ٹک ٹاک کا ’پاکستان کنٹنٹ کریئٹرایوارڈز 2024‘ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
مختصر ویڈیو پر مبنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹک ٹاک ‘ نے پاکستان کے’ٹک ٹاکر‘ کے لیے اپنے 2024 کے کنٹنٹ کریئٹر ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔
ٹک ٹاک کے مطابق ایوارڈز کا مقصد ٹک ٹاک کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں، ٹیلنٹ اوران کے سوشل میڈیا سے جڑے رہنے کا جشن منانا ہے، اس کا ایک مقصد تخلیق کاروں کے کردار پر روشنی ڈالنا بھی ہے جو اس سوشل پلیٹ فارم پر صارفین کواپنے تخلیقی مواد سے متاثریا سوشل ایپ سے جوڑے رکھنے میں مہارت رکھتے ہیں۔
ٹک ٹاک کے اعلان کے مطابق پاکستانی صارفین اب ٹک ٹاک پراپنے پسندیدہ کنٹنٹ کریئٹرز کو ووٹ دے کرانہیں ایوارڈ کے لیے منتخب کر سکتے ہیں۔ ووٹنگ میں حصہ لینے والے صارفین ٹک ٹاک پرجا کر مخصوص ووٹنگ ہب پر اپنا ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں، جہاں وہ ہر کیٹیگری میں اپنے پسندیدہ امیدوار کا انتخاب کرسکتے ہیں اوراس کے لیے اپنا ووٹ بھی رجسٹر کروا سکتے ہیں۔
ٹک ٹاک کے مطابق صارفین اپنے پسندیدہ ٹک ٹاکر کے لیے دیگر صارفین سے ووٹ بھی مانگ سکتے ہیں، ووٹنگ کا دورانیہ 10 فروری کو رات 11 بجکر 59 منٹ پر ختم ہو جائےگا، جس کے بعد جیتنے والے امیدواروں کے لیے ایوارڈ کا اعلان کیا جائے گا۔
ٹک ٹاک کے اعلامیے کے مطابق 2024 کے ٹک ٹاک ایوارڈز میں متعدد کیٹیگریز شامل کی گئی ہیں جن میں تخلیق کاروں کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔
ان ٹک ٹاکرز میں سال کا بہترین کنٹینٹ کریئٹر، ایمرجنگ کریئٹر آف دی ایئر، لانگ فارم ون منٹ کنٹینٹ کریئٹر آف دی ایئر، فوڈ کریئٹرآف دی ایئر، انٹرٹینمنٹ کریئٹر آف دی ایئر، بیوٹی اینڈ فیشن کریئٹر آف دی ایئر، ٹریول کریئٹر آف دی ایئر، سوشل امپیکٹ کریئٹر آف دی ایئر اور ’اوجی‘ کریئٹر آف دی ایئر کی کیٹیگریز شامل ہیں۔
سال کا بہترین کنٹینٹ کریئٹرسال کے بہترین کنینٹ کریئٹر کی کیٹیگری کے لیے دانیا کنول، عدیل چوہدری، مسٹر بیٹری، کین ڈول اور آرزو فاطمہ کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایمرجنگ کریئٹر آف دی ایئرایمرجنگ کریئٹر آف دی ایئر کی کیٹیگری کے لیے عباس بخاری (عباس بخاری)، میران علی خان، محمد دانیال، مینی ٹیک اور نور کو نامزد کیا گیا ہے۔
لانگ فارم ون منٹ کنٹینٹ کریئٹر آف دی ایئرلانگ فارم ون منٹ کنٹینٹ کریئٹر آف دی ایئر کی کیٹیگری کے لیے اسامہ خان، بلال منیر، دانیال شیخ، چوہدری ولید رؤف اور حافظ احمد کو نامزد کیا گیا ہے۔
فوڈ کریئٹرآف دی ایئرفوڈ کریئٹرآف دی ایئر کی کیٹیگری کے لیے سامی ایکس اسٹریٹ، خدیجہ ملک، آمنہ اشرف ، چودھری دانش اور قاسم خان کو نامزد کیا گیاہے۔
انٹرٹینمنٹ کریئٹر آف دی ایئرانٹرٹینمنٹ کریئٹر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں عبید، رضا نقاش، تمکنت منصور، سلمان نعمان اور برادرز ویلاگ کو نامزد کیا گیا ہے۔
بیوٹی اینڈ فیشن کریئٹر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں چوہدری عبدالرحمٰن، اعزاز ہیش ٹیگمی، ذکیا نور، ہمنا زاہد اور کائنات فیصل کو نامزد کیا گیا ہے۔
ٹریول کریئٹر آف دی ایئرٹریول کریئٹر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں آصف عاشور، ابرار حسن، زنیرکمبوہ، زینتھ عرفان اور لئیق عباس کو نامزد کیا گیا ہے۔
سوشل امپیکٹ کریئٹر آف دی ایئرسوشل امپیکٹ کریئٹر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں قاضی اکبر، بلال حسن، آزاد چائے والا، ہشام سروراور حذیفہ علی کو نامزد کیا گیا ہے۔
’اوجی‘ کریئٹر آف دی ایئر’اوجی‘ کریئٹر آف دی ایئر کیٹیگری میں ذوالقرنین سکندر، جنت مرزا،اریکا حق، سڈ ریپراور حارث علی کو نامزدی کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسامہ آف دی ایئر انٹرٹینمنٹ ایئر ایوارڈ بلال منیر تخلیق کار ٹریول ٹک ٹاک ٹک ٹاکر ٹیلنٹ سال فوڈ کنٹنٹ کریئٹرز کیٹیگری لانگ فارم مواد وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ف دی ایئر انٹرٹینمنٹ ایئر ایوارڈ بلال منیر تخلیق کار ٹریول ٹک ٹاک ٹک ٹاکر ٹیلنٹ سال فوڈ کیٹیگری لانگ فارم مواد وی نیوز کو نامزد کیا گیا ہے کنٹینٹ کریئٹر لانگ فارم ٹک ٹاک کے سکتے ہیں کے مطابق
پڑھیں:
امیر جماعت اسلامی نے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا
اسلام آباد:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت اور اپوزیشن سے فلسطین اور مسئلہ کشمیر پر متحد ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ 26 اپریل کو ملک بھر میں ہڑتال ہوگی اور 27 اپریل کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں غزہ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمران سوئے ہوئے ہیں، ہم نے کہا تھا امریکی سفارت خانے کی طرف مارچ کریں گے، حکمران طبقہ اسرائیل اور امریکا سے ڈرتا ہے اور حکمرانوں نے پورے اسلام آباد کو بند کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا ایک قاتل ملک ہے، اسرائیل کو امریکی پشت پناہی حاصل ہے، فلسطینی امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہم 26 اپریل کو ہڑتال کرین گے اور 27 اپریل کوآئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکا میں نوجوان اپنے حکمرانوں کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں، اسرائیل نے فلسطینوں کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے، فلسطینوں سے کلمے کا تعلق ہے۔
انہوں نے حکمرانوں کومتنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات بڑھانے کا سوچنا بھی مت، اٹھو اور فلسطین کا مقدمہ لڑو، امریکا کو آج پیغام دیا، تم غلام ابن غلام ہو لیکن محمد کے غلاموں کو امریکا کی غلامی قبول نہیں ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، حماس کے مجاہد قابض فوجیوں سے لڑ رہے ہیں اور امریکا نے حماس کو اقتدار میں نہیں آنے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن کوئی کام نہیں کر رہی ہے، اپنے کام کروانا ہو تو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات بھی ہو جاتے ہیں، ذاتی مفاد کے لیے تھر پارکر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اتحاد بھی ہو جاتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے حکومت اور اپوزیشن کو مخاطب کرکے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ کروا لیتے ہولیکن امریکا کی مذمت نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر ایک ہوجاؤ، فلسطین کا معاملہ انسانیت کا ہے، بچوں کوشہید کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کا تحفظ حماس نے کیا ہے لیکن اسرائیل اپنی قید میں موجود فلسطینوں کے ساتھ انسانیت سوز ظلم کر رہا ہے، مسلمانوں پر جہاد فرض ہے، ہم بائیکاٹ کریں گے، فلسطینوں کے لیے پسندیدہ کھانے پینے کی اشیا چھوڑ سکتے ہیں، سوشل میڈیا پر جہاد کریں گے کیونکہ حکمران جہاد کرنے نہیں دیتے۔
امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ بلوچ حقوق مانگ رہے اور پشتون امن مانگ رہے ہیں، سندھ کے لوگ کینال کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
دریں اثنا جماعت اسلامی کے ریڈزون کے اندر غزہ مارچ کے اعلان پر وفاقی پولیس نےفیض آباد، زیرو پوائنٹ اور ریڈزون سمیت ریڈزون کی طرف جانے والے تمام راستے سیل کردیےتھے لیکن پھر جماعت اسلامی اور حکومت کے مابین رابطہ کے بعد اسلام آباد ہائی وے پر آئی ایٹ پل کے قریب احتجاج مارچ اور جلسے کی اجازت دے دی گئی۔
احتجاج کے لیے جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکن بسوں، کاروں اور دیگر گاڑیوں پرقافلوں کی شکل میں وہاں پہنچے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری سیکیورٹی کے لیے تعینات رکھی گئی تھی، امیر جماعت اسلامی کے خطاب کے بعد غزہ مارچ کے مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔