سیکڑوں ارب کا شارٹ فال؛ گیس کمپنیوں نے وصولی کیلیے درخواستیں دائر کردیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
گیس کمپنیوں نے سیکڑوں ارب روپے کے شارٹ فال وصول کرنے کے لیے درخواستیں دائر کردیں۔
مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے ایک اور بری خبر ہے، جس کے مطابق گیس کمپنیوں نے مالی سال 2025-26 کی مالی ضروریات کی درخواستیں اوگرا میں دائر کردیں۔
سوئی ناردرن کی جانب سے 700 ارب 97 کروڑ روپے کی مالی ضروریات کی فراہمی کی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں گیس کی اوسط قیمت 2485روپے 72 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں سوئی نادرن کی جانب سے 207 ارب 43 کروڑ 50 لاکھ کا شارٹ فال وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے، جس پر 18 اور 28 اپریل کو لاہور اور پشاور میں سماعتیں ہوں گی۔
اسی طرح سوئی سدرن کی جانب سے 883 ارب 54 کروڑ 40 لاکھ روپے کی مالی ضروریات کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں ایس ایس جی سی نے گیس کی اوسط قیمت 4137 روپے 49 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔
علاوہ ازیں سوئی سدرن نے 44 ارب 33 کروڑ 20 لاکھ روپے کے شارٹ فال کی وصولی کی درخواست بھی کی ہے، جس پر 21 اور 23 اپریل کو کراچی اور کوئٹہ میں سماعتیں ہوں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی درخواست کی گئی ہے شارٹ فال
پڑھیں:
خیبرپختونخوا حکومت نے مدارس کیلیے گرانٹ 3 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی
پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس کے لیے گرانٹ 30 ملین (تین کروڑ) سے بڑھا کر 100 ملین (10 کروڑ) روپے کر دی ہے۔
مشیر اطلاعات یرسٹر محمد علی سیف نے بیان میں کہا ہے کہ گرانٹ کی منظوری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے طلبا بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، دینی و عصری تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ طلبہ کو مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کے وژن اور وزیراعلی کی قیادت میں صوبے میں دینی وعصری تعلیم کو فروغ دیا جارہا ہے، خیبر پختونخوا حکومت اسکولوں کے ساتھ ساتھ مدارس کو بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔