2025-04-23@23:28:37 GMT
تلاش کی گنتی: 16
«جبری گمشدگیوں کے»:
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا ہی میرا خواب ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر نے ملاقات کی، جس میں سیاسی امور اور صوبے بھر میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام شروع کرانے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا، ارکان اسمبلی نے مہنگائی میں کمی اور پنجاب کی تاریخ کے سب سے زیادہ پراجیکٹ کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد بھی پیش کی۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ممبر پنجاب اسمبلی عارف محمود گل کا کہنا...
سٹی 42: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا آج ہم پاکستان کے نظریاتی معمار، عظیم مفکر اور شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو ان کی یومِ وفات پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا اقبال صرف ایک شاعر ہی نہیں، بلکہ ایک ایسے اہل بصیرت رہنما تھے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا تصور پیش کیا۔ ان کا فلسفۂ خودی اور ان کی شاعری نے نہ صرف تحریکِ پاکستان کو نظریاتی بنیاد فراہم کی بلکہ بر صغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے اندر ایک نئی روح پھونک دی۔ ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی علامہ اقبال وہ پہلے مفکر تھے جنہوں نے 1930 میں...
بلوچستان اور پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو سپریم کورٹ میں طلب کرلیا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ آئینی بینچ کے لیے مزید 2 ججز کی نامزدگیوں پر غور کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، نئے ججز تعیناتی کی منظوری اس کے علاوہ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نامزدگی کے لیے 2 مئی کو بھی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ 2 مئی کے اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے لیے ججز کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس...
نجی اسکیم کے تحت عازمین حج سے متعلق انتظامات میں بے قاعدگیوں پر وزیراعظم کا نوٹس، 3 رکنی حج انتظامی کمیٹی تشکیل دے دی۔ یہ بھی پڑھیں:پشاور کے نوجوان نے دوران حج سینکڑوں زندگیاں کیسے بچائیں؟ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نجی اسکیم کے تحت 70 ہزار عازمین حج کے کوٹے کے لیے بروقت انتظامات نہ کرنے اور سعودی گائیڈ لائن فالو نہ کرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعظم نے اس حوالے سیکرٹری کابینہ، چیئرمین ایف بی آر اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان پر مشتمل 3 رکنی حج انتظامی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی اس کمیٹی کو سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی۔ جب کہ کمیٹی اپنی سفارشات...
زاہد چوہدری:میو ہسپتال میں انجکشن سیفٹریکزون کے استعمال کے دوران ہونے والی سنگین بے ضابطگیوں پر پردہ ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے 40 لاکھ سیفٹریکزون انجکشن خریدے تاہم ان کے ساتھ پانی کی شیشی 10 ملی لیٹر کی بجائے صرف 5 ملی لیٹر کی خریدی گئی۔ ذرائع کے مطابق انجکشن سیفٹریکزون کے ساتھ جراثیم سے پاک پانی سٹینڈرڈ کے مطابق نہیں خریدا گیا تھا۔ اس معاملے کی تحقیق میں مزید انکشاف ہوا کہ کم مقدار میں پانی کی خریداری سے دوا ساز ادارے کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز انجکشن سیفٹریکزون کے ساتھ 5 ملی لیٹر پانی کی خریداری کی اجازت...
---فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے محکمۂ اوقاف کے ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کر دی۔عدالت میں محکمۂ اوقاف کے ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزار پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔عدالتِ عالیہ نے کہا کہ درخواست گزار 1 ماہ میں 25 ہزار روپے ہائی کورٹ کلینک اکاؤنٹ میں جمع کروائیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےسندھ ہائیکورٹ نے مرحوم ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایم ڈی اے اور کے ڈی اے کے خلاف درخواست پر عدم پیشی پر ڈی جی کے ڈی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ سندھ ہائی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 مارچ 2025ء) بنگلہ دیش میں جبری گمشدگیوں کے معاملے کی تحقیقات کے لیے قائم ایک کمیشن نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ کم از کم 330 افراد جنہیں مبینہ طور پر حکام نے اٹھایا تھا، ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ جان سے جا چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں جبری گمشدگیوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن کا قیام معین الاسلام چودھری، جو کہ جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن (سی ای ای ڈی) کی سربراہی کر رہے ہیں، نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ شیخ حسینہ کی سربراہی میں خدمات انجام دینے والے اعلیٰ حکام ان جرائم میں منظم طور پر ملوث تھے۔...
نوبیل امن انعام 2025 کے لیے 300 سے زائد افراد اور تنظیموں کیہ سفارش کی گئی ہے جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پوپ فرانسس بھی شامل ہیں۔ نارویجن نوبیل انسٹی ٹیوٹ کے مطابق اس سال کی نامزدگیوں کے لیے 338 ناموں کی سفارش آئی ہیں جن میں 244 افراد اور 94 تنظیمیں ہیں۔ اگرچہ ان نامزدگیوں کی تفصیلات خفیہ رکھی جاتی ہیں لیکن جن اہم شخصیات کا ذکر کیا جا رہا ہے ان میں ڈونلڈ ٹرمپ، پوپ فرانسس اور سابق نیٹو سربراہ جینز اسٹولٹن برگ کا نام شامل ہے۔ اس کی تصدیق یوں بھی ہوتی ہے کہ امریکی کانگریس کے رکن ڈیرل عیسیٰ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ انہوں نے ٹرمپ کو امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے کیوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہی مشرق وسطیٰ...
رواں سال کے نوبل انعام کیلئے امیدواروں کی تعداد 300سے زائد ہو گئی،ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز ناورے (سب نیوز )رواں سال کے نوبیل امن انعام کے لیے 300 سے زائد افراد اور تنظیموں کو نامزد کیا گیا ہے۔ امریکی سیاستدانوں کا دعوی ہے کہ اس فہرست میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پوپ فرانسس بھی شامل ہیں۔ ناروے کے نوبیل انسٹی ٹیوٹ کے مطابق اس سال مجموعی طور پر 338 نامزدگیاں ہوئی ہیں، جن میں 244 افراد اور 94 تنظیمیں شامل ہیں۔ یہ پچھلے سال کی 286 نامزدگیوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے، لیکن 2016 میں درج ہونے والے ریکارڈ 376 نامزدگیوں سے کم ہے۔ اگرچہ نوبیل انعام کی کمیٹی نامزدگیوں کے...
دبئی(شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ کے مشہور اداکار، امریکی ٹی وی میزبان، اور سابق فٹ بال کھلاڑی ٹیری کروز رمضان کے پہلے روز دبئی میں محنت کشوں کے لیے افطار کے کھانے پیک کرنے اور تقسیم کرنے کے لیے فلائٹ میں تاخیر کر دی۔ وائٹ چِکس، دی ایکسپینڈیبلز سیریز جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے لیے مشہور اور ٹی وی شو ’بروکلین نائن نائن‘ میں اپنے کردار کے لیے مقبول ٹیری کروز کریو نے ’دی گیونگ فیملی‘ کے زیر اہتمام افطار کھانے کی تقسیم میں حصہ لیا۔ ’دی گیونگ فیملی‘ کی شریک بانی سبریا رحبی نے بتایا کہ ’ٹیری کروز، جو کسی کام کے سلسلے میں دبئی میں تھے انہوں نے اپنے واپسی کے سفر کو ملتوی کر کے اس کام میں...
کراچی: کراچی سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کو کھانے، ادویات، کپڑوں اور فرنیچر کی فراہمی کے ٹھیکوں میں 2 ارب 45 کروڑ 61 لاکھ روپے کی بےضابطگیوں اور فنڈز کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ۔سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سندھ کی مختلف جیلوں میں قیدیوں کو کھانے اور ادویات کی فراہمی سمیت دیگر اشیاء کی خریداری کے لئے ٹھیکوں میں 2 ارب 45 کروڑ سے زائد کی بے ضابطگیوں کی سیکریٹری ڈاخلہ سندھ کو تحقیقات کا حکم دے کر ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ پی اے سی کا اجلاس پیر کے روز چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں...
مختصر ویڈیو پر مبنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹک ٹاک ‘ نے پاکستان کے’ٹک ٹاکر‘ کے لیے اپنے 2024 کے کنٹنٹ کریئٹر ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔ ٹک ٹاک کے مطابق ایوارڈز کا مقصد ٹک ٹاک کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں، ٹیلنٹ اوران کے سوشل میڈیا سے جڑے رہنے کا جشن منانا ہے، اس کا ایک مقصد تخلیق کاروں کے کردار پر روشنی ڈالنا بھی ہے جو اس سوشل پلیٹ فارم پر صارفین کواپنے تخلیقی مواد سے متاثریا سوشل ایپ سے جوڑے رکھنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ ٹک ٹاک کے اعلان کے مطابق پاکستانی صارفین اب ٹک ٹاک پراپنے پسندیدہ کنٹنٹ کریئٹرز کو ووٹ دے کرانہیں ایوارڈ کے لیے منتخب کر سکتے ہیں۔ ووٹنگ میں حصہ لینے...
گوادر (نمائندہ جسارت) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن(BISE) امتحانی نتائج کے اجرا پر سنگین بے ضابطگیوں کا مرتکب ہوا ہے جس سے حقدار طلبہ کی حق تلفی ہوئی ہے۔ تمام ثبوتوں کے ساتھ عدالت عالیہ بلوچستان کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا ہے۔ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کی بنیاد پر میڈیکل اور ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں جو بے ضابطگیاں ہوئی ہیں اسے منسوخ کرکے نئی میرٹ لسٹ مرتب کی جائے۔ متاثرہ طلبہ کا گوادر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب۔ مطالبات پیش کئے اور عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا۔ متاثرہ طلبہ جس کی قیادت ظفر حاصل کررہے تھے نے گزشتہ روز گوادر پریس کلب میں بی ایس او کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری...
کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے انٹر سالِ اوّل کے حالیہ متنازع نتائج اور ان میں سنگین بے ضابطگیوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط ارسال کیا ہے اور استفسار کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ جواب دیں کہ گزشتہ سال کی تحقیقاتی رپورٹ میں جن لوگوں کو بے ضابطگیوں کاذمہ دار قرار دیا گیا تھا آج وہ ترقی پا کر دوبارہ انٹر بورڈ میں اعلیٰ عہدوں پر موجود ہیں،ایک سال کے دوران ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے بجائے انہیں ترقی کیوں دی گئی؟ منعم ظفر نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے ہزاروں طلبہ و طالبات کے ساتھ ہونے والی حق تلفی کا ازالہ اور ان کے تعلیمی مستقبل کو تاریک...
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران جبری گمشدگیوں کا عمل تیز ہو گیا ہے۔ سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بلوچستان دن بدن حکومت سے دور ہوتا جا رہا ہے، جہاں احتجاج کے دوران بلوچستان کی شاہراہوں کو بند کیا جا رہا ہے۔ نئے چیف جسٹس کی تقرری کے حوالے سے کامران مرتضیٰ کو پارلیمانی کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا۔ کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مچھ میں کئی دن تک حکومت کی رٹ کا فقدان رہا، جس کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اپنے بچوں کے معاملات میں...