2025-04-23@07:07:28 GMT
تلاش کی گنتی: 818
«میں بھی گیس»:
(نئی خبر)
اگرچہ چمگادڑوں کے پاؤں ہوتے ہیں لیکن آپ نے کبھی انہیں عام جانوروں کی طرح چلتے ہوئے نہیں دیکھا ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے جسم پرواز کے لیے بنے ہیں جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگیں وقت کے ساتھ ساتھ کمزور اور چھوٹی ہوگئی ہیں جو چلنے کے قابل نہیں رہیں۔ مزید برآں ان کے گھٹنوں کے جوڑ بھی پیچھے کی طرف مُڑے ہوئے ہیں اور ان کے بازو کی ساخت بھی زمین پر ان کا چلنا مشکل بنادیتا ہے۔ اگر چلنے کی کبھی واقعی ضرورت پیش آ بھی جاتی ہے توزیادہ تر چمگادڑیں بنیادی طور پر زمین پر عجیب طریقے سے رینگتے ہوئے چلتی ہیں ۔ تاہم باقی نسلوں کی چمگادڑوں کو قدرت نے...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یوزویندر چاہل نے اپنی اہلیہ اور ڈانسر دھنا شری ورما سے طلاق کی افواہوں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے اور اہلیہ کے درمیان طلاق کی افواہوں پر قیاس آرائیاں نہ کریں۔ یوزویندر چاہل نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے تمام مداحوں کے دل سے شکر گزار ہیں جن کی محبت اور حمایت کی بدولت وہ اس مقام تک پہنچ پائے ہیں تاہم یہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا۔ ملک، ٹیم اور مداحوں کے لیے ابھی بہت سے شاندار اوورز باقی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا بھارتی کھلاڑی یوزویندر چاہل کی دھناشری ورما سے علیحدگی ہوگئی؟...
ایکس پر صارفین نے امریکی اداکار جیمز وڈز کو یاد کروایا کہ وہ کیسے مظلوم فلسطینیوں کے گھر تباہ ہونے پر خوش ہوتے تھے، ایک فلسطینی شاعر اور سوشل میڈیا صارف نے سوال کیا کہ ’اب آپ بتائیں گے اپنے گھر کو تباہ ہوتے دیکھنا کیسا لگتا ہے؟ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی بےقابو آگ کئی ہزار ایکڑ رقبے تک پھیل چکی ہے جس کے باعث ہولی وڈ کے نامور اداکاروں کے گھر بھی آگ کی زد میں آئے ہیں جن میں غزہ جنگ کی حمایت کرنے والے اداکار جیمز وڈز بھی شامل ہیں۔ جیمز وڈز گزشتہ روز ’سی این این‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ ’یہ اپنے کسی...
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مسلم لیگ ن کی اتحادی پیپلزپارٹی پر بھی تنقید کے نشتر برسادیے۔ اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں کام ہورہا ہے اور نظر بھی آرہا ہے، مریم نواز کی کارکردگی سے حسد وہ کررہے جو کئی برس سے حکومتوں میں بیٹھے ہیں، ایک جماعت ایک صوبے میں 16 سال سے دوسری 12 سال سے اقتدار میں ہے، ان دونوں سے کارکردگی پوچھیں تو مظلومیت کارڈ اور ذاتیات کارڈ کھیلنا شروع کردیتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو کارکردگی سے مقابلہ نہیں کرسکتے وہ زبان درازی میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، نواز شریف کے وژن اور انکی لیڈرشپ میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، شہبازشریف اور مریم نواز...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میںہونے سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ، موٹر وے متعدد مقامات سے بند ہونے کے ساتھ ساتھ فلائٹ اور ٹرین آپریشن بھی متاثر ہوئے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش رہیں ۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر ویز متعدد مقامات سے بند رکھی گئی ، ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک جبکہ لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 کو دھند کے باعث بند رکھا گیا ۔اس کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور دیگر شہروں میں بھی دھند...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اگر عمران خان نے ’’جارحانہ‘‘ بیانات دینے کا سلسلہ بند نہ کیا تو حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا آگے بڑھنا مشکل ہوجائے گا۔ عمران خان کا تازہ ترین بیان، وزیراعظم اور آرمی چیف پر تنقید، پہلے ہی مذاکراتی عمل کو متاثر کر چکی ہے۔ نہ صرف حکومتی فریق بلکہ تحریک انصاف میں بھی کچھ رہنما ایسے ہیں جنہیں دو طرفہ مذاکرات کے آغاز کے بعد سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے عمران خان کے بیانات پر تحفظات ہیں۔ مذاکرات کرنے والی حکومت کی ٹیم کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے رابطہ کرنے پر کہا کہ ہم اب تک یہ بات نہیں سمجھ سکے کہ عین مذاکراتی عمل کے دوران...
لاس اینجلس میں امریکی تاریخ کی تباہ کن آتشزدگی، اب تک کتنا نقصان ہوچکا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز لاس اینجلس(آئی پی ایس)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے لاس اینجلس میں آتشزدگی سے اب تک وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور کم از کم 5 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ پر تین دن گزرنے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا جس نے دو ہزار سے زیادہ گھروں اور ہزاروں عمارتوں کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا ہے۔فائر فائٹرز لاس اینجلس کے علاقے میں لگنے والی بڑی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں اب تک...
ایک دن میری بیگم نے مجھے آواز دی۔ عزیز ! گھر میں جمع کچرا باہر گلی کے کوڑا دان میں ڈال آئیں۔ میں نے جواب دیا میں نوبل انعام یافتہ ہوں۔ اس نے پھر آواز دی۔ نوبل انعام یافتہ کیمیا دان عزیز صاحب! گھر میں جمع کچرا گلی کے کوڑا دان میں پھینک آئیں۔ یہ لطیفہ نما واقعہ 2015 میں نوبل انعام سے نوازے جانے والے ترک کیمیا دان عزیز سنجر نے سنایا۔ آپ نے ضرور سوشل میڈیا پر کہیں نہ کہیں پڑھا ہوگا۔ ہم سب اس پر ہنسے۔ کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ عزیز صاحب کی بیگم نے وہی کیا جو ہر بیوی کرتی ہے، یعنی شوہر کو شوہر سمجھنا، نہ کہ اس کے نوبل انعام یافتہ ہونے...
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پریس کانفرنس کررہے ہی، قیصر شریف، ضیاالدین انصاری ، صاحبزادہ طارق اللہ بھی موجود ہیں لاہو ر( نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے 17جنوری کو ملک گیر مظاہروں اور آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ، سابق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ و دیر سے آئی ہوئی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طبقاتی اور استحصالی نظام عوام کا خون چوس رہا ہے۔ آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمہ سے حکومت کے بقول قومی خزانہ کو ڈیڑھ ہزار ارب...
آج سے24برس قبل امریکی شہر، نیویارک، میں نائن الیون کے نام سے جو عظیم المیہ جنم لیا، امریکا اور امریکی شہری اِسے فراموش کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔ اِس تاریخی المناک سانحہ میں تین ہزار امریکی شہری ہلاک ہو گئے تھے ۔ نائن الیون سانحہ میں ملوث دہشت گردوں کے بارے میں امریکی تفتیش کاروں کا الزام ہے کہ اِس میں مسلمان شامل تھے ۔ اِن دہشت گردوں کے پس منظر بارے جو داستانیں منصہ شہود پر آئیں، ان میں یہ صراحت سے بتا دیا گیا تھا کہ یہ لوگ بنیادی طور پر کن مسلمان ممالک سے تعلق رکھتے تھے ۔ اِن معلومات کی بنیاد پر امریکی مسلمان کمیونٹی کو کئی آزمائشوں سے گزرنا پڑا ۔ یہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 جنوری 2025ء) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینز گرنڈ برگ نے قومی و علاقائی سطح پر کشیدگی کے خاتمے کو ملک میں قیام امن اور سیاسی تصفیے کے لیے بنیادی شرط قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یمن بھر میں پائیدار امن، سلامتی اور استحکام کی راہ ہموار کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا۔ انہوں نے اس مقصد کے لیے اب تک ہونے والی پیش رفت کا تحفظ کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔ Tweet URL ہینز گرنڈ برگ نے یہ بات یمن میں حوثیوں (انصاراللہ) کے زیرتسلط دارالحکومت صنعا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کہی جہاں انہوں نے...

علی امین گنڈاپور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا، مہذب معاشروں میں احتجاج پرامن ہی ہوتا ہے اور کام بھی چلتا رہتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوگی، عطاء اللہ تارڑ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا، مہذب معاشروں میں احتجاج پرامن ہی ہوتا ہے اور کام بھی چلتا رہتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوگی۔(جاری ہے) جمعرات کو علی امین گنڈاپور کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کی جانب سے 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے، کاش وہ 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی چڑھائی اور جلائو گھیرائو کرنے کی بجائے ایسے ہی ”اوو اوو“ کر کے...
پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار جان ریمبو نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں ازدواجی تعلقات کے مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جو سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔ ریمبو کا کہنا تھا کہ ازدواجی جھگڑوں میں مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب دونوں فریق ایک ساتھ غصے میں آجاتے ہیں اور ان کا مشورہ یہ ہے کہ جب آپ کی بیوی غصے میں ہو اور آپ سے ناراض ہو، تو آپ خاموش رہیں۔ یہ مشورہ سن کر شاید کچھ لوگوں کو سمجھداری کا گمان ہو، لیکن ریمبو کی بات یہیں ختم نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا، "پانچ منٹ بعد وہ خود آکر معافی مانگے گی اور ساتھ چائے...
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات ہوئی. جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے لئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی خدمات کو سراہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے.عالمی برادری کو ملکر کر دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے لائحہ عمل بنانا ہو گا. کسی بھی غیر قانونی غیر ملکی کو پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب امریکی سفیر نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جنوری ۔2025 )ایس اینڈ پی گلوبل انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں ایشیا کے 10 سرفہرست قرض دہندگان کی فہرست میں پاکستان کے 4 بینک بھی شامل ہیںایس اینڈ پی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسٹاک کے ساتھ ایشیا کے قرض دہندگان کی درجہ بندی میں پاکستانی بینکوں کا غلبہ رہا کیوں کہ خطے کی ترقی پذیر معیشتوں میں واقع متعدد بینکوں نے روایتی پاور ہاﺅس ممالک کے مقابلے میں مجموعی منافع کے اعتبار سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا.(جاری ہے) ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کے اعداد و شمار کے مطابق یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل )...
امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر ملک گیر احتجاجی شروع کرنے کا اعلان کر دیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہوئی تو17جنوری سے ملک گیراحتجاجی تحریک چلائی جائیگی، جماعت اسلامی جب کوئی تحریک شروع کرتی ہے تو پھر پیچھے نہیں ہٹتی،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے احتجاجی تحریک کو از سر نو شروع کریں گے۔ حکومت کے مطابق ڈیڑھ ارب روپوں کا فائدہ ہوا ہے لیکن بجلی سستی نہیں ہوئی۔یہ دعوے بڑے بڑے کرتے ہیں لیکن عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدام نہیں کرتے۔ حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں کی قربانی دینے کیلئے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ...