پی ایس ایل 2025،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
پی ایس ایل 2025،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عثمان طارق کا ایکشن گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران رپورٹ کیا گیا۔ آن فیلڈ امپائرز احسن رضا اور کرس بران نے ان کا ایکشن مشکوک قرار دیا۔پی ایس ایل کے قواعد کے مطابق عثمان طارق فی الحال لیگ میں بولنگ جاری رکھ سکتے ہیں، تاہم اگر ان کا ایکشن دوبارہ رپورٹ ہوا تو انہیں بولنگ سے روک دیا جائے گا۔
معطلی کی صورت میں عثمان طارق کو دوبارہ بولنگ کی اجازت حاصل کرنے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی منظور شدہ لیبارٹری سے کلیئرنس لینا ہو گی۔پی ایس ایل حکام نے معاملے کا جائزہ لینے کے بعد مزید کارروائی کے لیے عثمان طارق کے ایکشن کی تفصیلات حاصل کرنی شروع کر دی ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایکشن مشکوک قرار عثمان طارق کا پی ایس ایل
پڑھیں:
کوئٹہ، افغان شہریوں کی انخلاء میں تیزی، کارروائیاں جاری
پولیس اور لیویز کیجانب سے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ڈی سی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ کارروائیاں تیز ہونگی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ میں افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز کردی۔ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور لیویز کی جانب سے افغان شہریوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ڈی سی کوئٹہ نے ایک اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا کہ افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن کو تیز کیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں سٹیلائٹ ٹاؤن میں واقع منی مارکیٹ میں افغان مہاجرین کے خلاف لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق لیویز اہلکاروں نے مسجد کے سامنے سے افغان باشیندوں کو مسجد سے نکلتے ہی حراست میں لیا اور انہیں گاڑیوں میں منتقل کرکے روانہ کر دیا گیا۔