2025-04-22@10:30:32 GMT
تلاش کی گنتی: 24
«بحری بیڑے»:
کراچی+اسلام آباد(سٹاف رپورٹر+خبر نگار خصوصی) پاک بحریہ کے چوتھے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس ’’یمامہ‘‘ کو بحری بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔ جناح نیول بیس اورماڑہ میں ایک پْروقار تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پی این ایس یمامہ رومانیہ کے دامن شپ یارڈ میں تیار کیا گیا ایک کثیرالمقاصد جنگی جہاز ہے، جو جدید سٹیلتھ خصوصیات، جدید ترین کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور انتہائی مؤثر ہتھیاروں و سینسرز سے لیس ہے۔ یہ جہاز اس سیریز کا چوتھا یونٹ ہے جس کی شمولیت سے پاکستان بحریہ کی سمندری دفاعی صلاحیت، بحری تجارتی راستوں کے تحفظ اور سمندر میں نظم و ضبط قائم رکھنے کی استعداد میں نمایاں...
جناح نیول بیس اورماڑہ میں پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت کے موقع پر چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل کا کہنا تھا کہ خطے میں ابھرتے ہوئے بحری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط بحریہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی این ایس یمامہ کی پاک بحریہ میں شمولیت موثر فلیٹ آپریشنز، مغربی سرحدوں میں بڑھتی ہوئی صلاحیتوں اور میری ٹائم سکیورٹی کے فروغ میں معاون ثابت ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمولیت کی تقریب کا انعقاد جناح...
پاک بحریہ کے چوتھے آف شور پیٹرول ویسل،پی این ایس یمامہ کو بحری بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔اس حوالےسے پروقارتقریب جناح نیول بیس اورماڑہ میں منعقدہوئی۔تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس یمامہ رومانیہ کے دامن شپ یارڈ میں تیار کیا گیا کثیرالمقاصد جنگی جہاز ہے، جو جدید اسٹیلتھ خصوصیات، جدید ترین کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور انتہائی مؤثر ہتھیاروں و سینسرز سے لیس ہے،یہ خصوصیات اسے مختلف خطرات کے ماحول میں مؤثر انداز میں کام کرنے کے قابل بناتی ہیں۔ یہ جہاز اس سیریز کا چوتھا یونٹ ہے جس کی شمولیت سے پاک بحریہ کی سمندری دفاعی صلاحیت، بحری تجارتی راستوں کے...
یمن میں امریکی حملے اور ایران کے ساتھ کشیدگی کے بعد پینٹاگون نے مشرق وسطیٰ میں تعینات طیارہ بردار بحری بیڑے کی تعداد بڑھا کر 2 کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پینٹاگون نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک بحری بیڑا مشرق وسطیٰ میں پہلے سے موجود ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم چار بی ٹو بمبار طیارے بحرہند کے جزیدے ڈیاگو گارسیا Diego Garcia میں امریکی برطانوی فوجی اڈے پر پہنچا دیئے گئے ہیں ۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی بمبار طیارے یمن یا ایران تک پہنچنے کے لیے کافی قریب ہے۔ Post Views: 1
ماسکو(نیوزڈیسک)روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے سرکاری بیڑے کا حصہ سمجھی جانے والی ایک اور لگژری لیموزین ماسکو میں پھٹ گئی۔فوٹیج میں اور سینیٹ کی گاڑی کو جلتا ہوا دکھایا گیا ہے جس کی مالیت تقریباً 320,000 یورو ہے، جو لوبیانکا پر روسی خفیہ سروس ایف ایس بی کے ہیڈ کوارٹر سے زیادہ دور سڑک کے درمیان اچانک دھماکے سے جل گئی خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کار صدارتی پراپرٹی مینجمنٹ آفس کے بیڑے سے تعلق رکھتی ہے جو کریملن کی جائیداد کا انچارج ہے۔ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ انجن سے لگی آگ گاڑی کے اندرونی حصے تک کیسے پھیلی۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکے کے وقت کار میں کون تھا۔ Index.hr کی رپورٹ کے مطابق...
اپنے ایک بیان میں سید عبدالمالک الحوثی کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے ان بحری بیڑوں کے ذریعے دوسرے ممالک کو ڈراتا ہے لیکن یمن کے مقابلے میں یہ بیڑے امریکہ کے کندھوں پر بوجھ بن گئے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن میں انقلاب کے روحانی پیشواء اور وہاں کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبد المالک بدر الدين الحوثی" نے کہا کہ بحیرہ احمر میں امریکہ کے دوسرے بحری بیڑے کی آمد کا مطلب پہلے والے طیارہ بردار بحری بیڑے "ٹرو مین" کی شکست کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے ان بحری بیڑوں کے ذریعے دوسرے ممالک کو ڈراتا ہے لیکن یمن کے مقابلے میں یہ بیڑے امریکہ کے کندھوں پر بوجھ بن گئے۔ انصار الله...
صنعا: یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امریکی بحری جنگی بیڑے یو ایس ایس ہیری ٹرومین پر دوسری بار حملہ کیا، جس میں متعدد ڈرونز، بیلسٹک اور کروز میزائل داغے گئے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، یہ حملہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ حوثی گروپ نے اعلان کیا ہے کہ جب تک اسرائیل غزہ پر حملے بند نہیں کرتا، وہ امریکی اور اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔ دوسری جانب امریکہ نے بھی یمن پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جن میں سعدہ شہر میں کینسر کے علاج کی سہولت اور زراعت کے ذخائر تباہ کر دیے گئے۔ یمنی حکام کے مطابق، رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس...
اسلام ٹائمز: ہولمز نے اس صورتحال کو نیپولین کے "اسپینش زخم" سے تشبیہہ دی ہے جس میں برطانیہ نے چھوٹی سی فوج کی مدد سے فرانس کے فوجی وسائل ختم کر دیے۔ یہ "کیریبین زخم" بھی امریکہ کے چھوٹے بحری بیڑے پر زیادہ دباو ڈال کر جنوبی کمان کے ڈراونے خواب کو حقیقت کا روپ دے سکتا ہے۔ چین اپنے دنیا کے سب سے بڑے جنگی بحیر بیڑے کو مزید وسعت دینے میں مصروف ہے جو امریکی بحیر بیڑے "جیرالڈ آر فور" کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سیٹلائت سے لی گئی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کا چوتھا جنگی بحری بیڑہ "ٹائپ 004" دالیان میں کشتی سازی کے کارخانے میں تیار کیا جا رہا ہے اور...
کراچی میں جاری کثیر الملکی بحری مشقوں میں مختلف ممالک کے بحری بیڑے شریک ہیں
اسلام آباد: باؤتو اور گائو یوہو بحری جہازوں پر مشتمل چینی بحری بیڑا پاکستانی بحریہ کے زیر اہتمام کثیر القومی بحری مشترکہ مشق “امن 2025” میں شرکت کے لیے پاکستان کی کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ پاکستانی بحریہ، کراچی میں چینی قونصلیٹ جنرل اور متعلقہ چینی اہلکاروں نے ان کا استقبال کیا۔ اطلاعات کے مطابق مشق کے دوران متعدد ممالک کے شریک جنگی جہاز میری ٹائم ریپلنشمنٹ، مشترکہ انسداد قزاقی، سرچ اینڈ ریسکیو اور فضائی دفاع کےحوالے سے مشقیں کریں گے، جن کا مقصد مشترکہ طور پر میری ٹائم سیکیورٹی کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔
ایران کا ڈرون بردار بحری بیڑا مشقوں کے لیے سمندر میں موجود ہے تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے سمندر میں ڈرون اور ہیلی کاپٹر لانچ کرنے کی صلاحیت سے لیس جہاز کو پاسدارانِ انقلاب کے بیڑے میں شامل کرلیا۔امریکا سے کسی بھی تنازع کے پیش نظر جنوری سے سے مارچ کے اوائل تک جاری رہنے والی فوجی مشقوں کے دوران ایران کی مسلح افواج نے نئے ہتھیاروں کی نقاب کشائی کی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری نے کہا کہ ایک تجارتی جہاز کو موبائل بحری پلیٹ فارم میں تبدیل کیا گیا ہے،جو سمندر میں ڈرون اور ہیلی کاپٹر کا مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں تعینات طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے ٹرومین پر کامیاب حملے کا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی السریع نے بحیرہ احمر میں تعینات طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے ہیری ٹرومین پر کامیاب میزائل حملے کا اعلان کیا ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں جنرل یحیی السریع کا کہنا تھا کہ امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے ہیری ٹرومین کو متعدد خودکش ڈرون طیاروں اور پیشرفتہ میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بحیرہ احمر میں تعیناتی کے بعد سے لے کر اب تک امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے ہیری ٹرومین کے خلاف...
پاکستان نیوی نے جدید ٹیکنالوجی سے آبدوزوں کے معاملے میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان نیوی نے ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن (AIP) ٹیکنالوجی میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ اس برتری میں مزید اضافے کا امکان بھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوی نے جدید ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن (AIP) ٹیکنالوجی میں بھارتی نیوی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جبکہ چینی ساختہ ہنگور کلاس آبدوزیں طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان نیوی کے بیڑے میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ بھارتی نیوی نے حال ہی میں P-75 اسکورپین پروجیکٹ کے تحت چھٹی اور آخری آبدوز کے ساتھ ایک اسٹیلتھ فریگیٹ اور گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر آبدوز کو بیڑے میں...
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر 2 جنگی جہازوں اور ایک آبدوز کی تیاری دفاعی صلاحیتوں میں خود انحصاری کے لیے اہم ہے۔ بدھ کو ممبئی میں بھارتی نیوی کے بیڑے میں 2 جنگی جہازوں اور ایک آبدوز کی شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم مودی کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا کی ایک بڑی سمندری قوت بن رہا ہے‘ یہ جنگی جہاز ایسے وقت میں بھارتی بحری بیڑے میں شامل ہو رہے ہیں جب نئی دہلی سوویت دور کے ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرتے ہوئے اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کر رہا ہے۔
ویب ڈیسک — بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر دو جنگی جہازوں اور ایک آب دوز کی تیاری دفاعی صلاحیتوں میں خود انحصاری کے لیے اہم ہے۔ بدھ کو ممبئی میں بھارتی نیوی کے بیڑے میں دو جنگی جہازوں اور ایک آبدوز کی شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم مودی کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا کی ایک بڑی سمندری قوت بن رہا ہے۔ یہ جنگی جہاز ایسے وقت میں بھارتی بحری بیڑے میں شامل ہو رہے ہیں جب نئی دہلی سوویت دور کے ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرتے ہوئے اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کر رہا ہے۔ بعض دفاعی ماہرین بھارت کی فوجی طاقت میں مسلسل...