پاک بحریہ کے چوتھے آف شور پیٹرول ویسل،پی این ایس یمامہ کو بحری بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔اس حوالےسے پروقارتقریب جناح نیول بیس اورماڑہ میں منعقدہوئی۔تقریب میں چیف آف دی نیول  سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس یمامہ رومانیہ کے دامن شپ یارڈ میں تیار کیا گیا کثیرالمقاصد جنگی جہاز ہے، جو جدید اسٹیلتھ خصوصیات، جدید ترین کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور انتہائی مؤثر ہتھیاروں و سینسرز سے لیس ہے،یہ خصوصیات اسے مختلف خطرات کے ماحول میں مؤثر انداز میں کام کرنے کے قابل بناتی ہیں۔
یہ جہاز اس سیریز کا چوتھا یونٹ ہے جس کی شمولیت سے پاک بحریہ کی سمندری دفاعی صلاحیت، بحری تجارتی راستوں کے تحفظ، اور سمندر میں نظم و ضبط قائم رکھنے کی استعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
پاکستان نیوی کی مغربی سمندری حدود میں بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ اس سے پاک بحریہ کے مؤثر آپریشنز، بحری سلامتی کے فروغ، اور علاقائی امن و استحکام میں معاونت حاصل ہوگی۔
علاوہ ازیں قومی اہمیت کے حامل منصوبے، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سمیت دیگر اہم بحری انفراسٹرکچر کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے گا۔
تقریب سے خطاب میں مہمانِ خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بحر ہند کی نازک جیو اسٹریٹیجک صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے، روایتی و غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مضبوط اور جدید بحری قوت کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پی این ایس یمامہ کی شمولیت پاکستان نیوی کے سمندری سرحدوں کے تحفظ اور بین الاقوامی سمندری حدود میں امن و سلامتی کے قیام کے عزم کو مزید تقویت دے گی۔
ایڈمرل نوید اشرف نے دامن شپ یارڈ گلاٹی اور منصوبے سے وابستہ تمام ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور اس جہاز کو دونوں برادر ممالک کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات کا عملی مظہر قرار دیا۔
تقریب میں سرکاری حکام، مقامی معززین، اور پاک بحریہ کے سینئر افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی این ایس یمامہ پاک بحریہ کے

پڑھیں:

جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

جسٹس منصور علی شاہ—فائل فوٹو

جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

جسٹس منصور علی شاہ کی بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان حلف برداری تقریب  ججز بلاک سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔

ڈر کیوں ہو؟ جب ریفرنس آئے گا تب دیکھا جائے گا: جسٹس منصور علی شاہ

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ تمام ججز کے ساتھ ملاقات ہوتی ہے، اکٹھے چائے بھی پیتے ہیں۔

جسٹس منیب اختر نے جسٹس منصور علی شاہ سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے چین گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق یہ کانفرنس 22 سے 26 اپریل کو چین کے شہر ہانگژو میں منعقد ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاک سری لنکا بحری مشق کی منسوخی سے متعلق بھارتی میڈیا کی بےبنیاد خبریں بے نقاب
  • کراچی: سونے کی بالی گم ہونے پر شوہر نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر جلا دیا، ملزم کو 12 سال کی سزا
  • کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئیں، محکمہ موسمیات
  • علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ
  • ’’امن 2025‘‘مشقوں کی گونج؛ پاک سری لنکا بحری اشتراک پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
  • چینی بحریہ نے غیر قانونی طور پر علاقائی پانیوں میں داخل ہو نے والے فلپائنی جہاز کو سمندری حدود سے باہر نکال دیا
  • چین کی بحری، لاجسٹکس اور جہاز سازی کے شعبوں کو ہدف بنانے کے امریکی اقدامات کی سخت مخالفت
  • حوثیوں نے اسرائیل اور امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں پر حملے کرنے کا اعلان کردیا
  • پاکستان اور قطر کے درمیان انسداد منشیات تعاون پر اہم پیش رفت