
    شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے 100 سے زائد مقامات باقی ہونے کا انکشاف، سابق صدر بشار الاسد کے دور کی یہ کیمیکل سائٹس شام کی عبوری حکومت کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہو سکتی ہے۔ بین الاقوامی معائنہ کاروں کو خدشہ ہے کہ سیرین، کلورین اور مسٹرڈ گیس جیسے مہلک ہتھیار غیر محفوظ ہیں اور اِن کی تعداد ماضی کے اندازوں سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ انکشاف کیمیائی ہتھیاروں کی نگرانی کے عالمی ادارے نے کیا ہے، جو اب شام میں داخل ہو کر ان ہتھیاروں کی موجودگی کا جائزہ لینا چاہتا ہے۔ یہ تمام مقامات ممکنہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں کی تحقیق، تیاری اور ذخیرہ اندوزی کے مراکز تھے۔ ماہرین کو یہ بھی تشویش ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 اپریل 2025ء) گزشتہ سال مسلح افراد نے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں لیلیٰ کے گھر دھاوا بولا اور انہیں اٹھارہ سالہ بیٹی اور بیٹے سمیت گرفتار کر لیا۔ حملہ آور افراد کا الزام تھا کہ لیلیٰ کے شوہر ملکی فوج میں کام کرتے ہیں اور وہ اس کے لیے جاسوسی کرتی ہیں۔لیلیٰ نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے جنسی و تولیدی صحت (یو این ایف پی اے) کو بتایا ہے کہ ان لوگوں نے ان کی بیٹی کو خواتین کی جیل میں ڈال دیا جبکہ بیٹے اور خود انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر 'اعتراف جرم' کے لیے مجبور کیا گیا۔ Tweet URL اس وقت خرطوم کے متعدد اہم علاقوں پر حکومت...
    لاہورکے اسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین سے نوسربازی کے ذریعے موبائل فون ہتھیانے والے گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گوالمنڈی نعیم شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور متحرک نقب زن و نوسرباز گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ رمضان انجم اور اس کا ساتھی بابر علی شامل ہیں۔ انچارج انویسٹیگیشن نعیم شہزاد کے مطابق ملزمان سے شہریوں کے چوری کیئے گے لاکھوں مالیت کےموبائل فونز،نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ملزمان رات کی تاریکی میں دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی اور قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ ملزمان اسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین سے...
    آرمی چیف جنرل عاصم منیر سید کا کہنا ہے کہ حالیہ دہشت گرد حملوں میں غیر ملکی ہتھیاروں اور سازوسامان کا استعمال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ افغانستان ایسے عناصر کی محفوظ پناہ گاہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنوں کینٹ پر 4 مارچ کو دہشتگردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی 16 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سید نے 4 مارچ 2025 کو بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کے حملے کے اگلے روز بدھ کو بنوں کے دورے کے موقعے پر کہا کہ فتنہ الخوارج سمیت دہشت گرد گروہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔...
    جنوبی افریقہ کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا، "غزہ میں جاری مہم کے ایک حصے کے طور پر خوراک کے داخلے پر پابندی اسرائیل کی جانب سے بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کا ایک تسلسل ہے جسے آئی سی جے نے فلسطینی عوام کے خلاف ممکنہ نسل کشی قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی افریقہ نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ جنوبی افریقہ نے بدھ کے روز جنگ سے تباہ حال غزہ میں امداد پر قابض فاشسٹ صہیونی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کے مترادف ہے۔ خیال...
    امریکا کی حکومت افغانستان سے انخلا کے وقت چھوڑے گئے ہتھیاروں کی واپسی پر زور دے رہی ہے جبکہ طالبان ان ہتھیاروں کو مالِ غنیمت قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ امریکا نے سابقہ حکومت کو دیے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس لینے کا اعلان کر دیا وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیاروں کی واپسی چاہتے ہیں۔ گزشتہ ماہ کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس (سی پی اے سی) سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جب افغان طالبان اپنی سالانہ پریڈ میں امریکا کے اسلحے اور گاڑیوں کی نمائش کرتے ہیں تو یہ منظر انہیں...
    شکارپور میں تیغانی گینگ کے سرغنہ ڈاکو ایوب تیغانی نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ایوب تیغانی دہشت گردی، قتل، پولس پر حملوں سمیت 13سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کچے میں آپریشن کے باعث ڈاکو ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہیں۔ایس ایس پی چاچڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی دنیا چھوڑ کر آنے والے افراد کو مکمل مکمل قانونی چارہ چوئی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
    ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے یہ بات کشمیری خواتین کے یوم مزاحمت کے موقع پر کراچی پریس کلب میں فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام کشمیری مصنف بشیر سدوزئی کی نئی کتاب ”کنن پوش پورہ” کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ بھارت بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ کشمیری عوام کی تحریک حق خودارادیت کو کچلنے کے لیے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے یہ بات کشمیری خواتین کے یوم مزاحمت کے موقع پر کراچی پریس کلب میں فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام کشمیری مصنف بشیر سدوزئی کی...
    مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی فوجیوں کو کالے قانون آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کے تحت استثنیٰ حاصل ہے اور وہ علاقے میں گھنائونے جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے خواتین کے خلاف تشدد کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے...
    جارحانہ جنگی عزائم رکھنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکا کے پہلے سرکاری دورے میں جوہری توانائی، لڑاکا طیارے اور اربوں ڈالرز کے فوجی معاہدے کرلیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم  سے ملاقات میں لڑاکا طیارے اور جدید فوجی ہتھیاروں کی خریداری کے معاہدے طے پاگئے۔ ان معاہدوں کے تحت امریکا بھارت کو ایف-35 لڑاکا طیاروں سمیت کئی ارب ڈالرز کا فوجی اور جنگی سامان بھی فراہم کرے گا۔ نریندر مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات میں بھارت کے ایٹمی توانائی ایکٹ اور جوہری ری ایکٹروں کے لیے سول لائبلٹی فار نیوکلیئر ڈیمیج ایکٹ (سی ایل این ڈی اے) پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے جوہری توانائی کے لیے دو طرفہ تعاون کا بھی فیصلہ کیا گیا جس کے...
    اسلام آ باد (صباح نیوز ) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی جدید ہتھیاروں کی موجودگی پاکستان اور اس کے شہریوں کے تحفظ اور سلامتی کے لیے گہری تشویش کا باعث ہے۔ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق امریکا کی جانب سے افغانستان میں چھوڑے گئے جدید ہتھیاروں کی واپسی کے فیصلے سے متعلقمیڈیا کے سوالات پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ اگست 2021ء میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد وہ جدید ترین ہتھیار وہیں پر چھوڑ گئے تھے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امریکی جدید ہتھیاروں کی موجودگی پاکستان اور اس کے شہریوں...
    ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے افغانستان میں چھوڑے گئے اسلحے کو واپس لینے کے امریکی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے چھوڑے گئے ہتھیاروں کو ٹی ٹی پی پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں استعمال کرتی رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیاروں کے ٹی ٹی پی کے ہاتھوں پاکستان میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے افغانستان میں چھوڑے گئے اسلحے کو واپس لینے کے امریکی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے چھوڑے گئے ہتھیاروں کو ٹی ٹی پی پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں استعمال کرتی رہی ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان میں امریکی جدید ہتھیاروں کی موجودگی خطے کی سلامتی کیلئے...
    پاکستان نے افغانستان میں چھوڑے گئے امریکا کے جدید ہتھیاروں کی واپسی کے فیصلے پر ردعمل دے دیا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیاروں کی واپسی کے فیصلے پر رد عمل دیا اور کہا کہ ان ہتھیاروں کی موجودگی پاکستان اور اس کے شہریوں کے تحفظ کےلیے باعث تشویش ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی افواج کے اگست 2021ء میں افغانستان سے انخلا کے بعد جدید ہتھیار چھوڑے گئے تھے، امریکی جدید ہتھیاروں کی موجودگی پاکستانی شہریوں کی سلامتی کےلیے تشویش کا باعث ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج سمیت دیگر دہشت گرد تنظیمیں ان ہتھیاروں کو پاکستان میں حملوں کےلیے استعمال کر رہی ہیں۔شفقت علی خان نے یہ بھی...
    ڈی آئی خان: کرم میں قیام امن کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ،ا س دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد ہوئے ہیں جب کہ سامان رسد لے کر قافلہ آج پاڑا چنار کیلیے روانہ ہوگا۔   سرکاری ذرائع کے مطابق بگن میں 19 سے 21 جنوری تک  سول ایڈمنسٹریشن، پولیس اور  دیگر سکیورٹی اداروں نے مل کر سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔ سرچ اینڈ کلیئرنس  آپریشن کے دوران مقامی مشران اور عوام نے بھرپور تعاون کیا اور معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ یہ کامیابی علاقے میں دیرپا امن کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کی طرف ایک اہم...
۱