2025-04-22@16:15:23 GMT
تلاش کی گنتی: 1260
«امن کیلیے»:
اسلام آباد: ریلوے پولیس اہلکاروں کے لیے 20 دن کا یومیہ فکس الاونس لگانے کا انکشاف ہوا ہے جس سے قومی خزانے کو 482 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ جنید اکبر خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ریلوے پولیس اہلکاروں کے لیے یومیہ فکس الاونس لگانے سے متعلق آڈٹ اعتراض زیر بحث آیا۔ آڈٹ بریف میں بتایا گیا کہ یومیہ فکس الاونس کی منظوری فنانس ڈویژن سے نہیں لی گئی تھی۔ سیکریٹری ریلوے نے بریفنگ میں بتایا کہ ملازمین کے لیے یومیہ الاونس کا تصور صوبوں میں ہوتا ہے، ریلوے پولیس کے یومیہ الاونس کا عمل درست نہیں اپنایا گیا۔ وزارت خزانہ حکام نے کہا کہ الاونس فکس کر کے...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کسی کی نیت پر شک نہیں کر رہے لیکن کسی کے ہاتھوں میں بھی نہیں کھیل رہے، یہ اجتماعی مقصد ہے اور ہمیں کینال منصوبے کو روکنا ہے کیونکہ یہ ملک کی بہتری کے لیے ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینال منصوبہ اگر ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تو پھر احتجاج کے لیے نکلیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے واضح کیا کہ سندھ کے عوام کے مفاد کے خلاف کوئی منصوبہ منظور نہیں کیا جائے گا اور وہ کینال منصوبے کو روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ایک ایسا صوبہ ہے جو...
اسلام آباد: واپس جانے والے افغان شہریوں کی مدد کے لیے وفاقی سطح پر فیڈرل کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔ افغان شہری ہراساں کیے جانے کے خلاف ہیلپ لائن پر شکایت کر سکتے ہیں۔ فیڈرل کنٹرول روم آئی ایف آر پی ہیلپ لائن کے نام سے این سی آئی ایم سی میں قائم کیا گیا ہے۔ کنٹرول روم یا پیلپ لائن 24 گھنٹے فعال رہے گی جس کا مقصد افغان شہریوں کی مدد اور وطن واپسی کے دوران ہراساں کیے جانے کی شکایات کو دور کرنا ہے۔ کنٹرول روم و ہیلپ لائن کا اسٹاف واپس جانے والے افغانوں کو تنگ کیے جانے اور ہراساں کرنے کی شکایات پر کاروائی کرے گا۔ واپس جانے والے افغان ہراساں کیے...
اسلام آباد: پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صرف 35 روز میں انڈر پاس مکمل ہونے جا رہا ہے، جس سے شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ جناح اسکوائر مری روڈ پر انڈر پاس کی کھدائی کا کام تیزی سے جاری ہے اور اسے ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے مری تک سگنل فری کوریڈور کا حصہ ہے، جو آمدورفت میں آسانی فراہم کرے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبے کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انڈر پاس منصوبے کو صرف 35 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ رفتار...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کیس میں وکیل درخواست گزار کو جواب الجواب جمع کروانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے درخواست گزار ججز کے وکیل منیر اے ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تمام فریقین کے تحریری جوابات آچکے ہیں، کیا آپ ان پر جواب الجواب دینا چاہیں گے؟ سینیئر وکیل منیر اے ملک نے جواب دیا کہ جی میں جواب الجواب تحریری طور پر دوں گا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا آپ کو کتنا وقت چاہیے ہوگا؟ وکیل نے جواب دیا کہ...
لاہور: ہائی کورٹ نے جعلی و غیر ضروری کیسز کے خاتمے کے لیے درخواست گزار کا مقدمات کے لیے عدالت آنا لازمی قرار دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں جعلی اور غیر ضروری مقدمات کی روک تھام کے لیے بڑا اور تاریخی فیصلہ سنا دیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد اب مدعی یا درخواست گزار کو خود عدالت میں پیش ہونا لازم ہوگا اور بائیو میٹرک کے بغیر کوئی بھی کیس درج نہیں ہوسکے گا۔ فیصلے کے مطابق پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں اب کسی بھی قسم کا مقدمہ دائر کرنے کے لیے مدعی کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔ درخواست گزار کی تصویر بھی ویب...
بھارتی سپریم کورٹ نے یوٹیوبر اور پوڈکاسٹر رنویر الہ آبادیا المعروف "بیئر بائسیپس" کے خلاف جاری تحقیقات کے مکمل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت 28 اپریل کو کی جائے گی۔ رنویر الہ آبادیا پر ان کے یوٹیوب شو "انڈیا از گاٹ لیٹنٹ" میں والدین اور جنسی موضوعات سے متعلق نازیبا تبصروں کے باعث متعدد ایف آئی آرز درج ہوئیں۔ ان کیسز کے بعد 18 فروری کو سپریم کورٹ نے انہیں گرفتاری سے عبوری تحفظ دیا اور ان کا پاسپورٹ تھانے سائبر پولیس کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس سریاکانت اور جسٹس این کوتیسور سنگھ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے واضح کیا ہے کہ چونکہ تفتیش مکمل ہو...
اس اعزاز کی پروقار تقریب نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ جس میں بی ایم جےکے ایڈوائزری بورڈ کے شریک صدر، ڈاکٹر سنجے نگرہ نے اس اعزاز کا اعلان کیا اور پروفیسر ادیب رضوی کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی ایشیا کے خطے میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں برٹش میڈیکل جنرل (بی ایم جے) نے ملک کے ممتاز سرجن اور انسان دوست شخصیت ڈاکٹر ادیب رضوی کو سال گزشتہ کا عالمی ایوارڈ سے نوازا ہے۔ برطانیہ کا یہ معتبر جریدہ ہر سال اُن ماہرینِ طب، محققین اور طبی اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، جنہوں نے شعبہ طب میں نمایاں اور مثالی خدمات انجام دی ہوں۔ اس اعزاز کی پروقار تقریب نئی دہلی میں...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس کے لیے گرانٹ 30 ملین (تین کروڑ) سے بڑھا کر 100 ملین (10 کروڑ) روپے کر دی ہے۔ مشیر اطلاعات یرسٹر محمد علی سیف نے بیان میں کہا ہے کہ گرانٹ کی منظوری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے طلبا بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، دینی و عصری تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ طلبہ کو مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کے وژن اور وزیراعلی کی قیادت میں صوبے میں دینی وعصری تعلیم کو فروغ دیا جارہا...
وفاق کا کینالز منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلیے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے دریائے سندھ پر چھ کینالز کی تعمیر کے منصوبے پر پیپلز پارٹی اور دیگر کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے ایک اعلی سطح کی مذاکراتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وفاقی حکومت نے دریائے سندھ سے چھ کینالز نکالنے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلیے اسحاق ڈار کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کمیٹ میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل و توانائی احسن اقبال اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ سمیت دیگر شامل ہوں گے۔کمیٹی...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کےلیے بجٹ کی تیاری شروع کر دی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں محکمہ خزانہ کےپی کے ملازمین کیلئے اضافی ڈیوٹی اوقات جاری کر دیےگئے۔ محکمہ خزانہ ملازمین شام 5سے7بجے تک آفس میں اضافی ڈیوٹی دیں گے جب کہ ضرورت پڑنے پر ہفتہ، اتوار کو بھی ملازمین شام 7سے رات 9بجےتک ڈیوٹی دیں گے۔ محکمہ خزانہ کے تمام افسران اور ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری لگانے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے۔ وفاقی بجٹ ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس ریلیف دینے کی تجاویز تیار کر لی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے...
لاہور:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 کے اختتام پر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں چار مختلف ممالک کی بہترین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی باصلاحیت کپتان فاطمہ ثنا کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی کپتانی سونپی گئی ہے۔ آئی سی سی ویمنز ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں فاطمہ ثنا کے ساتھ پاکستان کی منیبہ علی، نشرا سندھو، سعدیہ اقبال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اوپنرز کی جوڑی میں ہیلی میتھیوز اور منیبہ علی شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز نے شاندار آل راؤنڈر کارکردگی دکھائی، 240 رنز اور 13 وکٹیں حاصل کرکے وہ نہ صرف ٹورنامنٹ کی ٹاپ وکٹ ٹیکر رہیں بلکہ اپنی ٹیم...
اسلام آباد: ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کا خسارہ 7222 ہزار ارب روپے رہنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال وفاقی حکومت کی آمدنی کا تخمینہ 19111 ہزار ارب روپے ہے جس میں ٹیکس آمدنی کا تخمینہ 15270 ارب، نان ٹیکس آمدنی کا 3841 ہزارارب روپے لگایا گیا ہے۔ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 8780 ارب روپے منتقل ہونے کے بعد وفاق کی خالص آمدنی10331 ارب رہ جائیگی۔ مزید پڑھیں: حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ عید الاضحیٰ سے قبل پیش کرنے کا فیصلہ وفاقی اخراجات کا تخمینہ17553ہزار ارب روپے ہے، اس میں 8106 ارب روپے سود کی ادائیگی کیلیے ہیں جس کے بعد...
پشاور: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار کے ایک روزہ دورہ کابل نے تجارتی اور سیاسی بنیادوں پر اہم اور نمایاں مقام حاصل کر لیا تاہم سیکیورٹی کے حوالے سے افغانستان اور پاکستان کو طویل مدتی عزم کے اظہار اور کٹھن مراحل پر مشتمل طویل سفر طے کرنے کی ضرورت ہے۔ پاک افغان تجارت، سیکیورٹی اور بارڈر مینجمنٹ کے معاملات سے آگاہ ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کے پشاور آفس کو بتایا کہ نائب وزیر اعظم کے دورہ افغانستان میں کثیر الجہتی نقطہ نظر شامل تھے جن میں سفارتی تناؤ کو کم کرنا، اقتصادی اور تجارتی تعلقات بڑھانے کی کوشش کرنا، پناہ گزینوں کی آباد کاری کرنا اور ٹی ٹی پی جیسے گروپوں کی سرحد پار کارروائیوں...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج جب پاکستان کو سماجی تقسیم اور عالمی چیلنجز کا سامنا ہے تو ایسے میں ہمارے لیے ڈاکٹر علامہ اقبال کی تعلیمات ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر پیغام جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ آج ہم پاکستان کے نظریاتی معمار، عظیم مفکر اور شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو ان کی یومِ وفات پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقبال صرف ایک شاعر ہی نہیں، بلکہ ایک ایسے اہل بصیرت رہنما تھے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا تصور پیش کیا۔ ان کا فلسفۂ خودی اور ان کی شاعری...
معروف پاکستانی ڈرامہ و فلم نویس خلیل الرحمٰن قمر نے حالیہ انٹرویو میں پاکستان سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے لیے کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے ملک کے لیے بہت کچھ کیا لیکن ان کے ساتھ انصاف نہیں ہوا جس کی وجہ سے ان کی حب الوطنی متاثر ہوئی ہے۔ خلیل الرحمٰن قمر نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں انہوں نے بھارت میں کام کرنے کی پیشکشیں ٹھکرائیں لیکن اب وہ بھارت کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ان کے کام کی قدر کی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں انہیں وہ عزت نہیں ملی جس کے وہ مستحق تھے۔...
انسداد پولیو مہم شروع محفوظ مستقبل کیلیے اس وباء کاخاتمہ ضروری ہے،وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کیلیے پولیوکاخاتمہ ضروری ہے،حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں انسداد پولیو کی 7 روزہ قومی مہم کے آغاز کے موقع پر کیا، وزیراعظم نے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کیلیے پولیو کاخاتمہ ضروری ہے اور حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ...
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فلمی صنعت کی بحالی کے حوالے سے فلموں کی تیاری کے لیے امدادی رقوم کی فراہمی کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینر ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے پہلے فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب اور پاکستان کے پہلے فلم اسکول کے قیام کی منظوری دے دی۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو اور پوسٹ پروڈکشن لیب کے لیے جگہ مختص کر دی گئی، ڈیزائن سمیت دیگر اقدامات پر پیش رفت کا پہلا جائزہ بھی مکمل کر لیا گیا۔ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد ’’پنجاب فلم فنڈ ڈسبرسمنٹ...
کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے ایک بُری خبر کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آج سے ہیٹ ویو کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی اور حبس کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ادارے کے مطابق موسم نہ صرف گرم بلکہ مرطوب بھی رہے گا، اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے، جو حبس کی شدت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات کی کراچی میں...
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی چائنہ میں شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے آج روانہ ہونگے۔ کانفرنس 22 سے 26 اپریل تک چین کے شہر ہانگڑو میں منعقد ہوگی ،وفد میں جسٹس امین الدین، جسٹس شاہد وحید، سیشن جج گوادر ظفر جان، سینئر سول جج ضلع لکی مروت نادیہ گل بھی شامل ہونگے۔ چیف جسٹس پاکستان چین کی سپریم پیپلز کورٹ کے ساتھ تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے جسکا مقصد بین الاقوامی تجارتی قانون، ثالثی، سائبر کرائم، مالیاتی جرائم، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق قانونی چارہ جوئی اور عدالتی ٹیکنالوجی کے انضمام سمیت اہم شعبوں میں عدالتی تعاون کا فروغ ہے۔ مزید پڑھیں: ججز کے تبادلے چیف جسٹس کی...
پولیس نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد واٹر ٹینکر کو مشتعل افراد کے ہاتھوں جلنے سے بچا کر قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سعید آباد کے علاقے بلدیہ سیکٹر 8 ای میں خونی واٹر ٹینکر نے نماز پڑھنے والے بزرگ شہری کو روند کر زندگی سے محروم کر دیا۔ ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 75 سالہ عارف خان کے نام سے کی گئی، جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی جائے وقوعہ کے قریب ہی گلی کا رہائشی تھا اور نماز پڑھنے جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران متوفی واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، جبکہ حادثے...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے رواں مالی سال 2024-2025 کیلئے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے ہفتے کی چھٹی منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ریونیو ڈویژن کی طرف سے تمام لارج ٹیکس آفسز (ایل ٹی اوز)، مِیڈیم ٹیکس آفسز (ایم ٹی اوز)، کارپوریٹ ٹیکس آفسز (سی ٹی اوز) اور ریجنل ٹیکس آفسز (آر ٹی اوز) کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے تمام فیلڈ فارمشنز کو لکھے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وہ 30 جون 2025 تک ہفتہ کے دن معمول کے مطابق دفتری اوقات میں کام کریں گے۔ مراسلے کے...
لاہور:عمران خان کی 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 کیسز میں ضمانت کی درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کا جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2 رکنی بینچ 23 اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گا ۔ واضح رہے کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث عدالت نے گزشتہ سماعت پر کارروائی ملتوی کردی تھی ۔ عمران خان کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔...
اسلام آباد: چیئرمین داخلہ کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم نے ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کے لیے مالی امداد کی سفارش کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین داخلہ کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم نے وزرات داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اچانک ژالہ باری سے سیکڑوں شہریوں کی گاڑیوں کی ونڈ اسکرینز ٹوٹی ہیں۔ خط کے مطابق شہریوں کواچانک ژالہ باری سےبھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حکومت شہریوں کے نقصانات کا جزوی ازلہ کرے۔ یہ معاوضہ نہ صرف متاثرہ شہریوں پرمالی بوجھ کو کم کرے گا بلکہ خیر سگالی اور یکجہتی کا پیغام بھی دےگا۔ انہوں نے تجویز دی کہ مالی اعانت کے لیے...
اسلام آباد:وزیر خزانہ عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے، جہاں وہ ورلڈ بینک، آئی ایم ایف حکام سمیت کئی اہم تقاریب میں شرکت اور ملاقاتیں کریں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوئے۔ یہ اجلاس پیر 21 اپریل سے شروع ہو کر ہفتہ 26 اپریل تک جاری رہیں گے۔ وزیر خزانہ اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اس دورے میں ان کی ملاقاتیں چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ اور دیگر ہم منصب قائدین سے بھی شیڈول ہیں۔ امریکا...
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیکریٹری خارجہ سطح پر کچھ تصفیہ طلب امور پر بات چیت کی گئی.نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کل افغانستان کا دورہ کریں گے، غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت اور بین الاقوامی برادری سے فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ترجمان وزارت خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ گذشتہ روز پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیکریٹری خارجہ کی سطح پر مذاکرات ہوئے.دونوں ممالک کے سیکٹریز کے درمیان بات چیت انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی، کچھ تصفیہ طلب امور پر بھی بات چیت کی گئی. دونوں فریقین نے اپنا اپنا موقف سامنے رکھا۔ترجمان وزارت خارجہ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم...
پشاور: کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرنے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں عدالت نے خارج کردیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکھٹا کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کی ضمانت درخواستوں پر سماعت جج محمد اقبال خان کے روبرو ہوئی۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ابراہیم ، فواد اور آصف کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکھٹا کررہے تھے۔ ملزمان لوگوں کو تنظیم میں شمولیت کی دعوت بھی دیتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے ہزاروں روپے برآمد ہوئے ہیں۔ ٹھوس شواہد موجود ہیں، ضمانت درخواست خارج کی جائے۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔
کراچی: وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا ہے کہ عازمین حج کے لیے رواں برس بہترین سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔ کراچی میں حاجی کیمپ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بتایا کہ میں یہاں عازمین حج کی ٹریننگ کے مراحل دیکھنے آیا ہوں۔ وزارت کا عملہ یہاں موجود ہے تاکہ انتظامی طور سب عازمین حج کو سمجھا سکیں ۔ انہوں ے بتایا کہ اس سال سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار عازمین حج کی ادائیگی کریں گے۔ باقی تیاریاں بھی مکمل ہیں، کوشش ہے کہ کسی کو کوئی مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے میری ذمے داری لگائی ہے کہ تمام انتظامات اچھے...
لاہور: پاکستانی خاتون کی افغان لڑکے سے شادی کے بعد لڑکے کی پاکستانی شہریت کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی خاتون کی افغانستان کے لڑکے سے شادی کے بعد اسے پاکستانی شہریت دینے کے لیے درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے مسرت جبین کی درخواست پر سماعت کی، جس میں شہریت ایکٹ 1951ء کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ دورانِ سماعت عدالت نے درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی ۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان کے شہریت ایکٹ کے تحت پاکستانی لڑکا بیرون ملک کی لڑکی سے شادی کرے تو اس لڑکی کو پاکستانی شہریت دی جاتی ہے۔...
اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کے لیے آبیانہ اور فکس ٹیکس میں بھی چھوٹ کاشتکاروں کے لیے ریلیف ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے گندم کے کاشتکاروں کے لیے خصوصی پیکیج کے اعلان پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ستائش کی اور کہا کہ ساڑھے 5 لاکھ کاشت کاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈ کے تحت 15 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری انتہائی خوش آئند قدم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کو چار ماہ مفت اسٹوریج کی سہولت مہیا کرنے کے اقدام سے گندم کو موسمی اثرات اور کسانوں کو مارکیٹ کے دباؤ سے محفوظ رکھنے میں آسانی ہوگی۔ گندم اور گندم...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت صحافیوں کے تحفظ کیلئے کمیشن کے قیام کی متفرق درخواست جلد سماعت کیلیے منظور کرلی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے صحافیوں کے تحفظ کیلئے کمیشن کے قیام کی درخواست پر جلد سماعت کی متفرق درخواست منظورکرتے ہوئے درخواست اگلے ہفتے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ مزید پڑھیں: سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمہ؛ صحافی وحید مراد کو رہا کرنے کا حکم درخواست گزار کی جانب سے وکیل بیرسٹر جہانگیر خان جدون نے موقف اختیار کیا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ صحافیوں کو جامع تحفظ فراہم کرتا ہے۔ جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ صحافیوں کے بغیر مداخلت فرائض کی انجام...
لاہور: پنجاب میں شدید گرمی کے دوران بارش کے منتظر شہریوں کے لیے محکمہ موسمیات نے اچھی خبر کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادل برسانے والا سسٹم موجود ہے، تاہم بیشتر اضلاع میں آج سہ پہر تک موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے ۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سہ پہر اورشام کے وقت بارش کا امکان ہے، جس سے گرمی کے مارے شہریوں کا مزاج اورموسم دونوں خوشگوار ہو جائیں گے۔ بادلوں اور بارش کا یہ سلسلہ آج اور کل صبح تک رہے گا۔کل دوپہر کے بعد دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو جائے گا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے انسانی سمگلرزکے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے اور انہیں قانونی شکنجے میں لانے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلیے ہمارا جہاد جاری رہے گا، دہشتگردوں کو عبرتناک شکست دیں گے اور پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے دشمن ہماری معاشی کامیابیوں سے خائف ہیں، اختلافات بھلا کر دہشتگردی کے خاتمے کیلیے مل کر کام کرنا ہے، سکیورٹی فورسز کے بہادر جوان اور افسر...
اسلام آباد: پاکستان میں ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو 2 ٹریلین ڈالر تک لے جانے میں شراکت داری کے لیے برطانیہ تیار ہے۔ لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ دنیا بھر میں فنانشل، بزنس اور ٹریڈ سروسز کا اہم ترین فراہم کنندہ ہے اور وہ پاکستان کی معیشت کو 2 ٹریلین ڈالر کی سطح پر لے جانے میں شراکت داری کے لیے تیار ہے۔ جین میریٹ نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ اس فورم پر...
پاکستان اور ہنگری کے درمیان بغیر ویزا داخلے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے گئے ہیں، جس کا اطلاق سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلیے ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکاستان اور ہنگری کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلیے ویزا شرط ختم کرنے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافت، آثار قدیمہ، ثقافتی ورثے کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے پاکستان اور ہنگری کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ثقافت، آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم محمد...
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے رواں سال فریضہ مقدسہ ادا کرنے والے پرائیویٹ عازمین حج کے لیے ہدایات نامہ جاری کردیا۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رواں سال پرائیوٹ حج اسکیم کے تحت صرف 23 ہزار 620 عازمین فریضہ ادا کرسکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق حج 2025 کے کوٹہ، سروس پرووائیڈرز کی فہرست وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ اور پاک حج ایپ پر اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔ عازمین کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ویب سائٹ پر رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز کے ساتھ بکنگ سمیت اپنی درخواست کی حیثیت اور معاہدہ چیک کریں جبکہ اپ ڈیٹس اور معلومات کے لیے پاک حج2025 موبائل ایپ کا استعمال کریں۔ اعلامیے میں...
اسلام آباد: حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کو ٹاسک سونپ دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری اور غیر رسمی مساوی معیشت کا خاتمہ حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈے کا کلیدی جزو ہے، اصلاحات کو مربوط اور اداروں کی سطح پر کررہے ہیں تاکہ تبدیلی پائیدار اور دیر پا ہو۔ وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ملکی معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلئے فی الفور ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی ہدایت کی، پاکستان کی ترقی کیلئے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے...
راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے آنے پر پولیس نے عمران خان کی بہنوں، عمر ایوب، زرتاج گل، حامد رضا، نیاز اللہ نیازی اور دیگر کو ملنے سے روک دیا، علیمہ خان اور بہنیں احتجاج پر بیٹھ گئیں اور جانے سے انکار کردیا۔آج عمران خان سے ملاقاتوں کا دن ہے. تاہم آنے والے رہنماؤں کو روک دیا گیا ہے۔ قائد حزب اختلاف عمر ایوب گورکھ پور ناکہ پہنچے جہاں پولیس نے انہیں روک لیا۔ روکے جانے کے بعد عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہباز شریف سے بڑا جھوٹا کوئی نہیں، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی جو انہوں نے لگائی ہے کتنی دیر تک دے سکتے ہیں؟ روپے کی قدر کم ہونے سے...
چین کی ایک معروف تعمیراتی کمپنی نے پاکستان کی بحری صنعت میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، جو نہ صرف بندرگاہی ترقی کو فروغ دے گی بلکہ ملکی معیشت اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں بھی نمایاں بہتری لائے گی۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے معاشی تعاون کے تحت، چینی کمپنی کی جانب سے کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اور گوادر جیسے اہم بندرگاہی مراکز میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان بندرگاہوں کو سرمایہ کاروں کے لیے نہایت پرکشش قرار دیا گیا ہے، جو خطے میں تجارت، سیاحت اور بحری سرگرمیوں کو نئی بلندیوں...
کراچی:بنگلا دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے سیکیورٹی کی یقین دہانی پر وطن واپس لوٹنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ وہ سابق حکمران جماعت عوامی لیگ کی جانب سے ممبر پارلیمنٹ تھے، شیخ حسینہ کی حکومت ختم ہونے کے بعد شکیب پر بھی قتل کی ایف آئی آر درج کروا دی گئی جس کے بعد سے وہ وطن واپس نہیں آئے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے خلاف تمام الزامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون پر تیار ہوں مگر مجھے وطن واپسی پر مکمل سیکیورٹی اور واپس جانے کی یقین دہانی چاہیے۔ شکیب الحسن نے کہا کہ آپ 18 سالہ ماضی کی بنیاد پر میرے بارے میں فیصلہ کرنا چاہتے ہیں یا...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو لاپتا 4 افغان بھائیوں کی بازیابی کے لیے مزید دو ہفتے کا وقت دے دیا۔ جسٹس محمد آصف نے جنوری 2024 سے اسلام آباد سے لاپتا چار افغان بھائیوں کی بازیابی کے کیس کی سماعت کی۔ افغان خاتون گل سیما کے چاروں لاپتا بیٹے تاحال بازیاب نہ ہو سکے۔ ڈی آئی جی لاہور، اسلام آباد، آر پی او راولپنڈی، ایس ایس پی لیگل پنجاب، ڈی ایس پی لیگل اسلام آباد اور ڈائریکٹر لیگل اسلام آباد پولیس طاہر کاظم بھی عدالت پیش ہوئے۔ دوران سماعت، ڈی آئی جی اسلام آباد نے عدالت سے مزید وقت مانگا۔ جسٹس محمد آصف نے حکم دیا کہ دو...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4لاپتہ افغان بھائیوں کو 2ہفتوں میں بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس محمد آصف نے اسلام آباد اور پنجاب پولیس کو 5 مئی کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہمیں نتائج چاہئیں۔ جسٹس محمد آصف نے افغان خاتون گل سیما کی درخواست پر سماعت کی۔ لاہور اور اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی، ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی، ایس ایس پی لیگل پنجاب اور دیگر افسران بھی پیش ہوئے۔ عدالت نے لاپتہ بیٹوں کی افغان والدہ کو روسٹرم پر بلا کر پشتو میں بات کی اور پھر ترجمہ کرکے پولیس حکام کو بتایا کہ ان کی والدہ کہہ رہی ہیں اگست سے ہائیکورٹ آ رہی ہوں، بیٹے مر گئے ہیں تو...
افغانستان کی ملک بدر ہونے والی خواتین کرکٹرز کے لیے آئی سی سی کے سپورٹ پلان کو آئی سی سی، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے فنڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آئی سی سی سالانہ ادائیگیوں میں افغانستان کرکٹ بورڈ سے کوئی پیسے نہیں لے گا۔ آئی سی سی کے ترجمان نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کرک انفو کو بتایا کہ یہ فیصلہ افغانستان کی ملک بدر ہونے والی خواتین کرکٹرز کی کوچنگ اور منٹورشپ سمیت معاملات میں مدد کے لیے کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ افغانستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کی جانب دیا جانے والا حصہ مکمل طور...
لاہور: حضرت امیر خسروؒ کے 721 ویں سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے 178 پاکستانی زائرین پر مشتمل قافلہ بھارت پہنچ گیا ہے۔ زائرین نے دہلی میں واقع حضرت نظام الدین اولیاءؒ اور حضرت امیر خسروؒ کے مزارات پر حاضری دی اور پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ بھارت میں تعینات پاکستان کے ناظم الامور نے بھی زائرین کے ہمراہ درگاہ حضرت نظام الدین اولیاءؒ پر حاضری دی۔ اس موقع پر درگاہ کے سجادہ نشین نے ناظم الامور اور زائرین کے قافلہ کے سربراہ کی روایتی دستار بندی کی جو عقیدت اور روحانی وابستگی کا مظہر ہے۔ ناظم الامور نے اپنے خطاب میں حضرت امیر خسروؒ کو خراج عقیدت پیش...
عالمی شہرت یافتہ گلوکار کشور کمار اور ماضی کی حسین ترین ہیروئن مدھو بالا کی ذاتی زندگی کے تلخ حقائق ایک بار پھر منظرِ عام پر آ گئے۔ مادھو بالا کی بہن مدھر بھوشن نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بہنوئی کشور کمار نے میری بہن کو بیماری کی حالت میں مکمل طور پر تنہا چھوڑ دیا تھا۔ فلمی دنیا کی ’ٹریجڈی کوئین‘ مدھو بالا نے دلیپ کمار سے تعلق ختم ہونے کے بعد گلوکار کشور کمار سے شادی کی تھی۔ یہ شادی اس وقت ہوئی جب مدھو بالا کو دل کی ایک سنگین بیماری لاحق ہو چکی تھی اور ڈاکٹرز نے واضح کر دیا تھا کہ وہ صرف 2 سال زندہ رہ سکیں گی۔ یہ خبر بھی پڑھیں : بال ٹھاکرے جوانی میں مدھو بالا کے دیوانے...
اسلام آباد: شہر قائد کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کے لیے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل ہوگئی۔ کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی۔ کے ای کی جولائی 2023 تا فروری 2025 کی فیول لاگت کی منظوری بھی درخواست شامل تھی۔ کے الیکٹرک حکام نے موقف اپنایا کہ کے ای کی 13.9 ارب روپے کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ زیر التوا ہے۔ ممبر نیپرا رفیق احمد شیخ نے کہا کہ نومبر سے منفی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ آ رہے ہیں، منفی ایف سی اے سے صارفین کو ریلیف ملنا تھا اور اس ریلیف کے وقت کے الیکٹرک پرانی ایڈجسٹمنٹ...
راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کی ساحلی پٹی کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پاک بحریہ کا ایک اور اہم سنگِ میل ۔اورماڑہ میں قائم پاک بحریہ کے اسپتال، پی این ایس درمان جاہ میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے بلاک کا افتتاح کر دیا گیا ۔چیف آف دی نیول سٹاف، ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ کراچی کی وہ 11 مرکزی سڑکیں جن پر رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی آئی ایس پی آر کے مطابق نو تعمیر شدہ بلاک میں جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس، آئی سی یو، گائنی یونٹ، شعبۂ اطفال اور نوزائیدہ بچوں کے لیے نیونٹل آئی سی یو شامل ہیں ۔ اس موقع پر نیول...
متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کی ایئرلائن کو کراچی کے لیے پروازوں میں اضافے کی اجازت دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق یو اے ای کی اتحاد ایئرویز نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو کراچی کے لیے ہفتہ وار 3 پروازوں کے اضافے کی درخواست کی تھی۔ سول ایوی ایشن نے اتحاد ائیرکو کراچی کے لئے ہفتے میں 3 اضافی پروازوں کی اجازت دے دی۔ مزید پڑھیں: میڈیکل ایمرجنسی کے باعث غیرملکی ایئرلائن کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ پروازوں میں اجازت کے بعد اتحاد ائیرویز کراچی ابوظہبی کے لئے ہفتہ وار 17 پروازیں چلائے گی۔ اضافی پروازوں کا آغاز اکتوبر سے ہوگا۔ اس وقت اتحاد ایئر کراچی ابوظہبی کے لیے ہفتہ وار 14 پروازیں چلا...
اسلام آباد: آئینی بینچ کے لیے ججز کی نامزدگی کے سلسلے میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو طلب کیا گیا تھا، تاہم اس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے، جس کے بعد آئینی بینچ کے لیے 2 نئے ججز نامزد کرنے کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس کل 17 اپریل کو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر علی ظفر کی درخواست پر جوڈیشل کمیشن اجلاس کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی رہنما ڈیل کیلیے مذاکرات اور ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہ کرے۔ اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے آج پانچ وکلا کی ملاقات ہوئی، ہماری دی گئی لسٹ کے مطابق صرف دو وکلا نے عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی کے ساتھ ملاقات بہت ضروری ہے، آج بھی بانی کی فیملی کو ملاقات نہیں دی گئی، ہمواضع کرنا چاہتے ہیں بس بہت ہوگیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضع احکامات ہیں ہفتے میں دو ملاقاتیں ہوں۔ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ...
اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں واپڈا کے لیے خریدی گئی 27 ہزار 179 ایکڑ زمین محکمے کے نام منتقل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جنید اکبر خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں 4 ارب 85 کروڑ روپے کی زمین واپڈا کے نام منتقل نہ ہونے کا آڈٹ اعتراض زیر بحث آیا۔ آڈیٹر جنرل حکام نے بتایا کہ واپڈا نے مختلف منصوبوں کے لیے 27 ہزار 179 ایکڑ زمین حاصل کی تھی اور یہ زمین 1981 سے 2021 کے درمیان خریدی گئی، 40 سالوں سے اس زمین کو واپڈا کے نام پر منتقل نہیں کیا گیا، حاصل کردہ زمین کی غیر منتقلی کے باعث حکومت کو مالی نقصان ہوا ہے۔ سیکریٹری...
مصر نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے حماس کے ہتھیار ڈالنے کی تجویز رکھی ہے جسے آزادیٔ فلسطین کی تحریک نے یکسر مسترد کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر کے دارالحکومت میں حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ جنگ بندی پر مذاکرات ثالثیوں کی موجودگی میں ہوئے۔ ان مذاکرات میں حیران کن طور پر مصر نے مطالبہ کیا کہ حماس غزہ میں جنگ بندی کے لیے تحریک آزادی سے دستبردار ہوجائے اور اسرائیل کے سامنے ہتھیار پھینک دے۔ مذاکراتی عمل میں شریک حماس کے ایک عہدیدار طاہر النونو نے عرب میڈیا کو بتایا کہ ہماری مذاکراتی ٹیم یہ تجویز حیران کر رہ گئی تھی۔ طاہر النونو کا کہنا تھا کہ حماس نے واضح کردیا کہ اس وقت ہتھیار ڈالنے کا موضوع زیرِ بحث ہی نہیں اور نہ ہی...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں مزید دو ججز شامل کرنے اور دو صوبائی ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس صاحبان تعینات کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن کے دو الگ الگ اجلاس طلب کر لیے گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو طلب کیا گیا ہے، جمعے کو چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس دو بجے ہو گا۔ سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں دو ججز مزید شامل کرنے سے آئینی بنچز میں نامزد ججز کی تعداد 15 ہو جائے گی۔ جوڈیشل کمیشن کا...
آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں 159ارب روپے اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دفاعی اخراجات کا تخمینہ 2ہزار281 ارب روپے ہے، رواں مالی سال کے مقابلے نئے مالی سال دفاعی بجٹ میں 7.49 فیصد اضافے کا تخمینہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے مقابلے رواں مالی سال دفاعی بجٹ 14.16 فیصد زیادہ مختص کیا گیا۔ حکومت نے رواں مالی سال 2024-25 کے لیے دفاعی بجٹ 2ہزار 122ارب روپے مختص کیا۔ گزشتہ مالی سال 2023-24 میں دفاعی اخراجات ایک ہزار 858 ارب 80کروڑ روپے رہے تھے۔گزشتہ سال کے مقابلے رواں مالی سال دفاعی بجٹ میں 263 ارب 20کروڑ روپے اضافہ کیا گیا۔
ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ ن نے عوامی رابطہ مہم میں بہتری کے لیے لاہور میں سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے پارٹی ذرائع کے مطابق عوامی رابطہ مہم کیلیے نصیر آباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ پارٹی آفس بنانے کےلیے پارٹی قیادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ آٹھ کروڑ کی لاگت سے نصیرآباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سیکرٹریٹ میں تبدیل کیا جائے گا، لاہور سیکرٹریٹ میں ضلعی و مقامی رہنماؤں کے دفاتر میٹنگ رومز بنائے جائیں گے۔ سیکرٹریٹ کے لیے فنڈز کا فی الحال کھوکھر فیملی از خود انتظام کرے گی، لاہور میں ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ ہی مرکزی قیادت کی سرگرمیوں کا محور ہے۔ حکومت کا مقصد پائیدار...
لاہور: پنجاب حکومت نے اسٹیج ڈراموں میں فحشی اور نازیبا مواد کی روک تھام کیلیے نیا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے اسٹیج اداکاراؤں کے تھیٹر کیلیے ملبوسات کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈرامے میں وہی کپڑے پہنے جائیں گے جن کی منظوری دی جائے گی۔ نئے ڈراما ایکٹ میں اداکاراؤں کے ملبوسات کیسے ہوں وہ بھی مانیٹرنگ ٹیم سے پاس کروائیں جائیں گے جبکہ اداکاراؤں کے ملبوسات بھی ڈراما ایکٹ کی خلاف ورزی میں شامل ہیں۔ کئی اداکارائیں ملبوسات ہی ایسی تیار کرواتی ہیں جو ڈراما ایکٹ کے خلاف ہوتے ہیں۔ ڈراما ایکٹ اسی ہفتے اسمبلی سے پاس ہو جائے گا۔
اسلام آباد:آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں 159ارب روپے اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دفاعی اخراجات کا تخمینہ 2ہزار281 ارب روپے ہے، رواں مالی سال کے مقابلے نئے مالی سال دفاعی بجٹ میں 7.49 فیصد اضافے کا تخمینہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے مقابلے رواں مالی سال دفاعی بجٹ 14.16 فیصد زیادہ مختص کیا گیا۔حکومت نے رواں مالی سال 2024-25 کے لیے دفاعی بجٹ 2ہزار 122ارب روپے مختص کیا۔ گزشتہ مالی سال 2023-24 میں دفاعی اخراجات ایک ہزار 858 ارب 80کروڑ روپے رہے تھے۔گزشتہ سال کے مقابلے رواں مالی سال دفاعی بجٹ میں 263 ارب 20کروڑ روپے اضافہ کیا گیا۔
اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں 159ارب روپے اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دفاعی اخراجات کا تخمینہ 2ہزار281 ارب روپے ہے، رواں مالی سال کے مقابلے نئے مالی سال دفاعی بجٹ میں 7.49 فیصد اضافے کا تخمینہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے مقابلے رواں مالی سال دفاعی بجٹ 14.16 فیصد زیادہ مختص کیا گیا۔ حکومت نے رواں مالی سال 2024-25 کے لیے دفاعی بجٹ 2ہزار 122ارب روپے مختص کیا۔ گزشتہ مالی سال 2023-24 میں دفاعی اخراجات ایک ہزار 858 ارب 80کروڑ روپے رہے تھے۔ گزشتہ سال کے مقابلے رواں مالی سال دفاعی بجٹ میں 263 ارب 20کروڑ روپے اضافہ کیا گیا۔
کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں ہاؤس آفیسرز نے تنخواہوں میں اضافے کیلیے احتجاج کرتے ہوئے ڈائریکٹر آفس کا گھیراؤ کرلیا۔ کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں ہاؤس آفیسرز نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے ڈائریکٹر آفس کا گھیراؤ کرتے ہوئے بھرپور احتجاج کیا۔ احتجاج میں خواتین ہاؤس آفیسرز کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی ہاؤس آفیسرز کا کہنا تھا کہ 5 سالہ تعلیم کے بعد انہیں 30 سے 45 ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے جب کہ دیگر سرکاری اسپتالوں میں 70 ہزار تک تنخواہیں ہیں۔ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ مزید پڑھیں: میئر کراچی عباسی شہید اسپتال میں لفٹ حادثے کا شکار اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا...
کراچی: پی ایس ایل 10 میں اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیاب آغاز کرنے والی کراچی کنگز کے نوجوان آل راونڈرعرفات منہاس نے کہا ہے کہ فتح سے ٹیم کا مورال بلند ہوا، اعتماد کے ساتھ حریف ٹیم کے انداز میں جارحانہ کھیل پاناک کر کامیابی پائی، اگلے میچز کے لیے بھی بہت پر امید ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میچ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفگو کرتے ہوئے ملتان سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ عرفات منہاس نے کہا کہ 235 رنز کے بڑے ہدف کو پانے کے لیے بلا خوف و خطر کرکٹ کھیلی، کامیابی کا یقین تھا، ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد سینچری جڑنے والے جیمز وینس اور خوش دل شاہ...
یکجہتی غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ امریکا کے غلاموں کے خلاف تحریک کی قیادت کراچی کرے گا اور ہم کامیابی حاصل کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے غزہ میں جاری جارحیت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں یکجہتی غزہ مارچ میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ اگلے مرحلے میں بچوں کا ایک الگ مارچ کیا جائے گا، 18 اپریل...

اپوزیشن اپنے لیڈر کیلیے امریکا میں لابنگ کرسکتی ہے تو اسرائیل کیخلاف لابنگ کیوں نہیں کرتی، حافظ نعیم
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیل امریکا کی آشیرباد سے نسل کشی کررہا ہے اور اسلامی ممالک خاموش ہیں، اگر اسلامی ممالک ملکر پیش قدمی کا اعلان کریں تو پھر غزہ جنگ رک سکتی ہے۔ کراچی میں فلسطین سے متعلق مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی نے ایک بار پھر ثابت کہ جیتا جاگتا شہر ہے، اہل غزہ جس تکلیف مصیبت میں ہیں بیان سے باہر ہے، 60 سے 70 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے جس میں بچوں اور خواتین کی اکثریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا کوئی کردار نہیں بلکہ غزہ میں طاقت اور دہشت گردی کا راج ہے، اقوام متحدہ کا چارٹر...
کراچی: ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی بھینس کالونی ڈیری ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات میں جانوروں کے فضلے سے بائیو گیس کے بڑے منصوبے کے لئے حکمت عملی مرتب دے دی گئی جبکہ ڈیری ایسوسی ایشن نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔ مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی نے جانوروں کے فضلے سے بائیو گیس بنانے کے بڑے منصوبے کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں اسی ہفتے میں ڈیری ایسوسی ایشن بھینس کالونی ضلع ملیر کے نمائندہ وفد سے دوسری ملاقات میں منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے حکمت عملی مرتب دی گئی۔ اجلاس...
پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہوگئے، نتائج کے مطابق بلاول بھٹو زرداری چار سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکریٹریٹ، اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ جس میں بلاول بھٹو زرداری چار سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے۔ اس کے علاوہ ہمایوں خان چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے، ندیم افضل گوندل (چن )چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے۔ آمنہ پراچہ چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری فناننس منتخب ہوئے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران کو پارٹی آئین کے مطابق چار سال کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔
دریائے سندھ سے نہرین نکالنے کے متنازع ’کینال منصوبے‘ پر صدائے احتجاج بلند کرنے کیلیے کراچی کے نوجوان نے منفرد طریقہ اپنایا ہے۔ مصنوعی ذہانت پر کمال مہارت رکھنے والے کراچی کے نوجوان ایاز خان نے متنازع کینال منصوبے کیوجہ سے سندھ میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اے آئی کی مدد سے گانا تیار کیا۔ اس گانے کو انہوں نے ’ایک تھا دریائے‘ سندھ کا نام دیا ہے جس کو ایاز نے ماحولیات اور نہری منصوبے کیخلاف آواز اٹھانے والوں کے نام کیا۔ احتجاجی گانے کی ویڈیو کا بیشتر حصہ اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کے بول ایاز خان نے خود لکھے ہیں۔ گانے کی موسیقی، دھن اے آئی اور آواز کی...
پشاور: تحریک انصاف کی قیادت نے عمران خان کی اجازت کے بعد ہی مائنز اینڈ منرل بل کو کے پی اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں بل پیش کیا جاچکا ہے اور اس پر بحث جاری ہے لیکن یہ بل عمران خان کے ایجنڈے، منشور، بیانیے اور عوامی امنگوں کے عین مطابق ہوگا۔ بل کی منظوری قائد عمران خان سے تفصیلی مشاورت، باقاعدہ اجازت اور اعتماد میں لینے بعد کے بعد ہی اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا۔ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں زیر بحث مائنز اینڈ منرلز بل پر تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا تفصیلی...
پشاور: ہائی کورٹ نے کرپٹو کرنسی پر قانون سازی کے لیے حکومت کو 2 ہفتے کی مہلت دے دی۔ کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل فاریکس کی غیر قانونی کاروبار کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی، جس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت اس حوالے سے قانون سازی کررہی ہے، ایک مہینے کا وقت دیا جائے۔ جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ 2 مہینے کا وقت دیتے ہیں، قانون سازی کریں۔ْ عدالت نے وفاقی حکومت کو کرپٹوکرنسی کے حوالے سے قانون سازی کے لیے 2 مہینے کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت قانون سازی کرے اور رپورٹ جمع کرائے۔ دورانِ سماعت...
پنجاب حکومت نے خواجہ سراؤں کے لیے ٹیکنیکل اسکلز ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کے پیغام ’’ٹرانس جینڈرز بھیک نہیں، باعزت روزگار کمائیں گے‘‘ کے تحت پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لیے باعزت اور باوقار زندگی گزارنے کے راستے کھل گئے۔ پہلی مرتبہ صوبے میں ٹرانس جینڈرز کے لیے ٹیکنیکل اسکلز کی ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع کردیا گیا ہے، جس میں 1600 ٹرانس جینڈرز کے لیے پہلے مرحلے میں خصوصی طورپر پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈپروگرام کے تحت مختلف فنون سکھائے جائیں گے۔ ٹرانس جینڈرز کو آئی ٹی، فری لانسنگ کی ٹریننگ کے ذریعے معاشی طور پر خود مختار بنایا جائے گا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹرانس جینڈرز کے لیے...
پاکستانی عازمین حج کے لیے خوشخبری ہے کہ سعودی عرب نے حج 2025 کوٹے میں مزید 10 ہزار عازمین کا اضافہ کردیا۔ یہ فیصلہ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی جانب سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ہونے والی ملاقات کے دوران کی گئی درخواست کے نتیجے میں کیا گیا۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے کوٹے میں یہ اضافہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور پاکستانی عوام کے لیے سعودی حکومت کی مسلسل حمایت کا مظہر ہے۔ حکام کے مطابق ہزاروں پاکستانی درخواست گزار انتظار کی فہرست میں شامل ہیں، اور یہ اضافی کوٹہ رواں سال کے حج کے لیے درخواست دہندگان پر دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس ہفتے...
لاہور: پنجاب حکومت نے خواجہ سراؤں کے لیے ٹیکنیکل اسکلز ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کے پیغام ’’ٹرانس جینڈرز بھیک نہیں، باعزت روزگار کمائیں گے‘‘ کے تحت پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لیے باعزت اور باوقار زندگی گزارنے کے راستے کھل گئے۔ پہلی مرتبہ صوبے میں ٹرانس جینڈرز کے لیے ٹیکنیکل اسکلز کی ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع کردیا گیا ہے، جس میں 1600 ٹرانس جینڈرز کے لیے پہلے مرحلے میں خصوصی طورپر پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈپروگرام کے تحت مختلف فنون سکھائے جائیں گے۔ ٹرانس جینڈرز کو آئی ٹی، فری لانسنگ کی ٹریننگ کے ذریعے معاشی طور پر خود مختار بنایا جائے گا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹرانس...
اسلام آباد: ملک بھر کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا، جس کے بعد آج پاور ڈویژن نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی 1.71 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025ء کے لیے ہوگا۔ بجلی کی قیمت میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ہو گی، تاہم اس کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن اجلاس جاری ہے جس میں لاہور ہائی کورٹ کے پانچ میں سے دو ججز کو عدالت عظمیٰ میں تعینات کرنے کا معاملہ زیر غور ہیں۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان سے متعلق دو جولائی 2024 کے اجلاس میں دی گئی آبزرویشن حذف کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ہائیکورٹس میں قائم مقام چیف جسٹس کی جگہ ممبر جوڈیشل کمیشن کی تقرری کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔ لاہور ہائی کورٹ سے دو ججز کی سپریم کورٹ تعیناتی کے لیے پانچ سینیئر ججز کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سپریم کورٹ جج تعیناتی پر غور...
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کر دی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری نے درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کیں جس میں اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ فوری سماعت کی درخواست ہے کیونکہ گزشتہ سماعت پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی۔ درخواست گزار سابق وزیر اعظم ہے اور حراست سیاسی انتقام ہے۔ درخواست کے مطابق 17 جنوری کو سزا سنائی گئی اور ابھی تک سماعت نہ ہوئی ہے جو جلد از جلد اپیل...
اسلام آباد: وزیراعظم کے کوارڈی نیٹر اختیارولی خان نے کہا ہے تحریک انصاف کی حکومت رخصت کی گئی تو مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ملک بچانے اور اٹھانے کیلیے اپنے تحفظات تندور میں جھونک دیے تھے۔ انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ منرل کانفرنس کے تحت سرمایہ کاری اسی لیے ہو رہی ہے جس سے پی ٹی آئی کو کے پی کے میں تکلیف ہوگی کیونکہ وہ زمرد ،سونا اور کوئلہ کی کانیں 12برسوں سے نوچ نوچ کرکھاگئی ہے، وہ منرل بل منظور ہونے دے پتہ چل جائے گا کس نے کتناکھایا؟، پی ٹی آئی میں اپنے حصے کا کیک اٹھانے والے بیٹھے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما شوکت...
لاہور: تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقاتیں نہ کرانے والا سپرنٹنڈنٹ جیل عدالتی احکامات پھاڑ کر ردی کی ٹوکری میں پھینک رہا ہے۔ انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ عدالتوں کیلیے لمحہ فکر یہ ہے کہ وہ اپنے فیصلوں پرعملدرآمد کیسے کراسکتے ہیں انھیں آئی جی جیل خانہ جات کو برطرف کرنا چاہیے کیونکہ توہین عدالت باربارہورہی ہے، ہم دھرنے دیں گے یا ریلیاں نکالیں گے تو انھیں تکلیف ہوگی، پرامن احتجاج اور عدالتوں میں لڑتے رہیں گے۔ ماہرمعیشت ہارون شریف نے کہاکہ ٹرمپ کے اقدامات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہوا،اسے بحال کرتے کرتے بہت عرصہ لگے گا،...
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوبے میں بڑھتی ہوئی پیشہ وررانہ گداگری کے مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے پیشہ ور گداگری کی موثر روک تھام اور شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لئے باقاعدہ قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی طرف سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں "خیبرپختونخوا ویگرنسی کنٹرول اینڈ ری ہیبیلیٹیشن ایکٹ" کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قانون سازی کا مقصد بچوں اور معذور افراد سے جبراً بھیک منگوانے کے عمل اور استحصال پر مبنی مجرمانہ سرگرمیوں کو کنٹرول کرنا ہے۔ مراسلے میں مجوزہ قانون سازی اور متعلقہ امور کے لیے سیکرٹری سوشل ویلفیئر...
اسلام آباد: گیس کمپنیوں نے سیکڑوں ارب روپے کے شارٹ فال وصول کرنے کے لیے درخواستیں دائر کردیں۔ مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے ایک اور بری خبر ہے، جس کے مطابق گیس کمپنیوں نے مالی سال 2025-26 کی مالی ضروریات کی درخواستیں اوگرا میں دائر کردیں۔ سوئی ناردرن کی جانب سے 700 ارب 97 کروڑ روپے کی مالی ضروریات کی فراہمی کی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں گیس کی اوسط قیمت 2485روپے 72 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں سوئی نادرن کی جانب سے 207 ارب 43 کروڑ 50 لاکھ کا شارٹ فال وصول کرنے کی درخواست کی...
اسلام آباد: ایف بی آر نے ٹیکس چوری روکنے کے لیے نیا اقدام کرتے ہوئے خرید و فروخت کا ریکارڈ اور کوائف کو لازمی قرار دے دیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوری روکنے اور غلط ٹیکس ریفنڈز کی روک تھام کے ساتھ ساتھ الیکٹرانیکلی ریفنڈز کی ادائیگی کو بہتر بنانے کے لیے ود ہولڈنگ ایجنٹس کے لیے خرید و فروخت کا ریکارڈ اور اشیا سپلائی کرنے والوں کے کوائف کو لازمی قراردیدیا ہے۔ ایف بی آر نےاس مقصد کے لیے نیا سیلز ٹیکس ریٹرن فارم سات متعارف کروادیا ہے جس میں ود ہولڈنگ ایجنٹس کو تمام مقامی خریداری کی انوائسز اور فروخت کی انوائسز کے ساتھ ساتھ مقامی سیلز انوائسز پر حاصل کردہ...
سپریم کورٹ نے 9 مئی کے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دئیے۔ سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کا جسمانی ریمانڈ نہ دئیے جانے کے خلاف اپیل کی سماعت 14 اپریل کو ہوگی۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت 15 اپریل کو ہوگی جبکہ اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیل پر سماعت بھی 15 اپریل کو ہوگی۔اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل نگران کے پی حکومت نے 2023 میں دائر کی تھی۔ مزید پڑھیں: 9 مئی احتجاج یا ریلی نہیں، ادارے پر حملہ تھا؛رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت...