کراچی کے صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
شہر قائد کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کے لیے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل ہوگئی۔
کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی۔ کے ای کی جولائی 2023 تا فروری 2025 کی فیول لاگت کی منظوری بھی درخواست شامل تھی۔
کے الیکٹرک حکام نے موقف اپنایا کہ کے ای کی 13.
ممبر نیپرا رفیق احمد شیخ نے کہا کہ نومبر سے منفی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ آ رہے ہیں، منفی ایف سی اے سے صارفین کو ریلیف ملنا تھا اور اس ریلیف کے وقت کے الیکٹرک پرانی ایڈجسٹمنٹ لے آئی ہے۔
کے ای صارف نے کہا کہ پورے منفی ایف سی اے کا ریلیف اس بار بھی صارفین کو نہیں دیا جا رہا۔
ممبر نیپرا رفیق احمد شیخ نے کہا کہ کے الیکٹرک خراب میٹر کو تبدیل نہیں کرتا تو اس کا اپنا نقصان ہوگا۔
من و عن منظوری سے صارفین کو چھ ارب 60 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔ کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن، پروٹیکٹڈ صارفین، پری پیڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔
نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک
پڑھیں:
کے الیکٹرک نے والیکا گرڈ اسٹیشن پر سالانہ مینٹیننس کا شیڈول جاری کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے والیکا گرڈ اسٹیشن پر سالانہ مینٹیننس کے لیے باضابطہ شٹ ڈاؤن کی درخواست کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو ارسال کر دی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق یہ مینٹیننس کا کام 14 دسمبر بروز اتوار انجام دیا جائے گا جس کے دوران حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی مکمل طور پر معطل رہے گی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے فراہم کردہ شیڈول کے مطابق مینٹیننس کا آغاز صبح 9 بجے ہوگا اور رات 7 بجے تک جاری رہے گا جبکہ شٹ ڈاؤن کی مجموعی مدت 10 گھنٹے ہوگی۔ حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بندش کے باعث شہر میں پانی کی فراہمی میں تقریباً 40 ملین گیلن کمی متوقع ہے جس کے نتیجے میں ضلع غربی اور شیرشاہ کے علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔