2025-04-23@19:09:46 GMT
تلاش کی گنتی: 4498
«اسپین جانے کے»:
(نئی خبر)
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف—فائل فوٹو خیبر پختون خوا حکومت نے سرکاری اسکولوں کے طلباء و طالبات کو مفت بیگ دینے کا فیصلہ کر لیا۔اس حوالے سے مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت نے کتابوں کی مفت فراہمی کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دے دی ہے۔ خیبر پختون خوا حکومت کا جامعات کو خود کفیل بنانے کا فیصلہخیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے جامعات کو خود کفیل بنانے کے لیے 10 سال کا پلان تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پیرنٹ ٹیچر کونسل کا سالانہ فنڈ 5 ارب سے بڑھا کر 7 ارب روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بیرسٹر سیف کا یہ بھی کہنا...

گمشدہ شہری کے نمبر سے نامعلوم شخص کی کال آئی کہ درخواست واپس لے لو تو اسے چھوڑ دینگے: عدالت میں وکیل کا بیان
سندھ ہائی کورٹ — فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے شہری کی گمشدگی کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے لاپتہ شہری کے دوسرے نمبر کے کال ریکارڈ طلب کر لیے۔دورانِ سماعت ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر، ایف آئی اے اور نادرا حکام عدالتی احکامات پر عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نادرا نے لاپتہ شہری کے اہلِ خانہ کے شناختی کارڈز اور بینک اکاؤنٹس بلاک کر دیے ہیں۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گمشدہ شہری کے اپنے نمبر سے نامعلوم شخص کی کال بھی موصول ہوئی ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ گمشدہ شہری کی اہلیہ نے اس کا صرف ایک ہی نمبر فراہم کیا ہے، جبکہ خاتون سے...
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کردی عدالت نے آج 2 گواہوں مجسٹریٹ اور مدعی مقدمہ کو طلب کررکھا تھا۔ جج امجد علی شاہ کے روبرو ہونے والی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہان آج بھی پیش نہیں ہو سکے۔ دورانِ سماعت وکلائے صفائی نے عدالت سے استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے لیے ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ کیس سے متعلق ان سے مزید رہنمائی لی جاسکے۔ علاوہ ازیں ایک ہی نوعیت کے تمام مقدمات کو یکجا کیا جائے اور ایک ساتھ ٹرائل شروع کیا جائے۔ قبل ازیں سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش ہونے والے ملزمان حاضری لگوا کر...
—اسکرین گریب اورماڑہ میں پاک بحریہ کے اسپتال پی این ایس درمان جاہ میں جدید سہولتوں سے آراستہ نئے بلاک کا افتتاح کر دیا گیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کی ساحلی پٹی کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پاک بحریہ نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ پی این ایس یمامہ کی پاک بحریہ میں شمولیت موثر فلیٹ آپریشنز میں معاون ثابت ہوگی، نیول چیفپاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت کی تقریب جناح نیول بیس اورماڑہ میں منعقد ہوئی۔ ...
سپریم کورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے دائر اپیلوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اہم ریمارکس دیے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے بجائے یہ کہا کریں کہ جیل میں ملزم تعاون نہیں کرتا۔ اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت سے استدعا کی کہ جسمانی ریمانڈ کی پیروی نہیں کی جا رہی، بس جیل میں فوٹوگرامیٹک، پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کی اجازت دی جائے۔ بانی پی ٹی آئی جیل میں تعاون نہیں کر رہے، اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیےکہ یہ بات کہا کریں کہ جیل میں ملزم تعاون نہیں کرتا۔ مزید پڑھیں: سیاسی روزہ رکھا ہے، پتا ہے کب کھولنا ہے‘ شیخ رشید...
اسلام آباد(آئی ا ین پی)امریکی ارکان کانگریس کے وفد سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنماں کی ملاقات کے معاملے پر ترجمان قومی اسمبلی کا بیان سامنے آگیا۔ ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ ہفتے کی رات اسپیکر قومی اسمبلی نے امریکی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا تھا۔ترجمان کے مطابق پرنسپل سیکرٹری ٹو اسپیکر، اسپیشل سیکرٹری آئی آر، ڈی جی پروٹوکول نے بیرسٹرگوہر اور ملک عامر ڈوگر کو فون کرکے انہیں عشائیے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ مصطفیٰ قتل کیس،ارمغان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں مزید انکشافات سامنے آگئے ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق دونوں معزز ارکان نے اسپیکر کی عشائیے میں شرکت کی دعوت قبول کی اور شرکت بھی کنفرم کی۔ ترجمان کا...
’راولپنڈی ایکسپریس‘ کے نام سے مشہور سابق قومی کرکٹر، دنیا کے تیز ترین بولر شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی فرنچائز کا مطالبہ کر دیا۔ گزشتہ روز ایک نجی پروگرام کے دوران ایک سوشل میڈیا صارف نے شعیب اختر سے سوال کیا کہ اگر آپ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلتے تو کِس فرنچائز کے لیے کھیلنا پسند کرتے؟ اس سوال کے جواب میں شعیب اختر نے بھرپور اور جوشیلے انداز میں کہا کہ میں کسی فرنچائز کے لیے نہیں کھیلتا بلکہ میں اپنی فرنچائز بناتا، یا تو میں کسی فرنچائز کا مالک ہوتا یا اپنی فرنچائز ’پنڈی ایکسپریس‘ لانچ کرتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ساتویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ آج رات 8 بجے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی سربراہی شاداب خان جبکہ ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل سیزن 10 : کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو4 وکٹوں سے شکست دے دی اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دی تھی۔ لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جانب...
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے، اور مجھے پتا ہے کب روزہ کھولنا ہے، یہ روزہ طویل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی مقدمات میں 36 ہزار ملزمان اور 25 ہزار مفرور ہیں، عدالت نے 4 مہینے میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے لیکن مجھے اپنی زندگی میں یہ ٹرائل مکمل ہوتے نظر نہیں آتے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وہ 16 بار وزیر رہ چکے ہیں اور جانتے ہیں کہ سیاست میں ٹائمنگ کی کیا اہمیت ہوتی ہے۔ مزید پڑھیں: دھونی نے شیخ رشید کی تعریف کیوں کی؟ شیخ رشید احمد کی 9 مئی مقدمات میں بریت کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنزکے ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کرلی۔ نجی چینل کے مطابق نیپرا نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنزکا بنیادی ٹیرف 23 روپے 57 پیسے فی یونٹ مقرر کردیا۔ اس سے قبل الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بنیادی ٹیرف 45 روپے 55 پیسے مقرر تھا۔ ٹیرف میں کمی کے بعد بنیادی ٹیرف میں 21 روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی۔ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز پر 24 روپے 44 پیسے کیپڈ مارجن ہٹانے کی درخواست بھی منظور کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی الیکٹریکل وہیکل پالیسی 2025 تا 2030 کے تحت ملک میں آئندہ 2 سال کے دوران الیکٹرک...

پی ٹی آئی کو اسکول کے کلاس روم کی طرح نہیں چلایا جاسکتا، عمران خان اپنی ہی جماعت کے سیکرٹری جنرل سے ناراض
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ ہفتے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے آنے والے سینئر پارٹی رہنماؤں پر پارٹی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے تنقید پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ اس صورتحال سے آگاہ ذرائع نے بتایا ہے کہ منگل کو عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے توسط سے اپنے تحفظات سلمان اکرم راجہ کو پہنچائے۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے یہ سلمان اکرم راجہ کو یہ پیغام دیا ہے کہ ’’سیاسی جماعتوں کو اسکول کلاس روُم کی طرح نہیں چلایا جا سکتا۔‘‘ عمران خان نے الزام تراشی کا کھیل کھیلنے کی بجائے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ تنازع...
ذرائع کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما نے سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے سیاسی سہولت اور اقتدار کے حصول کے لیے کشمیری عوام کے مفادات پر بارہا سمجھوتہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما التجا مفتی نے نیشنل کانفرنس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں این سی پر ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ سمجھوتے کا الزام لگایا ہے۔ ذرائع کے مطابق التجا مفتی نے سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے سیاسی سہولت اور اقتدار کے حصول کے لیے کشمیری عوام کے مفادات پر بارہا سمجھوتہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا...
خیبر پختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے شمالی اضلاع میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلیشیئر پھٹنے اور ممکنہ سیلاب کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق، کل سے متوقع گرمی کی شدت کے پیش نظر خاص طور پر چترال، اپر دیر، سوات اور کوہستان کے اضلاع میں گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (جی ایل او ایف) کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ جی ایل او ایف کے تحت گلیشیائی جھیلوں سے پانی اچانک بہہ نکلنے سے شدید اور تباہ کن سیلاب آسکتا ہے۔ مزید پڑھیں: وفاق نے سیلاب متاثرین کے 400 ملین ڈالر اپنی جیب میں رکھ لیے، بلاول بھٹو واضح رہے کہ...
کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ میں اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے بینیفیشری ہونے کا معاملہ، اداکارہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کال پر پیش ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق ایف ائی اے کے نوٹس پر نادیہ حسین ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں تین وکلاء کے ہمراہ پہنچیں۔ تینوں وکلاء ایف آئی اے آفس کے اندر داخل ہوئے جس پر ایف آئی اے افسر کی جانب سے وکلا کی تعداد پر شدید اعتراض کیا گیا۔ نادیہ حسین سلون اور ٹیکس اکاؤنٹ کے وکلاء کے ہمراہ پہنچیں جس پر ایف آئی اے افسر نے وکلاء سے باہر جانے کی درخواست کردی۔ ایف آئی اے افسر کے مطابق نادیہ حسین کا بیان کسی بھی غیرمتعلقہ کے سامنے ریکارڈ...
کشمیر کے بزرگ سیاسی رہنما کے مطابق پارلیمنٹ میں منظور شدہ وقف ایکٹ کو نہ صرف مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے بلکہ اسکے ذریعے ملک بھر میں مسلم وقف املاک پر حکومت کی بالادستی قائم کی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وقف قانون کے خلاف جموں کشمیر میں بھی بیشتر سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ بعض لیڈران کی جانب سے حکمران جماعت نیشنل کانفرنس (این سی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مابین خفیہ مفاہمت کے بھی الزامات عائد کئے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں جنوبی کشمیر کے ترال علاقے کے بزرگ سیاسی رہنما شیخ رشید نے نیشنل کانفرنس اور بی جے پی کے مابین وقف معاملے...
ایک بیان میں جام خان شورو کا کہنا ہے کہ سندھ کو اس وقت 62 فیصد پانی کی قلت کا سامنہ ہے، جبکہ پنجاب کے کینالز 54 فیصد پانی کی قلت برداشت کر رہے ہیں، ٹی پی لنک کینال کھولنے کی وجہ سے سندھ میں مزید پانی کی قلت بڑھ جائے گی، اس لیے ارسا ٹی پی لنک کینال کو فوری طور پر بند کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو کا کہنا ہے کہ اس وقت ٹی پی لنک کینال کھولنا سندھ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ حکومتِ سندھ نے ارسا سے تکراری ٹی پی لنک کینال فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ جام خان شورو کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ...
خیبرپختونخو ا کے ضلع سوات میں مینگورہ اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت4.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی گہرائی 98 کلومیٹر اور اس کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر پر تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل بھی سوات سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلو میٹر شمال مغرب میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اپریل 2025ء) پاکستانکے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے رواں برس جنوری میں بیان دیا تھا کہ پی ٹی وی کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کا سامنا ہو سکتا ہے کیونکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے نشریاتی حقوق حاصل کرنے کے لیے خطیر رقم ادا کی گئی ہے۔ وزیر نے یہ بیان جنوری کے آخر میں دیا تھا جب دسمبر کی تنخواہیں ملازمین کو ادا نہیں کی گئی تھیں۔ پاکستان: الیکشن کے ایک سال بعد شہباز شریف کی حکومت کہاں کھڑی ہے؟ آبادی، مہنگائی اور جی ڈی پی، پاکستان پانچ سال بعد کہاں کھڑا ہو گا؟ اس اعلان کو چار ماہ گزرنے کے باوجود یہ مسئلہ حل...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان آج کا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے آج کے میچ کے لیے ٹیم میں جہانداد خان کی جگہ زمان خان کو شامل کیا ہے، جبکہ کراچی کنگز نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم اچھا ٹوٹل...
وفاقی دارالحکومت سے اغوا ہونے والے سینیٹ کے ملازم 30 سالہ نوجوان کی مدفن لاش اسلام آباد پولیس کے ریٹائرڈ ڈی ایس پی کے گاؤں سے برآمد ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد سے 30 سالہ نوجوان کے اغوا کے معاملے میں خوفناک موڑ اُس وقت سامنے آیا جب تفتیش کے دوران نوجوان کی لاش وفاقی پولیس کے ریٹائرڈ ایس پی کے کے گاؤں سے برآمد ہوئی۔ لواحقین نے کہا کہ لاش ریٹائرڈ ایس پی کے گھر کے پیچھے ویرانے میں دفن کی گئی تھی، لاش کو ڈھونڈنے کیلئے وفاقی پولیس کے اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی۔ مقتول کی لاش کو پولیس مانسہرہ سے اسلام آباد منتقل کرے گی جس کے بعد پولی کلینک میں پوسٹ مارٹم کیا جائے...
مشرقی لیبیا کے قریب تارکین افراد کی کشتی کو حادثہ پیش آنے کے بعد 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ 4 پاکستانیوں میں سے 3 کا تعلق منڈی بہاالدین اور ایک کا گوجرانوالا سے ہے ۔ حکام کے مطابق کشتی لیبیا سے تارکین کو لے کر یونان جا رہی تھی، کشتی الٹنے کا واقعہ 12 اور 13 اپریل کی درمیانی شب پیش آیا۔
محکمہ موسمیات کی آئندہ 2روز کے دوران اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)محکمہ موسمیات نے 16سے 18اپریل کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی لہر 18اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ اس دوران بالائی علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ 16سے 20 اپریل کے دوران دیر سوات شانگلہ بنیر مردان پشاور میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، اس کے علاوہ مری،ڈیرہ اسماعیل خان...
محکمہ موسمیات نے 16 سے 18 اپریل کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مخلتف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی لہر 18 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ اس دوران بالائی علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ 16 سے 20 اپریل کے دوران دیر سوات شانگلہ بنیر مردان پشاور میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، اس کے علاوہ مری،ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک بنو گلیات وزیرستان میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ 16 سے 18...
جام خان شورو — فائل فوٹو وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو کا کہنا ہے کہ اس وقت ٹی پی لنک کینال کھولنا سندھ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔حکومتِ سندھ نے ارسا سے تکراری ٹی پی لنک کینال فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔جام خان شورو کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ پر تکراری ٹی پی لنک کینال کھولنے پر حکومتِ سندھ نے ارسا کو احتجاجاً خط لکھ کر کینال فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سندھ حکومت نے پنجاب کے ارسا کو لکھے گئے خط کو مسترد کردیاوزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے پنجاب حکومت کی جانب سے ارسا کو لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے پنجاب...
کراچی: شہرقائد میں ایک ہی گھنٹے کے دوران دو مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ دونوں حادثات سائٹ بی تھانے کی حدود میں پیش آئے۔ پہلا حادثہ شیر شاہ گلبائی کے قریب شیل پمپ کے پاس پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرک (نمبر ٹی بی اے) نے سڑک عبور کرتی ہوئی 58 سالہ راہ گیر خاتون غلام سکینہ زوجہ غلام کو کچل دیا۔ خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں متوفیہ کی شناخت کرلی گئی۔ غلام سکینہ کا تعلق جمن شاہ لیاری سے تھا اور وہ اسپتال سے گھر واپس جا رہی تھی۔ حادثے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی...
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 ) بارشوں کے بدلتے ہوئے پیٹرن کے باعث زرعی شعبے میں پانی کا بحران پیدا ہو رہا ہے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے ڈاکٹر افتخار علی نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کسانوں کو متعدد مسائل کا سامنا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ خشک سالی، خاص طور پر بارش والے علاقوں میںان کی فصلوں کو تباہ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں کی وجہ سے ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور دریائے سندھ کے مشرقی کنارے کے ان کے ہمسایہ علاقوں میں سیلاب آتا ہے پہاڑی علاقوں میں زیادہ بارشیں سیلاب پیدا کرتی ہیں جو چاول کی فصلوں،...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی آصف آفریدی کا کہنا ہے کہ میرا ہدف اوروں سے کافی مختلف ہے اور وہ یہ ہے کہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ ڈاٹ بال میری ہوں۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے آصف آفریدی نے کہا کہ میری یہ بھی خواہش ہے کہ میری بولنگ پر سب سے کم باؤنڈریز لگیں۔ آصف آفریدی نے کہا کہ آنکھ کی انجری کی وجہ سے اب بھی درد میں ہوتا ہوں مگر ٹیم کے لیے کھیل رہا ہوں مگر کھیل کے شوق اور جنوں کے سامنے یہ درد کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے خلاف بھی اچھا کھیل کر اس کو ٹف ٹائم دیں گے اور پچھلا...
معروف سوشل میڈیا کمپنی ’میٹا‘ کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ نے واشنگٹن کی فیڈرل عدالت میں تاریخی اینٹی ٹرسٹ مقدمے میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ اس مقدمے میں میٹا پر الزام ہے کہ اس نے انسٹا گرام اور واٹس ایپ کو اس وقت خریدا جب وہ کمپنی کے مستقبل کے حریف بننے کی صلاحیت رکھتے تھے، اور اس طرح مسابقت کے اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی۔ امریکی صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے فیڈرل ٹریڈ کمیشن (FTC) نے یہ مقدمہ دائر کیا ہے۔ اگر ایف ٹی سی عدالت میں اپنے دلائل میں کامیاب ہو گئی تو میٹا کو مجبور کیا جا سکتا ہے کہ وہ انسٹاگرام اور واٹس...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 )پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ متنازعہ نہروں کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور وزیراعظم ایک پیج پر ہیں، پیپلزپارٹی عوام کا پریشر دیکھ کر مگرمچھ کے آنسو رو رہی ہے پشاور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پانی کے بہا ﺅ میں تبدیلی کی بھی منظوری دی گئی، یہ سندھ کے عوام کی پیٹھ پر چھرا گھونپنے کے مترادف ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مائنز اور منرلز بل کی جانچ پڑتال ہوگی، عمران خان کو اس پر بریف کیا جائے گا اور ان کے احکامات پر عمل کریں گے انہوںنے...
خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل 2025 کے جائرے کی غرض سے پی ٹی آئی کی جانب سے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ پارٹی اعلامیے کے مطابق کمیٹی کے چئیرمین مرکزی جنرل سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی علی اصغر خان ہوں گے، کمیٹی میں شامل دیگر اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی خان اور ارباب شیر علی خان ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں مجوزہ مائنز اینڈ منرلز بل پر پی ٹی آئی حکومت مشکل میں، اپنے ہی ارکان کی مخالفت مذکورہ کمیٹی قانون کا جامع جائزہ لینے کے لیے کےلیے تشکیل دی ہے، جو تفصیلی جائزے کے بعد اس میں موجود اہم سقم یا ابہامات کی نشاندہی کرے گی۔ ’کمیٹی شفافیت کے فروغ، صوبائی خودمختاری کے تحفظ، عوامی حقوق...
برسلز: یورپی یونین نے فلسطینی عوام کی مدد کے لیے ایک ارب 60 کروڑ یورو (تقریباً ایک ارب 80 کروڑ امریکی ڈالر) کے تین سالہ مالی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفیٰ اور یورپی وزرائے خارجہ کے درمیان لکسمبرگ میں ہونے والی ملاقات سے قبل کیا گیا۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کلاس نے کہا کہ یہ امداد مغربی کنارے اور غزہ میں استحکام کے لیے دی جا رہی ہے تاکہ فلسطینی عوام کی ضروریات پوری کی جا سکیں اور مستقبل میں فلسطینی اتھارٹی (پی اے) کو غزہ کی حکمرانی کے لیے تیار کیا جا سکے۔ یورپی یونین، جو فلسطینیوں کی سب سے بڑی بین الاقوامی مددگار ہے، نے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 43 سالہ آل راؤنڈر شعیب ملک کے کھیلنے پر سوال اُٹھادیا۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر و قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں 43 سالہ شعیب ملک کے کھیلنے پر سوال اٹھایا۔ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو عمر رسیدہ کرکٹرز کو کھلانے اور انہیں سلیکٹ کرنے کے حوالے سے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ مزید پڑھیں: سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کا ٹیم ڈائریکٹر بنا دیا گیا شعیب ملک رواں ایڈیشن میں بطور پلئیر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے ابتدائی دو میچز میں محض...
—فائل فوٹو خیبر پختون خوا میں ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے قائم اسپیشل پروٹیکشن فورس میں 492 اہلکاروں کو بھرتی کر لیا گیا ہے۔ ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے اسپیشل پروٹیکشن فورس میں پہلے بھرتی کے لیے صرف خیبر پختون خوا کے لوگ اہل تھے، پہلے کی گئی بھرتی کے عمل میں 158 اسامیاں خالی رہ گئی تھیں، جن میں 128 ہیڈ کانسٹیبلز اور 30 کانسٹیبلز کی نشستیں تھیں۔ ٹل پاراچنار شاہراہ آج بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بندٹل پاراچنار شاہراہ آج بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند ہے۔ اب خیبر پختون خوا حکومت نے محکمۂ پولیس کو 158 اہلکار بھرتی کرنے کی اجازت دی ہے۔ اسپیشل پروٹیکشن...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 )اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں سے متعلق سماعت ہوئی عمران خان کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس سمیت پانچ مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی. عمران خان کے وکیل خالد یوسف نے عدالت میں کہا کہ آج توقع ہے سابق وزیراعظم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا کیونکہ عدالتی حکم بھی یہی ہے جج نے ریمارکس دیے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی پیشی کی کوشش تو میں نے بھی کی ہے، کیا جیل حکام نے کوئی لیٹر لکھا؟ جس پر عدالتی عملے نے جواب دیا...
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہائوس سمیت جلا ئوگھیرا ئوکے چار مقدمات میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں13مئی تک توسیع کردی ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔پراسکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ عدالت پیش نہ کیا اور موقف اپنایا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے۔عدالت نے استفسار کیا وہ ریکارڈ کب آئے گا ؟۔ جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ریکارڈ جلد آ جائے گا ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں 13 مئی تک توسیع کردی ۔
قتل کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے سوشل میڈیا پر جم سے اپنی نئی تصاویر شیئر کر دیں۔ شیئر کی گئی تصاویر میں سلمان خان ورزش کرتے نظر آ رہے ہیں، اداکار نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’حوصلہ افزائی کے لیے شکریہ‘۔ Thank u for the motivation pic.twitter.com/U90Oy3y1K6 — Salman Khan (@BeingSalmanKhan) April 14, 2025 سلمان خان کی حالیہ تصاویر پر صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کسی نے ان کی فٹنس کی تعریف کی تو کسی نے کہا کہ انہیں یقین ہی نہیں آ رہا کہ اداکار 69 سال کے ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت کے معروف اداکار سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر جان...
امریکی وفد کے سامنے اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی کا دور تک ذکر بھی نہیں کیا، اسپیکر ایاز صادق WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکی وفد سے ملاقات کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی اور چیف وہپ کو باقاعدہ دعوت دی گئی تھی، مگر وہ شریک نہ ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بیرونی قوتوں سے مدد مانگتے ہیں، اُنہیں ان ہی سے بات بھی کرنی چاہیے۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ ان کے پاس دعوت کے باقاعدہ ثبوت اور شواہد موجود ہیں۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس کے تینوں ارکان نے واضح طور پر کہا کہ ان کا پاکستان کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکی وفد سے ملاقات کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی اور چیف وہپ کو باقاعدہ دعوت دی گئی تھی، مگر وہ شریک نہ ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بیرونی قوتوں سے مدد مانگتے ہیں، اُنہیں ان ہی سے بات بھی کرنی چاہیے۔ سپیکر کا کہنا تھا کہ ان کے پاس دعوت کے باقاعدہ ثبوت اور شواہد موجود ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایاز صادق کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس کے تینوں ارکان نے واضح طور پر کہا کہ ان کا پاکستان کے اندرونی معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکی وفد نے پی ٹی...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکی وفد سے ملاقات کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی اور چیف وہپ کو باقاعدہ دعوت دی گئی تھی، مگر وہ شریک نہ ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بیرونی قوتوں سے مدد مانگتے ہیں، اُنہیں ان ہی سے بات بھی کرنی چاہیے۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ ان کے پاس دعوت کے باقاعدہ ثبوت اور شواہد موجود ہیں۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس کے تینوں ارکان نے واضح طور پر کہا کہ ان کا پاکستان کے اندرونی معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکی وفد نے پی ٹی آئی بانی عمران خان کا نام تک نہیں لیا۔ اسپیکر نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔ جیل حکام نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ آج بانی پی ٹی آئی کی پیشی کی توقع ہے اور عدالتی حکم کے مطابق انہیں پیش کیا جانا ہے۔ پی ٹی آئی سوشل...
’آپ کے وعدے کا کیا ہوا؟‘ امریکی وفد کی آرمی چیف کی ملاقات پر پی ٹی آئی کے حامی مایوس WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز امریکی کانگریس کے رکن جیک برگمین کی سربراہی میں آنے والے تین رکنی امریکی وفد کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامیوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پی ٹی آئی سے ہمدردی رکھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے وفد پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ آخر وہ عمران خان سے ملاقات کیوں نہیں کر سکے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور...
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت ضم شدہ اضلاع پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ضم اضلاع میں تعلیم کا فروغ، صحت کی سہولیات کی فراہمی اور انفرا اسٹرکچر کی ترقی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات ڈاکٹر بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ضم اضلاع کے فنڈز صوبے کو منتقل نہ کرنا آئین اور قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، وفاق نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خط پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی جانب سے وفاق کو لکھے گئے خط کا تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا،...
امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے ’آل ویمن اسپیس فلائٹ‘ کے ساتھ خلا کی سرحد عبور کرلی۔ معروف امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے پیر کے روز خلا کی ایک مختصر پرواز کی، جس میں صرف خواتین پر مشتمل عملہ شامل تھا۔ یہ پرواز امریکی بزنس مین جیف بیزوس کی خلائی کمپنی ’بلو اوریجن‘ کے ذریعے امریکی ریاست ٹیکساس سے صبح 8:30 بجے روانہ ہوئی اور تقریباً 10 منٹ بعد بحفاظت زمین پر واپس آئی۔ View this post on Instagram A post shared by Blue Origin (@blueorigin) اس مشن میں کیٹی پیری کے ساتھ جیف بیزوس کی منگیتر لورین سانچیز اور مشہور ٹی وی میزبان گیل کنگ سمیت چھ خواتین شامل تھیں۔ View this post on Instagram A...
پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے ایسٹر کے پیش نظر مسیحی برادری کو تنخواہ اور پنشن 20 اپریل کو دینے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے تمام انتظامی سیکرٹریز اور منسلک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان کے نام مراسلہ ارسال کر دیا، وفاقی ٹریژری رولز کے تحت مذہبی تہوار سے پانچ دن پہلے تنخواہ ادا کی جائے گی۔ مراسلے کے مطابق مسیحی برادری میں تنخواہ اور پنشن 20 اپریل کو تقسیم کرنے کے لئے انتظامات کئے جائیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات
حماس عہدیدار کا کہنا ہے کہ حماس کا مؤقف برقرار ہے کہ کسی بھی معاہدے کی بنیاد غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کا خاتمہ اور قابض افواج کا انخلا ہونا چاہیئے۔ عہدیدار نے کہا کہ حماس کے ہتھیاروں کے حوالے سے کوئی بات چیت ممکن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل حماس جنگ بندی کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات کسی پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قاہرہ میں غزہ کے جنگ بندی معاہدے کی بحالی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے ہونے والے تازہ مذاکرات کسی نمایاں پیش رفت کے بغیر اختتام کو پہنچ گئے۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیر کو فلسطینی اور مصری ذرائع نے...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کے دن پر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی سخت کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے اطراف پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ سیکورٹی انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کریں گے۔ ایس پی صدر موقع پر موجود پولیس ٹیموں کی نگرانی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے گیٹ ایک،3 اور 5 پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل جانے والے راستوں داہگل،گورکھپور سمیت 4 مقامات پرناکے قائم کر دیئے گئے جبکہ اڈیالہ جیل کے اطراف...
بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کے دن پر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی سخت کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے اطراف پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ سیکورٹی انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کریں گے۔ ایس پی صدر موقع پر موجود پولیس ٹیموں کی نگرانی کریں گے۔ مزید پڑھیں: عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات سے متعلق معاملہ سپریم کورٹ لے جانے کی ہدایت کردی ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے گیٹ ایک،3 اور 5 پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل...
اسلام آباد: احتجاج اور توڑپھوڑ کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالتی حکم کے باوجود آج بھی پیش نہیں کیا جا سکا۔ بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ کے پانچ مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ آج توقع ہے بانی پی ٹی آئی کو پیش کیا جائے گا، عدالتی حکم آج بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا ہے۔ جج محمد افضل مجوکا...
لیما: مشہور لاطینی امریکی ادیب، نوبیل انعام یافتہ اور سیاسی شخصیت ماریو ورگاس یوسا 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے اہلِ خانہ نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ ماریو یوسا اتوار کے روز لیما، پیرو میں اپنے اہلِ خانہ کے درمیان پُرسکون انداز میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ورگاس یوسا کو لاطینی امریکہ کے ادبی بوم کے اہم ترین ادیبوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے طاقت، کرپشن اور آمریت کے موضوعات پر کئی یادگار ناولز لکھے، جن میں The Time of the Hero, Conversation in the Cathedral، اور The Feast of the Goat شامل ہیں۔ یوسا نے صرف ادبی دنیا ہی نہیں بلکہ سیاست میں بھی قدم رکھا۔ 1990 میں وہ پیرو...

ایس آئی ایف سی کی کاوشیں ثمرآور، پی پی ایل اور فن لینڈ کی ’میٹسو‘ کارپوریشن کے درمیان اشتراک کا اعلان
سٹی42:ایس آئی ایف سی کی کاوشیں ثمرآور، معدنی شعبے میں ترقی کے لیے عالمی تعاون کی نئی مثال، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے 'پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ' (پی پی ایل) اور فن لینڈ کی عالمی شہرت یافتہ 'میٹسو' کارپوریشن کے درمیان اشتراک کا اعلان۔ پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 کے ثمرات آنا شروع ہوگئے، پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کے دوران معدنی شعبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے پی پی ایل کا فن لینڈ کی معروف کمپنی 'میٹسو' کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ اس اہم اشتراک کا مقصد پاکستان میں معدنی وسائل کی تلاش اور...

26 نومبر احتجاج‘ پی ٹی آئی کے 86 کارکنوں کی ضمانت درخواستیں مسترد عمران کی 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے استدعا
اسلام آباد+ لاہور (نمائندہ نوائے وقت + خبر نگار) انسداد دہشتگردی عدالت نے26 نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں گرفتار میں 86 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت کیلئے دائر درخواستیں مسترد کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ کیس میں 6 کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی۔ وکیل نے کہاکہ ملزمان میں سے کوئی بھی نامزد نہیں تھا، شناخت پریڈ کے بعد نامزد کیا گیا،5 مہینے بعد شناخت پریڈ ہوئی کے معاملے پر پہلے بھی آگاہ کیا گیا تھا، شناخت پریڈ کا پروسیجر سارا انگلش میں ہوا ہے، کیا پولیس آفیشل انگلش بول سکتا تھا؟ کیا ملزم انگلش کو سمجھ سکتے ہیں؟، ملزمان سے کسی قسم کی کوئی ریکوری نہیں ہوئی، راولپنڈی سے 5،6 ماہ بعد لوگ رہا ہوتے ہیں تو...
اسلام آباد+چراٹ (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور مراکش کے درمیان مشترکہ فوجی مشق 2025 کا آغاز ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب سپیشل آپریشنز سکول چراٹ میں منعقد ہوئی۔ پاکستان آرمی کی ایس ایس پی اور مراکش کی سپیشل فورسز نے شرکت کی۔ دونوں ملکوں کی افواج کی مشق انسداد دہشتگردی کے سلسلے میں ہوئی۔ کمانڈنٹ سپیشل آپریشنز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھانا اور باہمی عسکری تعلقات مضبوط بنانا ہے۔ دونوں ممالک کی افواج ایک وسرے سے فائدہ اٹھائیں گی۔
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرِ خزانہ و ریونیو، سینیٹر محمد اورنگزیب سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت آئی ایف سی کی گلوبل ڈائریکٹر برائے پبلک پرائیویٹ پرائیویٹائزیشن و کارپوریٹ فنانس ایڈوائزری، لنڈا رودو مونینگیٹرووا کر رہی تھیں۔ ملاقات کے دوران مونینگیٹرووا نے پاکستان سے آئی ایف سی کے عزم کا اعادہ کیا اور ملک میں جاری میکرو اکنامک اصلاحات، سرمایہ کاری اور نجکاری کے اقدامات کی حمایت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے بتایا کہ وہ پاکستان ایک کھلے ذہن کے ساتھ آئے ہیں تاکہ مارکیٹ کا جائزہ لیں اور کلیدی سرکاری سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کر کے ممکنہ سرمایہ کاری کے شعبوں کی نشاندہی کر سکیں۔...
اسلام آباد میں سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مائنز منرلز بل پر بات کرنا فضول ہے چاہے 5 سال تک پڑا رہے، مائنز بل اس وقت تک پاس نہیں ہوگا جب تک بانی نہیں کہیں گے، صوبائی حکومت اور کابینہ کا فیصلہ ہے کہ بانی کی اجازت کے بغیر بل پاس نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مائنز منرلز بل بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر پاس نہیں ہوگا۔ سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاطف خان بہت سینئر آدمی ہیں، تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے کسی کو...

سعودی عرب کے ترقیاتی منصوبوں میں پاکستانیوں کا کردار، ملازمت کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں، پاکستانی سفیر احمد فاروق
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وژن 2030 سمیت اہم تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں میں پاکستانی محنت کش اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں حالیہ برسوں کے دوران مثبت تبدیلیاں آئی ہیں، جن سے پاکستانیوں کے لیے مزید مواقع پیدا ہورہے ہیں۔ اب محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ، ویزا پالیسی میں نرمی اور ہنر مند افراد کے لیے نئی ملازمت کے مواقع موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاکستان سعودی عرب شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ پاکستانی سفیر...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل2025ء) پاکستان میں مون سون کے دوران زائد بارشوں کی پیشگوئی، اپریل سے جون تک ملک میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہنے کا امکان، اس دوران ملک میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی ۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی موسمیاتی ایپس نے رواں سال پاکستان میں مون سون کے دوران زائد بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق اپریل سے جون تک ملک میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہ سکتاہے جبکہ اس دوران ملک میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی اور اپریل سے جون تک بارشوں کا ملک کے پانی کے ذخائر میں حصہ 19 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا ہ اورگلگت بلتستان میں اپریل سے جون...
وفاقی حکومت نے 6 نئی نہروں کے منصوبوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو نے 6 نئی نہروں سے متعلق تحریری تفصیلات ایوان میں پیش کیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کے لیے چھوٹی چولستان نہر کے منصوبے کے لیےارسا نے جنوری 2024 میں این او سی جاری کیا، یہ منصوبہ حکومت پنجاب کی مالی معاونت سے مکمل کیا جا رہا ہے، جب کہ منصوبے کی کل لاگت 225 ارب 34 کروڑ روپے ہے جسے سی ڈی ڈبلیو پی نے ایکنک کو بھجوا دیا ہے، تاہم ایکنک نے تاحال اس کے پی سی ون پر غور نہیں کیا۔معین وٹو نے بتایا کہ...
جناح نیول بیس اورماڑہ میں پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت کے موقع پر چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل کا کہنا تھا کہ خطے میں ابھرتے ہوئے بحری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط بحریہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی این ایس یمامہ کی پاک بحریہ میں شمولیت موثر فلیٹ آپریشنز، مغربی سرحدوں میں بڑھتی ہوئی صلاحیتوں اور میری ٹائم سکیورٹی کے فروغ میں معاون ثابت ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمولیت کی تقریب کا انعقاد جناح...
فوٹو: فائل وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے 26 نومبر کی ٹھکائی کے بعد اب اسلام آباد نہیں آئیں گے۔جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی جماعت یا گروہ کو نظام حکومت معطل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کسی کی ذات کی وجہ سے نہیں رکتے، امریکا کے ساتھ تعلقات پہلے کی طرح مضبوط اور قائم و دائم ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ آنے کے بعد بھی کئی وفود پاکستان آچکے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ سے بانی کی رہائی میں داد رسی کی امید نہیں رکھتا، شیر افضل مروترکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا کہ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد ان کی بیٹنگ جاری ہے۔ آج کا میچ راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی اسکواڈ آج کے میچ کے لیے پشاور زلمی کے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر، کیڈمور، مچل اوون، حسین طلعت، جارج لِنڈے، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم اور علی رضا شامل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شاداب خان (کپتان)، آندرے گوس، صاحبزادہ فرحان،...
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیجانب سے 26 نومبر احتجاج میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کارکنان کیجانب سے سردار محمد مصروف ایڈووکیٹ، آمنہ علی ایڈووکیٹ، زاہد بشیر ڈار، انصر کیانی، مرتضی طوری، فتح اللہ برکی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل انصر کیانی نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان میں سے کوئی بھی نامزد نہیں تھا، شناخت پریڈ کے بعد نامزد کیا گیا، 5 مہینے بعد شناخت پریڈ ہوئی ہے معاملے پر پہلے بھی آگاہ کیا گیا تھا، شناخت پریڈ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی انسداددہشت گردی عدالت نے گزشتہ برس 26 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی کے 86 کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی ہیں۔ دارالحکومت کی انسداد دہشتگردی عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے آج محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت کی جانب سے عدالت نے ناجائز اسلحہ کیس میں 6 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں 5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 26 نومبر کو اسلام آباد میں عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرے میں شریک پی ٹی آئی کے کارکنوں پر...
پاک بحریہ کے چوتھے آف شور پیٹرول ویسل،پی این ایس یمامہ کو بحری بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔اس حوالےسے پروقارتقریب جناح نیول بیس اورماڑہ میں منعقدہوئی۔تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس یمامہ رومانیہ کے دامن شپ یارڈ میں تیار کیا گیا کثیرالمقاصد جنگی جہاز ہے، جو جدید اسٹیلتھ خصوصیات، جدید ترین کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور انتہائی مؤثر ہتھیاروں و سینسرز سے لیس ہے،یہ خصوصیات اسے مختلف خطرات کے ماحول میں مؤثر انداز میں کام کرنے کے قابل بناتی ہیں۔ یہ جہاز اس سیریز کا چوتھا یونٹ ہے جس کی شمولیت سے پاک بحریہ کی سمندری دفاعی صلاحیت، بحری تجارتی راستوں کے...
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے وکلاء اورموجودہ قیادت پرسنگین الزامات لگا دیئے اور کہا یہ پارٹی پرقبضہ کرناچاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی وکلاء اور موجودہ قیادت پرسنگین الزامات لگادیئے۔ سابق وزیر نے کہا کہ بانی کے نام پر کوئی ایم این اے اور کوئی سینیٹر بن گیا، پی ٹی آئی وکلا قیادت چاہتی ہے بانی و دیگر کو سزائیں ہوجائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وکلا، قیادت پارٹی پرقبضہ کرناچاہتی ہے، ریس لگی ہے کون بانی سے ملے اورغلط معلومات دے۔ سابق وزیر نے مزید کہا کہ آج پی ٹی آئی کاایک بھی وکیل سپریم کورٹ نہیں آیا،...
آئی پی ایل میچ کے دوران آسٹریلین پلیئرز آپس میں الجھ پڑے۔ سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز کے میچ میں ٹریوس ہیڈ، گلین میکسویل اور مارکس اسٹوئنس کے درمیان جھگڑا ہوگیا، ان کے درمیان ہونیوالی بحث کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خاصی وائرل رہی۔ میچ کے دوران اس معاملے میں شدت اس وقت دیکھی گئی جب کنگز الیون کی اننگز کے نویں اوور میں ٹریوس ہیڈ کی اپنے ملکی ساتھیوں سے لفظی جھڑپ شروع ہوگئی۔ میکسویل کی جانب سے تھرو کی گئی بال پر ہیڈ ناخوش تھے، اوور کے اختتام پر دونوں کے درمیان تکرار شدید ہوگئی جس پر قریب کھڑے اسٹونس بھی اس میں ملوث ہوگئے۔
پی ایس ایل 2025،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عثمان طارق کا ایکشن گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران رپورٹ کیا گیا۔ آن فیلڈ امپائرز احسن رضا اور کرس بران نے ان کا ایکشن مشکوک قرار دیا۔پی ایس ایل کے قواعد کے مطابق عثمان طارق فی الحال لیگ میں بولنگ جاری رکھ سکتے ہیں، تاہم اگر ان کا ایکشن دوبارہ رپورٹ ہوا تو انہیں بولنگ سے روک دیا جائے گا۔معطلی کی صورت...
مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز تقریباً 82 دن تک وزیر اعلیٰ پنجاب رہے۔ وہ پنجاب کی عوام کے لیے کچھ زیادہ تو نہ کر سکے لیکن وزرات عالیہ چھن جانے کے بعد وہ پارٹی امور میں زیادہ سرگرم نہیں رہے ہیں یہاں تک کہ اپوزیشن لیڈر بننے پر بھی ان کی کارکردگی کچھ قابل ذکر نہیں رہی۔ یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز گمنامی میں چلے گئے ہیں؟ جب وفاق میں پی ڈی ایم کی حکومت اور وزیراعظم ان کے والد شہباز شریف تھے تو حمزہ شہباز تھوڑا بہت میڈیا سے رابطہ کرتے رہتے تھے لیکن پارٹی معاملات میں ویسے دکھائی نہیں دیے جیسے پہلے پارٹی اجلاسوں میں شرکت کے موقعے پر نظر آتا تھا۔ لیگی...
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کھانے پینے کی متعدد اشیا پر بھاری ٹیکس کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کا عمل جاری ہے اور ذرائع کے مطابق حکومت ٹیکس ریونیو بڑھانے کے لیے کھانے پینے کی کئی اشیا پر ٹیکسوں میں اضافے پر غور کر رہی ہے، جس سے یہ اشیا مہنگی ہو سکتی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سافٹ ڈرنکس، میٹھے مشروبات اور جوسز مہنگے ہونے کا امکان ہے۔ کاربونیٹڈ سوڈا واٹر، اضافی فلیور والے مشروبات یا نان شوگر سویٹس پر بھی قیمتوں میں اضافے کی تجویز ہے۔ ان اشیا پر ٹیکس ڈیوٹی کو 20 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد تک لے جانے...

اسلام آباد کا بڑا زمین اسکینڈل بے نقاب: گولڑہ شریف کے پیروں سمیت 9 افراد کے خلاف نیب کا ریفرنس، سابق اعلیٰ افسران بھی شامل
اسلام آباد کا بڑا زمین اسکینڈل بے نقاب: گولڑہ شریف کے پیروں سمیت 9 افراد کے خلاف نیب کا ریفرنس، سابق اعلیٰ افسران بھی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سیکٹر ای-11 اسلام آباد میں قیمتی سرکاری زمین کی مبینہ خردبرد اور غیر قانونی الاٹمنٹ کے سنگین کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے گولڑہ شریف کے پیروں سمیت 9 افراد کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ہے۔ ریفرنس میں سی ڈی اے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے سابق افسران، مقامی پٹواری اور بااثر مذہبی شخصیات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ نیب کے مطابق اس کیس میں سرکاری زمین کو جعلی دعووں اور غیر قانونی طریقوں سے نجی ملکیت ظاہر...
کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ میں اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے بینیفیشری ہونے کا معاملہ، اداکارہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کال پر پیش ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق ایف ائی اے کے نوٹس پر نادیہ حسین ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں تین وکلاء کے ہمراہ پہنچیں۔ تینوں وکلاء ایف آئی اے آفس کے اندر داخل ہوئے جس پر ایف آئی اے افسر کی جانب سے وکلا کی تعداد پر شدید اعتراض کیا گیا۔ نادیہ حسین سلون اور ٹیکس اکاؤنٹ کے وکلاء کے ہمراہ پہنچیں جس پر ایف آئی اے افسر نے وکلاء سے باہر جانے کی درخواست کردی۔ ایف آئی اے افسر کے مطابق نادیہ حسین کا بیان کسی بھی غیرمتعلقہ کے سامنے ریکارڈ نہیں کیا جاسکتا۔ ایف آئی اے...
روئٹرز نے چند روز قبل جو رپورٹ دی تھی کہ ایران کی جانب سے غیر ملکیوں اور دوہری شہریت کے حامل افراد کو ہراساں کیے جانے کے بہانے پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ العربیہ نیوز نیٹ ورک نے یورپی یونین کے سفارت کاروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے برسلز میں اپنے ہفتہ وار اجلاس میں ایران کے نو افراد اور اداروں کے خلاف پابندیوں کی منظوری دی ہے۔ روئٹرز نے چند روز قبل جو رپورٹ دی تھی کہ ایران کی جانب سے غیر ملکیوں اور دوہری شہریت کے حامل افراد کو ہراساں کیے جانے کے بہانے پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پابندیاں فرانس کی...
کراچی(آئی این پی ) نادرا نے کہا ہے کہ پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کا اندراج صوبائی قوانین کے تحت متعلقہ یونین کونسل میں ہوتا ہے، جس کی بنیاد پر وفاقی قانون کے تحت نادرا شناختی دستاویزات جاری کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو پر نادرا کی جانب سے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو میں جو شخص نادرا آفس میں خود کو فوت شدہ ظاہر کرنے پر تعجب کا اظہار کر رہے ہیں، ان کی وفات کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں ان کے قریبی رشتہ دار نے کروا رکھا تھا۔ اچھی خبر:بسنت پر عائد پابندی اٹھانے پر غور شروع نادرا کے مطابق پیدائش، وفات اور ازدواجی...
مسریم کورٹ میں نو مئی ضمانتوں کے کیس میں پی ٹی آئی وکلاء اور لیڈرشپ کی غیرسنجیدگی سوالیہ نشان بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آج 9 مئی کے مزید کیسز سماعت کے لیے مقرر تھے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی بھی سینئر وکیل آج سپریم کورٹ کے سامنے پیش نہیں ہوا، سینئر کورٹ رپورٹر ثاقب بشیر کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور ان کے بھائی فیصل فرید چوہدری کمرہ عدالت میں موجود تھے جنہوں نے روسٹرم پر بات بھی کی، اس کے علاوہ ایڈوکیٹ انتظار حسین پنجوتھہ بھی موجود تھے جن سے پتا کرنے پر معلوم ہوا کہ سردار لطیف کھوسہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے آنا تھا لیکن پتا...

سینیٹر ناصر بٹ کا اوورسیز پاکستانیوں کو خراجِ تحسین، ترسیلات زر کے نئے ریکارڈ کو پی ٹی آئی بیانیے کی شکست قرار دے دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے ہاؤسنگ کے چیئرمین سینیٹر ناصر بٹ نے مارچ2025 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ 4.1 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ایک ماہ میں تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر بھیج کر وزیراعظم شہباز شریف کی معاشی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ اس امر کا ثبوت ہے کہ بیرون ملک پاکستانی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ترسیلات زر روکنے کی “ملک دشمن کال” کو یکسر مسترد کر چکے ہیں۔ ناصر بٹ...
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 86 ورکرز کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت کی جانب سے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے ناجائز اسلحہ کیس میں 6 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ عدالت نے 5 ہزار کے مچلکوں کی عوض ضماتیں منظور کیں۔ مزید پڑھیں: 26نومبر احتجاج؛ 2پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت خارج، 86ورکرز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل پی ٹی آئی ورکرز پر 26 نومبر احتجاج کے باعث تھانہ ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔

’پولیس کا کام پیسے پکڑنا ہی رہ گیا؟‘، شادی پر پیسوں کا تھال پکڑے پنجاب پولیس کے اہلکار کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر چوہدری اپنے کسی دوست کی شادی پر پیسے پھینک رہے ہیں اور پیسوں کا تھال جس نوجوان نے پکڑا ہوا ہے وہ پنجاب پولیس کا جوان ہے جو نوٹوں کی گڈیاں کاشف ضمیر کو دیتا رہا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر خوب تنقید کی گئی۔ صارفین نے سوال کیا کہ پنجاب پولیس صرف انہی کاموں کے لیے رہ گئی ہے جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ کاشف ضمیر کو پنجاب پولیس کا پروٹوکول کس حیثیت میں ملا ہوا ہے۔ https://Twitter.com/muqadasawann/status/1911488953271914537 علی عمران عباسی لکھتے ہیں کہ کیا پنجاب پولیس کے جوان صرف اس لیے رہ...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے اتوار کے ڈبل ہیڈر میچز میں ایک منفرد اور دلچسپ عمل دیکھا گیا، جب امپائر نے اچانک کھلاڑیوں کے بلّوں کے سائز کی جانچ شروع کر دی۔ دہلی کیپیٹلز اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ کے دوران، فیلڈ امپائر نے ممبئی کے کپتان ہاردک پانڈیا کے بلّے کی چوڑائی ناپنے کے لیے ایک خاص گیج کا استعمال کیا۔ خوش قسمتی سے پانڈیا کا بلّا مقررہ حد یعنی 4.25 انچ (10.8 سینٹی میٹر) کے اندر تھا۔ امپائر نے پورے بلّے پر گیج کو چلا کر اس بات کو یقینی بنایا کہ کسی بھی مقام پر یہ حد سے تجاوز نہ کرے۔ آئی پی ایل کے قوانین کے مطابق، کسی بھی کھلاڑی کا...
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں پیر کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کوئٹہ کے مطابق، زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے تقریباً 90 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا۔ زلزلے کے باعث شہری گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، فی الحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ مزید :

لاہور ہائیکورٹ کا افغان شہری کو ملک بدر کرنے سے روکنے اور پی او سی جاری کرنے کی درخواست پر ڈی جی امیگریشن کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے افغان شہری کو ملک بدر کرنے سے روکنے اور پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) جاری کرنے کی درخواست پر ڈی جی امیگریشن کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس سلطان تنویر احمد نے پاکستانی خاتون نورین بی بی کی جانب سے دائر درخواست پر پیر کو سماعت کی۔ درخواست ایڈووکیٹ مقسط سلیم کے توسط سے دائر کی گئی، جس میں وزارت داخلہ، ڈی جی امیگریشن، نادرا اور پولیس کو فریق بنایا گیا۔(جاری ہے) درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ پاکستانی شہری ہیں اور 8 اکتوبر 2020 کو افغان شہری الماس خان سے شادی کی تھی، جس سے دو بیٹیاں عارفہ...
مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بیان میں کہا کہ کڈنی ٹرانسپلانٹ، لیور ٹرانسپلانٹ، بون میرو، کوچلر ایمپلانٹ کے لیے خصوصی صحت کارڈ کی منظوری دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا عمران خان کی فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بیان میں کہا کہ کڈنی ٹرانسپلانٹ، لیور ٹرانسپلانٹ، بون میرو، کوچلر ایمپلانٹ کے لیے خصوصی صحت کارڈ کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ابھی مسلسل بقایاجات اتارنے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ہفتے کابینہ نے 2 ارب سے اوپر ٹیکسٹ بک بورڈ ضم اضلاع 2021 تا 2024 بقایاجات اتارنے کی منظوری دی ہے۔ ان کا کہنا...
عالمی شہرت یافتہ ہسپانوی پیرو مصنف اور نوبیل انعام یافتہ ادیب ماریو ورگاس یوسا 89 برس کی عمر میں چل بسے۔ ماریو ورگاس یوسا کو ان کی انقلابی ادبی تخلیقات کے باعث جانا جاتا ہے جس میں آمریت، آزادی اور انفرادی مزاحمت جیسے موضوعات کا گہرا تجزیہ ملتا ہے۔ ان کے بیٹے الوارو ورگاس یوسا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان میں والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی افسوس کے ساتھ ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے والد ماریو ورگاس یوسا لیما میں چل بسے۔ ورگاس یوسا 1936ء میں جنوبی پیرو کے شہر اریکوِیپا میں پیدا ہوئے، بچپن کے کچھ سال بولیویا میں اپنے نانا کے ساتھ گزارے، جو...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دعا ہے بیساکھی ہر میدان میں خوشحالی، ملک کے کونے کونے میں ترقی لائے۔وزیراعظم نے بیساکھی کے تہوار کے موقع پر اپنے پیغام کہا کہ میں پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے اپنے سکھ بھائیوں کو بیساکھی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔محمد شہبازشریف نے کہا کہ یہ دن نہ صرف فصلوں کے پکنے کا اعلان ہے بلکہ ایک تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ کسانوں کے لئے بڑی خوشی کا وقت جب وہ اپنی محنت کا پھل حاصل کرتے ہیں، یہ دن امید، اتحاد اور تجدید کے پائیدار جذبے کی یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جو...
کوئٹہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں خوفناک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کوئٹہ کے مطابق، زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے تقریباً 90 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا۔ زلزلے کے باعث شہری گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، فی الحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
کوئٹہ شہر اور اس کے مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 اور گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 90 کلومیٹر دور مغرب میں تھا۔ زلزلے کے باعث فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ Post Views: 3
کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے سیزن 10 کے پہلے میچ سے قبل ہی کراچی کنگز کو بڑا جھٹکا لگ گیا، وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس زخمی ہونے ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں کراچی کنگز اپنا پہلا آج ہوم گراؤنڈ پر ملتان سلطانز کیخلاف کھیلے گی۔کراچی کنگز میں ایونٹ کے پہلے میچ سے قبل ہی بڑا جھٹکا لگ گیا، وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس زخمی ہونے کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس جمعرات کو انٹرا اسکواڈ میچ کے دوران سیدھے ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے، انہیں انگوٹھے میں ہیر لائن فریکچر آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے لٹن داس کو دو ہفتے آرام تجویز کیا ہے، جس...
اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 10.4 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ شمالی امریکا کو برآمدات 9.7 فیصد بڑھ کر 4.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ایس آئی ایف سی کے تحت برآمدات کے فروغ کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی سے امریکی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی طلب میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ اس اہم پیشرفت میں پاکستانی مجموعی برآمدات کا 94 فیصد حصہ ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات قرار دیا گیا۔ امریکا کو پاکستانی برآمدات میں اضافے کو زرِمبادلہ ذخائر کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت اور حکومت کی جانب سے تجارتی پالیسی میں اصلاحات برآمدات میں...