پاکستان کا جدید امریکی ہتھیاروں کی افغانستان میں موجودگی پر ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
پاکستان نے افغانستان میں چھوڑے گئے امریکا کے جدید ہتھیاروں کی واپسی کے فیصلے پر ردعمل دے دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیاروں کی واپسی کے فیصلے پر رد عمل دیا اور کہا کہ ان ہتھیاروں کی موجودگی پاکستان اور اس کے شہریوں کے تحفظ کےلیے باعث تشویش ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی افواج کے اگست 2021ء میں افغانستان سے انخلا کے بعد جدید ہتھیار چھوڑے گئے تھے، امریکی جدید ہتھیاروں کی موجودگی پاکستانی شہریوں کی سلامتی کےلیے تشویش کا باعث ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج سمیت دیگر دہشت گرد تنظیمیں ان ہتھیاروں کو پاکستان میں حملوں کےلیے استعمال کر رہی ہیں۔
شفقت علی خان نے یہ بھی کہا کہ افغان عبوری حکومت سے ان ہتھیاروں کو محفوظ بنانے کے اقدامات کا مطالبہ کرتے رہے ہیں تاکہ ضروری اقدامات کرتے ہوئے یہ یقینی بنایا جائے کہ یہ ہتھیار غلط ہاتھوں میں نہ جائیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہتھیاروں کی کہا کہ
پڑھیں:
امریکا کے یمن پر تازہ حملے، مزید شہری جاں بحق، جوابی کارروائی میں امریکی ڈرون تباہ
یمن پر امریکی فضائی حملے شدت اختیار کرگئے ہیں، جن میں تازہ ترین کارروائی کے دوران مزید تین یمنی شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق، امریکا نے دارالحکومت صنعا، امران، مارب اور حدیدہ سمیت مختلف شہروں میں حوثیوں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
ادھر حوثی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعا کے قریب ایک امریکی ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق، رواں ماہ اپریل کے دوران اب تک چھ امریکی ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے، جو یمنی مزاحمت کی جوابی کارروائی کا ثبوت ہے۔
یمنی بندرگاہوں پر ہونے والے مسلسل حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 80 تک پہنچ چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 150 سے تجاوز کر چکی ہے۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور اپنے عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
Post Views: 1