2025-04-23@21:12:53 GMT
تلاش کی گنتی: 237
«جمشید دستی کے خلاف»:
(نئی خبر)
پشاور: پشاور : خیبرپختونخوا اسمبلی نے پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قرارداد پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شفیع اللہ جان نے پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آزادی صحافت پر قدغن ہے، کے پی اسمبلی آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر قدغن کو مسترد کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت کا زرعی انکم ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ قرارداد میں کہا گیا کہ صحافی برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایکٹ کی مذمت کرتے ہیں، وفاق پیکا ایکٹ سے غیر جمہوری اور متنازع ترامیم واپس لے۔
ڈیموکریٹس امیگریشن پالیسی تبدیل کیے جانے کے خلاف ڈٹ گئے اور ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اختیارات سے تجاوز کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی 18 ریاستوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے شہریت کا پیدائشی حق منسوخ کیے جانے کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدارتی حکم نامے کے خلاف ڈیموکریٹس نے بھی محاذ بنا لیا ہے۔ ڈیموکریٹس امیگریشن پالیسی تبدیل کیے جانے کے خلاف ڈٹ گئے اور ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اختیارات سے تجاوز کیا۔ اس کے علاوہ امریکی صدر نے غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق بھارت امریکا میں غیر قانونی رہائش پذیر 18 ہزار بھارتیوں کو واپس...
اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان میں مقیم غیر قانونی باشندوں کو بیدخل کرنے کے کیس میں عدالت عظمیٰ پاکستان کے آئینی بینچ کی رکن جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے ہیں کہ پہلے غیرقانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کا بتائیں وہ کیوں پاکستان میں ہیں، ہم اپنا بوجھ نہیں اٹھاسکتے ان کا کیسے اٹھائیں گے۔ درخواست گزاروں نے خود درخواست دائر کی ہے یا غیر قانونی طور پر مقیم شہری خود آئے کہ ہم یہاں پیداہوئے ہیں ہمیں رہنے دو۔ بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے ہیں کہ جو ایکشن ہو گیا وہ ہوگیا۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کے تقرر کیخلاف درخواستیں مسترد کردیں۔ سندھ ہائیکورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کے تقرر کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان کے تقرر کے دوران 2 سینئر ترین ججز کو سپرسیڈ کیا گیا، سینئر ترین جج کو چیف جسٹس پاکستان بننا چاہیے، اسپیشل پارلیمانی لمیٹی نے سینئر ججز کو بغیر وجوہات دیے بائی پاس کیا، عدالت کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے پہلے جو طریقہ کار تھا وہ پاکستان بننے کے بعد نئے آئین میں تبدیل ہوا، پارلیمنٹ کی حکمت کو کیسے چیلنج کر سکتے ہیں؟ درخواست گزار کاکہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو من مانی کا اختیار نہیں ہے، عدالت...
خیبر پختونخوا کے شورش زدہ قبائلی ضلع کرم میں امن معاہدے کے باوجود ڈپٹی کمشنر اور بعد میں پاڑاچنار امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر حملے کے بعد کرم میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جو منگل کو تیسرے روز میں داخل ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ نے پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی مدد سے مقامی آبادی سے اسلحہ جمع کرنا بھی شروع کردیا ہے۔ بگن کے علاقے میں آپریشن جاری ہے جس میں ہیلی سے بھی دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اب تک صوبائی حکومت نے اس آپریشن کے حوالے سے کوئی مؤقف نہیں دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بگن میں اس وقت فوجی آپریشن جاری ہے جس میں بھاری توپ خانے کے ساتھ ساتھ...
معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر ان کی حفاظتی ضمانت لاہور میں دائر کی گئی ہے۔ ٹک ٹاکر کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر لاہور ہائی کورٹ میں حفاظت ضمانت دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ خدشہ ہے رجب بٹ کو کراچی میں داخلے پر گرفتار کرلیا جائے گا، اس لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے حفاظتی ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے سات روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔ یاد رہے کہ ٹک ٹاکر کے خلاف بیہودہ اور فحش حرکات کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے پر ملتان کی عدالت میں بھی سماعت کی گئی تھی۔
لوئرکرم کےعلاقوں میں شرپسندوں کےخلاف کارروائیاں تیسرے روز بھی جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم کے متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف جاری کارروائیاں کے دوران کرفیو نافذ ہے، لوئرکرم کے متاثرہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز اورپولیس کے دستے بھی موجود ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بگن، پستہ ونی اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کی جارہی ہے، بگن ڈاڈ قمر اور ملحقہ قریبی پہاڑوں میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق وسطی کرم کے علاقہ زاڑانہ میں بھی شرپسندوں کے ٹکھانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق تمام قومی بنکرز کو بھی توڑا جائے گا، ریاست نے کُرم میں شرپسندوں کے خلاف بلا تفریق...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لیں۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کے لیے 8 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی زیر صدار 8 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، جس میں جسٹس جمال خان مندو خیل ،جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹسں مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بینچ کا حصہ ہوں گے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 8 رکنی آئینی بینچ 27 جنوری بروز پیر 26ویں...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں، سپریم کورٹ کا آئینی بنچ 27 جنوری کو سماعت کرے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ سے بڑی خبر سامنے آگئی، 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بنچ 27 جنوری کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ دفتر کی طرف سے بذریعہ ایس ایم ایس وکلاء کو آگاہ کردیا گیا اسی طرح سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کیس 28 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کردیا، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ سماعت کرے گا۔
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں، سپریم کورٹ کا آئینی بنچ 27 جنوری کو سماعت کرے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ سے بڑی خبر سامنے آگئی، 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بنچ 27 جنوری کو سماعت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ دفتر کی طرف سے بذریعہ ایس ایم ایس وکلاء کو آگاہ کردیا گیا اسی طرح سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کیس 28 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کردیا، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل اور 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں 26ویں آئینی ترمیم wenews آئینی بینچ سپریم کورٹ سماعت فوجی عدالتیں مقرر وی نیوز
برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو آبادی کا صرف 2 فیصد ہونے کے باوجود، گرومنگ گینگز کے بارے میں ہونے والی بات چیت میں غیر متناسب طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے، اس نے ایک غیر منصفانہ بیانیہ تشکیل دیا ہے جو اسلامو فوبیا اور نسلی تعصب کو بڑھاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے برطانیہ میں نسلی تعصب کیخلاف تارکین وطن کے اتحاد پر زور دیا ہے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو آبادی کا صرف 2 فیصد ہونے کے باوجود، گرومنگ گینگز کے بارے میں ہونے والی بات چیت میں غیر متناسب طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے، اس نے ایک غیر منصفانہ بیانیہ تشکیل دیا ہے جو اسلامو فوبیا اور نسلی تعصب کو بڑھاتا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ...
دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے تھے
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے مراکشی کشتی میں 20 پاکستانیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں جس میں سیکڑوں پاکستانی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں لیکن انہیں لے جانے والے ایجنٹوں اور اس میں مدد فراہم کرنے والے حکومتی کارندوں کے خلاف اب تک کوئی ٹھوس کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، اگر پہلے واقعے پر موت کے سوداگروں کے خلاف کارروائی کر لی جاتی تو بعد میں یہ متعدد سانحات رونما نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ جنہیں پکڑا گیا ہے انہیں تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،...
کراچی: پنجاب میں فتنہ الخوارج کے ہائی ویلیو ٹارگٹس کے خلاف آپریشنز و مزید کارروائیوں کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیوں کی مفصل رپورٹ وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی ہے، رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرحدی علاقوں میں دہشت گرد ٹھکانوں کی نشاندہی کے ساتھ ڈرون سرویلنس کے ذریعے دہشت گردوں کی نقل و حرکت مانیٹر کرکے جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران فتنہ الخوارج کے 34 ہائی ویلیو ٹارگٹس مقابلوں میں مارے گئے، پنجاب کے حساس شہروں میں قدم جمانے والے 192 ہائی ویلیو ٹارگٹس کو گرفتار کیا گیا، راولپنڈی آپریشن میں فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد مارے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا...

یونان کشتی حادثات: وزیر اعظم کا سخت نوٹس، 65 ایف آئی اے افسران بلیک لسٹ، انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کا حکم
وزیراعظم شہباز شریف نے یونان کشی حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی کے ملوث افسران کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے انسانی اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ یونان کشتی حادثوں کی تحقیقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پر ایف آئی کے 65 افسران و ملازمین بلیک لسٹ قرار دے دیے گئے ہیں، بلیک لسٹڈ افسران و ملازمین پر امیگریشن اور انسداد انسانی سمگلنگ ونگز میں تعیناتی پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ: اپنے جگر گوشوں کو کھونے والے کیا بتاتے ہیں؟ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے بلیک لسٹ کیے...
بھارتی کرکٹ بورڈ انگلینڈ کے خلاف تین ایک روز میچز کی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کل 18 جنوری کو کرے گا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جمعے کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ کپتان روہت شرما اور چیئرمین آف سلیکٹرز اجیت اگرکر ممبئی میں ہفتے کو پریس کانفرنس کریں گے۔ یہ پریس کانفرنس اسکواڈ کے اعلان کے بعد 12 بجکر 30 منٹ پر کی جائے گی، جس میں ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر موجود نہیں ہوں گے۔ بی سی سی آئی کا بیان میں کہنا تھا کہ مینز سلیکشن کمیٹی انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے کل...
صدر اور وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر اور وزیراعظم نے میڈرڈ میں کشتی حادثے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت آصف زرداری نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا، صدر مملکت نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مؤثر اور دور رس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔...
پشاور ہائی کورٹ — فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے وکیل قاضی انور ایڈووکیٹ کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت دے دی۔عدالت میں چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے قاضی محمد انور ایڈووکیٹ کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔دورانِ سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم استفسار کیا کہ قاضی صاحب آپ کے خلاف بھی ایف آئی آر درج ہے، اس میں کیا لکھا ہے؟ قاضی انور ایڈووکیٹ نے بتایا کہ میرے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ہنستے ہوئے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مال مقدمہ تو آپ کے ہاتھ میں ابھی بھی ہے، یہ چھڑی جو آپ نے پکڑی...
بیجنگ : چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین پر امریکی تجارتی پابندیوں کے حالیہ سلسلے پر ایک بیان دیا۔جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے اپنے اقتدار کے آخری ایام میں چین پر شدید تجارتی پابندیاں نافذ کی ہیں ، نام نہاد قومی سلامتی کی بنیاد پر چین پر اپنے سیمی کنڈکٹر ایکسپورٹ کنٹرولز کو بڑھایا ہے ،امریکہ میں کاروں سے منسلک چینی سافٹ ویئر، ہارڈ ویئر اور گاڑیوں کے استعمال پر پابندی لگا ئی ہے، چین سمیت دیگر ممالک میں ڈرون سسٹمز کی انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اور سروس سیکیورٹی کے جائزے کا آغاز کیا ہے ،متعدد چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں اور کئی چینی اداروں کو “بدنام مارکیٹ ” کے طور...
راولپنڈی/اسلام آباد ( صباح نیوز +اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی کے پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینے کے بیان کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کے الزامات مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوشش ہے۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پر ریاستی سرپرستی کا الزام دوغلی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی الزامات مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارتی آرمی چیفمقبوضہ کشمیر میں بدترین ظلم و ستم کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔آئی ایس پی آر نے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ/ آئینی بینچ میںریٹائرمنٹ کے تین سال بعد پینشن روکنے کے خلاف درخواست، عدالت نے ڈاکٹر پریتم داس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں درخواست گزار کاکہنا تھا کہ محکمہ صحت سندھ نے ریٹائرڈ ہونے والے ڈاکٹر پریتم داس کی پینشن روک دی ہے، ریٹائرمنٹ کے تین سال بعد پنشن روکنا غیر قانونی ہے، محکمہ صحت کاکہنا تھا کہ ڈاکٹر پریتم داس کے خلاف کرپشن کی انکوائری ہورہی ہے اس لیے 50 فیصد پینشن روکی ہے۔
لیاری گینگ وار اور پولیس حملوں میں ملوث ملزم ملا نثار نے بریت کی 6 درخواستیں دائر کردیں۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت میں گینگ وار کے ملزم ملا نثار کی جانب سے بریت کی 6 درخواستیں دائر کی گئی۔ درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس نے ملزم کو جھوٹے کیسز میں ملوث کیا ہے۔ مقدمات کے مدعی نے اپنے بیانات میں ملا نثار کا کردار واضح نہیں کیا۔ شریک ملزم بری ہوچکے ہیں۔ مقدمات میں پولیس پر فائرنگ کچھ نہیں بتایا گیا۔ ملا نثار کیخلاف نہ ہی کوئی ثبوت اور شواہد موجود ہیں۔ ملا نثار کو مقدمات سے بری کیا جائے۔ ملا نثار اور اس کے ساتھیوں کیخلاف 2013 اور 2014 میں...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ افغانستان کا پاکستان کے خلاف ہونا ہماری غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، پہلے مجاہد، پھر طالبان، پھر گڈ اور بیڈ طالبان جیسی پالیسیوں سے نقصان ہوا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں افغانستان سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔ اب حکومت بھی اسی طرف آگئی ہے اور بات چیت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی افغانستان کے ساتھ طویل سرحد ہے اور زبان بھی ایک ہے، امریکا افغانستان سے گیا تو اس میں پاکستان کا اہم کردار ہے، لیکن ہمیں سوچنا چاہیے کہ افغانستان ہمارے خلاف کیوں ہوگیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ افغانستان کا شکوہ ہے پاکستان ہماری سرزمین پر کارووائیاں کررہا...
11/9 کے بعد یورپ میں شان رسالت، قرآن اور مساجد کی بے حْرمتی کے واقعات میں تیزی آنا شروع ہوئی تو راقم نے اس ناپاک حرکت کو روکنے کے لیے قانون سازی کے لیے مہم کا آغاز ستمبر 2011 سے کیا۔ جس کے لیے چار مراحل پر مشتمل پلان تیار کیا۔ جس میں پہلے نمبر پر اسلام کا غیر متنازع تعارف ہے جو کہ 14ستمبر 2017 سے Introduction of Islam for Native European Non Muslims کے عنوان سے یوٹیوب پر موجود ہے، دوسرے نمبر پر یورپین ممالک میں موجود مسلمان اور نو مسلموں کے اعداد وشمار مرتب کیے، تیسرے نمبر پر سات محدود اسلامی اْمور کی اجازت کے حصول کی جدو جہدشروع کی جن میں: 1 ۔ لاؤڈ اسپیکر پر...
تلگو فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار رانا دگوبتی، وینکٹیش دگوبتی اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف حیدرآباد پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ان پر فلم نگر میں واقع دکن کچن ہوٹل کو غیر قانونی طور پر مسمار کرنے کا الزام ہے۔ یہ مقدمہ نندا کمار نامی شخص نے درج کرایا ہے، جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دگوبتی خاندان نے عدالت کے حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے جنوری 2024 میں ان کے ہوٹل کو مسمار کر دیا۔ ان کے مطابق یہ ہوٹل دگوبتی خاندان سے لیز پر لیا گیا تھا اور مسماری کے باعث انہیں 20 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ دگوبتی خاندان کے افراد بشمول پروڈیوسر سریش دگوبتی، رانا دگوبتی، ان...
پارٹی کے خلاف بیان بازی، شوکاز نوٹس جاری، شیر افضل کا میڈیا سے وقتی دوری کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی کے خلاف بیان بازی پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں شیر افضل مروت نے کہاکہ میں اپنا موقف عمران خان کے سامنے پیش کروں گا جبکہ انہوں نے میڈیا سے ایک ہفتہ دور رہنے کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ اپنے ہی دوست میڈیا پر چڑھائی کریں، میں نے کسی پر وار نہیں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے تین مرکزی رہنماؤں کے خلاف حرکت میں آگئی ہے۔ پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی پر شیرافضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے اور ان سے پارٹی پالیسی کےخلاف بیان بازی پر جواب طلب کرلیا گیا ہے۔ جواب دیئے جانے تک شیر افضل مروت کو میڈیا پر پارٹی کی نمائندگی سے بھی روک دیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔ شیر افضل مروت کو دئے گئے شو کاز نوٹس میں کہا گیا کہ آپ بغیر سوچے سمجھے بولتے ہیں جس کا نتیجہ پارٹی کو بھگتنا پڑتا ہے، آپ...
شیخوپورہ: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ دشمن طاقتیں عمران خان کے ذریعے پاکستان کے خلاف سازش کررہی ہیں۔ شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سوچ ٹھیک ہوگی تو ان کے معاملات بھی ٹھیک ہوں گے، بانی پی ٹی آئی دوغلی پالیسی کے ذریعیدھوکا نہیں دے سکتے۔ و فاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 2017 میں نواز شریف کے خلاف سازش نہ ہوتی توپاکستانی پاسپورٹ مضبوط ترین ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن طاقتیں عمران خان کے ذریعے پاکستان کے خلاف سازش کررہی ہیں، جھوٹ پھیلانا تحریک انصاف کی عادت ہے، بانی پی ٹی آئی سیاسی نہیں سنگین...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے تین مرکزی رہنماؤں کے خلاف حرکت میں آگئی ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ رکن قومی اسمبلی علی محمد خان اور شاندانہ گلزار کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی محمد خان اور شاندانہ گلزار پر پارٹی کے اندرونی معاملات لیک کرنے کے الزامات ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق ممبران کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبران کے خلاف کارروائی عمران خان کی ہدایت پر کی جارہی ہے۔ جج نے اپنی مرضی سے فیصلہ مؤخر کیا، ڈیل کا نتیجہ...
عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے تین مرکزی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے تین مرکزی رہنماؤں کے خلاف حرکت میں آگئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ رکن قومی اسمبلی علی محمد خان اور شاندانہ گلزار کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ممبران کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبران کے خلاف کارروائی عمران خان کی ہدایت پر کی جارہی...
ان کارروائیوں میں 3 شوٹنگ آپریشنز، ایک مسلح تصادم، 6 بارودی مواد کے ذریعے کی جانے والی کارروائیاں، صیہونی آبادکاروں کے حملوں کا مقابلہ کرنے اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے تین آپریشن شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قابض صیہونی فوج کیخلاف 22 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق طوفان الاقصیٰ آپریشن کے تسلسل کے طور پر انجام دی جانے والی ان کارروائیوں میں 3 شوٹنگ آپریشنز، ایک مسلح تصادم، 6 بارودی مواد کے ذریعے کی جانے والی کارروائیاں، صیہونی آبادکاروں کے حملوں کا مقابلہ کرنے اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے تین آپریشن شامل تھے۔ دوسری جانب صیہونی میڈیا نے غزہ کی پٹی میں...
بھارتی ریاست منی پور میں سیکورٹی کی صورتحال بدترین ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق منی پورمیں بھارتی فوج کی جانب سے جعلی انکاؤنٹرز کےخلاف کوکی قبیلے اور دیگر تنظیموں کا احتجاج جاری ہے۔ حالیہ جھڑپوں میں بھارتی فوج کا افسر زخمی ہوگیا۔ احتجاج کرنے والے مظاہرین نے پولیس اسٹیشن پردھاوا بول دیا۔ مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے افسر مطاہرین کو دھمکیاں دینے لگ۔ جوابی کارروائی میں مظاہرین نے پولیس اسٹیشن پر پتھراؤ کیا اور پیٹرول بم پھینکے۔ منی پور میں گاؤں کے گاؤں تباہ ہوچکے ہیں۔ مودی کے دور حکومت میں مذہبی عدم برداشت اور فرقہ واریت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ علیحدگی پسند تنظیموں کا منی پور پر قابض ہونا مودی کی نااہلی کا ثبوت ہے۔...
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پریس کانفرنس کررہے ہی، قیصر شریف، ضیاالدین انصاری ، صاحبزادہ طارق اللہ بھی موجود ہیں لاہو ر( نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے 17جنوری کو ملک گیر مظاہروں اور آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ، سابق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ و دیر سے آئی ہوئی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طبقاتی اور استحصالی نظام عوام کا خون چوس رہا ہے۔ آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمہ سے حکومت کے بقول قومی خزانہ کو ڈیڑھ ہزار ارب...