2025-04-23@21:54:19 GMT
تلاش کی گنتی: 24
«اسرائیلی میڈیا کے مطابق»:
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے آخری مکمل فعال اسپتال کو بھی تباہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز غزہ:(سب نیوز )ہ سٹی میں واقع ال اہلی عرب اسپتال جو کہ شہر کا آخری مکمل فعال اسپتال تھا، ایک اسرائیلی فضائی حملے میں تباہ ہو گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے میں اسپتال کے انسینٹیو کیئر اور سرجری ڈیپارٹمنٹس کو شدید نقصان پہنچا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد دو منزلہ عمارت سے بڑی مقدار میں شعلے اور دھواں اٹھ رہا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد اسپتال میں موجود لوگ، جن میں کچھ مریض بھی شامل تھے جو ابھی بیڈ پر تھے،...
عرب میڈیا کے مطابق میزائل حملے کے خطرے پر تل ابیب کا بن گورین ایئر پورٹ بند کر دیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ یمن سے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس سے عرب میڈیا کے مطابق یمن کے میزائل حملے پر مقبوضہ بیت المقدس میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔ عرب میڈیا کے مطابق میزائل حملے کے خطرے پر تل ابیب کا بن گورین ایئر پورٹ بند کر دیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کر دی۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے یمن سے فائر کیے گئے 2...
فلسطینی شہریوں کے مصائب میں کمی نہ آسکی، غزہ پراسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 سے زائد فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے رفاہ کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا، صیہونی فوج نے سکیورٹی زون کا حصہ قرار دیتے ہوئے راستے بند کر دیئے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ حملوں میں صرف بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے، 18 مارچ سے غزہ پر اسرائیل کے تازہ 36 حملوں میں صرف بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق 18 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 1500 سے زائد فلسطینی لقمہ اجل بن چکے، شہدا کی...
غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں فلسطینی امدادی کارکنوں کو موقع پر ہی مار ڈالنے کے بارے قابض اسرائیلی فوج کے متضاد بیانات اور سفید جھوٹ نے غاصب صیہونی رژیم کے عبری میڈیا کو بھی بولنے پر مجبور کر دیا ہے اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں واقع شہر رفح میں 15 فلسطینی امدادی کارکنوں کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنانے اور انہیں اجتماعی قبر میں دفن کر دینے کے قابض و سفاک صیہونی فوج کے اقدام سے متعلق غاصب اسرائیلی فوج کے دھوکے دہی و سفید جھوٹ پر مبنی بیان نے غاصب اسرائیلی رژیم کے عبرانی زبان کے صیہونی میڈیا کو بھی بولنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اس حوالے سے عبری زبان کے...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے شن بیٹ کے نئے سربراہ کی تقرری منسوخ کر دی۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نے گزشتہ روز وائس ایڈمرل ایلی شرویت کو شن بیٹ کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے کل رات ایلی شرویت کوشن سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ وہ شن بیٹ سیکیورٹی سروس کے اگلے سربراہ نہیں ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو شن بیٹ کے نئے سربراہ کے لیے مزید امیدواروں کے انٹرویو کا ارادہ رکھتے ہیں۔ Post Views: 1
غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں فلسطینی اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے ترجمان ’ابو حمزہ‘ شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے علاقے النصیرات میں اسرائیلی حملے میں ابو حمزہ، ان کی اہلیہ اور ان کے خاندان کے متعدد افراد شہید ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے بھی ابو حمزہ اور ان کے خاندان کے متعدد افراد کی شہادت کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم اسلامی جہاد کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ خیال رہے کہ القدس بریگیڈ کے ترجمان ’ابو حمزہ‘ کی شناخت خفیہ تھی اور وہ اکثر فوجی یونیفارم میں ملبوس اور سیاہ کوفیہ سے چہرہ چھپائے منظرعام پر آتے تھے تاہم...
غزہ : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں اور اب اسرائیل کی جانب سے معاہدے کے تحت 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے بتایا ہے کہ یہ لاشیں کچھ دیر قبل ریڈ کراس کے سپرد کی گئیں اور اب فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا انتظار ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ لاشیں اتساحی عیدان، ایتسیک الجریط، اوھاد یہلومی، اور شلومو منصور کی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے بھی اس کی تصدیق کی ہے اور اب ریڈکراس کا ایک قافلہ درجنوں رہائی پانے والے فلسطینی...
غزہ /تل ابیب/بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی شہر تل ابیب کے جنوبی علاقے بات یام میں خالی بسوں میں دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں بسیں جل کر راکھ ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بسوں میں دھماکے گزشتہ رات ہوئے اور بسیں خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پھٹنے والے مواد ایک جیسے ٹائم بم تھے، اگر نامعلوم افرادنے ان بموں کو غلط ٹائم پر سیٹ کیا ہے تو واقعی ہم خوش قسمت ہیں۔ اسرائیلی حکام نے بتایا کہ مزید 2 بسوں میں لگائے گئے بم پھٹ نہ سکے جب کہ پولیس نے شہر میں مزید بم نصب ہونے کے پیش...
اسرائیلی کابینہ نے فوج کے نئے سربراہ ایال ضمیر کی تقرری کی منظوری دے دی۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے نئے سربراہ ایال ضمیر کی تقرری 5 مارچ کو ہو گی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے 7 اکتوبر 2023ء کے حماس کے حملے روکنے میں ناکامی پر استعفیٰ دیا تھا۔ انہوں نے حکومت کے نام خط میں لکھا تھا کہ 7 اکتوبر 2023ء کو دفاع میں ناکامی کی ذمے داری قبول کرتا ہوں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے وقت میں جا رہے ہیں جب فوج نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی صدر نے کہا کہ صدر ٹرمپ پہلے شاہ اردن پھر مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کریں گے، ٹرمپ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کرسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بڑے عرب سربراہان سے جلد ملاقات کرنے والے ہیں۔ صدر ٹرمپ اردن، سعودی عرب اور مصر کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی صدر نے کہا کہ صدر ٹرمپ پہلے شاہ اردن پھر مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کریں گے، ٹرمپ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کرسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی صدر نے ٹرمپ کی سعودی، مصری...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے پیکا ایکٹ پر صحافیوں کے خدشات دور کرنے کیلئے ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیاجبکہ کمیٹی چیئرمین پولین بلوچ نے کہاہے کہ تمام فریقین کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کا حل نکالا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کمیٹی اجلاس کے دوران کہاکہ پیکا ایکٹ صرف ڈیجیٹل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ہے اور اس سے اخبارات یا ٹی وی چینلز متاثر نہیں ہوں گے، کیونکہ وہ پہلے ہی قواعد و ضوابط کے تحت چل رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ڈیجیٹل میڈیا پر کروڑوں کمانے والے افراد کو بھی ملکی قوانین کے تحت کچھ دینا ہوگا جبکہ اس...
یوم یکجہتی کشمیر اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نوائے وقت میڈیا گروپ کے زیر اہتمام چیف آپریٹنگ آفیسر کرنل (ریٹائرڈ) سید احمد ندیم قادری کی قیادت میں لاہور ہیڈآفس سے ریلی نکالی گئی۔ریلی میں کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت ۔
واشنگٹن: میٹا کی معروف میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی پیراگون سولوشنز نے درجنوں صارفین کے اکاؤنٹس ہیک کرنے کی کوشش کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ کمپنی نے ہیکنگ کی کوشش کے بعد پیراگون کو قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے سیز اینڈ ڈیسسٹ کا خط ارسال کیا ہے۔ واٹس ایپ کے عہدیدار نے مزید بتایا کہ تقریباً 90 صارفین کے اکاؤنٹس ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ واٹس ایپ کے عہدیدارنے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ کن افراد کو ہدف بنایا گیا تھا اور ان کا تعلیق کس ملک سے تھا البتہ انہوں نے یہ ضرور کہا کہ ہدف...
تل ابیب: اسرائیلی فوج کے سربراہ میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے 6 مارچ کو مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق اسرائیلی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے مستعفی ہونے کے فیصلے سے وزارت دفاع کو آگاہ کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی آرمی چیف میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے اپنے مستعفی ہونے کے خط میں لکھا کہ وہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں دفائی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے وقت میں جا رہے ہیں جب فوج نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ادھر عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی...
حماس کی طرف سے رہائی پانے والی تین اسرائیلی یرغمالی خواتین کو تحائف کے بیگز بھی دیے گئے جس میں موجود اشیا پر عبرانی میڈیا سیخ پا ہوگیا۔ حماس نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں 28 سالہ یرغمال ایملی دماری، 24 سالہ رومی گونن اور 31 سالہ ڈورون اسٹین بریچر کو گاڑی کی کھڑکی سے حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز کے لوگو والے کاغذی تھیلے حوالے کیے جا رہے ہیں۔ ویڈیو میں تینوں خواتین مسکراتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، حماس کے کارکنوں نے ہر یرغمالی کو ایک، ایک تحفے کا بیگ پیش کیا۔ تینوں یرغمالی خواتین کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی اور وہ بے خوف نظر آئیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حماس نے قید کے دوران اُن سے بہت اچھا سلوک...
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں حماس کے کارکن سڑکوں پر نظر آرہے ہیں، حماس غزہ میں سرنگوں سے نکل کر دوبارہ کنٹرول ظاہر کرتی دکھائی دے رہی ہے، ویڈیوز میں حماس کے مزاحمت کار پک اپ ٹرکوں میں گشت کرتے نظر آرہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت اتوار کو پہلے 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔ دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت مختلف جیلوں سے رہا کیے جانے والے 90 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کی گئی تھی، جن...
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بین گویر نے جنگ بندی معاہدے کی مخالفت کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر بین گویر نے استعفیٰ دے دیا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بین گویر نے جنگ بندی معاہدے کی مخالفت کی تھی۔ اسرائیلی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ اتوار کی صبح سے نافذ العمل ہو رہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق قطری وزیراعظم کی حماس اور اسرائیلی وفود سے ملاقات ہوئی، حماس راہنما کی سربراہی میں وفد نے قطر اور مصر کے ثالثوں کو جنگ بندی معاہدے پر اپنی رضامندی سے آگاہ کردیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قطری وزیر اعظم نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا اعلان کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان کی حماس اور اسرائیلی وفود سے ملاقات ہوئی، حماس راہنما خلیل الحیہ کی سربراہی میں وفد نے قطر اور مصر کے ثالثوں کو جنگ بندی معاہدے پر اپنی رضامندی سے آگاہ کردیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم دوحہ میں موجود مذاکراتی ٹیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کی فیلا...
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ معاہدے پر حماس کی منظوری کے بعد دستخط کا عمل شروع ہو جائے گا، منظوری سے پہلے حماس نے غزہ پٹی سے اسرائیلی فوج کے مرحلہ وار انخلا کا جائزہ لیا۔ جنگ بندی جمعرات سے شروع ہونے پر قیدیوں کا تبادلہ اتوار کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں فائر بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوگیا۔ معاہدے کے نتیجے میں غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں میں وقفہ آئے گا، معاہدہ سے دونوں طرف کے قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی عمل میں آئے گی، فائر بندی معاہدے پر اتوار سے عمل درآمد شروع ہونے کا امکان ہے، فائر بندی...
DOHA: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ جنگ بندی کے لیے امریکا، قطر اور مصر کی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی منظوری دے دی۔ اسرائیلی ویب سائٹ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین اور اسرائیل کے عہدیداروں نے کہا کہ حماس نے غزہ جنگ روکنے اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی ہے تاہم حماس نے منظوری کو تحریری شکل میں پیش نہیں کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسرائیل کے عہدیداروں نے بتایا کہ دونوں فریقین نے معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے اور معاہدے کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ قبل ازیں بین الاقوامی خبرایجنسیوں نے بھی فلسطینی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ...
دوحا:قطر میں جاری غزہ جنگ بندی مذاکرات اہم موڑ پر پہنچ چکے ہیں، جہاں فلسطینی تنظیم حماس اور ثالثوں کے درمیان معاہدے کے مسودے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ قطری وزارت خارجہ اور اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے اور جلد معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔ اہم نکات اور ممکنہ پیش رفت عرب اور اسرائیلی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیل ایک ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، جبکہ حماس 3اسرائیلی یرغمالیوں کو پہلے روز اور مزید 4کو ایک ہفتے بعد آزاد کرے گی۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی فلاڈیلفی گزرگاہ خالی کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور دوسرے مرحلے میں قیدیوں اور...
رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حماس نے شہید رہنماء یحییٰ سنوار کی لاش کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے، تاہم اس پر سینیئر اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل یحییٰ سنوار کی لاش حماس کو نہیں دیگا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے مسودے پر اتفاق کرلیا۔ اسرائیلی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ حماس نے جنگ بندی مسودہ پر اتفاق سے ثالثوں کو آگاہ کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں ایک ہزار فلسطینیوں کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی ہوگی۔ علاوہ ازیں رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حماس...